• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تذکرہ نذیریہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,549
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
تذکرہ نذیریہ
نام مصنف
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page ---- Tazkira-Naziria-01.jpg
تبصرہ

شیخ الکل فی الکل شمس العلما، استاذ الاساتذہ سید میاں محمد نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ(1805۔1902ء) برصغیر پاک و ہند کی عظیم المرتبت شخصیت ہیں۔ آپ نے سولہ برس کی عمر میں قرآن مجید سورج گڑھا کے فضلا سے پڑھا، پھر الہ آباد چلے گئے جہاں مختلف علما سے مراح الارواح، زنجانی، نقود الصرف، جزومی، شرح مائۃ عامل، مصباح ہزیری اور ہدایۃ النحو جیسی کتب پڑھیں اور ۱۲۴۲ھ میں دہلی کا رخ کیا وہاں پانچ سال قیام کیا اور دہلی شہر کے فاضل اور مشہور علما سے کسب ِفیض کیا۔ آخری سال ۱۲۴۶ھ میں ان کے استادِ گرامی مولانا شاہ عبد الخالق دہلوی رحمہ اللہ نے اپنی دختر نیک اختر آپ کے نکاح میں دے دی۔ میاں صاحب نے شاہ محمد اسحق محدث دہلوی رحمہ اللہ سے بھی بیش قیمت علمی خزینے سمیٹے۔ جب حضرت شاہ محمد اسحق دہلوی شوال ۱۲۵۸ھ کو حج بیت اللہ کے ارادے سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو اپنے تلمیذ ِ رشید حضرت میاں صاحب کو مسند ِحدیث پر بیٹھا کر گئے بلکہ تعلیم نبویؐ اور سنت ِرسول اللہؐ کے لئے انہیں سرزمین ہند میں اپنا خلیفہ قرار دیا ۔ عالمِ اسلام بالخصوص برصغیر کے مختلف علاقوں اور خطوں کے بے شمار تلامذہ کو آپ سے فیض یابی کا شرف حاصل ہوا۔میاں صاحب کی وفات کو 124؍سال بیت چکے ہیں ۔ آپ کی حیات و خدمات کے حوالے اب تک متعدد کتب اور سینکڑوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’ تذکرہ نذیریہ‘‘ مایہ ناز محقق و مصنف محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی دو جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے جس میں انہوں نے میاں صاحب کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور متنوع گوشوں پر روشنی ڈالی ہے اور میاں صاحب رحمہ اللہ کے آبائی وطن، خاندان، طلب علم، تدریس،اساتذه و تلامذه، تصنیف و تالیف دینی و ملی خدمات، اخلاق و اوصاف، علوم و افکار، ذوق مطالعہ،اصلاح و کار تجدید ، تردید و مناظرہ وغیرہ عناوین کے تحت بیش قیمت تحقیقات پیش کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں مخالفین کی جانب سے شیخ الکل رحمہ اللہ پر عائد کردہ اعتراضات کا بھی حقائق کی روشنی میں مفصل جائزہ لیا گیا ہے اور تمام اشکالات کا بہ خوبی ازالہ کیا گیا ہے۔ (م۔ا)
کتاب لنک
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,549
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
انتساب 23
عرش ناشر 25
سخن ہائے گفتنی 27
آبائی وطن 35
خاندان 46
دور اول 69
شاہ محمد اسحاق دہلوی کی شاگردی و جانشینی 87
شادی 127
مسلک عمل بالحدیث کا رجحان 134
1857ء 139
جماعت مجاہدین سے تعلق 168
سفر حج 193
شمس العلماء کا خطاب 238
اخلاق و آداب 254
احسان و سلوک نبویﷺ 279
ذوق مطالعہ اور کتب خانہ 318
علوم و افکار 331
اصلاح و کار تجدید 357
فتنہ قادیانیت کی تردید 380
مناظرہ 396
نصیحۃالملوک و الامراء 407
تصنیفات 415
عہد آخر 458
تعزیتی شذرات 467
تواریخ وفات 485
 
Top