محمد کاشف
رکن
- شمولیت
- مئی 17، 2015
- پیغامات
- 153
- ری ایکشن اسکور
- 23
- پوائنٹ
- 60
پچیس محدثین جنہوں نے مومل بن اسماعیل کی توثیق کی ہے
(1) امام ابن معین رحمہ اللہ (المتوفی:233)
آپ نے کہا:ثقہ۔۔آپ ثقہ ہیں(تاریخ ابن معین ‘روایۃ الدوری:جلد 3 صفحہ 60)
(2) امام المدینی رحمہ اللہ (المتوفی :234)
آپ نے مومل سے روایت لی ہے۔دیکھیں (التاریخ الکبیر للبخاری:1|288)( نیز دیگر کتب رجال)
اور امام المدینی صرف ثقہ ہی سے روایت کرتے ہیں ۔دیکھئے(تھذیب التھذیب لابن حجر:9-114)۔نیز دیکھیں(مقدمہ فتح الباری لابن حجر:ص 435)
(3) امام اسحاق بن راہویہ(المتوفی:238)
آپ نے کہا : ’’ کان ثقۃ‘‘ آپ ثقہ تھے ۔ (المزکیات لابی اسحاق المزکی :ص82 و سندہ حسن )
(4) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ (المتوفی:241)
آپ نے مومل بن اسماعیل سے روایت کیا ہے دیکھئے(مسند احمد ط المیمنیۃ :1|269)
اور امام احمد رحمہ اللہ بھی صرف ثقہ سے روایت کرتے ہیں ۔عبداللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا:
میرے والد جب کسی انسان سے راضی ہوتے اور وہ ان کے نزدیک ثقہ ہوتا تو اس سے روایت کرتے تھے۔(العلل و معرفۃ الرجال لاحمد :1|238)
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے کہا
’’روی عندہ احمد ، وشیو خہ ثقات ‘‘ ان سے امام احمد نے روایت کیا ہے اور امام احمد کے تمام استاد ثقہ ہیں ÷(مجمع الزوائدو منبع الفوائد :1|199)
نیز دیکھئے :(التنکیل بما فی تا نیب الکوثری من الاباطیل:2|659)
جناب ظفر احمد تھانوی حنفی نے کہا:
وکذا شیوخ احمد کلھم ثقات
’’اسی طرح امام احمد کے تمام اساتذہ ثقہ ہیں ‘‘۔(قواعد فی علوم الحدیث:ص : 218)
(5)امام بخاری رحمہ اللہ(المتوفی :256)
آپ نے صحیح بخاری میں ان سے اشتشہاد کیا ہے۔دیکھئے (صحیح بخاری رقم 270)
امام مزی رحمہ اللہ نے کہا
’’استشھد بہ البخاری‘‘
’’امام بخاری نے ان سے استشہادا روایت لی ہے‘‘(تھذیب الکمال للمزی 29|179)
اور امام بخاری جس سے استشہادا روایت لیں وہ عام طور سے ثقہ ہوتا ہے۔
محمد بن طاہر ابن القیسرانی رحمہ اللہ(المتوفی:507)کہتے ہیں :
’’بل استشھد بہ فی مواضع لیبین انہ ثقہ‘‘
’’امام بخاری رحمہ اللہ نے ان (حماد بن سلمہ)سے صحیح بخاری میں کئی مقامات پر استشھادا روایت کیا ہے یہ بتانے کے لئے کہ یہ ثقہ ہیں ‘‘
(شروط الائمہ الستتہ:18)
باقی پھر ان شاء اللہ ٹائم ملنے پر۔۔