نعیم بھائی آپ کو بھی پتا ہے اور انتظامیہ کو بھی پتا ہے کہیں کسی تھریڈ میں اس حوالے سے بات ہوئی تھی کہ کیا اس طرح کے فورم پر خواتین کی شرکت شرعی ہے یا غیر شرعی تو اس پر ایک طویل بحث چھڑ گئی تھی اور اس کے نتیجہ میں خواتین یہاں سے غائب ہو گئی
میں کوئی مفتی نہیں اور نہ ہی عالمہ ہوں لیکن جتنا دین کا علم میرے پاس ہے اس کے مطابق اآزادانہ اختلاط تو حرام ہے اس میں کوئی شک ہی نہیں لیکن تعلیم و تعلم کے حوالے سے حیات طیبہ اور حیات صحابہ سے اس کے کافی ثبوت ہیں حدیث کے راویوں میں بھی خواتین ہیں اور وہ مردوں سے روایت کرتی ہیں سنتی ہیں اور سناتی ہیں تو اس سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی حدود واربعہ کا خیال رکھتے ہوئے اس میں کوئی حرج نہیں مجھے اپنے ۔۔ ان ۔۔ کی اجازت ہے تو میں بھی سیکھتی ہوں اور سیکھ رہی ہوں الحمدللہ