ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
چوتھی صدی کے آخر تک اُندلس اور بلادِ مغرب میں ان سبعہ قراء ات مشہورہ کا رواج نہ تھا۔ سبعہ قراء ات سب سے پہلے امام ابوعمرطنکی ، اُن کے بعد امام ابو محمد مکی قیروانی اور امام العلامہ حافظ ابوعمرو دانی نے مصر وغیرہ سے پڑھ کر اُندلس میں پہنچائیں۔
اَوائل پانچویں صدی تک قراء اتِ سبعہ اکثر روایات و طرق مشہورہ کے ساتھ پڑھی اور پڑھائی جاتی تھیں چنانچہ علامہ دانی نے جامع البیان میں پانچ سو رِوایات و طرق بیان کئے ہیں۔
اَوائل پانچویں صدی تک قراء اتِ سبعہ اکثر روایات و طرق مشہورہ کے ساتھ پڑھی اور پڑھائی جاتی تھیں چنانچہ علامہ دانی نے جامع البیان میں پانچ سو رِوایات و طرق بیان کئے ہیں۔