حافظ عمران الہی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 09، 2013
- پیغامات
- 2,100
- ری ایکشن اسکور
- 1,460
- پوائنٹ
- 344
رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا وہ عورت جس کی موت اس حال میں ہو کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔ اسی طرح حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پھر فرمایا وہ عورت جس نے پانچ وقت نماز ادا کی، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی، اپنے شوہر کی اطاعت کی قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا کہ جس دروازے سے تو چاہے جنت میں داخل ہو جا۔
اذاصَلَّتِ الْمَرْأَةُ خَمْسَهَا، وَصَامَتْ شَهْرَهَا، وَحَفِظَتْ فَرْجَهَا، وَأَطَاعَتْ زَوْجَهَا قِيلَ لَهَا: ادْخُلِي الْجَنَّةَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتِ
'' عورت جب پنج وقتی نماز پڑھے، رمضان کے مہینے کے روزے رکھے ،اپنی عزت آبروکی حفاظت کرے اور شوہر کی فرمانبرداری کرے تو وہ جنت کے دروازوں میں سے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے۔' بیہقی:کتاب النکاح،باب ما جاء فی عظم حق الزوج علی المرأۃ،۷/۴۷۶
فَإِنِّي لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِغَيْرِ اللَّهِ، لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا تُؤَدِّي الْمَرْأَةُ حَقَّ رَبِّهَا حَتَّى تُؤَدِّيَ حَقَّ زَوْجِهَا،
بے شک اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ عورت اپنے رب کا حکم کبھی پورا نہ کرسکے گی جب تک کہ وہ اپنے خاوند کا حق ادا نہ کرے (سنن ابن ماجہ:کتاب النکاح،باب حق الزوج علی المرأۃ،حدیث:۱۸۵۳