• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآنِ کریم - مترجم: احمد علی لاہوری

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ فجر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. فجر کی قسم ہے
۲. اور دس راتوں کی
۳. اور جفت اور طاق کی
۴. اور رات کی جب وہ گزر جائے
۵. ان چیزوں کی قسم عقلمندوں کے واسطے معتبر ہے
۶. کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا
۷. جو نسل ارم سے ستونوں والے تھے
۸. کہ ان جیسا شہروں میں پیدا نہیں کیا گیا
۹. اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے پتھروں کو وادی میں تراشا تھا
۱۰. اور فرعون میخوں والوں کے ساتھ
۱۱. ان سب نے ملک میں سرکشی کی
۱۲. پھر انہوں نے بہت فساد پھیلایا
۱۳. پھر ان پر تیرے رب نے عذاب کا کوڑا پھینکا
۱۴. بے شک آپ کا رب تاک میں ہے
۱۵. لیکن انسان تو ایسا ہے کہ جب اسے اس کا رب آزماتا ہے پھر اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے
۱۶. لیکن جب اسے آزماتا ہے پھر اس پر اس کی روزی تنگ کر تا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا
۱۷. ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے
۱۸. اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
۱۹. اور میت کا ترکہ سب سمیٹ کر کھا جاتے ہو
۲۰. اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو
۲۱. ہرگز نہیں جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی
۲۲. اور آپ کے رب کا (تخت) آ جائے گا اور فرشتے بھی صف بستہ چلے آئیں گے
۲۳. اور اس دن دوزخ لائی جائے گی اس دن انسان سمجھے گا اور اس وقت اس کو سمجھنا کیا فائدہ دے گا
۲۴. کہے گا اے کاش میں اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجتا
۲۵. پس اس دن اس کا سا عذاب کوئی بھی نہ دے گا
۲۶. اور نہ اس کے جکڑنے کے برابر کوئی جکڑنے والا ہو گا
۲۷. ارشاد ہو گا) اے اطمینان والی روح
۲۸. اپنے رب کی طرف لوٹ چل تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
۲۹. پس میرے بندوں میں شامل ہو
۳۰. اور میری جنت میں داخل ہو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ بلد
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اس شہر کی قسم ہے
۲. حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں
۳. اور باپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے
۴. کہ بے شک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے
۵. کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا
۶. کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا
۷. کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا
۸. کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں
۹. اور زبان اور دو ہونٹ
۱۰. اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے
۱۱. پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا
۱۲. اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے
۱۳. گردن کا چھڑانا
۱۴. یا بھوک کے دن میں کھلانا
۱۵. کسی رشتہ دار یتیم کو
۱۶. یا کسی خاک نشین مسکین کو
۱۷. پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی
۱۸. یہی لوگ دائیں والے ہیں
۱۹. اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں
۲۰. انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ شمس
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہے
۲. اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے
۳. اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دے
۴. اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لے
۵. اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا
۶. اور زمین اور اس کی جس نے اس کو بچھایا
۷. اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیا
۸. پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی
۹. بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا
۱۰. اور بے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیا
۱۱. ثمود نے اپنی سرکشی سے (صالح کو) جھٹلایا تھا
۱۲. جب کہ ان کا بڑا بدبخت اٹھا
۱۳. پس ان سے اللہ کے رسول نے کہا کہ اللہ کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے بچو
۱۴. پس انہوں نے اس کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر ان پر ان کے رب نے ان کے گناہوں کے بدلے ہلاکت نازل کی پھر ان کو برابر کر دیا
۱۵. اور اس نے اس کے انجام کی پروا نہ کی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ لیل
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھا جائے
۲. اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو
۳. اور اس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کو بنایا
۴. بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے
۵. پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی
۶. اور نیک بات کی تصدیق کی
۷. تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے
۸. اور لیکن جس نے بخل کیا اور بے پرواہ رہا
۹. اور نیک بات کو جھٹلایا
۱۰. تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے
۱۱. اور اس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا
۱۲. بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے
۱۳. اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے
۱۴. پس میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے
۱۵. جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہو گا
۱۶. جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا
۱۷. اور اس آگ سے وہ بڑا پرہیز گار دور رہے گا
۱۸. جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے
۱۹. اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے
۲۰. وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے
۲۱. اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ضحیٰ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. دن کی روشنی کی قسم ہے
۲. اور رات کی جب وہ چھا جائے
۳. آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے
۴. اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے
۵. اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے
۶. کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا پھر جگہ دی
۷. اور آپ کو (شریعت سے ) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا
۸. اور اس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا
۹. پھر یتیم کو دبایا نہ کرو
۱۰. اور سائل کو جھڑکا نہ کرو
۱۱. اور ہر حال میں اپنے رب کے احسان کا ذکر کیا کرو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الم نشرح
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا
۲. اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا
۳. جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی
۴. اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا
۵. پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے
۶. بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے
۷. پس جب آپ (تبلیغ احکام سے ) فارغ ہوں تو ریاضت کیجئے
۸. اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ التین
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. انجیر اور زیتون کی قسم ہے
۲. اور طور سینا کی
۳. اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے
۴. بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے
۵. پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے
۶. مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے
۷. پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے
۸. کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ علق
شروع اللہ نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا
۲. انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا
۳. پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے
۴. جس نے قلم سے سکھایا
۵. انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا
۶. ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے
۷. جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے
۸. بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
۹. کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے
۱۰. ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے
۱۱. بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا
۱۲. یا پرہیز گاری سکھاتا
۱۳. بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا
۱۴. تو کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے
۱۵. ہر گز ایسا نہیں چاہیئے اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
۱۶. پیشانی جھوٹی خطا کار
۱۷. پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے
۱۸. ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے
۱۹. ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہا نہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ قدر
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے
۲. اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے
۳. شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے
۴. اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر
۵. وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ بیّنۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اہلِ کتاب میں سے کافر اور مشرک لوگ باز آنے والے نہیں تھے یہاں تک کہ ان کے پاس کھلی دلیل آئے
۲. یعنی ایک رسول اللہ کی طرف سے آئے جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے
۳. جن میں درست مضامین لکھے ہوں
۴. اور اہلِ کتاب نے جو اختلاف کیا تو واضح دلیل آنے کے بعد
۵. اور انہیں صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ اللہ کی عبادت کریں ایک رخ ہو کر خالص اسی کی اطاعت کی نیت سے اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہی محکم دین ہے
۶. بے شک جو لوگ اہلِ کتاب میں سے منکر ہوئے اور مشرکین وہ دوزخ کی آگ میں ہوں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہی لوگ بدترین مخلوقات ہیں
۷. بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے یہی لوگ بہترین مخلوقات ہیں
۸. ان کا بدلہ ان کے رب کے ہاں ہمیشہ رہنے کے بہشت ہیں ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے
 
Top