عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
تحفہ اصلاحی
مصنف
ڈاکٹر مفتی عبد الواحد
ناشر
ادارہ تعلیمات دینیہ کریم پارک لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Tuhfa-e-Islahi.jpg.html][/URL]
تبصرہ
مولانا امین احسن اصلاحی نے اپنی تفسیر "تدبر قرآن " کے علاوہ اصول تفسیر میں" مبادی تدبر قرآن "اور اصول حدیث میں "مبادی تدبر حدیث" بھی لکھی ہیں۔جن میں انہوں نے اسلاف سے ہٹ کر چند منفرد اصول بیان کئے ہیں۔چنانچہ مولف کتاب ہذا ڈاکٹر مفتی عبد الواحدنے مولانا امین احسن اصلاحی کی ان دونوں کتب کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا اور اپنے اس جائزے کو اپنی کتاب "ڈاکٹر اسرار احمد کے افکار ونظریات تنقید کی میزان میں"کے ساتھ ہی شائع کر دیا ہے۔کیونکہ ڈاکٹر اسرار احمد نے اپنے چار منبع فہم قرآن میں سے ایک مولانا حمید الدین فراہی اور مولانا امین احسن اصلاحی کو شمار کیا تھا۔بعد میں وہ جائزہ کچھ اضافوں کے ساتھ مضمون کی شکل میں جامعہ مدنیہ کے رسالہ انوار مدینہ میں قسط وار شائع ہوا۔اب کے بار مولف نے اس کی نظر ثانی کرتے ہوئے اسے دوبارہ کتابی شکل میں شائع کردیا ہے ،تاکہ مولانا امین احسن اصلاحی کے شاگردان رشید اس کتاب کا سنجیدگی سے مطالعہ کریں اور اپنے افکار ونظریات پر نظر ثانی کریں۔مولانا امین احسن اصلاحی تو دنیا میں نہیں رہے ،لیکن ان کے شاگردوں کو تو اصلاح احوال کی گنجائش حاصل ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو اصلاح احوال کا ذریعہ بنا دے ۔آمین(راسخ)تحفہ اصلاحی
مصنف
ڈاکٹر مفتی عبد الواحد
ناشر
ادارہ تعلیمات دینیہ کریم پارک لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Tuhfa-e-Islahi.jpg.html][/URL]
تبصرہ
Last edited: