عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
اس پر فتن دور میں مبارک باد کے لائق ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں ۔اور سعادت مند ہیں وہ بچے جو علم دین سےآراستہ ہو رہے ہیں، اور لائق تحسین ہیں وہ قابل فخر اساتذہ کرام جو خدمت قرآن میں مصروف ہیں۔کسی بھی دینی ادارے کی خیر وخوبی انتظام و انصرام کا انحصار اس بات پہ ہوتا ہے کہ وہاں حصول علم کےلیے آنے والے طلباء اور تعلیم دینے والے اساتذہ کرام کا باہمی تعلق آپس میں محبت یگانگت اور پڑہائی کے مسلمہ اصول وقواعد کے مطابق ہو۔یہ اصول وقواعد کیا ہوں طالب علم حصول علم کے لیے کن امور کو پیش نظر رکھیں ۔اساتذہ کن اصول وقواعد کو اختیار کریں۔ پڑہانے کا طریقہ کار کیا ہو؟ مدرسے میں رہن سہن کا طریقہ کیا ہو؟زیر تبصرہ کتاب میں انہی مذکورہ امورکو مد نظررکھتے ہوئے استاد القراء مصنف کتب کثیرہ قاری محمد ادریس العاصم ﷾ نے اپنے تدریسی تجربہ و مشاہدات اور اپنے قابل صد احترام اساتذہ عظام کے ارشادات اور ان کی کتب سےاخذ شدہ تعلیم وتعلم کے رہنما اصول وقواعد کو جمع کردیا ہے۔اورکتاب میں صرف ان امور کو زیر بحث لائے ہیں جو ایک طالب علم اور استادکے لیے نہایت ضروری ہیں۔ نیز طلباء اور اساتذہ کے لیے قابل مطالعہ کتب کے نام بھی ذکر کر دیے ہیں تاکہ طلباء اوراساتذہ میں مطالعہ کا ذوق پیدا ہو۔ اپنے موضوع پریہ ایک منفرد اور مفید کتاب ہے جس میں مذکور اصول وضوابط کو اختیا ر کر کے ایک طالب علم مثالی طالب علم اور ایک استاد اچھا کامیاب استاد بن سکتاہے ۔اللہ ان کے علم و عمل میں برکت فرمائے۔ (آمین )(م۔ا)تدریب المعلمین یعنی رہنمائے مدرسین
مصنف
قاری محمد ادریس العاصم
ناشر
قرآءت اکیڈمی لاہور
تبصرہ
Last edited: