اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے یہاں سب سے بڑا شکوہ یہ ہے کہ امت زبوں حالی کا شکار ہے۔وجہ تلاشیں تو امت کی نسلیں تباہ ہو رہی ہیں کیونکہ انکی تربیت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔بطور ماں ایک عورت کی ذمہ داری ہے کہ بچے کو نفسیاتی،ذہنی،جسمانی ہر قسم کی تربیت فراہم کرے لیکن ماں یہ کام کیوں نہیں کرتی؟السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے مشاہدے کے مطابق اول مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں ماں کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کہ اللہ عز وجل نے کس عظیم نعمت سے اسے نواز کر کس درجے پر فائز ہونے کا موقع دیا ہے۔دوم یہ کہ ماں کی اپنی ذہنی تربیت نہیں ہوئی۔وہ کسی نہ کسی حوالے سےخود احساس کمتری میں مبتلا رہی ہے۔ اپنے آپ کو میکے یا سسرال اور خصوصا خاوند کی میٹھی میٹھی طعنہ زنی کے باعث اپنے آپ کو اولاد کی عمدہ تربیت کے قابل نہیں سمجھتی۔تیسری چیز یہ کہ اگر درج بالا دونوں مسائل نہ ہوں تو اسے اردو میں تربیت اولاد خصوصا نفسیاتی پرورش کے حوالے سے خاطر خواہ مواد میسر نہیں۔اس دھاگے میں ہم کوشش کریں گے کہ ماؤں کی ان درج بالا مسائل میں رہنمائی کی جائے۔تمام اراکین خصوصابہنوں سے شرکت کی درخواست ہے۔