محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
اگر بیوی لمبے عرصے تک شوہر کی نظروں سے غائب رہے توممکن ہے کہ اسکے اخلاق و عادات بگڑ جائیں یا وہ غلط صحبت میں اُٹھنے بیٹھنے لگے جو اسے ایسے غلط کاموں کی طرف مائل کریں جن سے وہ پہلے واقف نہ تھا۔اس لئے بیوی کو اس معاملے میں احتیاط برتنی چاہیئے اور لمبے عرصے تک گھر سے غائب نہ رہے۔بیوی زیادہ دیر شوہر کی نظروں سے غائب نہ ہو۔
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بیوی کی ماں بیمار ہوجاتی ہے اور بیوی فوراً ماں کے پاس چلی جاتی ہے تاکہ اس کی خدمت کر سکے اگرچہ یہ ایک اچھا عمل ہے لیکن لمبے عرصے تک وہیں ٹھہرنا اور شوہر کو اکیلا چھوڑ دینا کہاں کی نیکی ہے۔ کیونکہ یہ ممکن ہے کہ بیوی اور اسکی بہنیں باری باری ماں کے پاس تین دن یاچار دن رکیں اور نیک سگھڑ و عقلمند بیوی ایسی صورتحال میں اپنا راستہ نکال لیتی ہے ۔
اور اگر اس کی بہن نفاس کے دور سے گذر رہی ہے تو بیوی اس کے پاس نہ جائے بلکہ وہ بہن اپنی دوسری نفاس والی بہنوں کو بلالے یاباری باری اس کے پاس رہیں۔
مقصودیہ ہے کہ شوہر کو لمبے عرصے تک اکیلا نہ چھوڑا جائے ماں شفا یاب ہوسکتی ہے بہن کانفاس کادور ختم ہوسکتا ہے لیکن شوہر کو پڑنے والی غلط عادات کا ختم ہونا مشکل ہے اور یہ سب سے بڑی آفت ہے ہوسکتا ہے کہ بیوی کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے۔اس لئے بہتر ہے کہ بیوی اسے چھوڑ کر نہ جائے ۔