• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترجمہ قرآن مجید - مولانا محمود الحسن

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الحاقۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. وہ ثابت ہو چکنے والی،
۲. کیا ہے وہ ثابت ہو چکنی والی،
۳. اور تو نے کیا سوچا کیا ہے وہ ثابت ہو چکنے والی
۴. جھٹلایا ثمود اور عاد نے اس کوٹ ڈالنے والی کو
۵. سو وہ جو ثمود تھے سو غارت کر دیئے گئے اچھال کر
۶. اور وہ جو عاد تھی سو برباد ہوئے ٹھنڈی سناٹے کی ہوا سے نکلی جائے ہاتھوں سے
۷. مقرر کر دیا اس کو ان پر سات رات اور آٹھ دن تک لگاتار پھر تو دیکھے کہ وہ لوگ اس میں بچھڑ گئے گویا وہ ڈھنڈ ہیں کھجور کے کھوکھلے
۸. پھر تو دیکھتا ہے کوئی ان میں کا بچا
۹. اور آیا فرعون اور جو اس سے پہلے تھی اور الٹ جانے والی بستیاں خطائیں کرتے ہوئے
۱۰. پھر حکم نہ مانا اپنے رب کے رسول کا پھر پکڑا ان کو پکڑنا سخت
۱۱. ہم نے جس وقت پانی اُبلا لاد لیا تم کو چلتی کشتی میں
۱۲. تاکہ رکھیں اس کو تمہاری یادگاری کے واسطے اور سینت کر رکھے اس کو کان سینت کر رکھنے والا
۱۳. پھر جب پھونکا جائے صور میں ایک بار پھونکنا
۱۴. اور اٹھائی جائے زمین اور پہاڑ پھر کوٹ دیئے جائیں ایک بار
۱۵. پھر اس دن ہو پڑے وہ ہو پڑنے والی
۱۶. اور پھٹ جائے آسمان پھر وہ اس دن بکھر رہا ہے
۱۷. اور فرشتے ہوں گے اس کے کناروں پر اور اٹھائیں گے تخت تیرے رب کا اپنے اوپر اس دن آٹھ شخص
۱۸. اس دن سامنے کیے جاؤ گے چھپی نہ رہے گی تمہاری کوئی چھپی بات
۱۹. سو جس کو ملا اس کا لکھا داہنے ہاتھ میں وہ کہتا ہے لیجیؤ پڑھیو میرا لکھا
۲۰. میں نے خیال رکھا اس بات کا کہ مجھ کو ملے گا میرا حساب
۲۱. سو وہ ہیں من مانتے گزران میں
۲۲. اونچے باغ میں
۲۳. جس کے میوے جھکے پڑے ہیں
۲۴. کھاؤ اور پیو رچ کر بدلہ اس کا جو آگے بھیج چکے ہو تم پہلے دنوں میں
۲۵. اور جس کو ملا اس کا لکھا بائیں ہاتھ میں وہ کہتا ہے کیا اچھا ہوتا جو مجھ کو نہ ملتا میرا لکھا
۲۶. اور مجھ کو خبر نہ ہوتی کہ کیا ہے حساب میرا
۲۷. کسی طرح وہی موت ختم کر جاتی
۲۸. کچھ کام نہ آیا مجھ کو میرا مال
۲۹. برباد ہوئی مجھ سے حکومت میری
۳۰. اس کو پکڑو پھر طوق ڈالو
۳۱. پھر آگ کے ڈھیر میں اس کو ڈالو
۳۲. پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اس کو جکڑ دو
۳۳. وہ تھا کہ یقین نہ لاتا تھا اللہ پر جو سب سے بڑا
۳۴. اور تاکید نہ کرتا تھا فقیر کے کھانے پر
۳۵. سو کوئی نہیں آج اس کا یہاں دوستدار
۳۶. اور نہ کچھ ملے کھانا مگر زخموں کا دھوون
۳۷. کوئی نہ کھائے اس کو مگر وہی گناہ گار
۳۸. سو قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جو دیکھتے ہو
۳۹. اور جو چیزیں کہ تم نہیں دیکھتے
۴۰. یہ کہا ہے ایک پیغام لانے والے سردار کا
۴۱. اور نہیں ہے یہ کہا کسی شاعر کا تم تھوڑا یقین کرتے ہو
۴۲. اور نہیں ہے کہا پریوں والے کا تم بہت کم دھیان کرتے ہو
۴۳. یہ اتارا ہوا ہے جہان کے رب کا
۴۴. اور اگر یہ بنا لاتا ہم پر کوئی بات
۴۵. تو ہم پکڑ لیتے اس کا داہنا ہاتھ
۴۶. پھر کاٹ ڈالتے اس کی گردن
۴۷. پھر تم میں کوئی ایسا نہیں جو اس سے بچا لے
۴۸. اور یہ نصیحت ہے ڈرنے والوں کو
۴۹. اور ہم کو معلوم ہے کہ تم میں بعضے جھٹلاتے ہیں
۵۰. اور وہ جو ہے پچھتاوا ہے منکروں پر
۵۱. اور وہ جو ہے یقین کرنے کے قابل ہے
۵۲. اب بول پاکی اپنے رب کے نام کی جو ہے سب سے بڑا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المعارج
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. مانگا ایک مانگنے والے نے عذاب پڑنے والا
۲. منکروں کے واسطے کوئی نہیں اس کو ہٹانے والا
۳. آئی اللہ کی طرف سے جو چڑھتے درجوں والا ہے
۴. چڑھیں گے اس کی طرف فرشتے اور روح اس دن میں جس کا لنباؤ پچاس ہزار برس ہے
۵. سو تو صبر کر بھلی طرح کا صبر کرنا
۶. وہ دیکھتے ہیں اس کو دور
۷. اور ہم دیکھتے ہیں اس کو نزدیک
۸. جس دن ہو گا آسمان جیسے تانبا پگھلا ہوا
۹. اور ہوں گے پہاڑ جیسے اون رنگی ہوئی
۱۰. اور نہ پوچھے گا دوست دار دوست دار کو
۱۱. سب نظر آ جائیں گی ان کو چاہے گا گناہگار کسی طرح چھڑوائی میں دے کر اس دن کے عذاب سے اپنے بیٹے کو
۱۲. اور اپنی ساتھ والی کو اور اپنے بھائی کو
۱۳. اور اپنے گھرانے کو جس میں رہتا تھا
۱۴. اور جتنے زمین پر ہیں سب کو پھر اپنے آپ کو بچا لے
۱۵. ہرگز نہیں وہ تپتی ہوئی آگ ہے
۱۶. کھینچ لینے والی کلیجہ
۱۷. پکارتی ہے اس کو جس نے پیٹھ پھیر لی اور پھر کر چلا گیا
۱۸. اور جوڑا اور سینت کر رکھا
۱۹. بے شک آدمی بنا ہے جی کا کچا
۲۰. جب پہنچے اس کو برائی تو بے صبرا
۲۱. اور جب پہنچے اس کو بھلائی تو بے توفیقا
۲۲. مگر وہ نمازی
۲۳. جو اپنی نماز پر قائم ہیں
۲۴. اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے
۲۵. مانگنے والے اور ہارے ہوئے کا
۲۶. اور جو یقین کرتے ہیں انصاف کے دن پر
۲۷. اور جو لوگ کہ اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں
۲۸. بے شک ان کے رب کے عذاب سے کسی کو نڈر نہ ہونا چاہیے
۲۹. اور جو اپنی شہوت کی جگہ کو تھامتے ہیں
۳۰. مگر اپنی جوروؤں سے یا اپنے ہاتھ کے مال سے سو ان پر نہیں کچھ اُلاہنا
۳۱. پھر جو کوئی ڈھونڈے اس کے سوا سو وہی ہیں حد سے بڑھنے والے
۳۲. اور جو لوگ کہ اپنی امانتوں اور اپنے قول کو نباہتے ہیں
۳۳. اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے ہیں
۳۴. اور جو اپنی نماز سے خبردار ہیں
۳۵. وہی لوگ ہیں باغوں میں عزت سے
۳۶. پھر کیا ہوا ہے منکروں کو تیری طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں
۳۷. داہنے سے اور بائیں سے غول کے غول
۳۸. کیا طمع رکھتا ہے ہر ایک شخص ان میں کہ داخل ہو جائے نعمت کے باغ میں
۳۹. ہرگز نہیں ہم نے ان کو بنایا ہے جس سے وہ بھی جانتے ہیں
۴۰. سو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی تحقیق ہم کر سکتے ہیں
۴۱. کہ بدل کر لے آئیں ان سے بہتر اور ہمارے قابو سے نکل نہ جائیں گے
۴۲. سو چھوڑ دے ان کو کہ باتیں بنائیں اور کھیلا کریں یہاں تک کہ مل جائیں اپنے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ ہے
۴۳. جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کسی نشانی پر دوڑتے جاتے ہیں
۴۴. جھکی ہوں گی ان کی آنکھیں چڑھی آتی ہو گی ان پر ذلت، یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ تھا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ نوح
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف کہ ڈرا اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ پہنچے ان پر عذاب دردناک
۲. بولا اے قوم میری تم کو ڈر سناتا ہوں کھول کر
۳. کہ بندگی کرو اللہ کی اور اس سے ڈرو اور میرا کہنا مانو
۴. تاکہ بخشے وہ تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک مقرر وعدہ تک وہ جو وعدہ کیا ہے اللہ نے جب آ پہنچے گا اس کو ڈھیل نہ ہو گی اگر تم کو سمجھ ہے
۵. بولا اے رب میں بلاتا رہا اپنی قوم کو رات اور دن
۶. پھر میرے بلانے سے اور زیادہ بھاگنے لگے
۷. اور میں نے جب کبھی ان کو بلایا تاکہ تو ان کو بخشے ڈالنے لگے انگلیاں اپنے کانوں میں اور لپیٹنے لگے اپنے اوپر کپڑا اور ضد کی اور غرور کیا بڑا غرور
۸. پھر میں نے ان کو بلایا برملا
۹. پھر میں نے اُن کو کھول کر کہا اور چھپ کر کہا چپکے سے
۱۰. تو میں نے کہا گناہ بخشواؤ اپنے رب سے بے شک وہ ہے بخشنے والا
۱۱. چھوڑ دے گا آسمان کی تم پر دھاریں
۱۲. اور بڑھا دے گا تم کو مال اور بیٹوں سے اور بنا دے گا تمہارے واسطے باغ اور بنا دے گا تمہارے لیے نہریں
۱۳. کیا ہوا ہے تم کو کیوں نہیں امید رکھتے اللہ سے بڑائی کی
۱۴. اور اس نے بنایا تم کو طرح طرح سے
۱۵. کیا تم نے نہیں دیکھا کیسے بنائے اللہ نے سات آسمان تہ پر تہ
۱۶. اور رکھا چاند کو ان میں اُجالا اور رکھا سورج کو چراغ جلتا ہوا
۱۷. اور اللہ نے اگایا تم کو زمین سے جما کر
۱۸. پھر مکرر ڈالے گا تم کو اس میں اور نکالے گا تم کو باہر
۱۹. اور اللہ نے بنا دیا تمہارے لیے زمین کو بچھونا
۲۰. تاکہ چلو اس میں کشادہ راستے
۲۱. کہا نوح نے اے رب میرے انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور مانا ایسے کا جس کو اس کے مال اور اولاد سے اور زیادہ ہو ٹوٹا
۲۲. اور داؤ کیا ہے بڑا داؤ
۲۳. اور بولے ہرگز نہ چھوڑیو اپنے معبودوں کو اور نہ چھوڑیو ودّ کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث کو اور یعوق اور نسر کو
۲۴. اور بہکا دیا بہتوں کو اور تو نہ زیادہ کرنا بے انصافوں کو مگر بھٹکنا
۲۵. کچھ وہ اپنے گناہوں سے دبائے گئے پھر ڈالے گئے آگ میں پھر نہ پائے اپنے واسطے انہوں نے اللہ کے سوا کوئی مددگار
۲۶. اور کہا نوح نے اے رب نہ چھوڑیو زمین پر منکروں کا ایک گھر بسنے والا مقرر
۲۷. اگر تو چھوڑ دے گا ان کو بہکائیں گے تیرے بندوں کو اور جو جنیں گے سو ڈھیٹھ حق کا منکر
۲۸. اے رب معاف کر مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو آئے میرے گھر میں ایماندار اور سب ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو اور گناہ گاروں پر بڑھتا رکھ یہی برباد ہونا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الجن
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. تو کہہ مجھ کو حکم آیا کہ سن گئے کتنے لوگ جنوں کے پھر کہنے لگے ہم نے سنا ہے ایک قرآن عجیب
۲. کہ سجھاتا ہے نیک راہ سو ہم اس پر یقین لائے اور ہرگز نہ شریک بتلائیں گے ہم اپنے رب کا کسی کو
۳. اور یہ کہ اونچی ہے شان ہمارے رب کی نہیں رکھی اس نے جورو نہ بیٹا
۴. اور یہ کہ ہم میں کا بیوقوف اللہ پر بڑھا کر باتیں کہا کرتا تھا
۵. اور یہ کہ ہم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ بولیں گے آدمی اور جن اللہ پر جھوٹ
۶. اور یہ کہ تھے کتنے مرد آدمیوں میں کے پناہ پکڑتے تھے کتنے مردوں کی جنوں میں کے پھر تو وہ اور زیادہ سر چڑھنے لگے
۷. اور یہ کہ ان کو بھی خیال تھا جیسا تم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ اٹھائے گا اللہ کسی کو
۸. اور یہ کہ ہم نے ٹٹول دیکھا آسمان کو پھر پایا اس کو بھر رہے ہیں اس میں چوکیدار سخت اور انگارے
۹. اور یہ کہ ہم بیٹھا کرتے تھے ٹھکانوں میں سننے کے واسطے پھر جو کوئی اب سننا چاہے وہ پائے اپنے واسطے ایک انگارا گھات میں
۱۰. اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ برا ارادہ ٹھہرا ہے زمین کے رہنے والوں پر یا چاہا ان کے حق میں ان کے رب نے راہ پر لانا
۱۱. اور یہ کہ کوئی ہم میں نیک ہیں اور کوئی اس کے سوا ہم تھے کئی راہ پر پھٹے ہوئے
۱۲. اور یہ کہ ہمارے خیال میں آگیا کہ ہم چھپ نہ جائیں گے اللہ سے زمین میں اور نہ تھکا دیں گے اس کو بھاگ کر
۱۳. اور یہ کہ جب ہم نے سن لی راہ کی بات تو ہم نے اس کو مان لیا پھر جو کوئی یقین لائے گا اپنے رب پر سو وہ نہ ڈرے گا نقصان سے اور نہ زبردستی سے
۱۴. اور یہ کہ کچھ ہم میں حکم بردار ہیں اور کچھ ہیں بے انصاف سو جو لوگ حکم میں آ گئے سو انہوں نے اٹکل کر لیا نیک راہ کو
۱۵. اور جو بے انصاف ہیں وہ ہوئے دوزخ کے ایندھن
۱۶. اور یہ حکم آیا کہ اگر لوگ سیدھے رہتے راہ پر تو ہم پلاتے ان کو پانی بھر کر
۱۷. تاکہ ان کو جانچیں اس میں اور جو کوئی منہ موڑے اپنے رب کی یاد سے وہ ڈال دے گا اس کو چڑھتے عذاب میں
۱۸. اور یہ کہ مسجدیں اللہ کی یاد کے واسطے ہیں سو مت پکارو اللہ کے ساتھ کسی کو
۱۹. اور یہ کہ جب کھڑا ہوا اللہ کا بندہ کہ اس کو پکارے لوگوں کا بندھنے لگتا ہے اس پر ٹھٹھ
۲۰. تو کہہ میں تو پکارتا ہوں بس اپنے رب کو اور شریک نہیں کرتا اس کا کسی کو
۲۱. تو کہہ میرے اختیار میں نہیں تمہارا برا اور نہ راہ پر لانا
۲۲. تو کہہ مجھ کو نہ بچائے گا اللہ کے ہاتھ سے کوئی اور نہ پاؤں گا اس کے سوا کہیں سرک رہنے کو جگہ
۲۳. مگر پہنچانا ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے پیغام لانے اور جو کوئی حکم نہ مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا سو اس کے لیے آگ ہے دوزخ کی رہا کریں اس میں ہمیشہ
۲۴. یہاں تک کہ جب دیکھیں گے جو کچھ ان سے وعدہ ہوا تب جان لیں گے کس کے مددگار کمزور ہیں اور گنتی میں تھوڑے
۲۵. تو کہہ میں نہیں جانتا کہ نزدیک ہے جس چیز کا تم سے وعدہ ہوا ہے یا کر دے اس کو میرا رب ایک مدت کے بعد
۲۶. جاننے والا بھید کا سو نہیں خبر دیتا اپنے بھید کی کسی کو
۲۷. مگر جو پسند کر لیا کسی رسول کو تو وہ چلاتا ہے اس کے آگے اور پیچھے چوکیدار
۲۸. تاکہ جانے کہ انہوں نے پہنچائے پیغام اپنے رب کے اور قابو میں رکھا ہے جو ان کے پاس ہے اور گن لی ہے ہر چیز کی گنتی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المزمل
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے کپڑے میں لپٹنے والے
۲. کھڑا رہ رات کو مگر کسی رات
۳. آدھی رات یا اس میں سے کم کر دے
۴. تھوڑا سا یا زیادہ کر اس پر اور کھول کھول کر پڑھ قرآن کو صاف
۵. ہم ڈالنے والے ہیں تجھ پر ایک بات وزن دار
۶. البتہ اٹھنا رات کو سخت روندتا ہے اور سیدھی نکلتی ہے بات
۷. البتہ تجھ کو دن میں شغل رہتا ہے لمبا
۸. اور پڑھے جا نام اپنے رب کا اور چھوٹ کر چلا آ اس کی طرف سب سے الگ ہو کر
۹. مالک مشرق و مغرب کا اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں سو پکڑ لے اس کو کام بنانے والا
۱۰. اور سہتا رہ جو کچھ کہتے رہیں اور چھوڑ دے ان کو بھلی طرح کا چھوڑنا
۱۱. اور چھوڑ دے مجھ کو اور جھٹلانے والوں کو جو آرام میں رہے ہیں اور ڈھیل دے ان کو تھوڑی سی
۱۲. البتہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور آگ کا ڈھیر
۱۳. اور کھانا گلے میں اٹکنے والا اور عذاب دردناک
۱۴. جس دن کہ کانپے گی زمین اور پہاڑ اور ہو جائیں گے پہاڑ ریت کے تودے پھسلتے
۱۵. ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتلانے والا تمہاری باتوں کا جیسے بھیجا فرعون کے پاس رسول
۱۶. پھر کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا پھر پکڑی ہم نے اس کو وبال کی پکڑ
۱۷. پھر کیونکر بچو گے اگر منکر ہو گئے اس دن سے جو کر ڈالے لڑکوں کو بوڑھا
۱۸. آسمان پھٹ جائے گا اس دن میں اس کا وعدہ ہونے والا ہے
۱۹. یہ تو نصیحت ہے پھر جو کوئی چاہے بنا لے اپنے رب کی طرف راہ
۲۰. بے شک تیرا رب جانتا ہے کہ تو اٹھتا ہے نزدیک دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور تہائی رات کے اور کتنے لوگ تیرے ساتھ کے اور اللہ ماپتا ہے رات کو اور دن کو اس نے جانا کہ تم اس کو پورا نہ کر سکو گے سو تم پر معافی بھیج دی اب پڑھو جتنا تم کو آسان ہو قرآن سے جانا کہ کتنے ہو تم میں سے بیمار اور کتنے لوگ پھریں گے ملک میں ڈھونڈتے اللہ کے فضل کو اور کتنے لوگ لڑتے ہوں گے اللہ کی راہ میں سو پڑھ لیا کرو جتنا آسان ہو اس میں سے اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور قرض دو اللہ کو اچھی طرح قرض دینا اور جو کچھ آگے بھیجو گے اپنے واسطے کوئی نیکی اس کو پاؤ گے اللہ کے پاس بہتر اور ثواب میں زیادہ اور معافی مانگو اللہ سے بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المدثر
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. اے لحاف میں لپٹنے والے
۲. کھڑا ہو پھر ڈر سنا دے
۳. اور اپنے رب کی بڑائی بول
۴. اور اپنے کپڑے پاک رکھ
۵. اور گندگی سے دور رہ
۶. اور ایسا نہ کر کہ احسان کرے اور بدلہ بہت چاہے
۷. اور اپنے رب سے اُمید رکھ
۸. پھر جب بچنے لگے وہ کھوکھری چیز
۹. پھر وہ اس دن مشکل دن ہے
۱۰. منکروں پر نہیں آسان
۱۱. چھوڑ دے مجھ کو اور اس کو جس کو میں نے بنایا اکیلا
۱۲. اور دیا میں نے اس کو مال پھیلا کر
۱۳. اور بیٹے مجلس میں بیٹھنے والے
۱۴. اور تیاری کر دی اس کے لیے خوب تیاری
۱۵. پھر لالچ رکھتا ہے کہ اور بھی دوں
۱۶. ہرگز نہیں وہ ہے ہماری آیتوں کا مخالف
۱۷. اب اس سے چڑھواؤں گا بڑی چڑھائی
۱۸. اس نے فکر کیا اور دل میں ٹھہرا لیا
۱۹. سو مارا جائیو کیسا ٹھہرایا
۲۰. پھر مارا جائیو کیسا ٹھہرایا
۲۱. پھر نگاہ کی
۲۲. پھر تیوری چڑھائی اور منہ تھتھایا
۲۳. پھر پیٹھ پھیری اور غرور کیا
۲۴. پھر بولا اور کچھ نہیں یہ جادو ہے چلا آتا
۲۵. اور کچھ نہیں یہ کہا ہوا ہے آدمی کا
۲۶. اب اس کو ڈالوں گا آگ میں
۲۷. اور تو کیا سمجھا کیسی ہے آگ
۲۸. نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے
۲۹. جلا دینے والی ہے آدمیوں کو
۳۰. اس پر مقرر ہیں انیس فرشتے
۳۱. اور ہم نے جو رکھے ہیں دوزخ پر دروغہ وہ فرشتے ہی ہیں اور ان کو جو گنتی رکھی ہے سو جانچنے کو منکروں کے تاکہ یقین کر لیں وہ لوگ جن کو ملی ہے کتاب اور بڑھے ایمانداروں کا ایمان اور دھوکا نہ کھائیں جن کو ملی ہے کتاب اور مسلمان اور تاکہ کہیں وہ لوگ جن کے دل میں روگ ہے اور منکر کیا غرض تھی اللہ کو اس مثل سے یوں بچلاتا ہے جس کو چاہتا ہے اور راہ دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور کوئی نہیں جانتا تیرے رب کے لشکر کو مگر خود ہی وہ تو سمجھاتا ہے لوگوں کے واسطے
۳۲. سچ کہتا ہوں اور قسم ہے چاند کی،
۳۳. اور رات کی جب پیٹھ پھیرے ،
۳۴. اور صبح کی جب روشن ہو وے
۳۵. وہ ایک ہے بڑی چیزوں میں کی
۳۶. ڈرانے والی ہے لوگوں کو
۳۷. جو کوئی چاہے تم میں سے کہ آگے بڑھے یا پیچھے رہے
۳۸. ہر ایک جی اپنے کیے کاموں میں پھنسا ہوا ہے
۳۹. مگر داہنی طرف والے
۴۰. باغوں میں ہیں مل کر پوچھتے ہیں
۴۱. گناہ گاروں کا حال
۴۲. تم کا ہے سے جا پڑے دوزخ میں
۴۳. وہ بولے ہم نہ تھے نماز پڑھتے
۴۴. اور نہ تھے کھانا کھلاتے محتاج کو
۴۵. اور ہم تھے باتوں میں دھنستے دھسنے والوں کے ساتھ
۴۶. اور ہم تھے جھٹلاتے انصاف کے دن کو
۴۷. یہاں تک کہ آ پہنچی ہم پر وہ یقینی بات
۴۸. پھر کام نہ آئے گی ان کی سفارش، سفارش کرنے والوں کی
۴۹. پھر کیا ہوا ہے ان کو کہ نصیحت سے منہ موڑتے ہیں
۵۰. گویا کہ وہ گدھے ہیں بدکنے والے
۵۱. بھاگے ہیں غل مچانے سے
۵۲. بلکہ چاہتا ہے ہر ایک مرد ان میں کا کہ ملیں اس کو ورق کھلے ہوئے
۵۳. ہرگز نہیں پر وہ دوڑتے نہیں آخرت سے
۵۴. کوئی نہیں یہ تو نصیحت ہے
۵۵. پھر جو کوئی چاہے اس کو یاد کرے
۵۶. اور وہ یاد جبھی کریں کہ چاہے اللہ وہی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور وہی ہے بخشنے کے لائق
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ القیامۃ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
۲. اور قسم کھاتا ہوں جی کی کہ جو ملامت کرے برائی پر
۳. کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ جمع نہ کریں گے ہم اس کی ہڈیاں
۴. کیوں نہیں ہم ٹھیک کر سکتے ہیں اس کی پوریاں
۵. بلکہ چاہتا ہے آدمی کہ ڈھٹائی کرے اس کے سامنے
۶. پوچھتا ہے کب ہو گا دن قیامت کا
۷. پھر جب چندھیانے لگے آنکھ
۸. اور گہ جائے چاند
۹. اور اکٹھے ہوں سورج اور چاند
۱۰. کہے گا آدمی اس دن کہاں چلا جاؤں بھاگ کر،
۱۱. کوئی نہیں کہیں نہیں ہے بچاؤ،
۱۲. تیرے رب تک ہے اس دن جا ٹھہرنا
۱۳. جتلا دیں گے انسان کو اس دن جو اس نے آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا
۱۴. بلکہ آدمی اپنے واسطے آپ دلیل ہے
۱۵. اور پڑا لا ڈالے اپنے بہانے
۱۶. نہ چلا تُو اس کے پڑھنے پر اپنی زبان تاکہ جلدی اس کو سیکھ لے ،
۱۷. وہ تو ہمارا ذمہ ہے اس کو جمع رکھنا تیرے سینہ میں اور پڑھنا تیری زبان سے
۱۸. پھر جب ہم پڑھنے لگیں فرشتہ کی زبانی تو ساتھ رہ اس کے پڑھنے کے ،
۱۹. پھر مقرر ہمارا ذمہ ہے اس کو کھول کر بتلانا
۲۰. کوئی نہیں پر تم چاہتے ہو جو جلد
۲۱. اور چھوڑتے ہو جو دیر میں آئے
۲۲. کتنے منہ اس دن تازہ ہیں
۲۳. اپنے رب کی طرف دیکھنے والے
۲۴. اور کتنے منہ اس دن اداس ہیں
۲۵. خیال کرتے ہیں کہ ان پر وہ آئے جس سے ٹوٹے کمر
۲۶. ہرگز نہیں جس وقت جان پہنچے بانس تک
۲۷. اور لوگ کہیں کون ہے جھاڑنے والا
۲۸. اور وہ سمجھا کہ اب آیا وقت جدائی کا
۲۹. اور لپٹ گئی پنڈلی پر پنڈلی
۳۰. تیرے رب کی طرف ہے اس دن کھینچ کر چلا جانا
۳۱. پھر نہ یقین لایا اور نہ نماز پڑھی
۳۲. پھر جھٹلایا اور منہ موڑا
۳۳. پھر گیا اپنے گھر کو اکڑتا ہوا
۳۴. خرابی تیری خرابی پر خرابی تیری
۳۵. پھر خرابی تیری خرابی پر خرابی تیری
۳۶. کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ چھوٹا رہے گا بے قید
۳۷. بھلا نہ تھا وہ ایک بوند منی کی جو ٹپکی
۳۸. پھر تھا لہو جما ہوا پھر اس نے بنایا اور ٹھیک کر اٹھایا،
۳۹. پھر کیا اس میں جوڑا نر اور مادہ
۴۰. کیا یہ خدا زندہ نہیں کر سکتا مردوں کو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الإنسان
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کبھی گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں کہ نہ تھا وہ کوئی چیز جو زبان پر آتی
۲. ہم نے بنایا آدمی کو ایک دو رنگی بوند سے ہم پلٹتے رہے اس کو پھر کر دیا اس کو ہم نے سننے والا دیکھنے والا
۳. ہم نے اس کو سجھائی راہ یا حق مانتا ہے اور یا ناشکری کرتا ہے
۴. ہم نے تیار کر رکھی ہیں منکروں کے واسطے زنجیریں اور طوق اور آگ دہکتی
۵. البتہ نیک لوگ پیتے ہیں پیالہ جس کی ملونی ہے کافور
۶. ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں بندے اللہ کے چلاتے ہیں وہ اس کی نالیاں
۷. پورا کرتے ہیں منت کو اور ڈرتے ہیں اس دن سے کہ اس کی برائی پھیل پڑے گی
۸. اور کھلاتے ہیں کھانا اس کی محبت پر محتاج کو اور یتیم کو اور قیدی کو
۹. ہم جو تم کو کھلاتے ہیں سو خالص اللہ کی خوشی چاہنے کو نہ تم سے ہم چاہیں بدلہ اور نہ چاہیں شکر گزاری
۱۰. ہم ڈرتے ہیں اپنے رب سے ایک دن اداسی والے کی سختی سے
۱۱. پھر بچا لیا ان کو اللہ نے برائی سے اس دن کی اور ملا دی ان کو تازگی اور خوش وقتی
۱۲. اور بدلہ دیا ان کو ان کے صبر پر باغ اور پوشاک ریشمی
۱۳. تکیہ لگائے بیٹھیں اس میں تختوں کے اوپر نہیں دیکھتے وہاں دھوپ اور نہ ٹِھر
۱۴. اور جھٹک رہیں ان پر اس کی چھائیں اور پست کر رکھے ہیں اس کے گچھے لٹکا کر
۱۵. اور لوگ لیے پھرتے ہیں ان کے پاس برتن چاندی کے اور آب خورے جو ہو رہے ہیں شیشے کے
۱۶. شیشے ہیں چاندی کے ناپ رکھا ہے ان کا ناپ
۱۷. اور اُن کو وہاں پلاتے ہیں پیالے جس کی ملونی ہے سونٹھ
۱۸. ایک چشمہ ہے اس میں اس کا نام کہتے ہیں سلسبیل
۱۹. اور پھرتے ہیں ان کے پاس لڑکے سدا رہنے والے جب تو ان کو دیکھے خیال کرے کہ موتی ہیں بکھرے ہوئے
۲۰. اور جب تو دیکھے وہاں تو دیکھے نعمت اور سلطنت بڑی
۲۱. اوپر کی پوشاک ان کی کپڑے ہیں باریک ریشم کے سبز اور گاڑھے اور ان کو پہنائے جائیں گے کنگن چاندی کے اور پلائے ان کو ان کا رب شراب جو پاک کرے دل کو
۲۲. یہ ہے تمہارا بدلہ اور کمائی تمہاری ٹھکانے لگی
۲۳. ہم نے اتارا تجھ پر قرآن سہج سہج اتارنا
۲۴. سو تو انتظار کر اپنے رب کے حکم کا اور کہنا مت مان ان میں سے کسی گناہ گار کا یا ناشکر کا
۲۵. اور لیتا رہ نام اپنے رب کا صبح اور شام
۲۶. اور کسی وقت رات کو سجدہ کر اس کو اور پاکی بول اس کی بڑی رات تک
۲۷. یہ لوگ چاہتے ہیں جلدی ملنے والے کو اور چھوڑ رکھا ہے اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو
۲۸. ہم نے ان کو بنایا اور مضبوط کیا ان کو جوڑ بندی کو اور جب ہم چاہیں بدل لائیں ان جیسے لوگ بدل کر
۲۹. یہ تو نصیحت ہے پھر جو کوئی چاہے کر رکھے اپنے رب تک راہ
۳۰. اور تم نہیں چاہو گے مگر جو چاہے اللہ بے شک اللہ ہے سب کچھ جاننے والا حکمتوں والا
۳۱. داخل کر لے جس کو چاہے اپنی رحمت میں اور جو گناہ گار ہیں تیار ہے ان کے واسطے عذاب دردناک
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المرسلات
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. قسم ہے چلتی ہواؤں کی دل کو خوش آتی
۲. پھر جھونکا دینے والیوں کی زور سے
۳. پھر ابھارنے والیوں کی اٹھا کر
۴. پھر پھاڑنے والیوں کی بانٹ کر
۵. پھر فرشتوں کی جو اتار کر لائیں وحی
۶. الزام اتارنے کو یا ڈر سنانے کو
۷. مقرر جو تم سے وعدہ ہوا وہ ضرور ہونا ہے
۸. پھر جب تارے مٹائے جائیں
۹. اور آسمان میں جھروکے پڑ جائیں
۱۰. اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں
۱۱. اور جب رسولوں کا وقت مقرر ہو جائے
۱۲. کس دن کے واسطے ان چیزوں میں دیر ہے
۱۳. اس فیصلے کے دن کے واسطے
۱۴. تو نے کیا بوجھا کیا ہے فیصلے کا دن
۱۵. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۱۶. کیا ہم نے نہیں مار کھپایا پہلوں کو
۱۷. پھر ان کے پیچھے بھیجتے ہیں پچھلوں کو
۱۸. ہم ایسا ہی کرتے ہیں گناہ گاروں کے ساتھ
۱۹. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۲۰. کیا ہم نے نہیں بنایا تم کو ایک بے قدر پانی سے
۲۱. پھر رکھا اس کو ایک جمے ہوئے ٹھکانے میں
۲۲. ایک وعدہ مقرر تک
۲۳. پھر ہم اس کو پورا کر سکے سو ہم کیا خوب سکت والے ہیں
۲۴. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۲۵. کیا ہم نے نہیں بنائی زمین سمیٹنے والی
۲۶. زندوں کو اور مردوں کو
۲۷. اور رکھے ہم نے زمین میں بوجھ کے لیے پہاڑ اونچے اور پلایا ہم نے تم کو پانی میٹھا پیاس بجھانے والا
۲۸. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۲۹. چل کر دیکھو جس چیز کو تم جھٹلاتے تھے
۳۰. چلو ایک چھاؤں میں جس کی تین پھانکیں ہیں
۳۱. نہ گہری چھاؤں اور نہ کچھ کام آئے طیش میں
۳۲. وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں جیسے محل
۳۳. گویا وہ اونٹ ہیں زرد
۳۴. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۳۵. یہ وہ دن ہے کہ نہ بولیں گے
۳۶. اور نہ ان کو حکم ہو کہ توبہ کریں
۳۷. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۳۸. یہ ہے دن فیصلے کا جمع کیا ہم نے تم کو اور اگلوں کو
۳۹. پھر اگر کچھ داؤ ہے تمہارا تو چلا لو مجھ پر
۴۰. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۴۱. البتہ جو ڈرنے والے ہیں وہ سایہ میں ہیں اور نہروں میں
۴۲. اور میوے جس قسم کے وہ چاہیں
۴۳. کھاؤ اور پیو مزے سے بدلہ ان کاموں کا جو تم نے کیے تھے
۴۴. ہم یونہی دیتے ہیں بدلہ نیکی والوں کو
۴۵. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۴۶. کھا لو اور برت لو تھوڑے دنوں بے شک تم گناہ گار ہو
۴۷. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۴۸. اور جب کہیے ان کو کہ جھک جاؤ نہیں جھکتے
۴۹. خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
۵۰. اب کس بات پر اس کے بعد یقین لائیں گے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ النبأ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
۱. کیا بات پوچھتے ہیں لوگ آپس میں
۲. پوچھتے ہیں اس بڑی خبر سے
۳. جس میں وہ مختلف ہیں
۴. ہرگز نہیں اب جان لیں گے
۵. پھر بھی ہرگز نہیں اب جان لیں گے
۶. کیا ہم نے نہیں بنایا زمین کو بچھونا
۷. اور پہاڑوں کو میخیں
۸. اور تم کو بنایا ہم نے جوڑے جوڑے
۹. اور بنایا نیند کو تمہاری تھکان دفع کرنے کے لیے
۱۰. اور بنایا رات کو اوڑھنا
۱۱. اور بنایا دن کمائی کرنے کو
۱۲. اور چنی ہم نے تم سے اوپر سات چنائی مضبوط
۱۳. اور بنایا ایک چراغ چمکتا ہوا
۱۴. اور اتارا نچڑنے والی بدلیوں سے پانی کا ریلا
۱۵. تاکہ ہم نکالیں اس سے اناج اور سبزہ
۱۶. اور باغ پتوں میں لپٹے ہوئے
۱۷. بے شک دن فیصلے کا ہے ایک وقت ٹھہرا ہوا
۱۸. جس دن پھونکی جائے صور پھر تم چلے آؤ جُٹ کے جُٹ
۱۹. اور کھولا جائے آسمان تو ہو جائیں اس میں دروازے
۲۰. اور چلائے جائیں گے پہاڑ تو ہو جائیں گے چمکتا ریتا
۲۱. بے شک دوزخ ہے تاک میں
۲۲. شریروں کا ٹھکانا
۲۳. رہا کریں اس میں قرنوں
۲۴. نہ چکھیں وہاں کچھ مزہ ٹھنڈک کا اور نہ پینا ملے کچھ
۲۵. مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
۲۶. بدلہ ہے پورا
۲۷. ان کو توقع نہ تھی حساب کی
۲۸. اور جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو مکرا کر
۲۹. اور ہر چیز ہم نے گن رکھی ہے لکھ کر
۳۰. اب چکھو کہ ہم نہ بڑھاتے جائیں گے تم پر مگر عذاب
۳۱. بے شک ڈر والوں کو ان کی مراد ملنی ہے
۳۲. باغ ہیں اور انگور
۳۳. اور نوجوان عورتیں ایک عمر کی سب
۳۴. اور پیالے چھلکتے ہوئے
۳۵. نہ سنیں گے وہاں بک بک اور نہ مکرانا
۳۶. بدلہ ہے تیرے رب کا دیا ہوا حساب سے
۳۷. جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے بڑی رحمت والا قدرت نہیں کہ کوئی اس سے بات کرے
۳۸. جس دن کھڑی ہو روح اور فرشتے قطار باندھ کر کوئی نہیں بولتا مگر جس کو حکم دیا رحمان نے اور بولا بات ٹھیک
۳۹. وہ دن ہے برحق پھر جو کوئی چاہے بنا رکھے اپنے رب کے پاس ٹھکانا
۴۰. ہم نے خبر سنا دی تم کو ایک آفت نزدیک آنے والی کی جس دن دیکھ لے گا آدمی جو آگے بھیجا اس کے ہاتھوں نے اور کہے گا کافر کسی طرح میں مٹی ہوتا
 
Top