• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوقوف لوگ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَمَنْ يَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّۃِ اِبْرٰھٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِہَ نَفْسَہٗ۝۰ۭ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنٰہُ فِي الدُّنْيَا۝۰ۚ وَاِنَّہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَ۝۱۳۰ اِذْ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗٓ اَسْلِمْ۝۰ۙ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۝۱۳۱ وَوَصّٰى بِہَآ اِبْرٰھٖمُ بَنِيْہِ وَيَعْقُوْبُ۝۰ۭ يٰبَنِىَّ اِنَّ اللہَ اصْطَفٰى لَكُمُ الدِّيْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۝۱۳۲ۭ
بے وقوف کے سوا کون ہے جو ابراہیم( علیہ السلام) کے مذہب سے منہ موڑے گا۔ ہم۱؎ نے اس کو دنیا میں برگزیدہ کیا اور وہ بے شک آخرت میں نیکوں سے ہے ۔(۱۳۰) جب اس(ابراہیم علیہ السلام) کو اس کے رب نے کہا کہ تو مسلمان ہوجا وہ بولا کہ میں رب العالمین کے لیے مسلمان (مطیع) ۲؎ ہوا۔(۱۳۱) اور ابراہیم( علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب (علیہ السلام) نے(بھی) یہی وصیت کی کہ اے میرے بیٹو! اللہ نے تمہارے لیے ایک دین چن لیا ہے ۔ تم ضرور مسلمانی (فرمانبرداری) میں مریو۔(۱۳۲)
۱؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ دعوتِ ابراہیم علیہ السلام کا انکار نری حماقت ہے اور یہ کہ اسلام ہرلحاظ سے دعوت ابراہیمی کا دوسرا نام ہے۔

۲؎ ان آیات میں یہ بتایا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کس قدر سلیم الفطرت تھے۔ صحیح بات ماننے میں انھیں کبھی تامل نہیں ہوا۔ خدا نے جب انھیں اسلام وتوحید کی دعوت دی تو ابراہیم علیہ السلام فوراً اَسْلَمْتُ پکار اٹھے اور اس کے بعد ساری زندگی تسلیم ورضا کی زندگی ہے ۔ خواب میں بھی دیکھ پایا کہ خدا کی راہ میں بچے کی قربانی ضروری ہے توآمادہ ہوگیے اور بیٹے کی گردن پر چھری رکھ دی۔ قوم نے جب مخالفت کی اور حَرِّقُوْہُ کی صدائیں چاروں طرف سے آنے لگیں۔ اس وقت آپ ڈرے نہیں۔تسلیم ورضا کا پیکر بنے ہوئے آگ میں کو د پڑے۔
حل لغات
{یَرْغَبُ} رغبت کا صلہ جب عن ہو تو اس کے معنی نفرت کے ہو جاتے ہیں۔{اصْطَفَیْنٰہ} مصدر اِصْطَفَاء۔ چننا۔ انتخاب کرنا۔{وَصیّٰ} مصدر توصیۃٌ۔ وصیت کرنا۔ ضروری بات بتانا۔
 
Top