• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں



... تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں ۔۔۔



...چاہتوں کی صورت ہوتی ہیں



بیٹیاں خوبصورت ہوتی ہیں



دل کے زخم مٹانے کو



...آنگن میں اتری بوندوں کی طرح ہوتی ہیں



بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں



نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی



نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں



بیٹیاں تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں



چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں



تنہا اداس سفر میں رنگ بھرتی



رداؤں جیسی ہوتی ہیں



بیٹیاں چھاؤں جیسی ہوتی ہیں



کبھی بلا سکیں، کبھی چھپا سکیں



بیٹیاں اَن کہی صداؤں جیسی ہوتی ہیں



کبھی جھکا سکیں، کبھی مٹا سکیں



بیٹیاں اناؤں جیسی ہوتی ہیں



کبھی ہنسا سکیں، کبھی رلا سکیں



کبھی سنوار سکیں، کبھی اجاڑ سکیں



بیٹیاں تو تعبیر مانگتی دعاؤں جیسی ہوتی ہیں



حد سے مہرباں، بیان سے اچھی



بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں



پھول جب شاخ سے کٹتا ہے بکھر جاتا ہے



پتّیاں سوکھتی ہیں ٹوٹ کے اُڑ جاتی ہیں



بیٹیاں پھول ہیں



ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں



ماں کی آنکھوں کی چمک بنتی ہیں



باپ کے دل کا سکوں ہوتی ہیں



گھر کو جنت بنا دیتی ہیں



ہر قدم پیار بچھا دیتی ہیں



جب بچھڑنے کی گھڑی آتی ہے



غم کے رنگوں میں خوشی آتی ہے



ایک گھر میں تو اُترتی ہے اداسی لیکن



دوسرے گھر کے سنورنے کا یقیں ہوتا ہے



بیٹیاں پھول ہیں



ایک شاخ سے کٹتی ہیں مگر



سوکھتی ہیں نہ کبھی ٹوٹتی ہیں



ایک نئی شاخ پہ کچھ اور نئے پھول کھِلا دیتی ہیں​
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
بیٹیاں
بہت چنچل بہت خوشنما سی ہوتی ہیں
بیٹیاں
نازک سا دل رکھتی ہیں خاموش سی ہوتی ہیں
بیٹیاں
بات بات پر روتی ہیں نادان سی ہوتی ہیں
بیٹیاں
ہے رحمت سے بھرپورخدا کی نعمت ہیں
بیٹیاں
گھر بھی مہک اٹھتا ہے جب مسکراتی ہیں
بیٹیاں
ہوتی ہے عجیب سی کیفیت جب
چھوڑ کے جاتی ہیں بیٹیاں

بشکریہ - بنت واحد
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=10608
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بیٹیاں پھول ہیں
ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں
ماں کی آنکھوں کی چمک بنتی ہیں
باپ کے دل کا سکوں ہوتی ہیں
گھر کو جنت بنا دیتی ہیں
ہر قدم پیار بچھا دیتی ہیں
بہت بہترین شیئرنگ بھائی
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
Top