• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجلیات نبوت(نیو ایڈیشن)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تجلیات نبوت(نیو ایڈیشن)

مصنف کا نام
صفی الرحمن مبارکپوری

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ

سیرت نبویؐ انتہائی پاکیزہ اور بلند پایہ موضوع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابتدائے اسلام سے آج تک اس موضوع پر لکھنے لکھانے اور پڑھنے پڑھانے کا بڑا اہتمام ہوتا آیا ہے۔ حتیٰ کہ آپؐ کی ذات گرامی کو یہ استثناء حاصل ہے کہ آپ کی حٰات مقدسہ اور خدمات جلیلہ کے تذکرے کو کم و بیش پانچ لاکھ سوانح نگاروں نے کسی نہ کسی شکل میں محفوظ کر رکھا ہے۔ کیونکہ یہ کام گہرے ایمان و محبت اور والہانہ جذبۂ فنا و فدائیت کا نتیجہ ہے مگر ہوتا یہ رہا ہے کہ عموماً اس موضوع پر لکھتے ہوئے اصولِ سیرت پر مرتب شرائط و ضوابط کا اہتمام نہیں کیا جاتا بلکہ جو چیز افکار و خیالات اور جذبات و احساسات کی نظر میں جچ جاتی ہے اس کو داخلِ کتاب کر لیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ماضی قریب کے عظیم سیرت نگار مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی تصنیف لطیف ہے۔ آپ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ آپ کی کتاب ’’الرحیق المختوم‘‘ کو رابطہ عالمِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی انعامی مقابلہ سیرت نگاری میں اوّلیت کا شرف حاصل ہے۔ تجلیات نبوت، درأصل دینی مدارس، ہائی سکولوں کے طلبہ اور عامہ المسلمین کے استفادے کیلئے ایک متوسط بلکہ قدرے مختصر کتاب ہے۔ اس کتاب میں قابل مصنف کے اصولِ سیرت نگاری پر مرتب شرائط و ضوابط کو کما حقہ مدّ نظر رکھا ہے۔ سیرت کے تمام تر وقائع کو نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے اور واقعاتِ سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کیا ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصولِ دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ سیرت نگاری کے اس فن میں صحتِ واقعات کی تلاش میں یہ اختیار اور ضبطِ لائق تحسین ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ واقعات کی تخریج و تصحیح اور ممتاز سکالر محسن فارانی کے پیش کردہ جدید و قدیم نقشوں نے اس کتاب کے حسن کو دوبالا کر دیا ہے۔ ادارہ دار السلام بھی لائق مبارکباد ہے کہ اس نے اس کتاب دلکش کی طباعت و اشاعت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ (آ۔ہ)
اس کتاب تجلیات نبوت(نیو ایڈیشن) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
عرض ناشر
حرف اول
مقدمہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاندان،نشوونما او رنبوت سے پہلے کے حالات
نبوت ودعوت
اسلام کی علانیہ تبلیغ
مقابلے کی مختلف تدبیریں
مسلمانوں کو تعذیب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دست درازیاں
غم کا سال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طائف میں مشرکین کی طرف سے نشانیوں کی طلب
اسراء او رمعراج۔قبائل اور افراد کو اسلام کی دعوت
دوسری بیعت عقبہ
مسلمانوں کی ہجرت
مدینہ منورہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال
قریش کی فتنہ خیزیاں
غزوہ بدر کبریٰ
بدر کے بعد کے واقعات
غزوہ احد
حادثے اور غزوات
غزوہ خندق
عزوہ بنو قریظہ
غزوہ بنوالمصطلق یا غزوہ مریسیع
عمرہ حدیبیہ
بادشاہوں اور امراء کے نام خطوط
غزوہ غابہ یا غزوہ ذی قرد
غزوہ خیبر
غزوہ ذات الرقاع
عمرہ قضا
معرکہ موتہ
غزوہ فتح مکہ
غزوہ حنین
غزوہ تبوک
غزوات کے متعلق چند کلمات
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا حج
وفود،مبلغین اور دیگر اعمال
حجۃ الوداع
رفیق اعلیٰ کی جانب
خانہ نبوت
صفات واخلاق
 
Top