اسحاق جھالوی سے خبر دار رہیں
اس ائیڈیو کو پیش کرنے کا مقصد کیا ہے ، کیا اس میں اس بڈھے نے کم گل کھلائے ہیں بہر حال وقت نہیں ہے کہ اس پر تبصرہ کیاجائے، خلاصہ یہ کہ یہ شخص کذاب اورمغالطہ باز دونوں ہے ،اس کی ایک اور گمراہ کن ویڈیو میں نے بہت پہلے سنی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ کلمہ طیبہ کسی حدیث سے ثابت نہیں اسے لوگوں نے اپنی طرف سے بنا لیا ہے اس لئے اگر شیعہ ’’الا الہ الاللہ محمد رسوال اللہ علی وصی اللہ ‘‘ کہتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ، استغراللہ۔
حدیث سے کلمہ طبیہ کے ثبوت کا انکار سفید جھوٹ ہے کیونکہ بہت سی احادیث میں اس کا ذکرہے جن میں سے بعض احادیث بالکل صحیح ہیں۔
اس نے مزید کہا تھا کہ شیعہ حضرات صحابہ پر جو الزاماات لگاتے ہیں وہ سب کتب احادیث میں موجود ہیں گرچہ ہم ان روایات کو جھوٹا کہیں مگر ان کے یہاں تو ثابت ہیں ۔
خود اس ائیڈیو میں یہ بدنصیب کیا کہہ رہا ہے کہ شیخ ارشاد الحق اثری نے اپنا مقام گرا لیا ہے نیزوہ اپنی کتب میں ضعیف احادیث سے استدلال کرتے ہیں۔
مزید غورکریں تو اس نے اسی ویڈیو میں صحابی کی متفقہ تعریف پر بھی شبہہ اٹھایا ہے ، نیز رضی اللہ عنہم کی کیسی من مانی تشریح کی ہے، وغیر وغیرہ۔۔
اللہ اس من چلے کے فتنہ سے لوگوں کو محفوظ رکھے ، آمین۔
محترم کفایت اللہ بھائی نے بجا فرمایا ہے ۔
جھالوی صاحب کے معتقدین سے گزارش ہے کہ ان کی اندھی تقلید میں نہ پھریں بلکہ آنکھیں کھول کر توجہ سے دیکھیں صرف عقیدت فائدہ نہیں دے گی کیا خوب کہا امام ابن قتیبہ نے کہ اگر کوئی نبوت کا دعوی بھی کرے تو اس کے مقلد بھی بن جاتے ہیں ۔(تاویل مختلف الحدیث )
بہر حال محترم فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ جھالوی کے متعلق لکھتے ہیں :’’اپنے معتقدین کی نظر میں وہ ’’مفتی ،شیخ الحدیث اور محقق العصر ہیں ۔(علمی مقالات ج٢ص٣٦٥)
اور لکھتے ہیں :’’آس تمہید کے بعد عرض ہے کہ راقم الحروف نے اسحآق جھال والا صاحب کے خطبات کی دونوں جلدوں کا سرسری(بغیر استیعاب کے)مطالعہ کیا اور ان کے خطبات کو درج ذیل باتوں پر بھی مشتمل پایا ہے ۔١:ضعیف و مردود روایات ٢:بے سند و نے اصل آثار و اقوال ٣:جہالتیں ٤:عجیب و غریب قصے ٥:خوابوں کی دنیا
اس مختصر مضمون میں ان پانچ اقسام کے بعض حوالے و دلائل پیش خدمت ہیں تاکہ عام مسلمانوں کے سامنے اس ’’محقق العصر‘‘کا صحیح علمی مقام و مرتبہ متعین ہو جائے ۔(ص٣٦٦)
گزارش:میاں محمد یسین صاحب نے لکھا تھا کہ اسحق صاحب ایسے لوگوں کی بہت گرفت کرتے ہیں جو موضوع اور کمزور روایتوں سے استدلال کرتے ہیں ایسے لوگوں نے دین کو بہت نقصان پہنچایا ہے تو عرض ہے کہ اسحق صاحب سے فرمائے کہ اپنی گرفت بھی کریں اور دین کو نقصان نہ پہنچائیں !فافہم و تدبر (٣٧٥)
معلوم ہوا کہ شیخ سعدی کی شیخ عبدالقادر سے ملاقات بھی نہیں ہوئی لہذا اسحق صاحب نے یہ قصہ بیان کرکے جھوٹ کا لک توڑ دیا ہے یہ قصہ اسحآق صاحب کی جہالت کا شاہکار ہے (٣٧٧)
یہ سارا قصہ منگھڑت ہے اور دین کے ساتھ مذاق بھی ہے ۔(٣٧٨)