• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تاجروں کے لیے منتخب صحیح بخاری

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,737
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام كتاب
تاجروں کے لیے منتخب صحیح بخاری
مصنف

رمیثہ ابراہیم
ناشر
دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
Title Page --- Tajiron-Ke-Liye-Muntakhab-Sahih-Bukhari.jpg
تبصره

اسلامی معیشت شرعی تجارت کی بنیاد پر قائم ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے حلال کردہ کاموں میں ،معاملات کے شرعی قواعد و ضوابط کے مطابق سرمایہ کاری اور تجارت کی جاتی ہے ۔ اس لیے کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب و سنت پر عمل پیرا ہو اور معاملات و معاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے اور اپنے آپ کو شرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت و جامعیت ہے کہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات و مسائل کا مکمل بیان موجود ہے لہذا ہر مسلمان کے لیے اپنے دنیوی و اخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ تجارت کسب معاش کا بہترین طریقہ ہے ، اسے اگر جائز اور شرعی اصول کے مطابق انجام دیا جائے تو دنیوی اعتبار سے یہ تجارت نفع بخش ہو گی اور اخروی اعتبار سے بھی یہ بڑے اونچے مقام اور انتہائی اجر و ثواب کا موجب ہو گی ، تجارت ؍کاروبار اگر اسلامی اصول کی روشنی میں کیا جائے تو ایسی تجارت کی بڑی فضیلت ہے اور ایسے افراد کو انبیاء و صلحاء کی معیت کی خوشخبری دی گئی ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’ تاجروں کے لیے منتخب صحیح بخاری‘‘ فضیلۃ الشیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی صاحبزادی رمیثہ ابراہیم کی مرتب شدہ ہے جس میں تاجروں کے متعلق صحیح بخاری سے احادیث کا انتخاب کر کے مع ترجمہ یکجا کر دیا گیا ہے۔شیخ ابن بشیر حفظہ اللہ نے رسالہ ہذا پر بعض اہم وضاحتیں بھی کر دی ہیں تاکہ احادیث کا معنیٰ مفہوم سمجھنے میں آسانی ہو سکے ۔جس سے اس رسالے کی افادیت دوچند ہو گئی ہے۔(م۔ا)
 
Top