• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحریر!(ظفراقبال ظفر )ملادالنبیﷺکو ثواب سمجھ کر منانا!طاہرالقادری صاحب آپنے الفاظ کے آئینہ میں!

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
104

(ظفراقبال ظفر )

بسم اللہ الرحمن الرحیم

موضوع ۔میلادالنبی (ﷺ)کو ثواب سمجھ کر منانا!طاہرالقادری صاحب آپنے الفاظ کے آئینہ میں! میلادالنبی(ﷺ)کو ثواب سمجھ کر منانا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ دین کا حصہ اور عبادات میں شامل ہےآئیے اب قادری صاحب کے نظریات کا جائزہ لیتے ہیں یہ ملادالنبی ﷺ کو کیا سمجھ کے مناتے ہیں تا کہ میلا دالنبیﷺ کی شرعی حثیت کا جائزہ لیا جا سکے ۔

٭قادری صاحب آپنی کتاب ‘(میلادالنبیﷺ )میں لکھتے ہیں کہ ملادالنبیﷺکے موقع جشن میلاد کی محفلیں منعقد کرنا اور صدقہ وخیرات کرنا نیزاس کے لیے جانی‘مالی‘علمی‘فکری غرض کے ہر قسم کی قربانی دینا صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہونا چاہیے(ملادالنبیﷺ صفہ نمبر960)

٭قادری صاحب آپنی کتاب(ملادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر963پر لکھتے ہیں۔ملادالنبیﷺکا عقیدہ رکھنے والا‘جشن منانے والا‘جلوس کا اہتمام کرنے والا‘ایک طرف تو حضور ﷺسے اتنی محبت کرے کہ ملادالنبیﷺکی خوشی کو جزء ایمان سمجھے یہ سب کچھ آپنی جگہ درست اور حق ہے۔ ٭قادری صاحب آپنی کتاب (ملادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر966پر لکھتے ہیں۔ملاد حضورﷺکی ولادت کی خوشی کا نام ہےاور جو اس میں محبت وتعظیم کے ساتھ با وضوء ہو کر شریک ہو نا واللہ یہ افضل عبادت ہے۔ ٭قادری صاحب آپنی کتاب (ملادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر937‘936پر لکھتے ہیں-حفاظتِ ایمان کے اگرچہ بہت سارے طریقے ہیں مگر میلادالنبی (ﷺ)کی محافل منعقد کرنا بالخصوص ربیع الاول اوربالعموم باقی مہینوں میں اس طرح چلتا ہوا آنے والی نسلوں کی حضورﷺسے قلبی‘ذہنی‘جذباتی‘تعلق کو فروغ دینے کے ساتھ محفوظ بھی ہو جائے گا۔

٭قادری صاحب آپنی کتاب(میلادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر935پر لکھتے ہیں۔بعنوان(والدین کی بنیادی ذمہ داری)کے تحت لکھتے ہیں کہ مسلمان ہونے کے ناتے بحثیت والدین ہماری یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ جو ہم نے آپنے بڑھوں سے پایا ہے(ملادالنبیﷺ) ایمان کی بدولت آپنی اگلی نسلوں کو منتقل کرتے چلے جائیں یہ ہی جزءایمانی ہے۔٭قادری صاحب آپنی کتاب (ملادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر933پر لکھتے ہیں۔ہمارے نزدیک حضورﷺ سے محبت اصل ایمان ہےاور اس کا موَثر ترین اظہار جشنِ ملاد منا کر ہی ہو سکتا ہے۔

٭قادری صاحب آپنی کتاب (ملادالنبی ﷺ)کے صفہ نمبر 298پر لکھتے ہیں-کہ ملادالنبی (ﷺ)کی فضیلت لیلۃ القدر سے بھی افضل ہے۔ کیونکہ اللہ ٰ تعالیٰ نے لیلۃ القدرکی فضیلت 1000مہینوں سے افضل کہہ کر حد مقرر کر دی مگر ملادالنبی(ﷺ)کی فضیلت کو مطلق ذکر کر دیا۔ ٭قادری صاحب آپنی کتاب(ملادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر295پرلکھتے ہیں۔کہ رمضان کے مہینہ سے ربیع الاول کا مہینہ حضورﷺکی ولادت کے صدقہ سے بلاشبہ جملا مہینوں سے افضل ہے۔ ٭قادری صاحب آپنی کتاب(ملادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر37پرلکھتے ہیں۔کہ ملادالنبی(ﷺ)کے موقع پہ محافل منعقد کرنا‘جلوس نکالنا‘قمقمے لگانا‘روشنیوں کا اہتمام کرنا‘صدقہ و خیرات کرنا‘اللہ تعالیٰ کے ہاں سب اعمال وعبادات سے زیادہ مقبول اور رضا الہی کا باعث ہے‘امتی حضورﷺکی ولادت پر خوش ہونگےتواللہ تعالیٰ بھی خوش ہوگا۔ ٭قادری صاحب آپنی کتاب (ملادالنبیﷺ)کے صفہ نمبر949پرلکھتے ہیں۔ہمارے نزدیک اسلام میں دو ہی عیدیں ہیں (عیدالفطر‘عیدالاضحیٰ)جبکہ عیدملادالنبی(ﷺ)کا دن ان عیدوں سے کئی گنا بلند مرتبے اور عظمت والا دن ہے۔

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اللہ ٰ تعالیٰ نے لیلۃ القدرکی فضیلت 1000مہینوں سے افضل کہہ کر حد مقرر کر دی

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ ﴿٣﴾

شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔
قرآن، سورت القدر، آیت نمبر 03
لیکن آیت کے الفاظ یہ نہیں ہیں کہ العمل فی لیلۃ القدر خیر من العمل فی الف شھر (شب قدر میں عمل کرنا ہزار مہینوں میں عمل کرنے سے بہتر ہے) بلکہ فرمایا یہ گیا ہے کہ " شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے" اور ہزار مہینوں سے مراد بھی گنے ہوئے 83 سال چار مہینے نہیں بلکہ اہل عرب کا قاعدہ تھا کہ بڑی کثیر تعداد کا تصور دلانے کے لیے وہ ہزار کا لفظ بولتےتھے ۔ اس لیے آیت کا مطلب یہ ہے کہ اس ایک رات میں خیر اور بھلائی کا اتنا بڑا کام ہوا کہ کبھی انسانی تاریخ کے کسی طویل زمانے میں بھی ایسا کام نہ ہوا تھا۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207

محترم بھائی!
احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں بھی مذکورہ آیت مبارکہ کی کوئی وضاحت وشرح ہوسکتی ہے؟ یا اہل عرب کا قاعدہ ہی کافی ہے؟
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
محترم بھائی!
احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں بھی مذکورہ آیت مبارکہ کی کوئی وضاحت وشرح ہوسکتی ہے؟ یا اہل عرب کا قاعدہ ہی کافی ہے؟
اللہ ٰ تعالیٰ نے لیلۃ القدرکی فضیلت 1000مہینوں سے افضل کہہ کر حد مقرر کر دی
محترم بھائی ! میں نے یہ بات صرف ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے مندرجہ بالا قول کی تردید کرنے کے لیے کہی ہے۔ باقی لیلہ القدر کے متعلق روایات سے میں بھی واقف ہوں اور آپ بھی۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
محترم ٹی کے ایچ بھائی!
آپ میرے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے تو آپ پر کوئی زبردستی نہیں، بہرحال سوال اپنی جگہ جواب کا متقاضی ہے۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
محترم ٹی کے ایچ بھائی!
آپ میرے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے تو آپ پر کوئی زبردستی نہیں، بہرحال سوال اپنی جگہ جواب کا متقاضی ہے۔
میرے محترم بھائی ! بعض اہلِ حدیث حضرات کو مجھ کو ”احادیث“ پیش نہ کرنے پر منکرِ حدیث کا طعنہ دیتے ہیں کہیں آپ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
میرے محترم بھائی ! بعض اہلِ حدیث حضرات کو مجھ کو ”احادیث“ پیش نہ کرنے پر منکرِ حدیث کا طعنہ دیتے ہیں کہیں آپ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم بھائی! مزید بات کرنے کا اُس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک کہ میرے سوال کا جواب نہ مل جائے اور اس کا جواب دینا اگر آپ ضروری نہیں سمجھتے تو آپ پر کوئی زبردستی نہیں۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
محترم بھائی! مزید بات کرنے کا اُس وقت تک کوئی فائدہ نہیں جب تک کہ میرے سوال کا جواب نہ مل جائے اور اس کا جواب دینا اگر آپ ضروری نہیں سمجھتے تو آپ پر کوئی زبردستی نہیں۔
شبِ قدر سے متعلق روایات کو بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں بس طوالت کے خوف سے ذکر نہیں کیں۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
شبِ قدر سے متعلق روایات کو بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں بس طوالت کے خوف سے ذکر نہیں کیں۔
طوالت کا خوف یا روایت پرست ہونے کا خوف؟
بہرحال میرا سوال اپنی جگہ موجود ہے جب آپ کا دل کرے جواب دے دیجئے گا۔
 
Top