• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تدبر القرآن ، مولانا امین احسن اصلاحی

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم !کلیم حیدر صاحب مقالہ کا انتظار ہے ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز بھائی ابھی یہ مقالہ فائنل نہیں ہوا ۔کامران بھائی سے رابطہ کیا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ میرا کچھ کام باقی ہے۔جب کام کمپلیٹ ہو گا تب پیش کردیا جائے گا۔ان شاءاللہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
السلام علیکم،
مقالے کا انتظار رہے گا۔ اصلاحی صاحب جو نظم قرآن، سورۃ کے عمود اور سورتوں کے گروپ کی بات کرتے ہیں اسے کس حد تک درست کہا جا سکتا ہے؟
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی کلام ہے جو نظم سے خالی نہیں ہو سکتا۔ قرآن کریم کی تفسیر میں ربط ونظم اور مناسبت تلاش کرنے سے مفہوم سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔

لیکن!

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ’فراہی مکتبۂ فکر‘ کے لوگ جو بھی نظم بیان کرتے ہیں وہ اجتہادی ہے، علمی نکتے اور فوائد قسم کی شے ہے۔ اسے قطعی اللہ کی مراد قرار دے دینا اور اس کی بناء پر آیات کریمہ کی مسلمہ (نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام﷢ کی) تفاسیر کو یکسر ردّ کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔

تفسیر بالماثور (نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام﷢ وغیرہ سے منقول تفسیر) کی روشنی میں نظم تلاش کرنا بہت مبارک عمل ہے، جو آیات کو سمجھنے میں ممد ومعاون ثابت ہوتا ہے۔ لیکن اس کے خلاف اپنے بیان کردہ اجتہادی نظم کو اصل اور قرآن کی واحد اور حتمی تفسیر قرار دینا در اصل تشریع سازی کے مترادف ہے، کیونکہ نبی کریمﷺ پر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم نازل اس لئے فرمایا تھا کہ وہ اس کی تبیین وتفسیر لوگوں کے سامنے واضح کریں۔

ان حضرات کا غلو یہ ہے کہ یہ اپنے بیان کیے گئے نظم کو قطعی اور تفسیر القرآن بالقرآن باور کراتے ہیں۔ اور ان کا نظریہ یہ بھی ہے کہ قرآن کریم قطعی الدّلالہ ہے۔ یعنی ہر ہر آیت کا ایک ہی مفہوم ہے۔ اس طرح گویا آیات وسور قرآنی کا (اپنا) اجتہادی نظم بیان کرکے اسے حتمی اور واحد تفسیر قرار دیتے ہیں اور کئی مقامات پر اسی بناء پر نبی کریمﷺ، صحابہ کرام﷢ کی بیان کردہ تفاسیر کو پرکاہ کی حیثیت نہ دیتے ہوئے ردّ کر دیتے ہیں۔

اور لطیفہ یہ ہے کہ مولانا فراہی، امین احسن اصلاحی اور جاوید غامدی کی نظم قرآنی کی بناء پر کی گئی تفسیروں میں آپس میں بہت اختلاف ہے۔ بلکہ مولانا فراہی جنہوں نے یہ نظریہ پیش کیا گیا انہوں نے قرآنی سورتوں کے 9 عمود بنائے تھے۔ امین احسن اصلاحی صاحب (جنہوں نے مولانا فراہی کے بیان کیے گئے تفسیر قرآن کے اصولوں پر تفسیر تدبر قرآن مرتب کی) نے ان عمود میں ہی اپنے استاد سے اختلاف کیا اور 7 عمود قرار دئیے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز بھائی ابھی یہ مقالہ فائنل نہیں ہوا ۔کامران بھائی سے رابطہ کیا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ میرا کچھ کام باقی ہے۔جب کام کمپلیٹ ہو گا تب پیش کردیا جائے گا۔ان شاءاللہ
اس مقالے کے بارے میں کچھ معلومات ؟!
@رانا ابوبکر صاحب !
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
اس مقالے کے بارے میں کچھ معلومات ؟!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خضر بھائی کچھ دنوں سے کچھ طبیعت بھی ناساز تھی اور کچھ مصروفیت کی وجہ سے جلدی جواب نہیں دے سکا۔ بہت دنوں بعد آج آفس آیا ہوں۔
میں اس مقالہ کے بارے میں پتہ کرتا ہوں پھر ان شاء اللہ جلدکوئی اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ دنوں سے کچھ طبیعت بھی ناساز تھی
اللہ تعالی آپکو شفاء کامل عاجل عطا فرماۓ. اور بیماریوں سے محفوظ رکھے.
کچھ مصروفیت کی وجہ سے جلدی جواب نہیں دے سکا
اللہ آپکے وقت میں برکت عطا فرماۓ.
آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خضر بھائی کچھ دنوں سے کچھ طبیعت بھی ناساز تھی اور کچھ مصروفیت کی وجہ سے جلدی جواب نہیں دے سکا۔ بہت دنوں بعد آج آفس آیا ہوں۔
میں اس مقالہ کے بارے میں پتہ کرتا ہوں پھر ان شاء اللہ جلدکوئی اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی آپ کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا کرے ۔
 
Top