• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الحجرات
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے ایمان والو آگے نہ بڑھو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور ڈرتے رہو اللہ سے ، اللہ سنتا ہے جانتا ہے
۲. اے ایمان والو بلند نہ کرو اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر اور اس سے نہ بولو تڑخ کر جیسے تڑختے ہو ایک دوسرے پر کہیں اکارت نہ ہو جائیں تمہارے کام اور تم کو خبر بھی نہ ہو
۳. جو لوگ دبی آواز سے بولتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس وہی ہیں جن کے دلوں کو جانچ لیا ہے اللہ نے ادب کے واسطے ان کے لیے معافی ہے اور ثواب بڑا
۴. جو لوگ پکارتے ہیں تجھ کو دیوار کے پیچھے سے وہ اکثر عقل نہیں رکھتے
۵. اور اگر وہ صبر کرتے جب تک تو نکلتا ان کی طرف تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
۶. اے ایمان والو اگر آئے تمہارے پاس کوئی گناہ گار خبر لے کر تو تحقیق کر لو کہیں جا نہ پڑو کسی قوم پر نادانی سے پھر کل کو اپنے کئے پر لگو پچھتانے
۷. اور جان لو کہ تم میں رسول ہے اللہ کا اگر وہ تمہاری بات مان لیا کرے بہت کاموں میں تو تم پر مشکل پڑے پر اللہ نے محبت ڈال دی تمہارے دل میں ایمان کی اور کھبا دیا اس کو تمہارے دلوں میں اور نفرت ڈال دی تمہارے دل میں کفر اور گناہ اور نافرمانی کی وہ لوگ وہی ہیں نیک راہ پر
۸. اللہ کے فضل سے اور احسان سے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے حکمتوں والا
۹. اور اگر دو فریق مسلمانوں کے آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں ملاپ کرا دو پھر اگر چڑھا چلا جائے ایک ان میں سے دوسرے پر تو تم سب لڑو اس چڑھائی والے سے یہاں تک پھر آئے اللہ کے حکم پر پھر اگر پھر آیا تو ملاپ کرا دو ان میں برابر اور انصاف کرو بے شک اللہ کو خوش آتے ہیں انصاف والے
۱۰. مسلمان جو ہیں سو بھائی ہیں سو ملاپ کرا دو اپنے دو بھائیوں میں اور ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم پر رحم ہو
۱۱. اے ایمان والو ٹھٹھا نہ کریں ایک لوگ دوسروں سے شاید وہ بہتر ہوں ان سے اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے شاید وہ بہتر ہوں ان سے اور عیب نہ لگاؤ ایک دوسرے کو اور نام نہ ڈالو چڑانے کو ایک دوسرے کے برا نام ہے گنہگاری پیچھے ایمان کے اور جو کوئی توبہ نہ کرے تو وہی ہیں بے انصاف
۱۲. اے ایمان والو بچتے رہو بہت تہمتیں کرنے سے مقرر بعضی تہمت گناہ ہے اور بھید نہ ٹٹولو کسی کا اور برا نہ کہو پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو بھلا خوش لگتا ہے تم میں کسی کو کہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو مردہ ہو سو گھن آتا ہے تم کو اس سے اور ڈرتے رہو اللہ سے ، بے شک اللہ معاف کرنے والا ہے مہربان
۱۳. اے آدمیو! ہم نے تم کو بنایا ایک مرد اور ایک عورت سے اور رکھیں تمہاری ذاتیں اور قبیلے تاکہ آپس کی پہچان ہو تحقیق عزت اللہ کے یہاں اسی کو بڑی جس کو ادب بڑا اللہ سب کچھ جانتا ہے خبردار
۱۴. کہتے ہیں گنوار کہ ہم ایمان لائے تو کہہ تم ایمان نہیں لائے پر تم کہو ہم مسلمان ہوئے اور ابھی نہیں گھسا ایمان تمہارے دلوں میں اور اگر حکم پر چلو گے اللہ کے اور اس کے رسول کے کاٹ نہ لے گا تمہارے کاموں میں کچھ اللہ بخشتا ہے مہربان ہے
۱۵. ایمان والے وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسول پر، پھر شبہ نہ لائے اور لڑے اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے وہ لوگ جو ہیں وہی ہیں سچے
۱۶. تو کہہ کیا تم جتلاتے ہو اللہ کو اپنی دینداری اور اللہ کو تو خبر ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے
۱۷. تجھ پر احسان رکھتے ہیں کہ مسلمان ہوئے تو کہہ مجھ پر احسان نہ رکھو اپنے اسلام لانے کا بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تم کو راہ دی ایمان کی اگر سچ کہو
۱۸. اللہ جانتا ہے چھپے بھید آسمانوں کے اور زمین کے اور اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ق
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے اس قرآن بڑی شان والے کی
۲. بلکہ انکو تعجب ہوا کہ آیا ان کے پاس ڈر سنانے والا انہی میں سے ہو گا تو کہنے لگے منکر یہ تعجب کی چیز ہے
۳. کیا جب ہم مر چکیں اور ہو جائیں مٹی یہ پھر آنا بہت دور ہے
۴. ہم کو معلوم ہے جتنا گھٹاتی ہے زمین ان میں سے اور ہمارے پاس کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے
۵. کوئی نہیں پر جھٹلاتے ہیں سچے دین کو جب ان تک پہنچا سو وہ بڑ رہے ہیں الجھی ہوئی بات میں
۶. کیا نہیں دیکھتے آسمان کو اپنے اوپر کیسا ہم نے اس کو بنایا اور رونق دی اور اس میں نہیں کوئی سوراخ
۷. اور زمین کو پھیلایا اور ڈالے اس میں بوجھ اور اگائی اس میں ہر ہر قسم کی رونق کی چیز سمجھانے کو
۸. اور یاد دلانے کو اس بندہ کے لیے جو رجوع کرے
۹. اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی برکت کا پھر اگائے ہم نے اس سے باغ اور اناج جس کا کھیت کاٹا جاتا ہے
۱۰. اور کھجوریں لمبی ان کا خوشہ ہے تہ پر تہ
۱۱. روزی دینے کو بندوں کے اور زندہ کیا ہم نے اس ایک مردہ دیس کو یونہی ہو گا نکل کھڑے ہونا
۱۲. جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور کنوئیں والے اور ثمود
۱۳. اور عاد اور فرعون اور لوط کے بھائی
۱۴. اور بن کے رہنے والے اور تبع کی قوم ان سب نے جھٹلایا رسولوں کو پر ٹھیک پڑا میرا ڈرانا
۱۵. اب کیا ہم تھک گئے پہلی بار بنا کر کوئی نہیں ان کو دھوکا ہے ایک نئے بنانے میں
۱۶. اور البتہ ہم نے بنایا انسان کو اور ہم جانتے ہیں جو باتیں آتی رہتی ہیں اس کے جی میں اور ہم اس سے نزدیک ہیں دھڑکتی رگ سے زیادہ
۱۷. جب لیتے جاتے ہیں دو لینے والے داہنے بیٹھا اور بائیں بیٹھا
۱۸. نہیں بولتا کچھ بات جو نہیں ہوتا اس کے پاس ایک راہ دیکھنے والا تیار
۱۹. اور وہ آئی بیہوشی موت کی تحقیق یہ وہ ہے جس سے تو ٹلتا رہتا تھا
۲۰. اور پھونکا گیا صور یہ ہے دن ڈرانے کا
۲۱. اور آیا ہر ایک جی اس کے ساتھ ہے ایک ہانکنے والا اور ایک احوال بتلانے والا
۲۲. تو بے خبر رہا اس دن سے اب کھول دی ہم نے تجھ پر سے تیری اندھیری سو تیری نگاہ آج تیز ہے
۲۳. اور بولا فرشتہ اس کے ساتھ والا یہ ہے جو میرے پاس تھا حاضر
۲۴. ڈال دو تم دونوں دوزخ میں ہر ناشکر مخالف کو
۲۵. نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھنے والا شبہ ڈالنے والا
۲۶. جس نے ٹھہرایا اللہ کے ساتھ اور کو پوجنا سو ڈال دو اس کو سخت عذاب میں
۲۷. بولا شیطان اس کا ساتھی، اے رب ہمارے میں نے اس کو شرارت میں نہیں ڈالا پر یہ تھا راہ کو بھولا دور پڑا ہوا
۲۸. فرمایا جھگڑا نہ کرو میرے پاس اور میں پہلے ہی ڈرا چکا تھا تم کو عذاب سے
۲۹. بدلتی نہیں بات میرے پاس اور میں ظلم نہیں کرتا بندوں پر
۳۰. جس دن ہم کہیں دوزخ کو تو بھر چکی اور وہ بولے کچھ اور بھی ہے
۳۱. اور نزدیک لائی جائے بہشت ڈرنے والوں کے واسطے دور نہیں
۳۲. یہ ہے جس کا وعدہ ہوا تھا تم سے ہر ایک رجوع رہنے والے یاد رکھنے والے کے واسطے
۳۳. جو ڈرا رحمان سے بن دیکھے اور لایا دل رجوع ہونے والا
۳۴. چلے چاؤ اس میں سلامت یہ دن ہمیشہ رہنے کا
۳۵. ان کے واسطے وہ جو وہاں چاہیں گے اور ہمارے پاس کچھ زیادہ بھی ہے
۳۶. اور کتنی تباہ کر چکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ ان کی قوت زبردست تھی ان سے پھر لگے کریدنے شہروں میں کہیں ہے بھاگ جانے کو ٹھکانہ
۳۷. اس میں سوچنے کی جگہ ہے اس کو جس کے اندر دل ہے یا لگائے کان دل لگا کر
۳۸. اور ہم نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں اور ہم کو نہ ہوا کچھ تکان
۳۹. سو تو سہتا رہ جو وہ کہتے ہیں اور پاکی بولتا رہ خوبیاں اپنے رب کی پہلے سورج کے نکلنے سے اور پہلے ڈوبنے سے
۴۰. اور کچھ رات میں بول اس کی پاکی اور پیچھے سجدہ کے
۴۱. اور کان رکھ جس دن پکارے پکارنے والا نزدیک کی جگہ سے
۴۲. جس دن سنیں گے چنگھاڑ محقق وہ دن نکل پڑنے کا
۴۳. ہم ہیں جلاتے اور مارتے اور ہم تک ہے سب کو پہنچنا
۴۴. جس دن زمین پھٹ کر نکل پڑیں وہ سب دوڑتے ہوئے یہ اکٹھا کرنا ہم کو آسان ہے
۴۵. ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور تو نہیں ہے ان پر زور کرنے والا سو تو سمجھا قرآن سے اس کو جو ڈرے میرے ڈرانے سے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الذاریات
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے ان ہواؤں کی جو بکھیرتی ہیں اڑا کر
۲. پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو
۳. پھر چلنے والیاں نرمی سے
۴. پھر بانٹنے والیاں حکم سے
۵. بے شک جو وعدہ کیا ہے تم سے سو سچ ہے
۶. اور بے شک انصاف ہونا ضرور ہے
۷. قسم ہے آسمان جال دار کی
۸. تم پڑ رہے ہو ایک جھگڑے کی بات میں
۹. اس سے باز رہے وہی جو پھیرا گیا
۱۰. مارے پڑے اٹکل دوڑانے والے
۱۱. وہ جو غفلت میں ہیں بھول رہے
۱۲. پوچھتے ہیں کب ہے دن انصاف کا
۱۳. جس دن وہ آگ پر الٹے سیدھے پڑیں گے
۱۴. چکھو مزا اپنی شرارت کا یہ ہے جس کی تم جلدی کرتے تھے
۱۵. البتہ ڈرنے والے باغوں میں ہیں اور چشموں میں ہیں
۱۶. اور چشموں میں لیتے ہیں جو دیا ان کو ان کے رب نے وہ تھے اس سے پہلے نیکی والے
۱۷. وہ تھے رات کو تھوڑا سوتے
۱۸. اور صبح کے وقتوں میں معافی مانگتے
۱۹. اور ان کے مال میں حصہ تھا مانگنے والوں کا اور ہارے ہوئے کا
۲۰. اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے واسطے
۲۱. اور خود تمہارے اندر سو کیا تم کو سوجھتا نہیں
۲۲. اور آسمان میں ہے روزی تمہاری اور جو تم سے وعدہ کیا گیا
۲۳. سو قسم ہے رب آسمان اور زمین کی کہ یہ بات تحقیق ہے جیسے کہ تم بولتے ہو
۲۴. کیا پہنچی ہے تجھ کو بات ابراہیم کے مہمانوں کی جو عزت والے تھے
۲۵. جب اندر پہنچے اس کے پاس تو بولے سلام وہ بولا سلام ہے یہ لوگ ہیں اوپرے
۲۶. پھر دوڑا اپنے گھر کو تو لے آیا ایک بچھڑا گھی میں تلا ہوا
۲۷. پھر ان کے سامنے رکھا کہا کیوں تم کھاتے نہیں
۲۸. پھر جی میں گھبرایا ان کے ڈر سے بولے تو مت ڈر اور خوشخبری دی اس کو ایک لڑکے ہشیار کی
۲۹. پھر سامنے سے آئی اس کی عورت بولتی ہوئی پھر پیٹا اپنا ماتھا اور کہنے لگی کہیں بڑھیا بانجھ
۳۰. وہ بولے یوں ہی کہا تیرے رب نے وہ جو ہے وہی ہے حکمت والا خبردار
۳۱. بولا پھر کیا مطلب ہے تمہارا اے بھیجے ہوؤ
۳۲. وہ بولے ہم کو بھیجا ہے ایک گناہ گار قوم پر
۳۳. کہ چھوڑیں ہم ان پر پتھر مٹی کے
۳۴. نشان پڑے ہوئے تیرے رب کے یہاں سے حد سے نکل چلنے والوں کے لیے
۳۵. پھر بچا نکالا ہم نے جو تھا وہاں ایمان والا
۳۶. پھر نہ پایا ہم نے اس جگہ سوائے ایک گھر کے مسلمانوں سے
۳۷. اور باقی رکھا ہم نے اس میں نشان ان لوگوں کے لیے جو ڈرتے ہیں عذاب دردناک سے
۳۸. اور نشانی ہے موسیٰ کے حال میں جب بھیجا ہم نے اس کو فرعون کے پاس دے کر کھلی سند
۳۹. پھر اس نے منہ موڑ لیا اپنے زور پر اور بولا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ
۴۰. پھر پکڑا ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پھر پھینک دیا ان کو دریا میں اس پر لگا الزام
۴۱. اور نشانی ہے عاد میں جب بھیجی ہم نے ان پر ہوا خیر سے خالی
۴۲. نہیں چھوڑتی کسی چیز کو جس پر گزرے کہ نہ کر ڈالے اس کو جیسے چورا
۴۳. اور نشانی ہے ثمود میں جب کہا ان کو برت لو ایک وقت تک
۴۴. پھر شرارت کرنے لگے اپنے رب کے حکم سے پھر پکڑا ان کو کڑک نے اور وہ دیکھتے تھے
۴۵. پھر نہ ہو سکا ان سے کہ اٹھیں اور نہ ہوئے کہ بدلہ لیں
۴۶. اور ہلاک کیا نوح کی قوم کو اس سے پہلے تحقیق وہ تھے لوگ نافرمان
۴۷. اور بنایا ہم نے آسمان ہاتھ کے بل سے اور ہم کو سب مقدور ہے
۴۸. اور زمین کو بچھایا ہم نے سو کیا خوب بچھانا جانتے ہیں ہم
۴۹. اور ہر چیز کے بنائے ہم نے جوڑے تاکہ تم دھیان کرو
۵۰. سو بھاگو اللہ کی طرف میں تم کو اس کی طرف سے ڈر سناتا ہوں کھول کر،
۵۱. اور مت ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ اور کسی کو معبود میں تم کو اس کی طرف سے ڈر سناتا ہوں کھول کر
۵۲. اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو رسول آیا اس کو یہی کہا کہ جادوگر ہے یا دیوانہ
۵۳. کیا یہی وصیت کر مرے ہیں ایک دوسرے کو کوئی نہیں پر یہ لوگ شریر ہیں
۵۴. سو تو لوٹ آ ان کی طرف سے اب تجھ پر نہیں ہے الزام
۵۵. اور سمجھاتا رہ کہ سمجھانا کام آتا ہے ایمان والوں کو
۵۶. اور میں نے جو بنائے جن اور آدمی سو اپنی بندگی کو
۵۷. میں نہیں چاہتا ان سے روزینہ اور نہیں چاہتا کہ مجھ کو کھلائیں
۵۸. اللہ جو ہے وہی ہے روزی دینے والا زور آور مضبوط
۵۹. سو ان گناہ گاروں کا بھی ڈول بھر چکا ہے جیسے ڈول بھرا ان کے ساتھیوں کا اب مجھ سے جلدی نہ کریں
۶۰. سو خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ ہو چکا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الطور
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے طور کی
۲. اور لکھی ہوئی کتاب کی
۳. کشادہ ورق میں
۴. اور آباد گھر کی
۵. اور اونچی چھت کی
۶. اور ابلتے ہوئے دریا کی
۷. بے شک عذاب تیرے رب کا ہو کر رہے گا
۸. اس کو کوئی نہیں ہٹانے والا
۹. جس دن لرزے آسمان کپکپا کر
۱۰. اور پھریں پہاڑ چل کر
۱۱. سو خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کو
۱۲. جو باتیں بناتے ہیں کھیلتے ہوئے
۱۳. جس دن کہ دھکیلے جائیں دوزخ کی طرف دھکیل کر
۱۴. یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھوٹ جانتے تھے
۱۵. اب بھلا یہ جادو ہے یا تم کو نہیں سوجھتا
۱۶. چلے جاؤ اس کے اندر پھر تم صبر کرو یا نہ صبر کرو تم کو برابر ہے وہی بدلہ پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے
۱۷. جو ڈرنے والے ہیں وہ باغوں میں ہیں اور نعمت میں
۱۸. میوے کھاتے ہوئے جو ان کو دیے ان کے رب نے اور بچایا ان کے رب نے دوزخ کے عذاب سے
۱۹. کھاؤ اور پیو رچتا ہوا بدلہ ان کاموں کا جو تم کرتے تھے
۲۰. تکیہ لگائے بیٹھے تختوں پر برابر بچھے ہوئے قطار باندھ کر اور بیاہ دیں ہم نے ان کو حوریں بڑی آنکھوں والیاں
۲۱. اور جو لوگ یقین لائے اور ان کی راہ پر چلی ان کی اولاد ایمان سے پہنچا دیا ہم نے ان تک ان کی اولاد کو اور گھٹایا نہیں ہم نے ان سے ان کا کیا ذرا بھی ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہے
۲۲. اور تار لگا دیا ہم نے ان پر میووں کا اور گوشت کا جس چیز کو جی چاہے
۲۳. جھپٹتے ہیں وہاں پیالہ نہ بکنا ہے اس شراب میں اور نہ گناہ میں ڈالنا
۲۴. اور پھرتے ہیں ان کے پاس چھو کرے ان کے گویا وہ موتی ہیں اپنے غلاف کے اندر
۲۵. اور منہ کیا بعضوں نے دوسروں کی طرف آپس میں پوچھتے ہوئے
۲۶. بولے ہم بھی تھے اس سے پہلے اپنے گھروں میں ڈرتے رہتے
۲۷. پھر احسان کیا اللہ نے ہم پر اور بچا دیا ہم کو لو کے عذاب سے
۲۸. ہم پہلے سے پکارتے تھے اس کو بے شک وہی ہے نیک سلوک والا مہربان
۲۹. اب تو سمجھا دے کہ تو اپنے رب کے فضل سے نہ جنوں سے خبر لینے والا ہے اور نہ دیوانہ
۳۰. کیا کہتے ہیں یہ شاعر ہیں ہم منتظر ہیں اس پر گردش زمانہ کے
۳۱. تو کہہ تم منتظر رہو کہ میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
۳۲. کیا ان کی عقلیں یہی سکھلاتی ہیں ان کو یا یہ لوگ شرارت پر ہیں
۳۳. یا کہتے ہیں یہ قرآن خود بنا لایا کوئی نہیں پر وہ یقین نہیں کرتے
۳۴. پھر چاہیے کہ لے آئیں کوئی بات اسی طرح کی اگر وہ سچے ہیں
۳۵. کیا وہ بن گئے ہیں آپ ہی آپ یا وہی ہیں بنانے والے
۳۶. یا انہوں نے بنایا آسمانوں کو اور زمین کو، کوئی نہیں پر وہ یقین نہیں کرتے
۳۷. کیا ان کے پاس ہیں خزانے تیرے رب کے یا وہی داروغہ ہیں
۳۸. کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر سن آتے ہیں تو چاہیے لے آئے جو سنتا ہے ان میں ایک سند کھلی ہوئی
۳۹. کیا اس کے یہاں بیٹیاں ہیں اور تمہارے یہاں بیٹے
۴۰. کیا تو مانگتا ہے ان سے کچھ بدلہ، سو ان پر تاوان کا بوجھ ہے
۴۱. کیا ان کو خبر ہے بھید کی سو وہ لکھ رکھتے ہیں
۴۲. کیا چاہتے ہیں کچھ داؤ کرنا سو جو منکر ہیں وہی آتے ہیں داؤ میں
۴۳. کیا ان کا کوئی حاکم ہے اللہ کے سوا وہ اللہ پاک ہے ان کے شریک بنانے سے
۴۴. اور اگر دیکھیں ایک تختہ آسمان سے گرتا ہوا کہیں یہ بادل ہے گاڑھا
۴۵. سو تو چھوڑ دے ان کو یہاں تک کہ دیکھ لیں اپنے اس دن کو جس میں ان پر پڑے گی بجلی کی کڑک
۴۶. جس دن کام نہ آئیگا ان کو ان کا داؤ ذرا بھی اور نہ ان کو مدد پہنچے گی
۴۷. اور ان گناہ گاروں کے لیے ایک عذب ہے اُس سے ورے پر بہت ان میں کے نہیں جانتے
۴۸. اور تو ٹھہرا رہ منتظر اپنے رب کے حکم کا تو تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور پاکی بیان کر اپنے رب کی خوبیاں جس وقت تو اٹھتا ہے
۴۹. اور کچھ رات میں بول اس کی پاکی اور پیٹھ پھیرتے وقت تاروں کے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ النجم
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے تارے کی جب گرے
۲. بہکا نہیں تمہارا رفیق اور نہ بے راہ چلا
۳. اور نہیں بولتا اپنے نفس کی خواہش سے ،
۴. یہ تو حکم ہے بھیجا ہوا
۵. اُس کو سکھلایا ہے سخت قوتوں والے نے زور آور نے
۶. پھر سیدھا بیٹھا
۷. اور وہ تھا اونچے کنارہ پر آسمان کے
۸. پھر نزدیک ہوا اور لٹک آیا
۹. پھر رہ گیا فرق دو کمان کے برابر یا اس سے بھی نزدیک،
۱۰. پھر حکم بھیجا اللہ نے اپنے بندہ پر جو بھیجا
۱۱. جھوٹ نہیں کہا رسول کے دل نے جو دیکھا
۱۲. اب کیا تم اس سے جھگڑتے ہو اس پر جو اس نے دیکھا
۱۳. اور اس کو اس نے دیکھا ہے اترتے ہوئے ایک بار اور بھی
۱۴. سدرۃ المنتہیٰ کے پاس
۱۵. اس کے پاس ہے بہشت آرام سے رہنے کی
۱۶. جب چھا رہا تھا اس بیری پر جو کچھ چھا رہا تھا
۱۷. بہکی نہیں نگاہ اور نہ حد سے بڑھی
۱۸. بے شک دیکھے اس نے اپنے رب کے بڑے نمونے
۱۹. بھلا تم دیکھو تو لات اور عزیٰ کو
۲۰. اور منات تیسرے پچھلے کو
۲۱. کیا تم کو تو ملے بیٹے اور اس کو بیٹیاں
۲۲. یہ بانٹا تو بہت بھونڈا
۲۳. یہ سب نام ہیں جو رکھ لیے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ، اللہ نے نہیں اتاری ان کی کوئی سند محض اٹکل پر چلتے ہیں اور جو جیوں کی اُمنگ ہے اور پہنچی ہے ان کو ان کے رب سے راہ کی سوجھ
۲۴. کہیں آدمی کو ملتا ہے جو کچھ چاہے ،
۲۵. سو اللہ کے ہاتھ ہے سب بھلائی پچھلی اور پہلی
۲۶. اور بہت فرشتے ہیں آسمانوں میں کچھ کام نہیں آتی ان کی سفارش مگر جب حکم دے اللہ جس کے واسطے چاہے اور پسند کرے
۲۷. اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے آخرت کا وہ نام رکھتے ہیں فرشتوں کے زنانے نام
۲۸. اور ان کو اس کی کچھ خبر نہیں محض اٹکل پر چلتے ہیں اور اٹکل کچھ کام نہ آئے ٹھیک بات میں
۲۹. سو تو دھیان نہ کر اس پر جو منہ موڑے ہماری یاد سے اور کچھ نہ چاہیے مگر دنیا کا جینا
۳۰. بس یہیں تک پہنچی ان کی سمجھ تحقیق تیرا رب ہی خوب جانے اس کو جو بہکا اس کی راہ سے اور وہی خوب جانے اس کو جو راہ پر آیا
۳۱. اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں تاکہ وہ بدلہ دے برائی والوں کو ان کے کیے کا اور بدلہ دے بھلائی والوں کو بھلائی سے
۳۲. جو کہ بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بے حیائی کے کاموں سے مگر کچھ آلودگی بے شک تیرے رب کی بخشش میں بڑی سمائی ہے وہ تم کو خوب جانتا ہے ، جب بنا نکالا تم کو زمین سے اور جب تم بچے تھے ماں کے پیٹ میں سو مت بیان کرو اپنی خوبیاں وہ خوب جانتا ہے اس کو جو بچ کر چلا
۳۳. بھلا تو نے دیکھا اس کو جس نے منہ پھیر لیا
۳۴. اور لایا تھوڑا سا اور سخت نکالا
۳۵. کیا اس کے پاس خبر ہے غیب کی سو وہ دیکھتا ہے
۳۶. کیا اس کو خبر نہیں پہنچی اس کی جو ہے ورقوں میں موسیٰ کے
۳۷. اور ابراہیم کے جس نے کہ اپنا قول پورا اتارا
۳۸. کہ اٹھاتا نہیں کوئی اٹھانے والا بوجھ کسی دوسرے کا
۳۹. اور یہ کہ آدمی کو وہی ملتا ہے جو اس نے کمایا
۴۰. اور یہ کہ اس کی کمائی اس کو دکھلانی ضرور ہے
۴۱. پھر اس کو بدلہ ملنا ہے اس کا پورا بدلہ
۴۲. اور یہ کہ تیرے رب تک سب کو پہنچنا ہے
۴۳. اور یہ کہ وہی ہے ہنساتا اور رلاتا
۴۴. اور یہ کہ وہی ہے مارتا اور جلاتا
۴۵. اور یہ کہ اس نے بنایا جوڑا نر اور مادہ
۴۶. ایک بوند سے جب ٹپکائی جائے
۴۷. اور یہ کہ اس کے ذمہ ہے دوسری دفعہ اٹھانا
۴۸. اور یہ کہ اس نے دولت دی اور خزانہ
۴۹. اور یہ کہ وہی ہے رب شعریٰ کا
۵۰. اور یہ کہ اس نے غارت کیا عاد پہلے کو
۵۱. اور ثمود کو پھر کسی کو باقی نہ چھوڑا
۵۲. اور نوح کی قوم کو پہلے ان سے وہ تو تھے اور بھی ظالم اور شریر
۵۳. اور الٹی بستی کو پٹک دیا
۵۴. پھر آ پڑا اس پر جو کچھ کہ آ پڑا
۵۵. اب تو کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلائے گا
۵۶. یہ ایک ڈر سنانے والا ہے پہلے سنانے والوں میں کا
۵۷. آ پہنچی آنے والی
۵۸. کوئی نہیں اس کو اللہ کے سوا کھول کر دکھانے والا
۵۹. کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوتا ہے
۶۰. اور ہنستے ہو اور روتے نہیں
۶۱. اور تم کھلاڑیاں کرتے ہو
۶۲. سو سجدہ کرو اللہ کے آگے اور بندگی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ القمر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. پاس آ لگی قیامت اور پھٹ گیا چاند
۲. اور اگر وہ دیکھیں کوئی نشانی تو ٹلا جائیں اور کہیں یہ جادو ہے پہلے سے چلا آتا
۳. اور جھٹلایا اور چلے اپنی خوشی پر اور ہر کام ٹھہرا رکھا ہے وقت پر
۴. اور پہنچ چکے ہیں ان کے پاس احوال جن میں ڈانٹ ہو سکتی ہے
۵. پوری عقل کی بات ہے پھر اُن میں کام نہیں کرتے ڈر سنانے والے
۶. سو تو ہٹ آ ان کی طرف سے جس دن پکارے پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف
۷. آنکھیں جھکائے نکل پڑے قبروں سے جیسے ٹڈی پھیلی ہوئی
۸. دوڑتے جائیں اس پکارنے والے کے پاس کہتے جائیں منکر یہ دن مشکل آیا
۹. جھٹلا چکی ہے اُن سے پہلے نوح کی قوم پھر جھوٹا کہا ہمارے بندہ کو اور بولے دیوانہ ہے اور جھڑک لیا اس کو
۱۰. پھر پکارا اپنے رب کو کہ میں عاجز ہو گیا ہوں تو بدلہ لے
۱۱. پھر ہم نے کھول دئیے دہانے آسمان کے پانی ٹوٹ کر برسنے والے سے
۱۲. اور بہا دئیے زمین سے چشمے پھر مل گیا سب پانی ایک کام پر جو ٹھہر چکا تھا
۱۳. اور ہم نے اس کو سوار کر دیا ایک تختوں اور کیلوں والی پر
۱۴. بہتی تھی ہماری آنکھوں کے سامنے بدلہ لینے کو اس کی طرف سے جس کی قدر نہ جانی تھی
۱۵. اور اس کو ہم نے رہنے دیا نشانی کے لیے ، پھر کوئی ہے سوچنے والا
۱۶. پھر کیسا تھا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
۱۷. اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
۱۸. جھٹلایا عاد نے پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
۱۹. ہم نے بھیجی ان پر ہوا تند ایک نحوست کے دن جو چلے گئی
۲۰. اکھاڑ مارا لوگوں کو گویا وہ جڑیں ہیں کھجور کی اکھڑی پڑی
۲۱. پھر کیسا رہا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
۲۲. اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
۲۳. جھٹلایا ثمود نے ڈر سنانے والوں کو
۲۴. پھر کہنے لگے کیا ایک آدمی ہم میں کا اکیلا ہم اس کے کہے پر چلیں گے تو ہم غلطی میں پڑے اور سودا میں
۲۵. کیا اتری اسی پر نصیحت ہم سب میں سے کوئی نہیں یہ جھوٹا ہے بڑائی مارتا ہے
۲۶. اب جان لیں گے کل کو کون ہے جھوٹا بڑائی مارنے والا
۲۷. ہم بھیجتے ہیں اونٹنی ان کے جانچنے کے واسطے سو انتظار کر ان کا اور سہتا رہ
۲۸. اور سنا دے ان کو کہ پانی کا بانٹا ہے ان میں ہر باری پر پہنچنا چاہیے
۲۹. پھر پکارا انہوں نے اپنے رفیق کو پھر ہاتھ چلایا اور کاٹ ڈالا
۳۰. پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
۳۱. ہم نے بھیجی ان پر ایک چنگھاڑ پھر رہ گئے جیسے روندی ہوئی باڑ کانٹوں کی
۳۲. اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
۳۳. جھٹلایا لوط کی قوم نے ڈر سنانے والوں کو
۳۴. ہم نے بھیجی ان پر آندھی پتھر برسانے والی سوائے لوط کے گھر کے ، ان کو ہم نے بچا دیا پچھلی رات سے ،
۳۵. فضل سے اپنی طرف کے ہم یوں بدلہ دیتے ہیں اس کو جو حق مانے
۳۶. اور وہ ڈرا چکا تھا ان کو ہماری پکڑ سے پھر لگے مکرانے ڈرانے کو
۳۷. اور اس سے لینے لگے اس کے مہمانوں کو پس ہم نے مٹا دیں ان کی آنکھیں اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا
۳۸. اور پڑا ان پر صبح کو سویرے عذاب جو ٹھہر چکا تھا
۳۹. اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا
۴۰. اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
۴۱. اور پہنچے فرعون والوں کے پاس ڈرانے والے
۴۲. جھٹلایا انہوں نے ہماری نشانیوں کو سب کو پھر پکڑا ہم نے ان کو پکڑنا زبردست کا قابو میں لے کر
۴۳. اب تم میں جو منکر ہیں کیا یہ بہتر ہیں ان سب سے یا تمہارے لیے فارغ خطی لکھ دی گئی ورقوں میں
۴۴. کیا کہتے ہیں ہم سب کا مجمع ہے بدلہ لینے والا
۴۵. اب شکست کھائے گا یہ مجمع اور بھاگیں پیٹھ پھیر کر
۴۶. بلکہ قیامت ہے ان کے وعدہ کا وقت اور وہ گھڑی بڑی آفت ہے اور بہت کڑوی
۴۷. جو لوگ گناہ گار ہیں غلطی میں پڑے ہیں اور سودا میں
۴۸. جس دن گھسیٹے جائیں گے آگ میں اوندھے منہ چکھو مزا آگ کا
۴۹. ہم نے ہر چیز بنائی پہلے ٹھہرا کر
۵۰. اور ہمارا کام تو یہی ایک دم کی بات ہے جیسے لپک نگاہ کی
۵۱. اور ہم برباد کر چکے ہیں تمہارے ساتھ والوں کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
۵۲. اور جو چیز انہوں نے کی ہے لکھی گئی ورقوں میں
۵۳. اور ہر چھوٹا اور بڑا لکھا جا چکا
۵۴. جو لوگ ڈرنے والے ہیں باغوں میں ہیں اور نہروں میں بیٹھے
۵۵. سچی بیٹھک میں نزدیک بادشاہ کے جس کا سب پر قبضہ ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الرحمن
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
1. رحمان نے
2. سکھلایا قرآن
3. بنایا آدمی
4. پھر سکھلایا اس کو بات کرنا
5. سورج اور چاند کے لیے ایک حساب ہے
6. اور جھاڑ اور درخت مشغول ہیں سجدہ میں
7. اور آسمان کو اونچا کیا اور رکھی ترازو
8. کہ زیادتی نہ کرو ترازو میں
9. اور سیدھی ترازو تو لو انصاف سے اور مت گھٹاؤ تول کو
10. اور زمین کو بچھایا واسطے خلق کے
11. اس میں میوہ ہے اور کھجوریں جن کے میوہ پر غلاف
12. اور اس میں اناج ہے جس کے ساتھ بھس ہے اور پھول خوشبودار
13. پھر کیا کیا نعمتیں رب اپنے کی جھٹلاؤ گے تم دونوں
14. بنایا آدمی کو کھنکھناتی مٹی سے جیسے ٹھیکرا
15. اور بنایا جن کو آگ کی لپیٹ سے
16. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے تم دونوں
17. مالک دو مشرق کا اور مالک دو مغرب کا
18. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
19. چلائے دو دریا مل کر چلنے والے
20. اُن دونوں میں ہے ایک پردہ جو ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرے
21. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
22. نکلتا ہے ان دونوں سے موتی اور مونگا
23. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
24. اور اسی کے ہیں جہاز اونچے کھڑے دریا میں جیسے پہاڑ
25. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
26. جو کوئی ہے زمین پر فنا ہونے والا ہے
27. اور باقی رہے گا منہ تیرے رب کا بزرگی اور عظمت والا
28. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
29. اس سے مانگتے ہیں جو کئی ہیں آسمانوں میں اور زمین میں ہر روز اس کو ایک دھندا ہے
30. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
31. ہم جلد فارغ ہونے والے ہیں تمہاری طرف سے اے دو بھاری قافلو
32. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
33. اے گروہ جنوں کے اور انسانوں کے اگر تم سے ہو سکے کہ نکل بھاگو آسمانوں اور زمین کے کناروں سے تو نہیں نکل سکنے کے بدون سند کے
34. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
35. چھوڑے جائیں تم پر شعلے آگ کے صاف، اور دھواں ملے ہوئے ، پھر تم بدلہ نہیں لے سکتے
36. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
37. پھر جب پھٹ جائے آسمان تو ہو جائے گلابی جیسے نری (تیل کی تلچھٹ)
38. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
39. پھر اس دن پوچھ نہیں اس کے گناہ کی کسی آدمی سے اور نہ جن سے
40. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
41. پہچانے پڑیں گے گناہ گار اپنے چہرے سے پھر پکڑا جائے گا پیشانی کے بال سے اور پاؤں سے
42. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
43. یہ دوزخ ہے جس کو جھوٹ بتاتے تھے گناہ گار
44. پھریں گے بیچ اس کے اور کھولتے پانی کے
45. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
46. اور جو کوئی ڈرا کھڑے ہونے سے اپنے رب کے آگے اس کے لیے ہیں دو باغ
47. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
48. جن میں بہت سی شاخیں
49. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
50. اُن دونوں میں دو چشمے بہتے ہیں
51. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
52. ان دونوں میں ہر میوہ قسم قسم کا ہو گا
53. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
54. تکیہ لگائے بیٹھے بچھونوں پر جن کے استر تافتے کے اور میوہ ان باغوں کا جھک رہا
55. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
56. اُن میں عورتیں ہیں نیچی نگاہ والیاں نہیں قربت کی ان سے کسی آدمی نے ان سے پہلے اور نہ کسی جن نے
57. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
58. وہ کیسی جیسے کہ لعل اور مونگا
59. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
60. اور کیا بدلہ ہے نیکی کا مگر نیکی
61. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
62. اور ان دو کے سوا اور دو باغ ہیں
63. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
64. گہرے سبز جیسے سیاہ
65. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
66. اُن میں دو چشمے ہیں ابلتے ہوئے
67. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
68. اُن میں میوے ہیں اور کھجوریں اور انار
69. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
70. اُن سب باغوں میں اچھی عورتیں ہیں خوب صورت
71. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
72. حوریں رکی رہنے والیاں خیموں میں
73. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
74. نہیں ہاتھ لگایا ان کو کسی آدمی نے ان سے پہلے اور نہ کسی جن نے
75. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
76. تکیہ لگائے بیٹھے سبز مسندوں پر اور قیمتی بچھونے نفیس پر
77. پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
78. بڑی برکت ہے نام کو تیرے رب کی جو بڑائی والا اور عظمت والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الواقعۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
'۱. جب ہو پڑے ہو پڑنے والی
۲. نہیں ہے اس کے ہو پڑنے میں کچھ جھوٹ
۳. پست کرنے والی ہے بلند کرنے والی
۴. جب لرزے زمین کپکپا کر
۵. اور ریزہ ریزہ ہوں پہاڑ ٹوٹ پھوٹ کر
۶. پھر ہو جائیں غبار اڑتا ہوا
۷. اور تم ہو جاؤ تین قسم پر
۸. پھر داہنے والے کیا خوب ہیں داہنے والے
۹. اور بائیں والے کیا برے لوگ ہیں بائیں والے
۱۰. اور اگاڑی والے تو اگاڑی والے
۱۱. وہ لوگ ہیں مقرب
۱۲. باغوں میں نعمت کے
۱۳. انبوہ ہے پہلوں میں سے
۱۴. اور تھوڑے ہیں پچھلوں میں سے
۱۵. بیٹھے ہیں جڑاؤ تختوں پر
۱۶. تکیہ لگائے ان پر ایک دوسرے کے سامنے
۱۷. لیے پھرتے ہیں ان کے پاس لڑکے سدا رہنے والے
۱۸. آبخورے اور کوزے اور پیالہ نتھری شراب کا
۱۹. جس سے نہ سر دکھے اور نہ بکواس لگے
۲۰. اور میوہ جونسا پسند کر لیں
۲۱. اور گوشت اڑتے جانوروں کا جس قسم کا جی چاہے
۲۲. اور عورتیں گوری بڑی آنکھوں والیاں
۲۳. جیسے موتی کے دانے اپنے غلاف کے اندر
۲۴. بدلہ ان کاموں کا جو کرتے تھے
۲۵. نہیں سنیں گے وہاں بکواس اور نہ گناہ کی بات
۲۶. مگر ایک بولنا سلام سلام
۲۷. اور داہنے والے کیا کہنے داہنے والوں کے
۲۸. رہتے ہیں بیری کے درختوں میں جن کا کانٹا نہیں
۲۹. اور کیلے تہہ پر تہہ
۳۰. اور سایہ لمبا
۳۱. اور پانی بہتا ہوا
۳۲. اور میوہ بہت
۳۳. نہ اس میں سے ٹوٹا اور نہ روکا ہوا
۳۴. اور بچھونے اونچے
۳۵. ہم نے اٹھایا ان عورتوں کو ایک اچھی اٹھان پر
۳۶. پھر کیا ان کو کنواریاں
۳۷. پیار دلانے والیاں ہم عمر واسطے
۳۸. داہنے والوں کے
۳۹. انبوہ ہے پہلوں میں سے
۴۰. اور انبوہ ہے پچھلوں میں سے
۴۱. اور بائیں والے کیسے بائیں والے
۴۲. تیز بھاپ میں اور جلتے پانی میں
۴۳. اور سایہ میں دھوئیں کے
۴۴. نہ ٹھنڈا اور نہ عزت کا
۴۵. وہ لوگ تھے اس سے پہلے خوش حال
۴۶. اور ضد کرتے تھے اس بڑے گناہ پر
۴۷. اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر گئے اور ہو چکے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گا
۴۸. اور کیا ہمارے اگلے باپ دادے بھی
۴۹. تو کہہ دے کہ اگلے اور پچھلے
۵۰. سب اکٹھے ہونے والے ہیں ایک دن مقرر کے وقت پر
۵۱. پھر تم جو ہو اے بہکے ہوؤ جھٹلانے والو
۵۲. البتہ کھاؤ گے ایک درخت سینڈھ کے سے
۵۳. پھر بھرو گے اس سے پیٹ
۵۴. پھر پیو گے اس پر ایک جلتا پانی
۵۵. پھر پیو گے جیسے پئیں اونٹ تونسے ہوئے
۵۶. یہ مہمانی ہے ان کی انصاف کے دن
۵۷. ہم نے تم کو بنایا پھر کیوں نہیں سچ مانتے
۵۸. بھلا دیکھو تو جو پانی تم ٹپکاتے ہو
۵۹. اب تم اس کو بناتے ہو یا ہم ہیں بنانے والے
۶۰. ہم ٹھہرا چکے تم میں مرنا اور ہم عاجز نہیں
۶۱. اس بات سے کہ بدلے میں لے آئیں تمہاری طرح کے لوگ اور اٹھا کھڑا کریں تم کو وہاں جہاں تم نہیں جانتے
۶۲. اور تم جان چکے ہو پہلا اٹھان پھر کیوں نہیں یاد کرتے
۶۳. بھلا دیکھو تو جو تم بوتے ہو
۶۴. کیا تم اس کو کرتے ہو کھیتی یا ہم ہیں کھیتی کر دینے والے
۶۵. اگر ہم چاہیں تو کر ڈالیں اس کو روندا ہوا گھانس پھر تم سارے دن رہو باتیں بناتے
۶۶. ہم تو قرض دار رہ گئے
۶۷. بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے
۶۸. بھلا دیکھو تو پانی کو جو تم پیتے ہو
۶۹. کیا تم نے اتارا اس کو بادل سے یا ہم ہیں اتارنے والے
۷۰. اگر ہم چاہیں کر دیں اس کو کھارا پھر کیوں نہیں احسان مانتے
۷۱. بھلا دیکھو تو آگ جس کو تم سلگاتے ہو
۷۲. کیا تم نے پیدا کیا اس کو درخت یا ہم ہیں پیدا کرنے والے
۷۳. ہم نے ہی تو بنایا وہ درخت یاد دلانے کو اور برتنے کو جنگل والوں کے
۷۴. سو بول پاکی اپنے رب کے نام کی جو سب سے بڑا
۷۵. سو میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے ڈوبنے کی
۷۶. اور یہ قسم ہے اگر سمجھو تو بڑی قسم
۷۷. بے شک یہ قرآن ہے عزت والا لکھا ہوا ہے
۷۸. ایک پوشیدہ کتاب میں
۷۹. اس کو وہی چھوتے ہیں جو پاک بنائے گئے ہیں
۸۰. اتارا ہوا ہے پروردگار عالم کی طرف سے
۸۱. اب کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو
۸۲. اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اس کو جھٹلاتے ہو
۸۳. پھر کیوں نہیں جس وقت جان پہنچے حلق کو
۸۴. اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو
۸۵. اور ہم اس کے پاس ہیں تم سے زیادہ پر تم نہیں دیکھتے
۸۶. پھر کیوں نہیں اگر تم نہیں ہو کسی کے حکم میں
۸۷. تو کیوں نہیں پھیر لیتے اس روح کو، اگر ہو تم سچے
۸۸. سو جو اگر وہ مردہ ہوا مقرب لوگوں میں
۸۹. تو راحت ہے اور روزی ہے اور باغ نعمت کا
۹۰. اور جو اگر وہ ہوا داہنے والوں میں
۹۱. تو سلامتی پہنچے تجھ کو داہنے والوں سے
۹۲. اور جو اگر وہ ہوا جھٹلانے والوں بہکنے والوں میں سے
۹۳. تو مہمانی ہے جلتا پانی
۹۴. اور ڈالنا آگ میں
۹۵. بے شک یہ بات ہے لائق یقین کے
۹۶. سو بول پاکی اپنے رب کے نام سے جو سب سے بڑا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الحدید
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا
۲. اسی کے لیے ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا جلاتا ہے اور مارتا ہے اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے
۳. وہی ہے سب سے پہلا اور سب سے پچھلا اور باہر اور اندر اور وہ سب کچھ جانتا ہے
۴. وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قائم ہوا تخت پر جانتا ہے جو اندر جاتا ہے زمین کے اور جو اُس سے نکلتا ہے اور جو کچھ اترتا ہے آسمان سے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو دیکھتا ہے
۵. اسی کے لیے ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا اور اللہ ہی تک پہنچتے ہیں سب کام
۶. داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور اس کو خبر ہے جیوں کی بات کی
۷. یقین لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اس میں سے جو تمہارے ہاتھ میں دیا ہے اپنا نائب کر کر سو جو لوگ تم پر یقین لائے ہیں اور خرچ کرتے ہیں ان کو بڑا ثواب ہے
۸. اور تم کو کیا ہوا کہ یقین نہیں لاتے اللہ پر اور رسول بلاتا ہے تم کو کہ یقین لاؤ اپنے رب پر اور لے چکا ہے تم سے عہد پکا اگر ہو تم ماننے والے
۹. وہی ہے جو اتارتا ہے اپنے بندے پر آیتیں صاف کہ نکال لائے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور اللہ تم پر نرمی کرنے والا ہے مہربان
۱۰. اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں اور اللہ ہی کو بچ رہتی ہے ہر شے آسمانوں میں اور زمین میں برابر نہیں تم میں جس نے کہ خرچ کیا فتح مکہ سے پہلے اور لڑائی کی، ان لوگوں کا درجہ بڑا ہے ان سے جو کہ خرچ کریں اس کے بعد اور لڑائی کریں اور سب سے وعدہ کیا ہے اللہ نے خوبی کا اور اللہ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو
۱۱. کون ہے ایسا کہ قرض دے اللہ کو اچھی طرح، پھر وہ اس کو دونا کر دے اس کے واسطے اور اس کو ملے ثواب عزت کا
۱۲. جس دن تو دیکھے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو دوڑتی ہوئی چلتی ہے ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے داہنے خوشخبری ہے تم کو آج کے دن باغ ہیں کہ نیچے بہتی ہیں جن کے نہریں سدا رہو ان میں یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد ملنی
۱۳. جس دن کہیں گے دغا باز مرد اور عورتیں ایمان والوں کو راہ دیکھو ہماری ہم بھی روشنی لے لیں تمہارے نور سے کوئی کہے گا لوٹ جاؤ پیچھے پھر ڈھونڈ لو روشنی پھر کھڑی کر دی جائے ان کے بیچ میں ایک دیوار جس میں ہو گا دروازہ اس کے اندر رحمت ہو گی اور باہر کی طرف عذاب
۱۴. یہ ان کو پکاریں گے کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ کہیں گے کیوں نہیں لیکن تم نے بچلا دیا اپنے آپ کو اور راہ دیکھتے رہے اور دھوکے میں پڑے اور بہک گئے اپنے خیالوں پر یہاں تک کہ آ پہنچا حکم اللہ کا اور تم کو بہکا دیا اللہ کے نام سے اس دغا باز نے
۱۵. سو آج تم سے قبول نہ ہو گا فدیہ دینا اور نہ منکروں سے تم سب کا گھر دوزخ ہے وہی ہے رفیق تمہاری، اور بری جگہ جا پہنچے
۱۶. کیا وقت نہیں آیا ایمان والوں کو کہ گڑگڑائیں ان کے دل اللہ کی یاد سے اور جو اترا ہے سچا دین اور نہ ہوں ان جیسے جن کو کتاب ملی تھی اس سے پہلے پھر دراز گزری ان پر مدت پھر سخت ہو گئے ان کے دل اور بہت ان میں نافرمان ہیں
۱۷. جان رکھو کہ اللہ زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد ہم نے کھول کر سنا دئیے تم کو پتے اگر تم کو سمجھ ہے
۱۸. تحقیق جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں، مرد اور عورتیں اور قرض دیتے ہیں اللہ کو اچھی طرح ان کو ملتا ہے دونا اور ان کو ثواب ہے عزت کا
۱۹. اور جو لوگ یقین لائے اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر وہی ہیں سچے ایمان والے اور لوگوں کا احوال بتلانے والے اپنے رب کے پاس ان کے واسطے ہے ان کا ثواب اور ان کی روشنی اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلایا ہماری باتوں کو وہ ہیں دوزخ کے لوگ
۲۰. جان رکھو کہ دنیا کہ زندگانی یہی ہے کھیل اور تماشا اور بناؤ اور بڑائیاں کرنی آپس میں اور بہتات ڈھونڈنی مال کی اور اولاد کی جیسے حالت ایک مینہ کی جو خوش لگا کسانوں کو اس کا سبزہ پھر زور پر آتا ہے پھر تو دیکھے زرد ہو گیا پھر ہو جاتا ہے روندا ہوا گھاس اور آخرت میں سخت عذاب ہے اور معافی بھی ہے اللہ سے اور رضامندی اور دنیا کی زندگانی تو یہی ہے مال دغا کا
۲۱. دوڑو اپنے رب کی معافی کی طرف کو اور بہشت کو جس کا پھیلاؤ ہے جیسے پھیلاؤ آسمان اور زمین کا تیار رکھی ہے واسطے ان کے جو یقین لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر، یہ فضل اللہ کا ہے دے اس کو جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
۲۲. کوئی آفت نہیں پڑتی ملک میں اور نہ تمہاری جانوں میں جو لکھی نہ ہو ایک ایک کتاب میں پہلے اس سے کہ پیدا کریں ہم اس کو دنیا میں بے شک یہ اللہ پر آسان ہے
۲۳. تاکہ تم غم نہ کھایا کرو اس پر جو ہاتھ نہ آیا اور نہ شیخی کیا کرو اس پر جو تم کو اس نے دیا اور اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والا بڑائی مارنے والا
۲۴. وہ جو کہ آپ نہ دیں اور سکھلائیں لوگوں کو بھی نہ دینا اور جو کوئی منہ موڑے اللہ آپ ہے بے پروا سب خوبیوں کے ساتھ موصوف ہے
۲۵. ہم نے بھیجے ہیں اپنے رسول نشانیاں دے کر اور اتاری ان کے ساتھ کتاب اور ترازو تاکہ لوگ سیدھے رہیں انصاف پر اور ہم نے اتارا لوہا اس میں سخت لڑائی ہے اور لوگوں کے کام چلتے ہیں اور تاکہ معلوم کرے اللہ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسولوں کی بن دیکھے بے شک اللہ زور آور ہے زبردست
۲۶. اور ہم نے بھیجا نوح کو اور ابراہیم کو اور ٹھہرا دی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب پھر کوئی ان میں راہ پر ہے اور بہت ان میں نافرمان ہیں
۲۷. پھر پیچھے بھیجے ان کے قدموں پر اپنے رسول اور پیچھے بھیجا ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو اور اس کو ہم نے دی انجیل اور رکھ دی اس کے ساتھ چلنے والوں کے دل میں نرمی اور مہربانی اور ایک ترک کرنا دنیا کا جو انہوں نے نئی بات نکالی تھی ہم نے نہیں لکھا تھا یہ مگر ان پر کیا چاہنے کو اللہ کی رضامندی پھر نہ نباہا اس کو جیسا چاہیے تھا نباہنا پھر دیا ہم نے ان لوگوں کو جو ان میں ایماندار تھے ان کا بدلہ اور بہت ان میں نافرمان ہیں
۲۸. اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور یقین لاؤ اس کے رسول پر دے گا تم کو دو حصے اپنی رحمت سے اور رکھ دے گا تم میں روشنی جس کو لیے پھر و اور تم کو معاف کرے گا اور اللہ معاف کرنے والا ہے مہربان
۲۹. تاکہ نہ جانیں کتاب والے کہ پا نہیں سکتے کوئی چیز اللہ کے فضل میں سے اور یہ کہ بزرگی اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المجادلۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. سن لی اللہ نے بات اس عورت کی جو جھگڑتی تھی تجھ سے اپنے خاوند کے حق میں اور جھینکتی تھی اللہ کے آگے اور اللہ سنتا تھا سوال و جواب تم دونوں کا بے شک اللہ سنتا ہے دیکھتا ہے
۲. جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں تم میں سے اپنی عورتوں کو وہ نہیں ہو جاتیں ان کی مائیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جنا اور وہ بولتے ہیں ایک ناپسند بات اور جھوٹی اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے
۳. اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اپنی عورتوں کو پھر کرنا چاہیں وہی کام جس کو کہا ہے تو آزاد کرنا چاہیے ایک بردہ پہلے اس سے کہ آپس میں ہاتھ لگائیں اس سے تم کو نصیحت ہو گی اور اللہ خبر رکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
۴. پھر جو کوئی نہ پائے تو روزے ہیں دو مہینے کے لگاتار پہلے اس سے کہ آپس میں چھوئیں پھر جو کوئی یہ نہ کر سکے تو کھانا دینا ہے ساٹھ محتاجوں کا یہ حکم اس واسطے کہ تابعدار ہو جاؤ اللہ کے اور اس کے رسول کے اور یہ حدیں باندھی ہیں اللہ کی اور منکروں کے واسطے عذاب ہے دردناک
۵. جو لوگ کہ مخالفت کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی وہ خوار ہوئے جیسے کہ خوار ہوئے ہیں وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے اور ہم نے اتاری ہیں آیتیں بہت صاف اور منکروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا
۶. جس دن کہ اٹھائے گا اللہ ان سب کو پھر جتلائے گا ان کو ان کے کیے کام اللہ نے وہ سب گن رکھے ہیں اور وہ بھول گئے ، اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز
۷. تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں کہیں نہیں ہوتا مشورہ تین کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چوتھا اور نہ پانچ کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چھٹا اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ جہاں وہ نہیں ہوتا ان کے ساتھ جہاں کہیں ہوں پھر جتلا دے گا ان کو جو کچھ انہوں نے کیا قیامت کے دن، بے شک اللہ کو معلوم ہے ہر چیز
۸. تو نے نہ دیکھا اُن لوگوں کو جن کو منع ہوئی کانا پھوسی پھر بھی وہی کرتے ہیں جو منع ہو چکا ہے اور کان میں باتیں کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور جب آئیں تیرے پاس تجھ کو وہ دعا دیں جو دعا نہیں دی تجھ کو اللہ نے اور کہتے ہیں اپنے دل میں کیوں نہیں عذاب کرتا ہم کو اللہ اس پر جو ہم کہتے ہیں کافی ہے ان کو دوزخ داخل ہوں گے اس میں سو بری جگہ پہنچے
۹. اے ایمان والوں جب تم کان میں بات کرو تو مت کرو بات گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور بات کرو احسان کی اور پرہیز گاری کی اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے پاس تم کو جمع ہونا ہے
۱۰. یہ جو ہے کانا پھوسی سو شیطان کا کام ہے تاکہ دل گیر کرے ایمان والوں کو اور وہ ان کا کچھ نہ بگاڑے گا بدون اللہ کے حکم کے اور اللہ پر چاہیے کہ بھروسہ کریں ایمان والے
۱۱. اے ایمان والو جب کوئی تم کو کہے کہ کھل کر بیٹھو مجلسوں میں تو کھل جاؤ اللہ کشادگی دے تم کو اور جب کوئی کہے کہ اٹھ کھڑے ہو تو اٹھ کھڑے ہو اللہ بلند کرے گا ان کے لیے جو کہ ایمان رکھتے ہیں تم میں سے اور علم اُن کے درجے میں اور اللہ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو
۱۲. اے ایمان والو تم کان میں بات کہنا چاہو رسول سے تو آگے بھیجو اپنی بات کہنے سے پہلے خیرات یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور بہت ستھرا پھر اگر نہ پاؤ تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے
۱۳. کیا تم ڈر گئے کہ آگے بھیجا کرو کان کی بات سے پہلے خیراتیں سو جب تم نے نہ کیا اور اللہ نے معاف کر دیا تم کو تو اب قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور حکم پر چلو اللہ کے اور اس کے رسول کے اور اللہ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو
۱۴. کیا تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جو دوست ہوئے ہیں اس قوم کے جن پر غصہ ہوا ہے اللہ نہ وہ تم میں ہیں اور نہ ان میں ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ بات پر اور ان کو خبر ہے
۱۵. تیار رکھا ہے اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب بے شک وہ برے کام ہیں جو وہ کرتے ہیں
۱۶. بنا رکھا ہے اپنی قسموں کو ڈھال پھر روکتے ہیں اللہ کی راہ سے تو ان کو ذلت کا عذاب ہے
۱۷. کام نہ آئیں گے ان کو ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے ہاتھ سے کچھ بھی وہ لوگ ہیں دوزخ کے وہ اسی میں پڑے رہیں گے
۱۸. جس دن جمع کرے گا اللہ ان سب کو پھر قسمیں کھائیں گے اس کے آگے جیسے کھاتے ہیں تمہارے آگے اور خیال رکھتے ہیں کہ وہ کچھ بھلی راہ پر ہیں سنتا ہے وہی ہیں اصل جھوٹے
۱۹. قابو کر لیا ہے ان پر شیطان نے پھر بھلا دی ان کو اللہ کی یاد وہ لوگ ہیں گروہ شیطان کا سنتا ہے جو گروہ ہے شیطان کا وہی خراب ہوتے ہیں
۲۰. جو لوگ خلاف کرتے ہیں اللہ کا، اور اس کے رسول کا، وہ لوگ ہیں سب سے بے قدر لوگوں میں
۲۱. اللہ لکھ چکا کہ میں غالب ہوں گا اور میرے رسول بے شک اللہ زور آور ہے زبردست
۲۲. تو نہ پائے گا کسی قوم کو جو یقین رکھتے ہوں اللہ پر اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ایسوں سے جو مخالف ہوئے اللہ کے اور اس کے رسول کے خواہ وہ اپنے باپ ہوں یا اپنے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے گھرانے کے ان کے دلوں میں اللہ نے لکھ دیا ہے ایمان اور ان کی مدد کی ہے اپنے غیب کے فیض سے اور داخل کرے گا ان کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی وہ لوگ ہیں گروہ اللہ کا سنتا ہے جو گروہ ہے اللہ کا وہی مراد کو پہنچے
 
Top