• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ترک رفع الیدین اور "تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہ "

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ترک رفع الیدین اور "تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہ "


تحریر : ابوالاسجد محمد صدیق رضا
(توحید ڈاٹ کام ،

http://www.tohed.com

تحریر : ابوالاسجد محمد صدیق رضا

(ایک دیوبندی شخص نے محترم ابوالاسجد محمد صدیق رضا حفظہ اللہ کو رفع یدین کے سلسلے میں ایک خط لکھا تھا جس کا انہوں نے مسکت جواب دیا۔ ویسے تو جس شخص نے یہ خط لکھا تھا، اس کی علمی حیثیت کچھ نہیں البتہ یہ دلائل آل تقلید کے اکابر بھی رفع اليدين عند الركوع و الرفع منهکے خلاف پیش کرتے رہتے ہیں۔ تقریبا ہر مقام پر ہر دلیل کے جواب سے پہلے جناب محمد صدیق رضا صاحب نے اس کی نشاندہی کی ہے۔ افادۂ عام کے لئے ہم اس جواب کو معمولی تبدیلی کے ساتھ فاضل مجیب کی رضامندی سے شائع کر رہے ہیں۔)
الحمد لله رب العالمين و الصلوة و السلام على سيد الأنبياء و المرسلين وعلي آله و أصحابه أجمعين، أما بعد :
(جناب ……) صاحب ! آپ کی طرف سے ”رفع یدین“ کے مسئلے پر ایک عدد چھوٹی پرچی اور ایک چار ورقی تحریر، بھائی انور قاسم صاحب و عبدالخالق نے عنایت فرمائی اور اس کے جواب کا مطالبہ کیا کہ اس کا جواب لکھو۔
اس موضوع پر اب تک اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے کہ اس پر مزید لکھنے کی کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لیکن ابھی اس بات کو بمشکل چند دن ہی گزرے کہ خود جناب کی طرف سے انتہائی شدت کے ساتھ جواب کا مطالبہ شروع ہو گیا، اور آپ کے انداز سے تو یوں لگتا تھا کہ گویا آپ نے اپنی اس چار ورقی تحریر چھوٹی پرچی میں بہت بڑا میدان مار لیا ہے جو جناب سے پہلے کسی کے لئے ممکن نہ ہوا تھا، پھر آپ کا یہ جارحانہ انداز کہ ”جواب سے سکوت کر کے گونگا شیطان بننے کی اجازت نہیں ہے۔“ [آپ كي تحرير ص 4]
پس بادل نخواستہ کچھ معروضات عرض کرنے سے آمادہ ہوا، اس سلسلے میں پہلے آپ کی چار ورقی تحریر سے متعلق کچھ معروضات عرض کرنا چاہوں گا پھر ان شاء اللہ آپ کی چھوٹی سی پرچی کے ساتھ بھی پورا پورا انصاف کیا جائے گا، تو آئیے آپ کی قدرے تفصیلی تحریر پر غور و فکر کرتے ہیں۔ آپ کی پہلی دلیل ایک تفسیری روایت ہے، جو آپ نے کچھ اس طرح نقل فرمائی ہے۔

قال الله تبارك و تعالىٰ : ﴿الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [23-المؤمنون:2]
(چند سطور بعد) ….. اللہ تبارک و تعالیٰ کی آیت کا معنیٰ امام المفسرین سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ کیا ہے :
مخبتون متوا ضعون لا يلتفتون يمينا ولا شمالا ولا يرفعون أيديهم فى صلاتهم [تفسير ابن عباس رضى الله عنه ص 359]
خشوع کے لئے ضروری ہے کہ رفع یدین بھی نماز میں نہ کرے۔ [آپ کی تحریر ص 1]

الجواب… .
صاحب ! کم از کم عبارت کا ترجمہ تو لکھ دیتے، غالباً جناب کی یہ دلیل ”دیوبندیوں کی کتاب“ آٹھ مسائل [ص19] سے نقل کی ہے وہاں صرف اتنا ہی لکھا ہوا ہے جتنا جناب نے نقل کیا، ترجمہ تو وہاں بھی نہیں۔
امین اوکاڑوی دیوبندی نے مجموعہ رسائل [جديد ايڈيشن ج1 ص 150 مطبوعه لاهور] میں یہ قول اس طرح نقل کیا :
قال ابن عباس : الذين لا يرفعون ايديهم فى صلاتهم
لیکن آپ کے نقل کردہ الفاظ اس سے کچھ مختلف ہیں البتہ حبیب اللہ ڈیروی دیوبندی صاحب اپنی کتاب ”نور الصباح“ [ص 72 طبع دوم] میں بالکل انہی الفاظ میں یہ روایت لائے ہیں۔ انہی کا ترجمہ نقل کئے دیتا ہوں، لکھا ہے :

”عاجزی و انکساری کرنے والے جو دائیں اور بائیں نہیں دیکھتے اور نہ وہ نماز میں رفع یدین کرتے ہیں“ [نور الصباح ص 72]
مسئلہ زیر بحث میں یہ عبارت اہم ہے سو اسی لئے آپ کی (اپنی تسلیم کردہ) معتبر شخصیت کا ترجمہ ضروری تھا۔
آمدم برسر مطلب ! … صاحب زحمت فرما کر یہ تفسیر اصل ماخذ سے ملاحظہ کیجئے تو اس کے شروع میں اس تفسیر کی سند نظر آئے گی جو کچھ اس طرح ہے کہ اس کی سند میں تین راوی پائے جاتے ہیں …. محمد بن مروان السدی عن محمد بن السائب الکلبی عن أبی صالح عن ابن عباس رضی اللہ عنہ۔ طویل سند میں یہ تینوں نام ایک ہی سلسلہ میں نظر آئیں گے۔ [تنوير المقباس تفسير ابن عباس ص 2 مطبوعه قديمي كتب خانه كراچي]
یہ وہ سلسلہ ہے جسے اہل علم سلسلة الكذب (یعنی جھوٹ کا سلسلہ) کے نام سے جانتے ہیں،
اس کا پہلا راوی محمد بن مروان السدی الکوفی ہے۔
السدی الصغیر یا السدی الاصغر کے لقب سے معروف ہے۔
◈ حافظ ذہبی رحمہ اللہ اس کے احوال میں لکھتے ہیں کہ :
ترکوہ و اتھمہ بعضھم بالکذب، وھو صاحب الکلبی
”اسے (محدثین نے) ترک کر دیا تھا اور بعض نے اسے جھوٹ کے ساتھ متہم کیا، یہ الکلبی کا شاگرد تھا۔“ [ميزان الاعتدال 32/4]
➊ دیوبندی حلقہ کے نزدیک موجودہ دور کے ”امام اہلسنت“ سرفراز خان صفدر صاحب لکھتے ہیں :
”اور محمد بن مروان السدی الصغیر کا حال بھی سن لیجئے :
◈ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی روایت ہرگز نہیں لکھی جاسکتی“ [ضعفاء صغير امام بخاري ص 29]
◈ اور امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ متروک الحدیث ہے۔ [ضعفاء امام نسائي ص 52]
◈ علامہ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ حضرات محدثین کرام نے اس کو ترک کر دیا ہے اور بعض نے اس پر جھوٹ بولنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
◈ امام ابن معین کہتے ہیں کہ وہ ثقہ نہیں ہے۔
◈ امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس کو چھوڑ دیا تھا۔
◈ ابن عدی کا بیان ہے کہ جھوٹ اس کی روایت پر بالکل بین ہے۔ [ميزان الاعتدال ج 3 ص 132]
◈ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ متروک ہے۔ [كتاب الاسماء و الصفات ص 394]
◈ حافظ ابن کثیر فرماتے ہیں کہ وہ بالکل متروک ہے۔ [تفسير ابن كثير ج 3 ص515]
◈ علامہ سبکی لکھتے ہیں کہ وہ ضعیف ہے۔ [شفاء السقام ص 37]
◈ علامہ محمد طاہر لکھتے ہیں کہ وہ کذاب ہے۔ [تذكره الموضوعات ص 90]
◈ جریر بن عبدالحمید فرماتے ہیں کہ و ہ کذاب ہے،
◈ ابن نمیر کہتے ہیں کہ وہ محض ہیچ ہے۔
◈ یعقوب بن سفیان لکھتے ہیں کہ وہ ضعیف ہے۔
◈ صالح بن محمد فرماتے ہیں کہ وہ ضعیف تھا وكان يضع ”خود جعلی حدیثیں بنایا کرتا تھا۔“
◈ ابوحاتم کہتے ہیں کہ ”وہ متروک الحدیث اس کی حدیث ہرگز نہیں لکھی جا سکتی۔“ [ازالة الريب ص 316]

➋ یہی موصوف ایک اور مقام پر لکھتے ہیں :
”صوفی صاحب نے اپنے بڑوں کی پیروی کرتے ہوئے روایت تو خوب پیش کی ہے مگر ان کو سود مند نہیں کیونکہ ”سدی“ فن روایت میں ”ہیچ“ ہے۔“
◈ امام ابن معین فرماتے ہیں کہ ان کی روایت میں ”ضعف“ ہوتاہے۔
◈ امام جوزجانی فرماتے ہیں : هو كذاب شتام ”وہ بہت بڑا جھوٹا اور تبرائی تھا….“
◈ امام طبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اس کی روایت سے احتجاج درست نہیں ….“
اس روایت کی مزید بحث [ازالة الريب] میں دیکھئے۔ ان بے جان اور ضعیف روایتوں سے کوئی مسئلہ ثابت نہیں ہو سکتا۔ [تفريح الخواطرفي رد تنوير الخو اطرص 77 تا 78]

➌ سرفراز صاحب اپنی ایک اور کتاب میں لکھتے ہیں :
”سدی“ کا نام محمد بن مروان ہے ….
◈ امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے اس کو بالکل ترک کردیا ہے۔“ (حیرت ہے کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ جیسی نقاد حدیث شخصیت تو اس کی روایت کو ترک کرتی ہے مگر مولوی نعیم الدین صاحب اور ان کی جماعت اس کی روایت سے …… ) [تنقيد متن ص 168]

➍ موصوف اپنی ایک اور کتاب میں لکھتے ہیں :
”سدی کذاب اور وضاع ہے۔“ [اتمام البرهان ص 455] صغیر کا نام ”محمد بن مروان“ ہے۔
◈ امام جریر بن عبدالحمید فرماتے ہیں کہ وہ ”کذاب“ ہے۔
◈ اور صالح بن محمد فرماتے ہیں کہ وہ جعلی حدیثیں بنایا کرتا تھا بقیہ محدثین بھی اس پر سخت جرح کرتے ہیں۔
انصاف سے فرمائیں کہ ایسی کذاب راوی کی روایت سے دینی کون سا مسئلہ ثابت ہوتا ہے یا ہو سکتا ہے ؟ [اتمام البرهان ص 458]

➎ سرفراز خان صفدر دیوبندی لکھتے ہیں کہ :
”آپ لوگ سدی کی ”دم“ تھامے رکھیں اور یہی آپ کو مبارک ہو۔“ [اتمام البرہان ص 457]

➏ سرفراز خان صاحب مزید فرماتے ہیں کہ :
”آپ نے خازن کے حوالے سے ”سدی کذاب“ کے گھر میں پناہ لی ہے جو کہ آپ کی ”علمی رسوائی“ کے لئے بالکل کافی ہے اور یہ ”داغ“ ہمیشہ آپ کی پیشانی پر چمکتا رہے گا۔“ [اتمام البرهان ص 458]
تنبیہ : موجودہ دور میں رفع یدین کے خلاف ”تفسیر ابن عباس“ نامی کتاب سے استدلال کرنے والوں نے بقول سرفراز خان صفدر صاحب سدی کی دم تھام رکھی ہے اور ان لوگوں کی پیشانی پر رسوائی کا یہ داغ ہمیشہ چمک رہا ہے۔

محمد بن مروان السدی کے بارے میں محدثین کے چند اقوال درج ذیل ہیں :
➊ بخاری نے کہا : سكتواعنه ”یہ متروک ہے۔“ [التاريخ الكبير 232/1]
لا يكتب حديثه البتة ”اس کی حدیث بالکل لکھی نہیں جاتی۔“ [الضعفاء الصغير : 350]
➋ یحییٰ بن معین نے کہا : ليس بثقة وہ ثقہ نہیں ہے۔ [الجرح و التعديل ج 8 ص 86 و سنده صحيح]
➌ ابوحاتم رازی نے کہا :
هو ذاهب الحديث، متروك الحديث، لا يكتب حديثه البتة
”وہ حدیث میں گیا گزرا ہے، متروک ہے، اس کی حدیث بالکل نہیں لکھی جاتی۔“ [الجرح و التعديل 86/8]
➍ نسائی نے کہا : يروي عن الكلبي، متروك الحديث ”وہ کلبی سے روایت کرتا ہے، حدیث میں متروک ہے۔“ [الضعفاء المتروكون : 538]
➎ یعقوب بن سفیان الفارسی نے کہا : وهو ضعيف غير ثقة [المعرفة و التاريخ 186/3]
➏ ابن حبان نے کہا :
كان ممن يروي الموضوعات عن الأثبات، لا يحل كتابة حديثه إلا على جهة الإعتبار ولا الإحتجاج به بحال من الأحوال
”یہ ثقہ راویوں سے موضوع روایتیں بیان کرتا تھا، پرکھ کے بغیر اس کی روایت لکھنا حلال نہیں ہے۔ کسی حال میں بھی اس سے حجت پکڑنا جائز نہیں ہے۔“ [المجروحين 286/2]
➐ ابن نمیر نے کہا : ”کذاب ہے۔“ [الضعفاء الكبير للعقيلي 136/4 و سنده حسن] ،
یاد رہے کہ الضعفاء الکبیر میں غلطی سے ابن نمیر کی بجائے ابن نصیر چھپ گیا ہے۔
➑ حافظ ہیثمی نے کہا : وهو متروك [مجمع الزوائد 99/8]
أجمعوا على ضعفه ”اس کے ضعیف ہونے پر اجماع ہے۔“ [مجمع الزوائد 214/1]
➒ حافظ ذہبی نے کہا : كوفي متروك متهم [ديوان الضعفاء : 3969]
➓ حافظ ابن حجر نے کہا : متهم بالكذب [تقريب التهذيب : 6284]

دوسرا راوی محمد بن السائب الکلبی ہے۔
اس کے متعلق :
◈ سرفراز احمد خان صاحب نے لکھا ہے کہ :
”کلبی کا حال بھی سن لیجئے ….. کلبی کا نام محمد بن السائب بن بشر ابوالنضر الکلبی ہے۔ امام معتمر بن سلیمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ کوفہ میں دو بڑے بڑے کذاب تھے، ایک ان میں سے کلبی تھا اور لیث بن ابی سلیم کا بیان ہے کہ کوفہ میں دو بڑے بڑے جھوٹے تھے۔ ایک کلبی اور دوسرا سدی۔
◈ امام بن معین کہتے ہیں کہ ليس بشئ ،
◈ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام یحییٰ اور ابن مہدی نے اس کی روایت بالکل ترک کر دی تھی۔
◈ امام ابن مہدی فرماتے ہیں کہ ابوجزء نے فرمایا : ”میں اس بات پر گواہی دیتا ہوں کہ کلبی کافر ہے۔ میں نے جب یہ بات یزید بن زریع سے بیان کی تو وہ بھی فرمانے لگے کہ میں نے بھی ان سے یہی سنا کہ أشهد أنه كافر میں نے اس کے کفر کی وجہ پوچھی تو انہوں نے فرمایا کہ :
يقول كان جبرائيل يوحي إلى النبى صلى الله عليه وسلم فقام النبى لحاجته و جلس على فأوحي إلى علي
”کلبی کہتا ہے کہ جبرائیل علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی لایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کسی حاجت کے لئے کھڑے ہوئے اور ان کی جگہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے تو جبرائیل علیہ السلام نے ان پر وحی نازل کر دی۔“
یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مورد وحی اور منبط وحی کو نہ پہچان سکے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو رسول سمجھ کر ان کو وحی سنا گئے ….. اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس بھولے بھالے جبرائیل علیہ السلام نے آگے پیچھے کیا کیا ٹھوکریں کھائی ہوں گی اور کن کن پر وحی نازل کی ہو گی اور نہ معلوم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھی وہ اس خفیہ وحی میں کیا کچھ کہہ گئے ہوں گے، ممکن ہے یہ خلافت بلافصل ہی کی وحی ہو جس کو سیدنا جبرائیل علیہ السلام سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے کان میں پھونک گئے ہوں گے۔ بات ضرور کچھ ہو گی۔ آخر کلبی کا بیان بلاوجہ تو نہیں ہو سکتا اور کلبی کے اس نظریہ کے تحت ممکن ہے کہ جبرائیل علیہ السلام پہلی وحی میں بھول کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا گئے ہوں اور مقصود کوئی اور ہو اور عین ممکن ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہی ہوں، آخر کلبی ہی کے کسی بھائی سے نظریہ بھی تو ہے کہ :
جبرائيل كه آمد چوں ازخالق بے چوں به پيش محمد شدو مقصود على بود
معاذ اللہ تعالیٰ، استغفر اللہ تعالیٰ، کلبی نے تو جبرائیل علیہ السلام جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور وحی کو ایک ڈراما کھیل بنا کر رکھ دیا ہے العیاذ باللہ تعالیٰ ثم العیاذ باللہ تعالیٰ۔ صفدر
بلکہ کلبی نے خود یہ کہا : ہے کہ جب میں بطریق ابوصالح عن ابن عباس رضی اللہ عنہ کوئی روایت اور حدیث تم سے بیان کروں تو ”فھو کذب“ ”وہ جھوٹ ہے“ امام ابوحاتم فرماتے ہیں کہ حضرات محدثین کرام سب اس پر متفق ہیں کہ وہ متروک الحدیث ہے۔ اس کی کسی روایت کو پیش کرنا صحیح نہیں ہے۔
◈ امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ ثقہ نہیں ہے اور اس کی رویت لکھی بھی نہیں جا سکتی۔
◈ علی بن الجنید، حاکم ابواحمد اور دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ متروک الحدیث ہے۔
◈ جوزجانی کہتے ہیں کہ وہ کذاب اور ساقط ہے۔
◈ ابن حبان کہتے ہیں کہ اس کی روایت جھوٹ پر جھوٹ بالکل ظاہر ہے اور اس سے احتجاج صحیح نہیں ہے۔
◈ ساجی کہتے ہیں کہ وہ متروک الحدیث ہے اور بہت ہی ضعیف اور کمزور تھا کیونکہ وہ غالی شیعہ ہے،
◈ حافظ ابوعبداللہ بن الحاکم کہتے ہیں کہ ابوصالح سے اس نے جھوٹی روایتیں بیان کی ہیں۔
◈ حافظ ابن حجر لکھتے ہیں :
وقد اتفق ثقات أهل النقل على ذمه و ترك الرواية عنه فى الأحكام و الفروع
”تمام اہل ثقات اس کی مذمت پر متفق ہیں اور اس پر بھی ان کا اتفاق ہے کہ احکام اور فروع میں اس کی کوئی روایت قابل قبول نہیں ہے۔“
◈ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ”کلبی کی تفسیر اول سے لے کر آخر تک سب جھوٹ ہے اس کو پڑھنا بھی جائز نہیں ہے۔“ [تذكرة الموضوعات ص 82]
◈ اور علامہ محمد طاہر الحنفی لکھتے ہیں کہ ”کمزور ترین روایت فن تفسیر میں كلبي عن ابي صالح عن ابن عباس هے اور فإذا انضم إليه محمد بن مروان السدي الصغير فهي سلسلة الكذب۔[تذكرة الموضوعات ص 83 و اتقان ج 2 ص 189]
◈ ”اور اس روایت میں خیر سے یہ دونوں شیر جمع ہیں۔“ [ازالة الريب ص 316] نيز ديكهئے : [تنقيد متين ص 169، 167]

محمد بن السائب، ابوالنضر الکلبی کے بارے میں محدثین کرام کے چند اقوال درج ذیل ہیں :
➊ سلیمان التیمی نے کہا : كان بالكوفة كذابان أحدهما الكلبي ”کوفہ میں دو کذاب تھے، ان میں سے ایک کلبی ہے۔“ [الجرح و التعديل 270/7 و سنده صحيح]
➋ قرہ بن خالد نے کہا : كانوا يرون ان الكلبي يرزف يعني يكذب ”لوگ یہ سمجھتے تھے کہ کلبی جھوٹ بولتا ہے۔“ [الجرح والتعديل 270/7 وسنده صحيح]
➌ سفیان ثوری نے کہا : ”ہمیں کلبی نے بتایا کہ تجھے جو بھی میری سند سے عن ابي صالح عن ابن عباس بیان کیاجائے تو وہ جھوٹ ہے ا سے روایت نہ کرنا۔“ [الجرح و التعديل 271/7 وسنده صحيح]
➍ یزید بن زریع نے کہا : ”کلبی سبائی تھا۔“ [الكامل لابن عدي 2128/5 و سنده صحيح]
➎ محمد بن مہران نے کہا : ”کلبی کی تفسیر باطل ہے۔“ [الجرح و التعديل 271/7 و سنده صحيح]
➏ جوزجانی نے کہا : كذاب ساقط [احوال الرجال : 37]
➐ یحییٰ بن معین نے کہا : ليس بشئ ”کلبی کچھ چیز نہیں ہے۔“ [تاريخ ابن معين، رواية الدوري : 1344]
➑ ابوحاتم الرازی نے کہا : الناس مجتمعون على ترك حديثه، لا يشتغل به، هو ذاهب الحديث
”اس کی حدیث کے متروک ہونے پر لوگوں کا اجماع ہے۔ اس کے ساتھ وقت ضائع نہ کیا جائے وہ حدیث میں گیا گزرا ہے۔“ [الجرح و التعديل 271/7]
➒ حافظ ابن حجر نے کہا : المفسر متهم بالكذب و رمي بالرفض [تقريب التهذيب : 5901]
➓ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے کہا : تركوه ”یعنی (محدثین نے) اسے ترک کردیا ہے۔“ [المغني فى الضعفاء : 5545]

تیسرا راوی باذام ابوصالح ہے۔
➊ ابوحاتم الرازی نے کہا : يكتب حديثه ولا يحتج به [الجرح والتعديل 432/2]
➋ نسائی نے کہا : ضعيف كوفي [الضعفاء و المتروكين : 72]
➌ بخاری نے اس کتاب الضعفاء میں ذکر کیا۔ [رقم : تحفة الاقوياء ص 21]
➍ حافظ ذہبی نے کہا : ضعيف الحديث [ديوان الضعفاء : 544]
➎ حافظ ابن حجر نے کہا : ضعيف يرسل [تقريب التهذيب : 634]
بعض علماء نے باذام مذکور کی توثیق بھی کر رکھی ہے مگر جمہور محدثین کی جرح کے مقابلے میں یہ توثیق مردود ہے۔
(….صاحب !) آپ کو شاید معلوم ہو گا کہ متروک، ساقط، متہم بالکذب، کذاب، یکذب اور یضع یہ ساری شدید جرحیں ہیں، جن راویوں پر ان الفاظ میں جرح کی گئی ہو ان کی روایت قابل قبول ہوتی ہے نہ حجت، بالخصوص جب ان کی کسی نے توثیق بھی نہ کی ہو۔ آپ کی پیش کردہ تفسیری روایت کے یہ تینوں راوی ایسی ہی جرح کے حامل مجروح راوی ہیں، ان جھوٹوں کی روایات کو، سچے لوگ ماننا تو درکنار پیش کرنا بھی روا نہیں جانتے، لیکن آپ نے اسے پیش کر دیا، اب آپ پر لازم ہے کہ پہلے ان کی ثقاہت ثابت کریں اگر ایسا نہ کر سکیں اور ان شاء اللہ ہرگز نہ کر سکیں گے تو اس روایت کے پیش کرنے سے علانیہ رجوع کریں، آپ کی پیش کردہ اس روایت کی سند سے متعلق :
◈ حافظ جلال الدین السیوطی لکھتے ہیں :
وأوهي طرقه طريق الكلبي عن أبى صالح عن ابن عباس فإن انضم إلى ذلك رواية محمد بن مروان السدي الصغير فهي سلسلة الكذب
”تمام طرق میں سب سے کمزور ترین طریق الكلبي عن أبى صالح عن ابن عباس رضي الله عنه ہے اور اگر اس روایت کی سند میں محمد بن مروان السدی الصغیر بھی مل جائے تو پھر یہ سند سلسلة الكذب کہلاتی ہے۔“ [الاتقان فى علوم القرآن ج 2 ص 416]
واضح رہے کہ یہ سند سلسلة الكذب ابوصالح تک ہے۔ الصحابة كلهم عدول رضي الله عنهم ”صحابہ رضی اللہ عنہ تمام کے تمام عادل ہیں“ یہ قاعدہ کلیہ ہے، البتہ ان سے روایت کرنے والے بعد کے راویوں کا عادل و ثقہ…. ہونا ضرور ی ہے یہ بھی ایک قاعدہ کلیہ ہے۔

دوسری بات : اگر یہ روایت سندا صحیح ہوتی بھی تو آپ کے لئے مفید نہ ہوتی، اس کا ترجمہ ہم نے آپ کے معتبر ”مناظر اسلام“ حبیب اللہ ڈیروی صاحب سے شروع میں نقل کیا ہے، اور آپ نے آٹھ مسائل [ص 19] سے نقل کرتے ہوئے لکھا ”خشوع کے لئے ضروری ہے کہ رفع یدین بھی نماز میں نہ کرے“ [ص1] اس میں کسی خاص موقع کے رفع الیدین کی صراحت نہیں، بلکہ یہ عام الفاظ ہیں جس کی زد میں بعض مقام پر خود احناف بھی آتے ہیں، کیا آپ نماز کے شروع میں رفع الیدین نہیں کرتے ؟ کیا آپ وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت سے پہلے رفع الیدین نہیں کرتے ؟ کیا آپ ہر سال عیدین کی نمازوں میں تکبیرات زائدہ کے ساتھ رفع الیدین نہیں کرتے ؟ ؟ ؟
اگر آپ کرتے ہیں اور یقیناً کرتے ہیں، تو خود آپ اس روایت کے مخالف ہیں۔ آپ ان تین مقامات پر رفع الیدین کو کس طرح بچائیں گے ؟ اور اس قول کے عین برخلاف اپنی پڑھی جانے والی نمازوں کو کس طرح خشوع و خضوع والی نماز ثابت کریں گے ؟ جبکہ خشوع کے لئے آپ کے نزدیک نماز کا رفع الیدین سے پاک ہونا ضروری ہے یا آپ کے نزدیک ان تینوں مقامات کے وقت رفع الیدین نماز کا حصہ نہیں ؟ آپ کے نزدیک جو بھی اصل صورت حال ہے اس کی وضاحت کریں، کیونکہ اس میں رکوع سے پہلے اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین سے منع کی صراحت نہیں، کما تریٰ۔ جب اس کی صراحت نہیں تو یہ عام ہوئے اور جب رکوع سے قبل و بعد کی صراحت نہ ہونے کی وجہ سے عام ہوئے، تو یہ الفاظ آپ کے بھی خلاف ہوئے، اس روایت کے مطابق آپ کی نمازیں بھی خشوع و خضوع کے خلاف ہوئیں۔ فانظر ماذا تريٰ ؟
تیسری بات : آپ نے ہمیں تو صریح الفاظ میں بیان کا حکم دیا جیساکہ آپ نے لکھا :

”ان سوالوں کا جواب قرآن کریم کی ”صریح“ آیت یا صحیح ”صریح“ غیر متعارض حدیث سے دینا لازم ہے۔“ [ص4]
”صریح“ کے معنی تو جناب کو معلوم ہوں گے نا ؟ ! واضح، کھلا ہوا، تو جناب نے شرط رکھی کہ آیت ہو تو ”صریح“ حدیث ہو تو ”صریح“۔ !
پھر بزعم خود رکوع سے قبل و بعد…..کے رفع الیدین کے خلاف جو پہلی دلیل نقل فرمائی وہ ”غیر صریح“ ہے، جس میں سرے سے اس کا ذکر ہی نہیں بلکہ لا يرفعون أيديهم فى الصلاة کے عام الفاظ ہیں ”نمازوں میں ہاتھ نہیں اٹھاتے“ کیا اس میں صراحت ہے ؟ اگر اصول محض بنانے اور مخالفین کا منہ بند کرانے کے لئے نہیں ہوتے تو ان عام الفاظ پر خود کیوں عمل نہیں کرتے ؟ کیا آپ جس وقت نماز کی ابتداء میں کانوں کی لو تک رفع الیدین کرتے ہیں اس وقت آپ کے خیال سے آپ نماز میں نہیں ہوتے ؟ اگر نماز میں ہی ہوتے تو کیوں رفع الیدین کرتے ہیں ؟ آپ کی پیش کردہ جھوٹی روایت میں تو یہ ہے لا يرفعون أيديهم فى الصلاة نماز میں رفع الیدین نہیں کرتے۔ پھر آپ شروع نماز میں نیز وتر اور عیدین کی نمازوں میں رفع الیدین کیوں کرتے ہیں ؟

الغرض یہ الفاظ عام ہیں آپ کسی طرح بھی اس میں رفع الیدین قبل الرکوع و بعدہ کی صراحت ہرگز ہرگز ثابت نہیں کر سکتے، جب آپ اپنے ہر ہر عمل کو صریح آیت اور صریح حدیث سے ثابت نہیں کر سکتے تو اپنے مخالفین سے کس منہ سے صریح کا مطالبہ کرتے ہیں ؟ جب تک آپ ان الفاظ میں رکوع سے قبل وبعد کی صراحت ثابت نہیں کرتے اپنے اصول کے مطابق آپ یہ دلیل پیش نہیں کر سکتے کہ اس میں صراحت مفقود ہے۔
چوتھی بات : آپ نے سورۃ المؤمنون کی جو آیت کریمہ نقل فرمائی۔ یہ مکی سورت ہے جناب محمود الحسن صاحب (دیوبندی) نے ترجمۂ قرآن میں لکھا ہے۔ سورۃ مؤمنون مکہ میں اتری اس سے واضح ہوتا ہے کہ نماز میں خشوع و خضوع کا حکم مکہ ہی میں نازل ہو چکا تھا، اب ذرا اس کی تفصیل بھی ملاحظہ فرمائیے کہ ”رفع الیدین“ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل خود آپ کی معتبر شخصیت کی تحریر کی روشنی میں کب تک رہا، اس سے پہلے صحیح بخاری کی ایک حدیث ملاحظہ کیجئے :
عن أبى قلابة أنه رأيٰ مالك بن الحويرث إذا صلى كبر و رفع يديه و إذا أراد أن يركع رفع يديه و إذا رفع رأسه من الركوع رفع يديه و حدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم صنع هكذا
”ابوقلابہ فرماتے ہیں میں نے دیکھا مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ کو جب وہ نماز پڑھتے تو تکبیر کہتے اور رفع الیدین کرتے اور جب رکوع کا ارادہ کرتے اور انہوں نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا۔“ [صحيح البخاري، ج 1 ص 102 باب رفع اليدين اذاكبر واذاركع و اذا رفع، قديمي كتب خانه]
یہ حدیث صحیح مسلم ج 1ص 168 ح 391 میں بھی كان يفعل هكذا ”آپ اسی طرح کرتے تھے“، کے الفاظ کے ساتھ موجود ہے
اب ذرا اپنی معتبر شخصیت جناب سرفراز خان صفدر صاحب کی سنیں، وہ کیا فرماتے ہیں :
”حافظ ابن حجر فتح الباری [ج 2 ص 250] پر لکھتے ہیں : مالك بن الحويرث قدم المدينة حين التجهيز للتبوك فأقامه عنده عشرين ليلة ، انتہیٰ اور غزوۂ تبوک 9؁ھ میں ہوا تھا، اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک تقریبا باسٹھ [62] سال تھی۔ [جزائن السنن حصه دوم ج 1 ص 114، مطبوعه مكتبه صفدريه گوجرانواله]
اس حوالے سے واضح ہوتا ہے کہ (سرفراز خان صفدر کے نزدیک بھی) سیدنا مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تقریبا آخری زمانہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور بیس [20] راتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں مدینہ میں قیام فرمایا اس دوران میں انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختتام نماز میں اور رکوع سے قبل و بعد رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا، مطلب بالکل واضح ہے کہ ان کی اس حدیث کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تقریبا [62] سال کی عمر مبارک تک رفع الیدین پر عمل پیرا رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم [40]سال کی عمر میں نبوت سے سرفراز ہوئے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ نبوت ملنے کے بعد [22] بائیس سال تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں رفع الیدین کرتے رہے، رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد بھی۔ خود آپ کے مسلمہ اصول کے مطابق۔

اب آئیے اپنی پیش کردہ تفسیری روایت کی طرف، یہ تفسیر جس آیت کے تحت بیان کی گئی ہے وہ مکی سورت کی آیت ہے جس میں خشوع و خضوع کا حکم ہے اور اس تفسیر کے مطابق نماز میں رفع الیدین کرنا خشوع و خضوع کے منافی ہے، اور رفع الیدین نہ کرنا خشوع و خضوع کے مطابق ہے، آپ کی پیش کردہ اس تفسیر کی روشنی میں تو (خاکم بدہن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باسٹھ [62] سال کی عمر مبارک تک بغیر خشوع و خضوع والی نماز پڑھتے رہے۔ نعوذ بالله من هٰذالكفر
اور اگر ہم اس سورت کے زمانۂ نزول کو مکی زندگی کے آخری حصہ کو بھی مان لیں تب بھی یہ ثابت ہو گا کہ خشوع کے حکم والی ان آیات کے نازل ہو جانے کے نو [9] سال بعد تک معاذ الله رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت کریمہ کا مفہوم نہ سمجھ پائے اور اس کے بر خلاف نماز میں رفع الیدین کرتے رہے معاذ اللہ جو اس تفسیر کی روشنی میں خشو ع کے خلاف ہے۔
معاذ اللہ جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کہ :

خشوع کے لئے ضروری ہے کہ رفع الیدین بھی نماز میں نہ کرے ” [ص 1]
محترم….صاحب ! اللہ تعالیٰ آپ کا ”اقبال“ بلند فرمائے، اگر آپ تعصب، جانبداری، ضد اور ہٹ دھرمی سے دور رہ کر قلب سلیم کے ساتھ ٹھنڈے دل سے غور فرمائیں گے تو اپنے علماء کی پیش کردہ نام نہاد تفسیر جو کہ ابوصالح جیسے سخت ضعیف اور السدی الصغیر جیسے کذاب و متروک راوی اور ”الکلبی“ جیسے رافضی و سبائی، کذاب اور دین اسلام کے خطرناک دشمن نے بیان کی ہے۔ آپ ان کی اس چال اور اس روایت کی قباحت و شناعت سے ہرگز انکار نہ کرپا ئیں گے، ان کذاب لوگوں کی بیان کردہ اس نام نہاد تفسیر کی اس سے بڑھ کر قباحت و شناعت اور کیا ہو سکتی ہے کہ اس سے اتقی الناس و اخشع الناس، امام المتقین و امام الخاشعین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز (نعوذ باللہ) خشوع و خضوع سے خالی ثابت ہوئی ہے۔ (نعوذ باللہ) کیا کوئی ادنیٰ ایمان والا شخص بھی کبھی اس کا تصور کر سکتا ہے ؟
واللہ ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے زیادہ کسی انسان کی نماز خشوع و خضوع والی نہیں ہو سکتی، اس لئے حکم الٰہی سے آپ نے اپنی امت کو اس بات کا حکم دیا کہ صلو كمار أيتموني أصلي ”نماز اسی طریقہ سے پڑھو جس طریقہ سے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔“ [بخاري : 631] اور یہ تو ہمارے اور آپ کے ہاں مسلم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بغیر وحی کے کسی بات کا حکم نہیں دیتے تھے۔ فافهم

واضح رہے کہ یہ تمام تر قباحتیں اس صورت میں لازم آتی ہیں جب آپ یہ کہیں جیسا کہ آپ نے (کتاب) آٹھ مسائل [ص 19] سے لفظ بہ لفظ نقل کرتے ہوئے لکھا بھی ہے کہ :
”خشوع کے لئے ضروری ہے کہ رفع یدین بھی نماز میں نہ کریں۔“ [آپ کی تحریر ص 1]
ہاں اگر آپ اپنی اس نقل فرمودہ بات سے ”رجوع“ کر لیں تو یہ قباحت لازم نہیں آتی، امید ہے کہ آپ غور فرمائیں گے۔ بصورت دیگر ان تمام باتوں کی اصل حقیقت پیش فرمائیں۔ چلتے چلتے یہ بھی سن لیں کہ رفع الیدین عاجزی و انکساری، خشوع و خضوع اور سکون کے منافی ہرگز ہرگز نہیں بلکہ عین عاجزی و انکساری کا اظہار ہے، اگر آپ تسلیم نہیں کرتے تو اپنے اکابر علماء میں سے علامہ عبدالحئی حنفی لکھنوی کی منقول عبارت ملاحظہ کیجئے، لکھتے ہیں :
رفع اليدين عند الإفتتاح وغيره، خضوع، واستكانة، وابتهال و تعظيم لله تعالىٰ، و اتباع سنة نبيه صلى الله عليه وسلم
”رفع الیدین کرنا افتتاح (صلوٰۃ) کے وقت اور اس کے علاوہ خضوع ہے، عاجزی و انکساری ہے، گڑگڑانا ہے (اللہ کے سامنے) اور اللہ تعالیٰ کی تعظیم ہے اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع ہے۔“ [التعليق الممجد على موطا محمد، ج 1 ص 375، حاشيه 3، قديمي كتب خانه]

محترم…….صاحب ! غور کیجئے گا، یہ رفع الیدین رب کے حضور عاجزی و انکساری، خشوع و خضوع کا اظہار صرف عندالافتتاح ہی نہیں بلکہ ”وغیرہ“ اس کے علاوہ دیگر مقام پر بھی ہے جیسے متواتر احادیث کی روشنی میں رکوع سے قبل اور رکوع سے اٹھنے کے بعد، اب یہ تو عجیب بات ہوئی کہ آپ کے ”علامہ و کثیر التصانیف معتبر شخصیت“ رفع الیدین کا شروع نماز کے علاوہ دیگر مقام پر بھی عاجزی و انکساری ہونا نقل فرما کر تسلیم کریں اور آپ اسے خشوع و خضوع کے منافی قرار دیں، اور پھر خود وتر میں روزانہ اور عیدین میں بار بار شروع نماز کے علاوہ بھی اس عمل کو دہرائیں، لیکن تناقض و تضاد کی عمدہ مثال بن کر اسی عمل کو خشوع و خضوع کے خلاف کہنے کی رٹ بھی لگائے رکھیں، خود بگوایں کار نادان نیست ؟ پھر آپ تو ماشاء اللہ ایک ”مذہبی مدرسہ“ کے طالبعلم ہیں۔ !
سوال ➊ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ”رفع الیدین“ شروع نماز میں اور درمیان وتر میں اور عیدین کی نمازوں کے درمیان خشوع و خضوع کے خلاف کیوں نہیں اور رکوع سے قبل رکوع سے اٹھنے کے بعد اور تیسری رکعت کے شروع میں خشوع و خضوع کے خلاف کیوں ہے ؟
سوال ➋ کیا اپنے اس ”خاص دعویٰ“ کی دلیل خاص قرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کر سکتے ہیں ؟ یا جواب ندارد والا معاملہ ہے ؟
سوال ➌ بقول آپ کے نماز میں شروع کے علاوہ ”حدیث“ میں …. نماز کے اندر رفع یدین سے روکنا ہے۔ [ديكهئے اپني تحرير ص 2 سطر نمبر 12، 13]
بس یہ آپ ہی کے الفاظ ہیں بقدر ضرورت ہم نے نقل کردیئے۔ کیا آپ ثابت کر سکتے ہیں کہ وتر میں جو آپ ”رفع الیدین“ کرتے ہیں وہ نماز کے اندر نہیں ہے ؟
سوال ➍ کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز وتر میں اس رفع الیدین کا ثبوت پیش کر سکتے ہیں ؟
امید ہے کہ میرے یہ سوالات آپ کے جوابات ”مستحق“ ”ٹھہریں گے، اللہ کرے ایسا ہی ہو ! آمین۔ چونکہ اگر ایسا نہ ہو تو آپ اپنے ہی قول کے مطابق ”گونگے شیطان“ ثابت ہوں گے۔

پانچویں بات : آپ نے لکھا ہے :
”خشوع کے لئے ضروری ہے کہ رفع الیدین بھی نماز میں نہ کرے۔“ [ص1]

تو یقیناً خشوع بھی ضروری ہے خاص طور پر جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اہمیت بیان فرمائی ہے، مثلا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ
”یقیناً فلاح پائی مومنوں نے، جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں۔“ [سورة المؤمنون : 1 تا 2]
معلوم ہوا کہ فلاح و کامیابی و کامرانی کے لئے خشوع لازمی ٹھہرا بلکہ فلاح کے حصول کی پہلی کڑی ہے۔
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ [2-البقرة:45]
”اور مدد طلب کرو صبر اور نماز (کے ذریعے) بے شک وہ بہت بھاری ہے مگر خشوع کرنے والوں پر (نہیں)۔“
↰ اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ خشوع اختیار کرنے والوں کے علاوہ لوگوں پر نماز بھاری ہے، نماز کو ہمیشگی کے ساتھ برضا و رغبت ادا کرنے کے لئے خشوع کا اختیار کرنا ضروری ہے، اس سے آپ خشوع کی اہمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کس قدر ضروری ہے کہ اس کے بغیر اقامت صلوٰۃ جو بعد از ایمان اولین ضریضہ ہے اس کی ادائیگی بھاری ہے۔

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
خمس صلوات افترضهن الله عزوجل، من أحسن وضو ئهن و صلاهن لوقتهن و أتم ركوعهن و خشوعهن كان له على الله عهد أن يغفرله ومن لم يفعل فليس له على الله عهد إن شاء غفرله و إن شاء عذبه۔
اللہ عزوجل نے پانچ نمازیں فرض کی ہیں، جس نے ان کے (ادائیگی کے) لئے اچھا وضو کیا، اور ان کے اوقات پر ان نمازوں کو پڑھا، ان کے رکوع (و سجود) و خشوع کو پورا کیا اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اسے بخش دے گا، اور جس نے ایسا نہیں کیا اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا کوئی عہد نہیں اگر چاہے تو اسے معاف کر دے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے [موطا امام مالك باب الامر بالوتر 1238 ح267، سنن النسائي باب المحا فظه على الصلوات الخمس ح 462، سنن ابي داؤدباب فى المحافظه على وقت الصلاة ح 1420، اللفظ له وهو حد يث صحيح]
↰ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بخشش ومغفرت کا وعدہ جن سعادت مند لوگوں کے ساتھ خود رب کریم نے فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو نماذ کے دیگر لوازمات کے ساتھ ساتھ اس کے خشوع کا بھی خیال رکھیں اور اسے مکمل کریں اگرچہ خشوع کے موضوع پر بکثرت آیات و احادیث مبارکہ وارد ہیں لیکن فی الوقت اختصار مطلوب ہے، پس ”خشوع“ کی اہمیت کے ثبوت کے لئے اتنا ہی کافی ہے، یہاں انہیں بیان کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ”خشوع“ ایک مطلوب و محمود چیز ہے، سو بقول آپ کے ”خشوع“ کے لئے ضروری ہے کہ رفع یدین بھی نماز میں نہ کرے۔ [آپ کی تحریر ص ا]
قصہ مختصر کہ نماز کے لئے ”خشوع“ ضروری ہے اور ”خشوع“ کئے بقول آپ کے ”رفع الیدین“ نہ کرنا ضروری ہے۔ اس بات کو یاد رکھئے گا، اب اپنے اکا بروانتہائی متعبر علماء کی سنیں وہ کیا فرماتے ہیں۔
➊ جناب مفتی تقی عثمانی (دیوبندی) صاحب جنہیں آپ کے حلقہ میں ”شیخ الاسلام“ کہا جاتا ہے وہ فرماتے ہیں :
”البتہ رفع يدين عند الركوع وعند الرفع منه میں اختلاف ہے، شافعیہ اور حنا بلہ ان دونوں مواقع پر بھی رفع کے قائل ہیں، محدثین کی ایک بڑی جماعت بھی ان کے مسلک کی حامی ہے، جبکہ امام ابوحنیفہ اور امام مالک کا مسلک ترک رفع کا ہے، ………… یہاں یہ واضح رہے کہ ائمۂ اربعہ کے درمیان یہ اختلاف محض افضلیت اور عدم افضلیت کا ہے نہ کہ جواز و عدم جواز کا، چنانچہ دونوں طریقے فریقین کے نزدیک بلا کراہت جائز ہیں …..“
مزید لکھتے ہیں : ”بعض شافعیہ نے بھی ترک رفع پر فساد کا حکم دے دیا، اور حنفیہ میں سے صاحب منیۃ المصلی نے رفع یدین کو مکروہ لکھ دیا، لیکن حقیقت وہی ہے جو ہم نے بیان کی، کہ نہ شافعیہ کے مذہب میں ترک رفع مفسد صلوٰۃ ہے نہ حنفیہ کے ہاں رفع مکروہ ہے۔“ [درس ترمذي، باب رفع اليدين عندالركوع، ج 2 ص 26]

مسئلہ زیر بحث میں آپ کے ”شیخ الاسلام“ مفتی تقی عثمانی صاحب نے جو کچھ بیان فرمایا اس میں بقدر ضرورت ہم نے یہاں نقل کیا ہے، آپ اسے بغور پڑھیں، اس میں بغیر کسی ایچ پیچ کے اس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ احناف کے ہاں رکوع سے قبل اور بعد رفع الیدین پر عمل بلا کراہت جائز ہے اور یہ عمل مکروہ بھی نہیں، بلکہ تقی عثمانی صاحب تو یہ بھی فرماتے ہیں کہ :
”رفع یدین کے مسئلہ پر ہماری آئندہ گفتگو کا منشاء یہ ثابت کرنا نہیں کہ رفع یدین ناجائز ہے یا احادیث سے ثابت نہیں۔“ [درس ترمذي، باب رفع اليدين عندالركوع ج 2 ص 27 مطبوعه مكتبه دارالعلوم كراچي]

محترم بھائی ….صاحب ! آپ کے نزدیک تو رفع الیدین خشوع و سکون کے منافی ہے جیسا کہ آپ نے آٹھ مسائل [ص 19] سے نقل فرمایا کہ ”خشوع کے لئے ضروری ہے کہ رفع یدین بھی نماز میں نہ کرے“ آپ خشوع کے لئے جس عمل سے بچنا اس کا نہ کرنا ”ضروری“ سمجھتے ہیں جی ہاں ضروری ! آپ کے ”عظیم مفتی“ اور ”شیخ الاسلام“ اس چیز پر عمل کرنا ”ناجائز و مکروہ“ تو کجا بلاکراہت سمجھتے ہیں، اور اسے حقیقت میں ”حنفیہ کا مذہب“ بتلاتے ہیں۔ جیسا کہ خط کشیدہ و جلی حروف میں لکھا ہوا ہے۔
قرآن و سنت سے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ ”خشوع و خضوع“ بالخصوص نماز میں انتہائی مطلوب اور اہم عمل ہے، تو کیا ایسا عمل جو خشوع جیسے عظیم عمل کے خلاف ہو اس میں خلل ڈالتا ہو وہ بلا کراہت جائز ہو سکتا ہے ؟ یقیناً نہیں، بالکل نہیں اور ہرگز ہرگز نہیں ! ایسے عمل کو تو ناجائز و مکروہ ہونا چاہیے اس میں تو کراہت ہونی چاہیے اور خاص طور پر ایسا عمل خشوع حاصل کرنے کے لئے جس کا نہ کرنا ضروری ہو۔ لیکن آپ کے ”شیخ الاسلام“ صاحب تو رفع یدین کرنا ناجائز و مکروہ نہیں کہتے اور احناف کے نزدیک اس پر عمل بلا کراہت جائز بتاتے ہیں۔

پس معلوم ہوا کہ نماز میں رفع الیدین خشوع کے خلاف نہیں ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے اور یہ عین خشوع اور رب کے حضور عاجزی و انکساری کا اظہار ہے جیساکہ آپ کے معتبر عالم علامہ عبدالحئی لکھنوی سے ہم نقل کر آئے ہیں۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ خشوع کے خلاف قرار دینے والے اور اسی لئے رفع یدین نہ کرنا ضروری قرار دینے والے خود اپنے ”حنفی مذہب“ کے علم سے نابلدو کورے ہیں کہ ان کے ”شیخ الاسلام و عظیم مفتی“ بلا کراہت جائز قرار دیتے ہیں اور یہ نہ کرنا ضروری قرار دیتے ہیں۔
…..صاحب ! کیا آپ بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ کے ”شیخ الاسلام“ و ”عظیم مفتی محترم“ تقی عثمانی صاحب اصل حنفی مذہب بیان فرما رہے ہیں یا آپ لوگ حنفی مذہب کی غلط ترجمانی کر رہے ہیں ؟
یاد رہے کہ ”جواب دینا لازم ہے“ اور جواب سے سکوت کر کے ”گونگا شیطان بننا“ خود جناب کا فرمودہ و بیان کردہ اصول ہے۔ [ديكهئے اپني تحرير ص 4 كا آخري پيراگراف] سو اس اصول کی روشنی میں ناچیز کا خیال ہے کہ آپ اپنا ناپسندیدہ ”گونگے شیطان“ کا کردار بننا گوارا نہیں فرمائیں گے،والله الموفق وهو أعلم بالصواب۔

صوفی عبدالحمید سواتی دیوبندی لکھتے ہیں کہ : ”رکوع جاتے وقت اور اس سے اٹھتے وقت رفع یدین نہ کرنا زیادہ بہتر اور اگر کرلے تو جائز ہے۔“ [نماز مسنون ص 349 مطبوعہ 1986؁ء]
سوال ➊ آپ نے تو رفع الیدین رکوع سے پہلے اور اس کے بعد کو منسوخ قرار دیا ہے، کیا کسی منسوخ حکم پر عمل کرنا بلا کراہت جائز ہو سکتا ہے ؟ جبکہ وہ عمل خشوع کے بھی سخت خلاف ہو ؟
سوال ➋ بلا کراہت تو ایک طرف کیا منسوخی پر بکراہت بھی عمل جائز ہو سکتاہے ؟
سوال ➌ رفع الیدین عندالرکوع و بعدالرفع منہ بقول آپ کے منسوخ ہے، اور بقول آپ کے ”شیخ الاسلام و عظیم مفتی“ اس پر بلاکراہت عمل جائز ہے تو کیا ہر ہر منسوخ شے پر بلاکراہت عمل جائز ہے یا صرف رفع الیدین ہی پر باوجود منسوخ ہونے کے عمل جائز ہے ؟
اسی طرح سرفراز خان صفدر فرماتے ہیں :
”شاہ ولی اللہ صاحب حجۃ اللہ البالغہ [ج2 ص 10] میں لکھتے ہیں۔
والذي يرفع أحب إلى ممن لا يرفع فإن أحاديث الرفع أكثر وأثبت
”یعنی جو رفع الیدین کرتا ہے مجھے زیادہ محبوب ہے بنسبت اس کے جو رفع الیدین نہیں کرتا“ پس بے شک رفع الیدین کی احادیث بہت کثرت سے اور زیادہ ثابت شدہ ہیں۔ [نقل بقدر ضرورت۔ من خزائن السنن ج 1 حصه دوم ص 92] کہیں یہ مت سمجھ لیجئے گا کہ یہ تکبیر تحریمہ کے رفع الیدین سے متعلق فرمایا گیا ہے، اس لئے کہ یہ بات شاہ ولی اللہ صاحب نے رکوع کے رفع الیدین سے متعلق بحث میں لکھی ہے۔ [ديكهئے۔ حجة الله البالغه ج 2 ص 24 تا 25۔ مطبوعه قديمي كتب خانه]
آپ کے قول و اصول کے مطابق کیا شاہ صاحب کو خلاف خشوع عمل کرنے والے زیادہ محبوب تھے ؟
(شاہ ولی اللہ وغیرہ کے یہ اقوال بطور الزام پیش کئے گئے ہیں۔ ان علماء کا ترک رفع یدین کو جائز سمجھنا احادیث صحیحہ کے مخالف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ )
(ابوحمزہ) عمران بن ابی عطاء الاسدی،( تابعی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ :
رأيت ابن عباس يرفع يديه إذا افتتح الصلوٰة وإذا ركع و إذا رفع رأسه من الركوع
”میں نے (سیدنا) ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ شروع نماز، رکوع سے پہلے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کرتے تھے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه ج 1 ص 235 ح 2431 وسنده حسن]
یہ روایت مسائل الامام احمد [رواية عبدالله بن احمد 244/1 ح 331] مصنف عبدالرزاق [69/3 ح 2523] اور جزء رفع الیدین للبخاری [ح21] میں بھی موجود ہے۔ طاؤس (تابعی) فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ (بن عباس) کو نماز میں رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [جزء رفع اليدين : 28و سنده صحيح] سیدنا ابن عباس کا نماز میں رفع یدین کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ نماز میں رفع یدین خشوع و خضوع کے خلاف نہیں ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
فورم کے ایک نئے رکن جناب حسیب اللہ زکی صاحب نے سوال کیا ہے :
ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ،¤حدثنا الحمیدی قال ثنا سفیان قال ثنا الزھری قال اخبرنی سالم بن عبدالله عن ابيه قال رايت رسول الله صلی الله عليه وسلم اذاافتتح الصلوة رفع يديه حذو منكبيه واذااراد ان يركع وبعدمايرفع راسه من الركوع فلا يرفع ولا بین السجدتین "<مسندحميدی صفحہ 79 نسخہ خانقاہ سراجیہ کندیاں، سندہ صحیح علی شرط بخاری ومسلم>سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا جب آپ علیہ السلام نے نمازشروع فرمائ تودونوں ہاتھوں کوکندھوں کے برابرتک اٹھایا اور جب رکوع کا ارادہ فرمایا اورجب رکوع سےسرمبارک اٹھایا تورفع یدین نہ کیااورنہ ہی سجدوںکےدرمیان رفع الیدین کیا".. .ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،¤ حدثنا ابوبکربن عیاش عن حصین عن مجاھد قال ما رایت ابن عمر یرفع یدیه الا فی اول ما یفتتح"<مصنف ابن ابی شیبہ جلد1صفحہ 268 سندہ صحیح>مشہورتابعی امام المفسرین امام مجاہد بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نےعبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کو شروع نماز کے علاوہ رفع یدین کرتے نہیںدیکھا.".نوٹ!اس اثرکی سندکاہرراوی بخاری کا راوی ہے.والحمدللہ
 
شمولیت
دسمبر 23، 2017
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،¤..سالم عن ابن عمر ان النبی صلی الله عليه وسلم كان يرفع يديه،اذاافتتح الصلاة،ثم لايعود.<خلافيات بيهقی قلمی صفحہ 179>سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما سےمروی ہے،کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نمازشروع کرتےتورفع یدین کرتےاس کےبعدنہیںکرتےتھے
 
شمولیت
دسمبر 23، 2017
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
.ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،¤.عن عبداللہ بن عمرقال: کنامع رسول الله صلی الله عليه وسلم بمكة نرفع ايدينا فی بد ء الصلوة و فی داخل الصلوة عندالركوع فلما هاجر النبی صلی الله عليه وسلم الی المدينة ترك رفع اليدين فی الركوع وثبت علی رفع اليدين فی بدء الصلاة،،<اخبارالفقهاء والمحدثين صفحه 214برقم 378دارلكتب بيروت لبنان ،سندہ صحیح>سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ مکہ مکرمہ میں نمازکےشروع اور درمیان میں رکوع کے وقت رفع الیدین کیاکرتےتھے. جب نبی پاک علیہ السلام نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائ تو نبی پاک نے رکوع کے وقت رفع الیدین کرنا چھوڑ دیا،اورشروع نمازمیں کرتے رہے.
 
شمولیت
دسمبر 23، 2017
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،¤حدثنا ابن ابی داؤد قال ثنا احمدبن یونس قال ثنا ابوبکربن عیاش عن حصین عن مجاھد قال صلیت خلف ابن عمر فلم یکن یرفع یدیه الا فی التكبيرة الاولی من الصلاة"< شرح معانی الآثارجلد1صفحہ 163سندہ صحیح >مشہورتابعی امام مجاہد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نےعبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کےپیچھے نمازپڑھی تو انہوں نےتکبیراولی کے علاوہ نمازمیں کہیں بھی رفع یدین نہیں کیا
 
شمولیت
دسمبر 23، 2017
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،¤ حدثنا ابوبکربن عیاش عن حصین عن مجاھد قال ما رایت ابن عمر یرفع یدیه الا فی اول ما یفتتح"<مصنف ابن ابی شیبہ جلد1صفحہ 268 سندہ صحیح>مشہورتابعی امام المفسرین امام مجاہد بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نےعبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ کو شروع نماز کے علاوہ رفع یدین کرتے نہیںدیکھا
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@حسیب اللہ ذکی
آپ کی پش کردہ عبارت میں مسند الحمیدی کی عبارت میں ''فلا يرفع'' کے الفاظ اضافی ہیں؛ ان اضافی الفاظ کی بنا پر رفع الیدین عند الرکوع کو اثبات کو رفع الیدین عند الرکوع کی نفی میں تبدیل کیا گیا ہے؛
مسند الحمیدی کے الفاظ درج ذیل ہیں؛

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَلَا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ»
سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا جب آپ علیہ السلام نے نمازشروع کی تودونوں ہاتھوں کوکندھوں کے برابرتک اٹھایا اور جب رکوع کا ارادہ فرمایا اورجب رکوع سےسرمبارک اٹھایا تورفع یدین کیااورسجدوں کےدرمیان رفع الیدین نہ کیا
ملاحظہ فرمائیں: صفحه 515 جلد 01 مسند الحميدي - أبو بكر عبد الله بن الزبير بن عيسى بن عبيد الله القرشي الأسدي الحميدي المكي (المتوفى: 219هـ) - دار السقا، دمشق


مسند الحمیدی کی اس روایت کے اصل الفاظ اور اس میں تحریف کے لیئے یہاں مراسلہ نمبر 85 سے ملاحظہ فرمائیں۔


ابن عمر کی اس روایت پر کافی عرصہ قبل کچھ جمع کیا تھا، اسے یہاں پیش کرتا ہوں، ان شاء اللہ کفایت کرے گا۔
پی ڈی ایف کتاب کے اسکین ان شاء اللہ بعد میں لگا دوں گا۔ فی الوقت یونیکوڈ کتب کے آن لائن لنک منسلک ہیں:
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : " مَا رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَّا فِي أَوَّلِ مَا يَفْتَتِحُ "
مصنف ابن أبي شيبة » كتاب الصلاة » أَبْوَابُ صِفَةِ الصَّلاةِ» من كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ ...

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ , أَنْبَأَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , قَالَ : سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَاقِدٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " كَانَ إِذَا رَأَى رَجُلا لا يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ , وَإِذَا رَفَعَ رَمَاهُ بِالْحَصَى "

جزء رفع اليدين في الصلاة للبخاري » الرَّدُّ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ رَفْعَ الأَيْدِي فِي ...

وَيُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ , عَنْ حُصَيْنٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ : أَنَّهُ " لَمْ يَرَ ابْنَ عُمَرَ رَفَعَ يَدَيْهِ إِلا فِي التَّكْبِيرَةِ الأُولَى ".
وَرَوَى عَنْهُ أَهْلُ الْعِلْمِ ، أَنَّهُ لَمْ يَحْفَظْ مِنِ ابْنِ عُمَرَ إِلا أَنْ يَكُونَ ابْنُ عُمَرَ سَهَا كَبَعْضِ مَا يَسْهُو الرَّجُلُ فِي الصَّلاةِ فِي الشَّيْءِ بَعْدَ الشَّيْءِ كَمَا أَنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا يَسْهُونَ فِي الصَّلاةِ فَيُسَلِّمُونَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ , وَالثَّلاثِ أَلا تَرَى أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَرْمِي مَنْ لا يَرْفَعُ يَدَيْهِ بِالْحَصَى فَكَيْفَ يَتْرُكُ ابْنُ عُمَرَ شَيْئًا يَأْمُرُ بِهِ غَيْرَهُ , وَقَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ ؟ ! قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ : حَدِيثُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ إِنَّمَا هُوَ تَوَهُّمٌ مِنْهُ لا أَصْلَ لَهُ.

جزء رفع اليدين في الصلاة للبخاري » الرَّدُّ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ رَفْعَ الأَيْدِي فِي ...

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُكْرَمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَال : " مَا رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلا فِي أَوَّلِ مَا يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ " .

معرفة السنن والآثار للبيهقي » كِتَابُ الصَّلاةِ » باب مَنْ قَالَ : لا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الصَّلاةِ ...

وَقَدْ تَكَلَّمَ فِي حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، وَغَيْرُهُ مِنَ الْحُفَّاظِ ، بِمَّا لَوْ عَلِمَهُ الْمُحْتَجُّ بِهِ لَمْ يَحْتَجَّ بِهِ عَلَى الثَّابِتِ ، عَنْ غَيْرِهِ.
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الْبُخَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، قَالَ : وَالَّذِي قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي ذَلِكَ قَدْ خُولِفَ فِيهِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ وَكِيعٌ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ " رَأَيْتُ مُجَاهِدًا يَرْفَعُ يَدَيْهِ " ، وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنِ الرَّبِيعِ : " رَأَيْتُ مُجَاهِدًا يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ " ، وَقَالَ جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ " أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ " هَذَا أَحْفَظُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ ، قَالَ : وَقَالَ صَدُقَةُ : إِنَّ الَّذِي رَوَى حَدِيثَ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ لَمْ يَرْفَعْ يَدَيْهِ إِلا فِي أَوَّلِ التَّكْبِيرَةِ ، كَانَ صَاحِبُهُ قَدْ تَغَيَّرَ بِأَخَرَةٍ يُرِيدُ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : وَالَّذِي رَوَاهُ الرَّبِيعُ ، وَلَيْثٌ أَوْلَى مَعَ رِوَايَةِ طَاوُسٍ ، وَسَالِمٍ ، وَنَافِعٍ ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ ، وَمُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، وَغَيْرِهِمْ ، قَالُوا : " رَأَيْنَا ابْنَ عُمَرَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ ، وَإِذَا رَكَعَ ، وَإِذَا رَفَعَ " # قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ ، وَهَذَا الْحَدِيثُ فِي الْقَدِيمِ كَانَ يَرْوِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مُرْسَلا مَوْقُوفًا ، ثُمَّ اخْتَلَطَ عَلَيْهِ حِينَ سَاءَ حِفْظُهُ ، فَرَوَى مَا قَدْ خُولِفَ فِيهِ ، فَكَيْفَ تَجُوزُ دَعْوَى النَّسْخِ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ الضَّعِيفِ ؟ وَقَدْ يُمْكِنُ الْجَمْعُ بَيْنَهُمَا ، أَنْ لَوْ كَانَ مَا رَوَاهُ ثَابِتًا بِأَنَّهُ غَفَلَ فَلَمْ يَرَهُ وَغَيْرُهُ رَآهُ ، أَوْ غَفَلَ عَنْهُ ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ يَفْعَلْهُ مَرَّةً أَوْ مَرَّاتٍ ، إِذْ كَانَ يَجُوزُ تَرْكُهُ ، وَأَصْحَابُهُ الْمُلازِمُونَ لَهُ رَأَوْهُ فَعَلَهُ مَرَّاتٍ ، فَفِعْلُهُ يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ سُنَّةٌ ، وَتَرْكُهُ يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ لَيْسَ بِوَاجِبٍ ،

معرفة السنن والآثار للبيهقي » كِتَابُ الصَّلاةِ » باب مَنْ قَالَ : لا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الصَّلاةِ ...
وَأَمَّا الْحَنَفِيَّةُ فَعَوَّلُوا عَلَى رِوَايَةِ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ ابْنِ عُمَرَ فَلَمْ يَرَهُ يَفْعَلُ ذَلِكَ . وَأُجِيبُوا بِالطَّعْنِ فِي إِسْنَادِهِ ؛ لِأَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ رَاوِيَهُ سَاءَ حِفْظُهُ بِآخِرِهِ ، وَعَلَى تَقْدِيرِ صِحَّتِهِ فَقَدْ أَثْبَتَ ذَلِكَ سَالِمٌ وَنَافِعٌ وَغَيْرُهُمَا عَنْهُ وَسَتَأْتِي رِوَايَةُ نَافِعٍ بَعْدَ بَابَيْنِ ، وَالْعَدَدُ الْكَثِيرُ أَوْلَى مِنْ وَاحِدٍ ، لَاسِيَّمَا وَهْمْ مُثْبِتُونَ وَهُوَ نَافٍ ، مَعَ أَنَّ الْجَمْعَ بَيْنَ الرِّوَايَتَيْنِ مُمْكِنٌ وَهُوَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَرَاهُ وَاجِبًا فَفَعَلَهُ تَارَةً وَتَرَكَهُ أُخْرَى .
فتح الباري شرح صحيح البخاري ۔ أبواب صفة الصلاة » باب رفع اليدين إذا كبر وإذا ركع وإذا رفع

اسم الراوي ۔ أبو بكر بن عياش بن سالم

اسم الشهرة ۔ أبو بكر بن عياش الأسدي
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
.ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،¤.عن عبداللہ بن عمرقال: کنامع رسول الله صلی الله عليه وسلم بمكة نرفع ايدينا فی بد ء الصلوة و فی داخل الصلوة عندالركوع فلما هاجر النبی صلی الله عليه وسلم الی المدينة ترك رفع اليدين فی الركوع وثبت علی رفع اليدين فی بدء الصلاة،،<اخبارالفقهاء والمحدثين صفحه 214برقم 378دارلكتب بيروت لبنان ،سندہ صحیح>سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ مکہ مکرمہ میں نمازکےشروع اور درمیان میں رکوع کے وقت رفع الیدین کیاکرتےتھے. جب نبی پاک علیہ السلام نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائ تو نبی پاک نے رکوع کے وقت رفع الیدین کرنا چھوڑ دیا،اورشروع نمازمیں کرتے رہے.
قال عثمان بن محمد: قال عبيد الله بن يحيي: كان عثمان بن سوادة ثقة مقبولا عند القضاة والحكام وكان من أهل الخير والفضل. قال وأخبرني عن عبيد الله أنه كان من أهل الزهد والعبادة وكثرة التلاوة. وكانت له رحله لقي فيها زهير بن عباد وغيره. وكان يحدث بحديث رواء مسندا في رفع اليدين وهو من غرائب الحديث وارأه من شواذها.
حدثني عثمان بن محمد قال: قال لي عبيد الله بن يحيي: حدثني عثمان بن سوادة بن عباد عن حفص بن ميسرة عن زيد بن أسلم عن عبد الله بن عمر قال: كنا مع رسول الله صلی الله عليه وسلم بمكة نرفع أيدينا في بدء الصلاة وفي داخل الصلاة عند الركوع فلمّا هاجر النبي صلی الله عليه وسلم إلی المدينة ترك رفع اليدين في داخل الصلاة عند الركوع وثبت علی رفع اليدین في بدء الصلاة.

ملاحظہ فرمائیں: صفحه 282 – 283 أخبار الفقهاء والمحدثين - أبي عبد الله محمد بن الحارث بن أسد الخشني القيرواني ثم الاندلسي (المتوفى: 366هـ) - دار الكتب العلمية، بيروت

صاحب کتاب نے اس روایت کو نقل کرنے سے پہلے ہی بتلا دیا ہے کہ یہ روایت شاذ ہے یعنی ضعیف ہے!
اس روایت کے بطلان کے لیئے اتنا کافی ہے کہ مدینہ میں انصاری صحابہ اور مدینہ میں آخر میں مسلمان ہونے والے صحابہ سے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا رکوع کے وقت رفع الیدین کرنے کا فعل ثابت ہے!
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
.ترک رفع الیدین اورعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ،¤.عن عبداللہ بن عمرقال: کنامع رسول الله صلی الله عليه وسلم بمكة نرفع ايدينا فی بد ء الصلوة و فی داخل الصلوة عندالركوع فلما هاجر النبی صلی الله عليه وسلم الی المدينة ترك رفع اليدين فی الركوع وثبت علی رفع اليدين فی بدء الصلاة،،<اخبارالفقهاء والمحدثين صفحه 214برقم 378دارلكتب بيروت لبنان ،سندہ صحیح>سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ مکہ مکرمہ میں نمازکےشروع اور درمیان میں رکوع کے وقت رفع الیدین کیاکرتےتھے. جب نبی پاک علیہ السلام نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائ تو نبی پاک نے رکوع کے وقت رفع الیدین کرنا چھوڑ دیا،اورشروع نمازمیں کرتے رہے.
رفع یدین کے خلاف ایک نئی روایت: اخبار الفقہاء والمحدثین ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ رفع یدین کے خلاف ایک کتاب"اخبار الفقهاء والمحدثين " کا حوالہ پیش کررہے ہیں امام حافظ ابو عبداللہ محمد بن حارث الخشنی القیروانی متوفی سنہ س361 ہجری اپنی کتاب اخبار الفقہاء والمحدثین کے صفحہ 214 پر یہ حدیث نقل کرتے ہیں :
حدثني عثمان بن محمد قال: قال لي عبيدالله بن يحيي : حدثني عثمان بن سوادة بن عباد عن حفص بن ميسرة عن زيد بن اسلم عن عبدالله بن عمر قال : كنا مع رسول الله صلي الله عليه وسلم بمكة نرفع ايدينا في بدء الصلوة وفي داخل الصلوة عند الركوع فلما هاجر النبي صلي الله عليه وسلم الي المدينة ترك رفع يدين في داخل الصلوة عند الركوع وثبت علي رفع يدين في بدء الصلوة ۔۔۔ توفي (اخبار الفقهاء والمحدثين ص٣١٦)

ترجمہ: جناب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ میں تھے تو ہم رفع یدین کرتے تھے نماز کی ابتداء میں اور نماز کے اندر رکوع کے وقت اور جب نبی پاک ﷺ نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی تو حضورﷺ نے نماز کے اندر رکوع والا رفع یدین چھوڑدیا اور ابتداء کی رفع یدین پر آپﷺ ثابت رہے حتی کہ آپ ﷺ کا وصال ہوگیا۔

عرض ہے کہ کیا یہ روایت صحیح ہے؟ تحقیق سے جواب دیں ۔ جزاکم اللہ خیراً
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال


وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت کئی لحاظ سےموضوع اور باطل ہے۔
دلیل نمبر 1: "اخبار الفقہاء والمحدثین " نامی کتاب کے شروع (ص5) میں اس کتاب کی کوئی سند مذکور نہیں ہے اور آخر میں لکھا ہوا ہے: " تم الكتاب والحمدلله حق حمده وصلي الله علي محمدوآله وكان ذلك في شعبان من عام ٤٨٣ه "كتاب مکمل ہوگئی اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جیسا کہ اس کی تعریف کاحقہے اور محمدﷺ اور آپ کی آل پر درود ہو۔ اور یہ (تکمیل )شعبان 483ھ میں ہوئی ہے(ص293)
اخبار الفقہاء کے مذکور مصنف محمد بن حارث القیر وانی (متوفی 361ھ) کی وفات کے ایک سو بائیس (122) سال بعد اس کتاب اخبار الفقہاء کی تکمیل کرنے اور لکھنے والا کون ہے؟ یہ معلوم نہیں ! لہذا اس کتاب کا محمد بن حارث القیردانی کی کتاب ہونا ثابت نہیں ہے ۔

دلیل نمبر2: اس کے راوی عثمان بن محمد کا تعین ثابت نہیں ہے۔بغیر کسی دلیل کے اس سے عثمان بن محمد بن مدرک مراد لینا غلط ہے،اس ابن مدرک سے محمد بن حارث القیروانی کی ملاقات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
حافظ ذہبی لکھتے ہیں :
" عثمان بن محمد بن خشيش القيرواني عن بن غانم قاضي افريقه اظنه ‘كان كذابا"عثمان بن محمد بن خشیش القیروانی ،ابن غانم قاضی افریقیہ سے روایت کرتا ہے،میراخیال ہے۔یہ کذاب تھا۔( المغنی فی الضعفاء ج2ص ت4059)
عثمان بن محمد: کذاب قیروانی ہے اور محمد بن حارث بھی قیروانی ہے لہذا ظاہر یہی ہوتا ہے کہ عثمان بن محمد سے یہاں بن محمد سے یہاں مراد یہی کذاب ہے۔
یادرہے عثمان بن محمد احمد بن مدرک کاثقہ ہونا معلوم نہیں ہے۔محمد بن الحارث القیروانی کی طرف منسوب کتاب لکھا ہوا ہے :
قال خالد بن سعيد :عثمان بن محمد ممن عني بطلب العلم ودرس المسائل وعقد الوثائق مع فضله وكان مفتي اهل موضوعةتوفي ٣٢-"
خالد بن سعد نے کہا: عثمان بن محمد طلب علم پر توجہ دینے والوں میں سے ہے ،اس نے مسائل پڑھائے اور فضیلت کے ساتھ دستاویزات لکھیں۔وہ اپنے موضع (علاقے) کا مفتی تھا،320 کو فوت ہوا۔(اخبار الفقہاء والمحدثین ص216)
اس عبارت میں توثیق کا نام ونشان نہیں ہے۔
غلام مصطفی نوری بریلوی نے اس عبارت کا ترجمہ ذیل لکھا ہے :
"جناب خالد بن سعد نے فرمایا کہ عثمان بن محمدان میں ہےجنہوں نے مجھ سے علم حاصل کیا ہےاور مسائل کا درس لیاہے اور یہ پختہ عقد والے ہیں اور صاحب فضیلت ہیں۔اور اپنے موضع کے مفتی تھے،(ترک رفع یدین ص493)!!

دلیل نمبر 3: عثمان بن سوادہ بن عباد کےحالات "اخبارالفقہاء المحدثین " کے علاوہ کسی کتاب میں نہیں ملے۔اخبار الفقہاء میں لکھا ہوا ہے:
قال عثمان بن محمد قال عبيدالله بن يحيي: كان عثمان بن سوادة ثقة مقبولا عند القضاة والحكام ۔۔۔۔۔"
چونکہ عثمان بن محمد مجروح یا مجہول ہے لہذا عبیداللہ بن یحیی سے یہ توثیق ثابت نہیں ہے ۔
نتیجہ : عثمان بن سوادہ مجروح یا مجہول ہے لہذا عبیداللہ بن یحیی سے یہ توثیق ثابت نہیں ہے،
دلیل نمبر4: عثمان بن سوادہ کی حفص بن میسرہ سے ملاقات اور معاصرت ثابت نہیں ہے۔حفص کی وفات 181ھ ہے۔
دلیل نمبر5: محمد بن حارث کی کتابوں میں "اخبار القضاۃ المحدثین " کا نام تو ملتا ہے مگر "اخبار الفقہاء والمحدثین" کا نام نہیں ملتا، دیکھئے الاکمال لابن ماکولا (261/3) الانساب للمسعانی (2/372)
ہمارے اس دور کے معاصرین میں سے عمر رضا کحالہ نے"اخبار الفقہاء والمحدثین " کا ذکر کیا ہے۔(معجم المؤلفین 3/204)
اسی طرح معاصر خیرالدین الزرکلی نے بھی اس کتاب کا ذکر کیا ہے (الاعلام 6/75)
جدید دور کے یہ حوالے اس کی قطعی دلیل نہیں ہیں کہ یہ کتاب محمد بن حارث کی ہی ہے۔قدیم علماء نے اس کتاب کا کوئی ذکر نہیں کیا

دلیل نمبر6: مخالفین رفع یدین جس روایت سے دلیل پکڑ رہے ہیں اس کے شروع میں لکھا ہوا ہے :" وكان يحدث رواه مسندا في رفع اليدين وهو من غرائب الحديث واراه من شواذها "
اور وہ رفع یدین کے بارے میں ایک حدیث سند سے بیان کرتا تھا ۔ یہ غریب حدیثوں میں سے ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ شاذ روایتوں میں سے ہے ۔(اخبار الفقہاء والمحدثین ص214)
یہ عام طالب علموں کو بھی معلوم ہے کہ شاذ روایت ضعیف ہوتی ہے ۔
غلام مصطفی نوری صاحب نے"کمال دیانت" سے کام لیتے ہوئے
"من شواذها" کی جرح کو چھپالیا ہے۔
ان دلائل کا تعلق سند کے ساتھ ہے۔ اب متن کا جائزہ پیش خدمت ہے:

دلیل نمبر 7: اس روایت کے متن میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے بعد رکوع والا رفع یدین چھوڑدیا۔ جبکہ صحیح ومستند احادیث سے ثابت ہے کہ آپﷺ مدینہ منورہ میں رفع یدین کرتے تھے ۔
ابو قلابہ ؒ سے روایت ہے کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ جب نماز پڑھتے تو تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرتے اور جب رکوع کرتے تو رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے اور فرماتے کہ رسول اللہﷺ اس طرح کرتے تھے۔( صحیح مسلم 1/167ح391 وصحیح بخاری 1/102 ح737)
مالک بن حویرث اللیثی رضی اللہ عنہ اس وقت رسول اللہﷺ کے پاس آئے تھے جب آپﷺ (مدینہ منورہ میں) غزوہ تبوک کی تیاری کررہے تھے۔ ( دیکھئے فتح الباری ج2ص 173ح104)
عینی حنفی لکھتے ہیں :
وائل بن حجر اسلم في المدينة في سنة تسع من الهجرة "
اور وائل بن حجر مدینہ میں نو (9) ہجری کو مسلمان ہوئے تھے ۔( عمدۃ القاری ج 5 ص 274)
9ھ میں جو وفود نبی ﷺ کےپاس آئے تھے ۔حافظ ابن کثیر الدمشقی نے ان میں وائل رضی اللہ عنہ کی آمد کا ذکر کیا ہے۔ (البدایہ والنہایہ ص 5 71)
اس کے بعد (اگلے سال 10ھ ) آپ دوبارہ آئے تھے 'اس سال بھی آپ نے رفع یدین کا ہی مشاہدہ فرمایا تھا۔(سنن ابی داؤد:727،صحیح ابن حبان ۔الاحسان 3/129 ح 1857)
معلوم ہوا کہ آپﷺ نے مدینہ منورہ میں رفع یدین نہیں چھوڑا بلکہ آپﷺ مدینہ میں بھی رکوع سے پہلے اور بعد والا رفع یدین کرتے رہے ۔اس سے معلوم ہوا کہ اخبار الفقہاء والی روایت موضوع ہے ۔

دلیل نمبر8: سیدنا ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ شروع نماز' رکوع سے پہلے اور بعد رفع یدین کرتے تھے (صحیح ابن خزیمہ 1/344 ح 694 ۔695 وسند حسن)
یہ بات عام طالب علموں کو بھی معلوم ہے کہ ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ آپﷺ کے پاس مدینہ منورہ میں تشریف لائے تھے آپﷺ کے آخری چار سالوں میں آپ کے ساتھ رہے ہیں ۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد والا رفع یدین کرتے تھے۔( جزء رفع الیدین للبخاری بتحقیقی:22)
اس روایت مذکورہ میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد اور امام ابو حنیفہ کے استاد عطا بن ابی رباح بھی رکوع سے پہلے اور بعد والا رفع یدین کرتے تھے۔(جزء رفع الیدین:62 وسندہ حسن )
معلوم ہوا کہ مدینہ منورہ میں رکوع والا رفع یدین متروک یا منسوخ نہیں ہوا تھا لہذا "اخبار الفقہاء " والی روایت جھوٹی روایت ہے،

دلیل نمبر 9: مشہور تابعی نافع ؒ سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ شروع نماز، رکوع سے پہلے او ر رکوع کے بعد اور دو رکعتیں پڑھ کر اٹھتے وقت (چاروں مقامات پر) رفع یدین کرتے تھے۔(صحیح بخاری 2/102 ح739)
یہ ہوہی نہیں سکتا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق یدین منسوخ ہوجائے اور پھر بھی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ یہ رفع یدین کرتے رہیں ۔آپﷺ تو رسول اللہﷺ کی اتباع میں سب سےآگے تھے۔

دلیل نمبر10: نافع فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جس شخص کو دیکھتے کہ رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع یدین نہیں کرتا تو اسے کنکریاں مارتے تھے۔ ( جزء رفع الیدین : 15 وسندہ صحیح)
علامہ نووی اس روایت کے بارے میں لکھتے ہیں :
باسناده الصحيح عن نافع" نافع تک اس کی سند صحیح ہے ۔( المجموع شرح المہذب ج3ص 405)
یہ کس طرح ممکن ہے کہ رفع یدین بروایت ابن عمر منسوخ ہوجائے پھر اس کی "منسوخیت " کے بعد بھی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اس نامعلوم ومجہول جاہل کو ماریں جو رفع یدین نہیں کرتا تھا۔امام بخاری ؒ فرماتے ہیں: کسی ایک صحابی سے رفع یدین کا نہ کرنا ثابت نہیں ہے،( دیکھئے جزء رفع الیدین 40،76 والمجموع للنووی 3/405)
معلوم ہوا کہ رفع یدین نہ کرنے والا آدمی ،صحابہ کرام میں سے نہیں تھا بلکہ کوئی مجہول ونامعلوم شخص ہے،
خلاصۃ التحقیق: ان دلائل سابقہ سے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ "اخبار الفقہاء والمحدثین "والی روایت موضوع اور باطل ہے لہذا غلام مصطفی نوری بریلوی صاحب کا اسے "حدیث صحیح " کہنا جھوٹ اور مردود ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
ترک رفع الیدین
عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ،¤حدثنا الحمیدی قال ثنا سفیان قال ثنا الزھری قال اخبرنی سالم بن عبدالله عن ابيه قال رايت رسول الله صلی الله عليه وسلم اذاافتتح الصلوة رفع يديه حذو منكبيه واذااراد ان يركع وبعدمايرفع راسه من الركوع فلا يرفع ولا بین السجدتین "<مسندحميدی صفحہ 79 نسخہ خانقاہ سراجیہ کندیاں، سندہ صحیح علی شرط بخاری ومسلم>سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا جب آپ علیہ السلام نے نمازشروع فرمائ تودونوں ہاتھوں کوکندھوں کے برابرتک اٹھایا اور جب رکوع کا ارادہ فرمایا اورجب رکوع سےسرمبارک اٹھایا تورفع یدین نہ کیااورنہ ہی سجدوںکےدرمیان رفع الیدین کیا"

تبصرہ:
اس حدیث سے عدم رفع الیدین پر دلیل لینا دیانت علمی کے خلاف ہے، کیونکہ مسند الحمیدی کے جس نسخہ سے یہ روایت ذکر کی گئی ہے، وہ جعلی نسخہ ہے، جو حبیب الرحمن اعظمی دیوبندی صاحب کی تحریف کے ساتھ چھپا ہے۔

مسند حمیدی کے اس جعلی نسخہ کی حقیقت جاننے کیلئے آپ ہمارے محسن محقق عالم شیخ زبیر علی زئیؒ کی کتاب نور العینین ملاحظہ فرمائیں،

ہم حیران ہیں کہ ایک بڑا نفیس و اعلیٰ اور متعمد علیہا نسخہ ظاہریہ ۶۰۳ھ، جس کے ناسخ محدث احمد بن عبد الخالق ہیں، دوسرا نسخہ ظاہریہ ۶۸۹ھ، جس کے ناسخ احمد بن نضر الدقوقی ہیں، ان دونوں قدیم نسخوں کو چھوڑ کر ایک ایسے نسخہ محرفہ پر اعتماد کر لیا گیا ہے جس کا کوئی صفحہ غلطیوں سے خالی نہیں ہے۔

مسند الحمیدی والی یہی حدیث ابن عمر المسند المستخرج علي صحيح الامام مسلم لأبي نعيم الاصبھاني. (12/2) پر ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے: عن عبدالله بن عمر: رأيت رسول الله ﷺ، اذا افتتح الصلاة رفع يديه حذو منكبيه واذا أراد أن يركع وبعد ما يرفع رأسه من الركوع، ولا يرفع بين السجدتين، اللفظ للحميدي.

یعنی امام ابونعیم رحمہ اللہ نے یہ روایت امام حمیدی کے الفاظ کے ساتھ ذکر کی ہے، لیکن اس میں رکوع کو جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کا اثبات ہے، یہ روایت حبیب الرحمن اعظمی صاحب کے رد میں بڑی زبردست دلیل ہے، کسی محدث یا کسی حنفی امام نے ان دیوبندیوں سے پہلے اس روایت کو عدم رفع الیدین کے لیے پیش نہیں کیا، کیوں؟ جبکہ مسند الحمیدی ہر دور میں متداول رہی ہے۔

معلوم ہوا کہ مسند الحمیدی والی حدیث عدم کے بجائے اثبات رفع الیدین کی زبردست دلیل ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 
Last edited:
Top