• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحیتہ المسجد پڑھے بغیر بیٹھ جانا کیسا ہے.؟

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم

اگر ہم مسجد میں داخل ہوئے لیکن تحیتہ المسجد پڑھے بغیر بیٹھ گئے اور ارادہ یہ کیا کی پانچ دس منٹ بعد پڑھ لینگے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے.؟؟

ولسلام
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
تحیۃ المسجد کی نماز بیٹھنے سے پہلے کی نماز ہے لہذا بیٹھنے سے پہلے یہ نماز پڑھیں۔
عن أبي قتادة السلمي : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " إذا دخل أحدكم المسجد فليركع ركعتين قبل أن يجلس " . رواه البخاري ( 433 ) ومسلم ( 714 ) .

سوال : كيا اگر امام يا مقتدى فجر كى سنتيں گھر ادا كر كے آئے تو مسجد ميں تحيۃ المسجد ادا كرے گا؟

الحمد للہ :​
اگر تو واقعہ ايسا ہى ہو جيسا سوال ميں بيان ہوا ہے تو اس كے مشروع ہے كہ جب وہ مسجد ميں داخل ہو تو بيٹھنے سے قبل تحيۃ المسجد ادا كرے، اور امام كو چاہيے كہ وہ نماز كى اقامت كا كہے، تو وہ تحيۃ المسجد كا محتاج نہيں رہے گا، كيونكہ اس سے فرضى نماز كافى ہو جائيگى.

اور اسى طرح جب مسجد ميں آئے اور نماز كھڑى ہو چكى ہو تو وہ بھى تحيۃ المسجد نہيں ادا كرے گا.
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے..


ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 672 ).
 
Top