• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بے شک دنیا تو ہے ہی دھوکہ

شمولیت
فروری 23، 2017
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
46
عَلٰی سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾مُّتَّکِئِیۡنَ عَلَیۡہَا مُتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۱۶﴾یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ ﴿ۙ۱۷﴾بِاَکۡوَابٍ وَّ اَبَارِیۡقَ ۬ ۙ وَ کَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍ ﴿ۙ۱۸﴾لَّا یُصَدَّعُوۡنَ عَنۡہَا وَ لَا یُنۡزِفُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾وَ لَحۡمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾وَ حُوۡرٌ عِیۡنٌ ﴿ۙ۲۲﴾کَاَمۡثَالِ اللُّؤۡلُوءِ الۡمَکۡنُوۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۴﴾
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر ۔ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ ( لڑکے ہی ) رہیں گے آمد و رفت کریں گے ۔آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو ۔جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے ۔اور ایسے میوے لئے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں ۔اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں ۔اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ۔جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں ۔یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
اللہ تعالی کے مقرب بندے

سورۃ الواقعۃ ،ستائیسواں پارہ کی آیات
قیامت کے دن لوگ اپنے اعمال کے اعتبار سے تین جماعتوں میں بٹ جائیں گے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ ایک جماعت عرش کے دائیں جانب ہوگی اور ان کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا سدی کا قول ہے کہ یہ عام جنتی لوگ ہوں گے اور دوسری جماعت عرش کے بائیں جانب ہوگی، اور ان کا نامہ اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور یہ جہنمی لوگ ہوں گے اور تیسری جماعت اللہ کی رضا کے کاموں یک طرف سبقت کرنے والوں کی ہوگی اور یہ انبیاء و رسل اور صدیقین و شہداء ہوں گے اور ان کی تعداد دائیں طرف والی جماعت سے کم ہوگی۔ اصحاب الیمین نہایت ہی راحت و سعادت اور فحت و شادمانی میں اور اصحاب الشمال بہت ہی زیادہ دکھ، تکلیف اور حزن والم میں ہوں گے۔ اور جن لوگوں نے ظہور حق کے بعد ایمان و بندگی کی طرف سبقت کی، اس راہ میں تکلیف اٹھائیں، پہاڑ جیسی مصیبتوں پر صبر کیا اور ہر حال میں اللہ کے بندوں کو اس کی بندگی کی دعوت دیتے رہے، اللہ تعالیٰ انہیں اس دن جنت نعیم میں بلند ترین مقام سے نوازے گا اور اس پر مستزاد یہ کہ انہیں اللہ اپنی قربت سے نوازے گا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَالسَّابِقُوْنَ السَّابِقُوْنَ (10)
اور سب سے اول ایمان لانے والے سب سے اول داخل ہونے والے ہیں۔
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ (11)
وہ اللہ کے ساتھ خاص قرب رکھنے والے ہیں۔
فِىْ جَنَّاتِ النَّعِـيْمِ (12)
نعمت کے باغات میں ہوں گے۔
ثُلَّـةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ (13)
پہلوں میں سے بہت سے۔
وَقَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَ (14)
اور پچھلوں میں سے تھوڑے سے۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَـةٍ (15)
ان تختوں پر جو جڑاؤ ہوں گے۔
مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْـهَا مُتَقَابِلِيْنَ (16)
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے۔
يَطُوْفُ عَلَيْـهِـمْ وِلْـدَانٌ مُّخَلَّـدُوْنَ (17)
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے۔
بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَ وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍ (18)
آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا۔
لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْـهَا وَلَا يُنْزِفُـوْنَ (19)
نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا۔
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّـرُوْنَ (20)
اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے۔
وَلَحْمِ طَيْـرٍ مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ (21)
اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہوگا۔
وَحُوْرٌ عِيْنٌ (22)
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔
كَاَمْثَالِ اللُّـؤْلُـؤِ الْمَكْـنُـوْنِ (23)
جیسے موتی کئی تہوں میں رکھے ہوئے ہوں۔
جَزَآءً بِمَا كَانُـوْا يَعْمَلُوْنَ (24)
بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے۔
لَا يَسْـمَعُوْنَ فِيْـهَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِـيْمًا (25)
وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے۔
اِلَّا قِيْلًا سَلَامًا سَلَامًا (26)
مگر سلام سلام کہنا۔
 
Last edited:
Top