• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تزکیہ قلب مومن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,605
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
تزکیہ قلب مومن
مصنف
نواب صدیق حسن خاں
ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page --- Tazkiya-e-Qalb-e-Momin-Urdu-Tarjuma-Al-Raud-ul-Khadeeb-Min-Tazkiyat-il-Qalb-il-...jpg
تبصرہ

تزکیہ نفس ،تہذیب اخلاق اور اطمینان نفس کا سرچشمہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے ۔ شریعت اسلامیہ میں تزکیہ سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کو ان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھے جنہیں قرآن و سنت میں ممنوع معیوب اور مکروہ کہا گیا ہے۔ گویا نفس کو گناہ اور عیب دار کاموں کی آلودگی سے پاک صاف کر لینا اور اسے قرآن و سنت کی روشنی میں محمود و محبوب اور خوب صورت خیالات و امور سے آراستہ رکھنا نفس کا تزکیہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام کو جن اہم امور کے لیے مبعوث فرمایا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے۔ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کے حوالے جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی اس کے چار پہلو ہیں ۔ تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے جن میں ترتیب مختلف ہے لیکن ذمہ داریاں یہی دہرائی گئی ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’تزکیۂ قلبِ مومن‘‘ علامہ نواب صدیق حسن خان قنوجی رحمہ اللہ کی فارسی تصنیف الروض الخضیب من تزکیۃ القلب المنیب کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب کا بنیادی موضوع دل کی پاکیزگی، امراضِ قلب (جیسے حسد، کینہ، ریاکاری) کا علاج اور حبِ الٰہی کا حصول ہے۔ علامہ نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے اس کتاب میں قرآن و سنت کے دلائل کی روشنی میں باطنی گناہوں سے بچنے اور اعمالِ صالحہ کے ذریعے دل کو سنوارنے کے طریقے بیان کیے ہیں۔ یہ کتاب چونکہ فارسی زبان میں تھی تو مولانا ضیاء الحسن محمد سلفی حفظہ اللہ نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کے ساتھ تخریج و تعلیق کا کام بھی کیا ہے جس سے اس کی افادیت دوچند ہو گئی ہے۔(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,605
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 9
مقدمۃ الکتاب نصیحتوں کے بیان میں 19
ایمان کی شاخوں کی تعداد کے بیان میں 37
اللہ عزوجل پر ایمان لانا 41
اللہ عزوجل کے تمام رسولوں پر ایمان لانا 42
فرشتوں پر ایمان لانا 42
قرآن مجید اور تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لانا 42
اچھی و بری تقدیر کا بیان 43
آخرت کے دن پرایمان لانا 44
مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان 45
مومنوں کا ٹھکانہ جنت 47
اللہ عزوجل سے محبت کے وجوب پر ایمان لانا 49
اللہ عزوجل سے خوف کے وجوب پر ایمان لانا 51
اللہ عزوجل سے امید رکھنا 54
اللہ عزوجل پر بھروسہ 56
نبیﷺ سے محبت 60
علم کا طلب کرنا 65
علم کی نشر و اشاعت کرنا 68
طہارتوں کا بیان 75
نماز پنجگانہ کا بیان 78
زکوۃ کا بیان 80
رمضان کے روزے کا بیان 83
اعتکاف کا بیان 85
حج کا بیان 86
جہاد کا بیان 88
مال غنیمت سے خمس نکالنا 92
شرمگاہوں کا حرام ہونا اور ان کی حفاظت کرنا 109
حرام مالوں سے بچنا 111
خلاف شرع کھیل 125
کینہ اور حسد وغیرہ سے بچنا 127
قربانیوں کا بیان 137
شرم و حیا کا بیان 150
حسن اخلاق کا بیان 156
بیمار کی عیادت کرنا 166
مہمان کی عزت و تکریم کرنا 173
سخاوت کرنا 183
روحانی علاج کے بیان میں 241
اہم اعمال کے بیان میں 255
جسمانی علاج کے بیان میں 287
سختی کے بعد آسانی کے بیان میں 289
 
Top