ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراء ت نمبر‘
(حصہ اوّل)
ترتیب: حافظ محمد عبد اللہ
مخدوم ومحترم مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی ﷾ زادکم اﷲ عزا وشرفاالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مزاج گرامی بخیر!
آپ کا مؤقرماہنامہ’رشد‘باقاعدگی سے مل رہا ہے جب کہ یہ آپ کی شفقت ومحبت ہے کہ’رشد‘کی طرح ’محدث‘بھی تسلسل سے اِرسال فرماتے ہیں اور پھر ان کے وقیع اور علمی مضامین سے استفادہ کی تقریب پیدا ہوجاتی ہے۔ جزاکم اﷲ أحسن الجزاء
’رشد‘کاحالیہ جون ۲۰۰۹ء کا قراء ات نمبر(حصہ اوّل) موصول ہوا،جوماشاء اﷲ ۷۲۰ صفحات پرمشتمل ہے اورمتنوع موضوعات کواپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ قراء اتِ سبعہ وعشرہ کے بارے میں شبہات وتوہمات کے ازالے کاوافرمواد اس میں موجود ہے اس کے علاوہ قرآن پاک کی طباعت واِشاعت،مصحف مدینہ ،برصغیر میں قراء ات کے تدریجی ارتقاء ،قراء ات عشرہ کی اسانید ،قراء کرام کاتعارف جیسے دلچسپ اورعلمی عناوین پر سیرحاصل بحث ہے۔
اس وقیع اورمفید ’قراء ات نمبر‘پر بلاشبہ آپ اورکلیۃ القرآن الکریم لاہورکے تمام رفقاء مبارک باد کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی اس سعی کوسعی مشکور بنائے اورخدام قرآن کی فہرست میں شامل کرلے۔
این دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد