• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ کافرون
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کہہ دو اے کافرو
۲. نہ تومیں تمہارے معبودوں کی عبادت کرتا ہوں
۳. اور نہ تم ہی میرے معبود کی عبادت کرتے ہو
۴. اور نہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں گا
۵. اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے
۶. تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ النصر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. جب اللہ کی مدد اور فتح آ چکی
۲. اور آپ نے لوگوں کو اللہ کے دین میں جو ق در جو ق داخل ہوتے دیکھ لیا
۳. تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیئے اور اس سے معافی مانگیئے بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ لہب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک ہو گیا
۲. اس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا
۳. وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے گا
۴. اور اس کی عورت بھی جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی
۵. اس کی گردن میں موُنج کی رسّی ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اخلاص
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کہہ دو وہ اللہ ایک ہے
۲. اللہ بے نیاز ہے
۳. نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
۴. اور اس کے برابر کا کوئی نہیں ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ فلق
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کہہ دو صبح کے پیدا کرنے والے کی پناہ مانگتا ہوں
۲. اس کی مخلوقات کے شر سے
۳. اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے
۴. اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے
۵. اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ناس
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا
۲. لوگوں کے بادشاہ کی
۳. لوگوں کے معبود کی
۴. اس شیطان کے شر سے جو وسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے
۵. جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے
۶. جنوں اور انسانوں میں سے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

-----------------------------------------------------------​
الحمد للہ اس ترجمہ پر بھی کام پورا ہوا​
-----------------------------------------------------------​
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا۔
اللہ تعالیٰ اس کام کی بدولت آپ کو دنیا وآخرت میں احسن بدلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
Top