• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز برائے شکریہ بٹن!

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ،
فورم انتظامیہ اور اراکین کے سامنے ایک تجویز رکھنا چاہتا ہوں کہ اگر پوسٹ کے نیچے موجود شکریہ کے بٹن کو ’جزاک اللہ‘ کے بٹن سے تبدیل کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟
فوری طور پر تو یہ تجویز دل کو لگتی ہے۔ لیکن ذرا گہرائی میں جا کر سوچنا پڑے گا کہ کیا ہر جگہ شکریہ کا متبادل جزاک اللہ ہو سکتا ہے؟ ان دعائیہ کلمات کی وجہ سے کہیں کوئی مسئلہ پیدا ہونے کا امکان تو نہیں؟ مطلب اس آپشن کی وجہ سے کسی طرح سے لفظ ’اللہ‘ کی بے ادبی تو نہیں ہو سکے گی، وغیرہ؟
احباب کی رائے کا انتظار رہے گا۔
والسلام
 
ابوعمر

رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
358
پوائنٹ
71
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شاکر بھائی! تجویز تو بہت اچھی ہے اگر اہل علم حضرات اس پر کوئی رائے دیں تو اس کو تبدیل کردینا بہت بہتر ہو گا۔ جزاک اللہ

فی امان اللہ
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی جان شاکر تجویز آپ کی ٹھیک ہے کہ دعائیہ کلمات کہیں لیکن ہر پوسٹ ایک جیسی نہیں ہوتی۔
فوری طور پر تو یہ تجویز دل کو لگتی ہے۔ لیکن ذرا گہرائی میں جا کر سوچنا پڑے گا کہ کیا ہر جگہ شکریہ کا متبادل جزاک اللہ ہو سکتا ہے؟ ان دعائیہ کلمات کی وجہ سے کہیں کوئی مسئلہ پیدا ہونے کا امکان تو نہیں؟ مطلب اس آپشن کی وجہ سے کسی طرح سے لفظ ’اللہ‘ کی بے ادبی تو نہیں ہو سکے گی، وغیرہ؟
آپ نے خود ہی اتنی اچھی بات کہہ دی۔فرض کریں کسی کی پوسٹ میں کوئی بات قرآن و سنت کے خلاف آ جاتی ہے تو اس کو جزاک اللہ خیرا کہنا تو کیا شکریہ کا بٹن دبانے کو دل نہیں کرتا میری رائے تو یہی ہے کہ شکریہ کا بٹن ہی سہی ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
فرض کریں کسی کی پوسٹ میں کوئی بات قرآن و سنت کے خلاف آ جاتی ہے تو اس کو جزاک اللہ خیرا کہنا تو کیا شکریہ کا بٹن دبانے کو دل نہیں کرتا میری رائے تو یہی ہے کہ شکریہ کا بٹن ہی سہی ہے۔
ایسی صورت میں نہ تو ہم شکریہ ادا کریں گے نہ ہی جزاک اللہ کہیں گے۔ لہٰذا یہاں تو بات ختم ہو جائے گی۔ لیکن جیسے فی الوقت ہم نے ’اپنا شکریہ ختم کریں‘ کا آپشن فعال رکھا ہوا ہے تاکہ کسی کو بعد میں احساس ہو کہ اس نے کسی کی پوسٹ کا غلط مطلب سمجھ کر یا بغیر پڑھے شکریہ ادا کر دیا ہے جبکہ شکریہ نہیں کہنا چاہئے تھا تو وہ یہ بٹن استعمال کر کے اپنا شکریہ ختم کر دے۔
کیا ’جزاک اللہ‘ جیسے دعائیہ کلمات کے لئے بھی انہیں ختم کرنے جیسا آپشن فعال رکھنا چاہئے؟
نیز اگر آپ سب سے ٹاپ پر موجود ’آپ کا پروفائل‘ لنک پر کلک کریں اور ’میرے متعلق‘ والے ٹیب میں جائیں تو وہاں کچھ اعداد و شمار میں یہ شماریات بھی موجود ہیں:

مکمل اشکار: 368
شکریہ شدہ 200 مرتبہ 105 پوسٹس میں

یعنی اتنی پوسٹس میں اتنی مرتبہ شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ کیا یہاں بھی کوئی تبدیلی کرنی چاہئے یا بس شکریہ کے الفاظ کو ’دعائیہ کلمات‘ کے الفاظ سے بدل دیا جائے؟

دراصل اس تبدیلی کا جو سب سے بڑا فائدہ مجھے نظر آ رہا ہے وہ یہ کہ ہم ایک بٹن پریس کر کے کسی کے لئے دعائیہ کلمات کہہ سکتے ہیں۔ ایک دوسرے کو دعائیں ملتی رہیں بجائے اس کے کہ شکریہ جات وصول ہوں۔ جب دل سے دعا نکلے گی تو اثر بھی کرے گی ان شاءاللہ۔۔۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ "جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا شکریہ ادا نہیں کرنا"
آپ نے بھی یہ حدیث سنی ہو گی اب اس حدیث کی سند تو مجھے معلوم نہیں۔
 
راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
واہ جی واہ۔ میرے خیال میں تو یہ بہت زبردست کام ہو جائے گا اگر شکریہ کی جگہ جزاک اللہ لگا دیا جائے۔ کوئی شرعی مسئلہ ہو تو پھر میرا ووٹ واپس دے دینا۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
فورم انتظامیہ اور اراکین کے سامنے ایک تجویز رکھنا چاہتا ہوں کہ اگر پوسٹ کے نیچے موجود شکریہ کے بٹن کو ’جزاک اللہ‘ کے بٹن سے تبدیل کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں پر زور تائید کرتا ہوں کہ شکریہ کی جگہ ’جزاک اللہ‘ بلکہ ’جزاک اللہ خیرا‘ لگا دیا جائے۔ ویسے تو ’شکریہ‘ کہنا بھی ہمارے دین کا حکم ہے۔ فرمان نبویﷺ ہے: «من لم يشكر الناس لم يشكر الله » ... صحيح جامع الترمذي: 1955 کہ ’’جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا، وہ اللہ کا شکریہ بھی ادا نہیں کرتا۔‘‘ لیکن ’جزاک اللہ خیرا‘ کہنے میں شکریہ کے ساتھ ساتھ ایک دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس بات کا اچھا بدلہ دے، اور اللہ تعالیٰ سب سے بہتر جانتے ہیں کہ فلاں شخص کیلئے کیا چیز بہتر ہے، فرمان باری ہے: ﴿ ألا يعلم من خلق ﴾ ... سورة الملك
فوری طور پر تو یہ تجویز دل کو لگتی ہے۔ لیکن ذرا گہرائی میں جا کر سوچنا پڑے گا کہ کیا ہر جگہ شکریہ کا متبادل جزاک اللہ ہو سکتا ہے؟ ان دعائیہ کلمات کی وجہ سے کہیں کوئی مسئلہ پیدا ہونے کا امکان تو نہیں؟ مطلب اس آپشن کی وجہ سے کسی طرح سے لفظ ’اللہ‘ کی بے ادبی تو نہیں ہو سکے گی، وغیرہ؟
اللہ کا زیادہ نام لینے میں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہی زیادہ ہورہا ہے، جو خیر ہی خیر ہے، اور اس میں ان شاء اللہ کوئی بے ادبی نہیں۔ کیونکہ یہ تو نہیں ہے کہ ہر پوسٹ کے بعد آٹومیٹک ’جزاک اللہ خیرا‘ پریس ہو جائے گا، اس صورت میں واقعی ہی خرابی ہے، لیکن جب جو صاحب کسی کی اچھی پوسٹ پر دعا دینا چاہتے ہوں تو تب ہی جزاک اللہ خیرا کا پٹن پریس کریں گے۔ ورنہ نہیں، جس میں شکریہ ادا کرنے کی نیکی کے ساتھ ساتھ دعا جیسی عبادت بھی ہوجائے گی۔ ویسے کسی غلط پوسٹ پر جس طرح ’جزاک اللہ خیرا‘ کہنا صحیح نہیں، اسی طرح اس کا شکریہ ادا کرنا بھی صحیح نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم!​
 
رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
میں ہاں کہنے والوں کے ساتھ ہوں، میرے خیال میں دلیلیں دینے کی تو چنداں ضرورت نہیں وہ آپ لوگ دے چکے بہرحال میں شکریہ کو جزاکم اللہ سے ریپلیس کر دینے والوں کے ساتھ ہوں اس میں سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ ہر دفعہ دعا ملتی رہے گی جیسے کے اوپر ایک ساتھی نے وضاحت کر دی ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
الحمدللہ، شکریہ کی جگہ یہ دعائیہ کلمات شامل کر دئے گئے ہیں۔ اگر کہیں ’دعائیہ کلمات‘ یا دیگر الفاظ کا کوئی بہتر متبادل لفظ ممکن ہو سکتا ہو تو ازراہ کرم ضرور اپنی تجاویز پیش کریں۔

والسلام
 
Top