• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیک وقت کئی بیویاں رکھنے کے بارے میں۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 5067
حدثنا إبراهيم بن موسى،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أخبرنا هشام بن يوسف،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أن ابن جريج،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أخبرهم قال أخبرني عطاء،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال حضرنا مع ابن عباس جنازة ميمونة بسرف،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فقال ابن عباس هذه زوجة النبي صلى الله عليه وسلم فإذا رفعتم نعشها فلا تزعزعوها ولا تزلزلوها وارفقوا،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فإنه كان عند النبي صلى الله عليه وسلم تسع،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ كان يقسم لثمان ولا يقسم لواحدة‏.‏

ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں ابن جریج نے خبر دی، کہا کہ مجھے عطابن ابی رباح نے خبر دی کہا کہ ہم ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازہ میں شریک تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ہیں جب تم ان کا جنازہ اٹھاؤ تو زور زور سے حرکت نہ دینا بلکہ آہستہ آہستہ نرمی کے ساتھ جنازہ کو لے کر چلنا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں نو بیویاں تھیں آٹھ کے لئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باری مقرر کر رکھی تھی لیکن ایک کی باری نہیں تھی۔


حدیث نمبر: 5068
حدثنا مسدد: حدثنا يزيد بن زريع: حدثنا سعيد،‏‏‏‏ عن قتادة،‏‏‏‏ عن أنس بن مالك رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يطوف على نسائه في كل ليلة،‏‏‏‏ وله تسع نسوة.وقال لي خليفة: حدثنا يزيد بن زريع: حدثنا سعيد،‏‏‏‏ عن قتادة: أن أنسا حدثهم،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم.

ہم سے مسدد نے بیان کیا۔ کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، ا ن سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک ہی رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس گئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نو بیویاں تھیں۔ حضرت امام بخاری نے کہا کہ مجھ سے خلیفہ ابن خیاط نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پھر یہی حدیث بیان کی۔


حدیث نمبر: 5069
حدثنا علي بن الحكم الأنصاري،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا أبو عوانة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن رقبة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن طلحة اليامي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن سعيد بن جبير،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال قال لي ابن عباس هل تزوجت قلت لا‏.‏ قال فتزوج فإن خير هذه الأمة أكثرها نساء‏.‏

ہم سے علی بن حکم انصاری نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا، ان سے رقبہ نے، ان سے طلحہ الیامی نے، ان سے سعید بن جبیر نے بیان کیا کہ مجھ سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت فرمایا کہ تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شادی کر لو کیونکہ اس امت کے بہترین شخص جو تھے (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کی بہت سی بیویاں تھیں۔ بعضوں نے یوں ترجمہ کیا ہے کہ اس امت میں اچھے وہی لوگ ہیں جن کی بہت عورتیں ہوں۔


کتاب النکاح صحیح بخاری​
 
Top