• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی

شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
ایک عرصے سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ جماعت اہل حدیث کے مرحوم ادارے مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی کے تعارف وتاریخ پر ایک مفصل کتاب ہونی چاہیے۔
الحمد للہ جماعت کی اس عظیم خواہش کی تکمیل جامعہ سلفیہ بنارس کے استاذ اور مجلہ صوت الامۃ کے ایڈیٹر مولانا اسعد اعظمی حفظہ اللہ نے فرمائی۔ اور ''تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی'' کے نام پر ایک مفصل کتاب (مشتمل بر ۲۸۰ صفحات) مکتبہ الفہیم مئو، بھارت سے طبع ہوکر منظر عام پر آچکی ہے۔
ابتدائے کتاب میں جماعت اہل حدیث ہند کی نامور شخصیت مولانا صلاح الدین مقبول احمد مدنی کا مقدمہ اور مصنف محترم کے والد گرامی مولانا محمد اعظمی صاحب کے تاثرات ہیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا ۔
اہل حدیث مدارس کی تاریخ مرتب ہوئی بھی ہے لیکن ابھی بہت زیادہ اور مستقل کام کرنےکی ضرورت ہے ۔
یاسر بھائی آپ نے بہترین معلومات سے نوازا ہے ۔
فورم پر نو وارد ہیں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں تشریف لائیں اور اراکین فورم کے لیے اپنا تعارف ( مختصر یا مفصل ) رقم فرمائیں ۔
اور اوپر جو کتاب آپ نے ذکر فرمائی ہے ۔ پوری کتاب نہ سہی ، اس کا ’’ مقدمہ ، دیباچہ ، فہرست وغیرہ ‘‘ کچھ نہ کچھ ضروری شریک فورم کریں ۔
 
شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
السلام علیکم
کتاب کا سرورق اور اس سے متعلق تاثرات وغیرہ اپلوڈ کررہا ہوں۔
 
اٹیچمنٹس

شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
معافی چاہتاہوں۔ دراصل کتاب ان پیج فارمیٹ میں ہے۔ اور ان پیج فارمیٹ کے متن کو یہاں کاپی کرنا ممکن نہیں اس لیے تصویری شکل میں ارسال کررہا ہوں۔
 
اٹیچمنٹس

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا بھائی جان ۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
معافی چاہتاہوں۔ دراصل کتاب ان پیج فارمیٹ میں ہے۔ اور ان پیج فارمیٹ کے متن کو یہاں کاپی کرنا ممکن نہیں اس لیے تصویری شکل میں ارسال کررہا ہوں۔
پوچھنے میں حرج نہیں۔ اس لئے یہ بتائیے بھائی کہ کیا ان پیج میں یہ مکمل کتاب ملنی ممکن ہے؟ یا کاپی رائٹس وغیرہ کا مسئلہ ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
معذرت خواہ ہوں۔ کاپی رائٹس کا مسئلہ ہے۔
کوئی مسئلہ نہیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔ اگر کاپی رائٹس سے آزاد کچھ کتب آپ کو میسر ہوں تو ضرور شیئر کر دیجئے گا۔ اب یا پھر جب بھی ملیں۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ایک عرصے سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ جماعت اہل حدیث کے مرحوم ادارے مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی کے تعارف وتاریخ پر ایک مفصل کتاب ہونی چاہیے۔
الحمد للہ جماعت کی اس عظیم خواہش کی تکمیل جامعہ سلفیہ بنارس کے استاذ اور مجلہ صوت الامۃ کے ایڈیٹر مولانا اسعد اعظمی حفظہ اللہ نے فرمائی۔ اور ''تاریخ وتعارف مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی'' کے نام پر ایک مفصل کتاب (مشتمل بر ۲۸۰ صفحات) مکتبہ الفہیم مئو، بھارت سے طبع ہوکر منظر عام پر آچکی ہے۔
ابتدائے کتاب میں جماعت اہل حدیث ہند کی نامور شخصیت مولانا صلاح الدین مقبول احمد مدنی کا مقدمہ اور مصنف محترم کے والد گرامی مولانا محمد اعظمی صاحب کے تاثرات ہیں۔
ما شاء اللہ! بہت خوب!

یاسر صاحب! کیا یہ کتاب مجھے (ذاتی طور پر) پی ڈی ایف فارمیٹ میں مل سکتی ہے؟ (آپ ان پیج سے پی ڈی ایف بنا دیں) کیونکہ عظیم ادارہ دار الحدیث رحمانیہ کے مہتمم حضرات میں میرے دادا محترم حافظ عبد اللہ محدث روپڑی کا نامِ نامی بھی شامل ہے۔ یہ کتاب والد صاحب کیلئے نہایت قیمتی تحفہ ہوگی۔ اگر آپ اجازت دیں گے تو ہم اسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کتاب وسنت ڈاٹ کام پر اپ لوڈ کر دیں گے وگرنہ یہ والد صاحب کے پاس ہی رہے گی۔ ان شاء اللہ!
 
شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
ما شاء اللہ! بہت خوب!

یاسر صاحب! کیا یہ کتاب مجھے (ذاتی طور پر) پی ڈی ایف فارمیٹ میں مل سکتی ہے؟ (آپ ان پیج سے پی ڈی ایف بنا دیں) کیونکہ عظیم ادارہ دار الحدیث رحمانیہ کے مہتمم حضرات میں میرے دادا محترم حافظ عبد اللہ محدث روپڑی کا نامِ نامی بھی شامل ہے۔ یہ کتاب والد صاحب کیلئے نہایت قیمتی تحفہ ہوگی۔ اگر آپ اجازت دیں گے تو ہم اسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کتاب وسنت ڈاٹ کام پر اپ لوڈ کر دیں گے وگرنہ یہ والد صاحب کے پاس ہی رہے گی۔ ان شاء اللہ!
السلام علیکم!
معاف فرمائیے گا۔ ذرا تاخیر سے جواب دے رہا ہوں۔ ان شاء اللہ کچھ دنوں بعد یہ کتاب آپ کو ارسال کردوں گا۔ آپ کی کوئی ای میل آئی ڈی وغیرہ؟
 
Top