محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
وَمَنْ يَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّۃِ اِبْرٰھٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِہَ نَفْسَہٗ۰ۭ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنٰہُ فِي الدُّنْيَا۰ۚ وَاِنَّہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَ۱۳۰ اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗٓ اَسْلِمْ۰ۙ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۱۳۱ وَوَصّٰى بِہَآ اِبْرٰھٖمُ بَنِيْہِ وَيَعْقُوْبُ۰ۭ يٰبَنِىَّ اِنَّ اللہَ اصْطَفٰى لَكُمُ الدِّيْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۱۳۲ۭ
۲؎ ان آیات میں یہ بتایا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کس قدر سلیم الفطرت تھے۔ صحیح بات ماننے میں انھیں کبھی تامل نہیں ہوا۔ خدا نے جب انھیں اسلام وتوحید کی دعوت دی تو ابراہیم علیہ السلام فوراً اَسْلَمْتُ پکار اٹھے اور اس کے بعد ساری زندگی تسلیم ورضا کی زندگی ہے ۔ خواب میں بھی دیکھ پایا کہ خدا کی راہ میں بچے کی قربانی ضروری ہے توآمادہ ہوگیے اور بیٹے کی گردن پر چھری رکھ دی۔ قوم نے جب مخالفت کی اور حَرِّقُوْہُ کی صدائیں چاروں طرف سے آنے لگیں۔ اس وقت آپ ڈرے نہیں۔تسلیم ورضا کا پیکر بنے ہوئے آگ میں کو د پڑے۔
{یَرْغَبُ} رغبت کا صلہ جب عن ہو تو اس کے معنی نفرت کے ہو جاتے ہیں۔{اصْطَفَیْنٰہ} مصدر اِصْطَفَاء۔ چننا۔ انتخاب کرنا۔{وَصیّٰ} مصدر توصیۃٌ۔ وصیت کرنا۔ ضروری بات بتانا۔
۱؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ دعوتِ ابراہیم علیہ السلام کا انکار نری حماقت ہے اور یہ کہ اسلام ہرلحاظ سے دعوت ابراہیمی کا دوسرا نام ہے۔بے وقوف کے سوا کون ہے جو ابراہیم( علیہ السلام) کے مذہب سے منہ موڑے گا۔ ہم۱؎ نے اس کو دنیا میں برگزیدہ کیا اور وہ بے شک آخرت میں نیکوں سے ہے ۔(۱۳۰) جب اس(ابراہیم علیہ السلام) کو اس کے رب نے کہا کہ تو مسلمان ہوجا وہ بولا کہ میں رب العالمین کے لیے مسلمان (مطیع) ۲؎ ہوا۔(۱۳۱) اور ابراہیم( علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب (علیہ السلام) نے(بھی) یہی وصیت کی کہ اے میرے بیٹو! اللہ نے تمہارے لیے ایک دین چن لیا ہے ۔ تم ضرور مسلمانی (فرمانبرداری) میں مریو۔(۱۳۲)

حل لغات