عبدہ بھائی، مجھے سبق سمجھ آ گیا ہے۔ الحمدللہ۔ گردان کا رٹا ابھی نہیں لگایا۔ میرب فاطمہ سسٹر نے جو طریقہ بتایا ہے وہ بہت سہل معلوم ہو رہا ہے۔ آپ نے جو طریقہ بتایا ہے، وہ سمجھ تو آ گیا، لیکن اس سے رٹا لگانا اور بروقت موقع محل کے مطابق اس کا استعمال کرنے کے لئے بہت مشق کی ضرورت معلوم ہو رہی ہے۔
دیگر کلاس فیلوز سے بھی گزارش ہے کہ تصدیقی مہر ثبت کیجئے تاکہ اگلا سبق شروع کیا جا سکے۔ اور جیسا کہ شروع میں بتایا گیا تھا کہ مسلسل تین کلاسز میں اٹینڈنس نہ لگنے پر اسٹوڈنٹ گروپ سے آؤٹ ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ لہٰذا سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ذرا جوش و خرگوش اور ہلچل کا مظاہرہ فرمائیں۔