عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
محترم! میں نہ مانوں کا تو کوئی علاج نہیں ہوتا۔ میں تو ایک ادنیٰ شخص ہوں نہ ماننے والوں نے تو اللہ تعالیٰ کو بھی یہی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی واضح دلیل نہیں دی۔کس مفسر نے لکھا ہے کہ مذکورہ آیت سورہ فاتحہ نہ پڑھنے کے بارے میں نازل ہوئی ہے مکمل حوالہ چاہئے
محترم!تفسیر ابن کثیر، تفسیر طبری،فتح القدیر، تفسیر البیضاوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تقریباً تمام مستند تفاسیر ملاحظہ فرمالیں سب میں اس بات کی وضاحت موجود ہے۔
محترم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ“ اور ساتھ یہ بھی ارشاد فرمادیا کہ ” مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ“جس کسی کا امام ہو تو امام کی قراءت اس کی قراءت ہے۔مذکورہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرمایا :لاصلوۃ لمن لم یقرا بفاتحۃ الکتاب ۔
محترم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس آیت کا مفہوم صحیح سمجھا تھا اسی لئے ان کے بہت سے ارشادات جو صحیح احادیث میں آآئے ہیں اس کی مطابقت میں موجود ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ صحابہ کرام کے ارشادات بھی موجود ہیں۔ آپ لوگ ان سے روگردانی کرتے ہو اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہو۔ ملاحظہ فرمائیں؛کیا نعوذباللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مفہوم کو نہیں سمجھا تھا کہ اس کے خلاف حکم صادر فرما دیا ؟
ابو ہریرۃ رضى الله تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم نے فرمايا امام جب امامت کرے اور تكبير کہے تو تكبير کہو اور جب قراءت كرے خاموش رہو اور جب کہے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ تو کہو آمین اور جب رکوع کرے تو رکوع کرو اور جب کہے سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہو اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ اور جب سجدہ کرے تو سجدہ کرو اور جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو سب بیٹھ کر نماز پڑھو(سنن ابن ماجه کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیھا باب اذا قرا الامام فانصتوا)۔
محترم! دیکھتے ہیں کہ جو احادیث صحاح ستہ سے مذکور ہوئیں ان کے بارے میں جناب کیا ارشاد فرماتے ہیں؟آپ نے تو یہ وطیرہ بنا لیا ہے کہ جو روایت آپکے نظریہ کے خلاف ہو اسکو ضعیف کہتے چلے جاو اور جو ضعیف اور موضوع روایت آپکے نظریہ کی تایید کرے اسکو صحیح کہتے چلے جاو ،وہی بات یہاں بھی کہیں گے ۔