ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
بین السورتین تکبیرات … تحقیقی جائزہ
قاری محمد ابراہیم میر محمدی
مترجم: قاری مصطفی راسخ
مترجم: قاری مصطفی راسخ
زیر نظر مضمون شیخنا شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی﷾کی غیر مطبوع عربی تصنیف المقنع في التکبیر عند الختم من طریق التیسیر والحرزسے ماخوذ ہے۔ مصنف نے اصل کتاب دس فصول اور ایک خاتمہ پر ترتیب دی ہے، لیکن ہم مکمل کتاب کے بجائے کتاب کا صرف ابتدائی نصف حصہ قارئین رشد کی خدمت میں پیش کررہے ہیں، جبکہ آخری آدھے حصے میں پیش کردہ مباحث چونکہ علم قراء ات کی عملی تطبیقات سے تعلق رکھتی ہیں، چنانچہ اختصار کی غرض سے انہیں ہم شائع نہیں کررہے۔ فاضل مؤلف نے اپنی اصل کتاب کے حواشی میں کتاب میں پیش کیے گئے تمام رجال کے تراجم اور مختلف دعاوی کے بیان میں اَسانید کو بھی مفصلا ذکر کیا ہے، لیکن اختصار کی غرض سے ہم نے انہیں بھی شامل تحریر نہیں کیا۔جو حضرات ان تمام اُمور کی مراجعت کا شوق رکھتے ہوںوہ اصل کتاب کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔ ( ادارہ)