• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ برکتاب البیوع(صحیح بخاری؛ترجمہ وفوائد:حافظ عبدالستار الحماد)

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
735
پوائنٹ
256
(سہ ماہی نظریات کے زیر طبع شمارۂ چہارم سے ماخوذ جو جلد ہی آیا چاہتا ہے؛ان شاءاللہ)
کتاب البیوع
تصنیف:امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ
ترجمہ وفوائد:شیخ الحدیث حافظ عبدالستار الحماد
ناشر:مرکزالدراسات الاسلامیہ،میاں چنوں
ملنے کاپتا:مکتبہ اسلامیہ،بالمقابل رحمان مارکیٹ،غزنی سٹریٹ،اردوبازار،لاہور
اسلامی شریعت جس طرح خالق و مخلوق کے رشتوں کو منظم کرتی اور مراسم عبودیت کے متعلق ہدایات دیتی ہے،اسی طرح معاملات کے عنوان سے انسانوں کے باہمی تعلقات کے بارے میں بھی مکمل رہ نمائی فراہم کرتی ہے۔انسانی معاملات میں لین دین اور خریدوفروخت کے مسائل بے حد اہمیت رکھتے ہیں کہ یہ معاشرتی زندگی کی ناگزیر ضرورت ہیں؛کتاب البیوع انھی مسائل کے حوالے سے شرعی احکام کی وضاحت پر مشتمل ہے۔
ہمارے مذہبی ادب میں مسائل زیست سے متعلق شرعی رہ نمائی کی پیش کش کے دو اسالیب رائج رہے ہیں:
ایک یہ کہ مسائل کواصل مدار بحث بناتے ہوئے ان کی تمام جزئیات بیان کی جائیں اور پھر نصوص قرآن و حدیث اور فقہ و اجتہاد کے پیمانوں کو حرکت میں لاتے ہوئے ان کا حل ذکر کیا جائے؛دوسرا انداز یہ ہے کہ خود شرعی نصوص ہی کو اس طرح سے بیان کیا جائے ان کے ذریعے نو بہ نو اور متنوع امور زندگی سے متعلقہ احکام شرعیہ نکھر کر نظروبصر کے سامنے آجائیں۔
پہلا اسلوب زیادہ تر اہل الراے نے اپنایا ہے اور دوسرے کو اصحاب الحدیث یا فقہاے محدثین نے برتاہے۔امام محمد بن اسماعیل بخاری ؒ (256ھ/870ء)اپنے عہد میں فقہاے محدثین کے قافلہ سالار تھے؛انھوں نے اپنی شہرۂ آفاق کتاب ’الجامع الصحیح‘ میں مختلف عنوانات کے تحت رسول اللہ ﷺکی احادیث و سنن کو اس سلیقے سے مرتب کردیا ہے کہ حیات انسانی زندگی کے ہر گوشے کے بارے میں الٰہی ہدایات کا سامان فراہم ہوگیا ہے ۔زیرتبصرہ ’کتاب البیوع‘دراصل صحیح بخاری ہی کا ایک جزو ہے جو علاحدہ سے اشاعت پذیر ہوا ہے اور اس کی شرح و وضاحت کی ذمہ داری شیخ الحدیث حافظ عبدالستار صاحب الحماد نے بہ حسن و خوبی نبھائی ہے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
735
پوائنٹ
256
فاضل شارح بھی اصحاب الحدیث ہی کے مبارک گروہ کے ایک نمایاں فردہیں اور حدیث وسنت کے مباحث بالخصوص صحیح بخاری سے خصوصی شغف و مناسبت رکھتے ہیں۔موصوف برس ہا بر س سے نہ صرف یہ کہ اس عظیم صحیفہ ٔسنت کی تدریس وتعلیم میں مشغول ہیں بل کہ تحریری طور پر بھی مسلسل اس کی خدمت سرانجام دے رے ہیں۔چناں چہ کئی سال پیش تر انھوں نےمختصر صحیح بخاری( ازعلامہ زبیدیؒ) کے ترجمہ وفوائد تحریرکیے جوطبع ہو کر عوام وخواص سے داد و تحسین پا چکے ہیں؛اس کے بعد انھوں نے مکمل بخاری شریف کا ترجمہ اور مختصر حواشی قلم بند کیے جو حال ہی میں چھے ضخیم جلدوں میں زیور طباعت سے آراستہ ہو ئے ہیں ؛اس کے ساتھ ساتھ وہ صحیح بخاری کی ایک قدرے مفصل شرح کی تالیف وترتیب کاکام بھی کرتے رہے جو بحمداللہ تعالیٰ مکمل ہو گیا ہے ؛اندازہ ہے کہ یہ شرح بارہ یا تیرا ضخیم مجلدات میں سماسکے گی؛زیر نظرکتاب درحقیقت اسی مفصل شرح ہی کا ایک حصہ ہے ؛یاد رہے کہ اس کا ایک جز ’کتاب التوحید ‘بھی کچھ عرصہ قبل شائع ہو چکا ہے جس پر مرحوم ڈاکٹر عبدالرشید اظہر نے ایک مبسوط علمی مقدمہ تحریر کیا تھا۔
کتاب البیوع میں امام بخاریؒ نے ایک سو تیرہ ابواب کے تحت دوصدسینتالیس مرفوع روایات اور صحابۂ کرامؓ اور تابعین عظامؒ سےمروی باون آثار نقل کیے ہیں جو علم معیشت کے اساسی اصول و قواعد کاپتا دیتے ہیں۔ شارحِ محترم نےماہرانہ اندازسے تمام احادیث و آثارکا سلیس اور عام فہم ترجمہ کیا ہے اور ہر حدیث سے مستنبط قیمتی نکات و فوائدعالمانہ طریقےسے زیب قرطاس کیے ہیں۔اختصار کی مجبوریاں دامن گیر نہ ہوتیں تو ہم شرح وبسط سے ان کے اندازبحث و استدلال کا تعارف پیش کرتے ؛البتہ ارباب فکرو تحقیق اور طلبۂ علم کے لیے اشارہ کیے دیتے ہیں کہ فاضل شارح نے جہاں مثبت طور پر بیع و تجارت کے احکام و مسائل کی تشریح و توضیح فرمائی ہے، وہیں عصر حاضر کے فتنہ ٔاستخفاف سنت پر بھی گرفت کی ہے؛اس ضمن میں انھوں نے مولاناامین احسن صاحب اصلاحی مرحوم کی تدبر حدیث کے جستہ جستہ مقامات پر نقدکیا ہے اور دکھایا ہے کہ احایث و سنن ،خصوصاًصحیح بخاری ،کے متعلق موصوف کی تنقید فن حدیث کی تفصیلات سے بے خبری کا شاخسانہ ہے۔ ہماری راےمیں یہ کتاب عوام و خواص دونوں کے لیےمفیدہے اور اس ہر گھرانے اور کتاب خانے کی زینت ہونا چاہیے۔ (ادارہ)
 
Top