• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیوی پر خاوند کے بارے میں حقوق

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا وہ عورت جس کی موت اس حال میں ہو کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔ اسی طرح حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پھر فرمایا وہ عورت جس نے پانچ وقت نماز ادا کی، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی، اپنے شوہر کی اطاعت کی قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا کہ جس دروازے سے تو چاہے جنت میں داخل ہو جا۔
رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:
اذاصَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا، وَصَامَتْ شَهْرَهَا، وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا، وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا قِيلَ لَهَا: ادْخُلِي الْجَنَّةَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتِ
'' عورت جب پنج وقتی نماز پڑھے، رمضان کے مہینے کے روزے رکھے ،اپنی عزت آبروکی حفاظت کرے اور شوہر کی فرمانبرداری کرے تو وہ جنت کے دروازوں میں سے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے۔' بیہقی:کتاب النکاح،باب ما جاء فی عظم حق الزوج علی المرأۃ،۷/۴۷۶
فَإِنِّي لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِغَيْرِ اللَّهِ، لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا تُؤَدِّي الْمَرْأَةُ حَقَّ رَبِّهَا حَتَّى تُؤَدِّيَ حَقَّ زَوْجِهَا،
بے شک اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ عورت اپنے رب کا حکم کبھی پورا نہ کرسکے گی جب تک کہ وہ اپنے خاوند کا حق ادا نہ کرے (سنن ابن ماجہ:کتاب النکاح،باب حق الزوج علی المرأۃ،حدیث:۱۸۵۳
 
  • پسند
Reactions: Dua

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہتر ہوتا کہ مرد پر عورت کے حقوق وذمہ داریاں بھی ساتھ ہی بیان ہوجاتے تاکہ مضمون میں توازن پیدا ہوجاتا۔
جزاک اللہ خیرا۔
اچھی تجویز ہے بھائی۔۔۔اللہ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔آمین
میں اضافہ کر دوں گی جلد ہی ان شاء اللہ
 
فرحان

رکن
شمولیت
جولائی 13، 2017
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
57
بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
اسلام میں بیوی پر اپنے خاوند کے بارے میں درج ذیل حقوق ہیں اور یہ بیوی پر فرض ہوتا ہے کہ وہ ان کو پورا کرے جیسے مرد پر اپنی بیوی کے حقوق پورے کرنا فرض ہوتے ہیں۔
نیکی کے کام میں خاوند کی اطاعت کرنا۔
اپنے خاوند کے گھر کی حفاظت کرنا۔
اپنے خاوند کے مال ومتاع کی حفاظت کرنا۔
اپنے خاوند کی امانت کی حفاظت کرنا اور خیانت نہ کرنا۔
اپنے خاوند کے سامنے خوبصورتی اور زیب وزیبائش کا اہتمام کرنا تاکہ اس کی رغبت کسی اور طرف نہ ہو سکے۔
جب خاوند حق زوجیت کے لئے طلب کرے انکار نہ کرنا۔
اپنے خاوند سے پیار ومحبت کرنا اور اس کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک ہونا۔
اپنے خاوند سے ناجائز مطالبات نہ کرنا۔
اپنے خاوند کی مشکلات کو سمجھنا اور اس کا ساتھ دینا۔
اپنے خاوند کے والدین کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو اپنے بہن بھائیوں کی طرح سمجھنا۔
اپنے خاوند پر شک نہ کرنا۔
اپنے خاوند کو خوش رکھنا۔
اولاد کی صحیح تعلیم وتربیت کرنا۔
حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا وہ عورت جس کی موت اس حال میں ہو کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔ اسی طرح حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پھر فرمایا وہ عورت جس نے پانچ وقت نماز ادا کی، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی، اپنے شوہر کی اطاعت کی قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا کہ جس دروازے سے تو چاہے جنت میں داخل ہو جا۔
(الترمذی)
واللہ اعلم بالصواب

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ

جو خاوند اپنی بیوی کے حقوق نا ادا کرے اس کا خرچہ نا اٹھائے بیوی کو مجبورن جاب کرنی پڑھے جب کے خاوند کی انکم بھی اچھی ہو تو اب اس بیوی کو صبح جلدی کام پر بھی جانا ہے پھر گھر آ کر گھر کے کام صفائ پھر بچے سارا دن کام کام پھر تھک کر رات کو اگر شوہر بلائے تو وہ نا جا سکے تو ایسی عورت پر بھی فرشتوں کی لعنت ہوگی اور اس خاوند کو گناہ نا ہوگا جو حق نہیں ادا کر رہا

اصلاح فرما دیں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ

جو خاوند اپنی بیوی کے حقوق نا ادا کرے اس کا خرچہ نا اٹھائے بیوی کو مجبورن جاب کرنی پڑھے جب کے خاوند کی انکم بھی اچھی ہو تو اب اس بیوی کو صبح جلدی کام پر بھی جانا ہے پھر گھر آ کر گھر کے کام صفائ پھر بچے سارا دن کام کام پھر تھک کر رات کو اگر شوہر بلائے تو وہ نا جا سکے تو ایسی عورت پر بھی فرشتوں کی لعنت ہوگی اور اس خاوند کو گناہ نا ہوگا جو حق نہیں ادا کر رہا

اصلاح فرما دیں
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خاوند اپنی کوتاہی کی سزا بھگتے گا ، بیوی اپنی کوتاہی پر جوابدہ ہوگی ۔
اگر مرد یا عورت ایک دوسرے کے ساتھ ایسا رویے رکھتے ہیں کہ دوسرے کو اسلامی احکامات پر عمل پیرا ہونے میں مشکل ہوتی ہے ، یا پھر کوتاہی ہوتی ہے ، تواس میں دونوں میں سے ایسے حالات بنانے والا بھی ذمہ دار ہوگا ۔
 
Top