• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تشہد میں اشارہ کرنا کیدانی حنفی کے نزدیک حرام ھے ؟؟؟!!!آخر کیوں ؟

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
جزاک اللہ ابن داود بھائی
آپ کی بات اور استدلال مضبوط ہے۔ پہلا مراسلہ مجھے پڑھے ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے اور میرے ذہن میں آپ کا مسلک خلط ہو گیا تھا۔ تشہد پورا دعا ہے اس بات کو تو ظاہر ہے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ اس حدیث سے جو استدلال آپ نے کیا ہے وہ مضبوط معلوم ہوتا ہے (اگر چہ اس میں ثم ہے جو تراخی پر دلالت کرتا ہے لیکن بات آپ کی درست معلوم ہوتی ہے)۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ مجھے اس مسئلہ میں مکمل تحقیق کرنی چاہیے اور تمام روایات کو دیکھنا چاہیے۔ میں ان شاء اللہ موقع ملنے پر یہ کروں گا اور اگر آپ کا مسلک مضبوط معلوم ہوا تو یہی میرا مسلک بھی ہوگا ان شاء اللہ۔ تب تک میں اس بحث سے دستبردار ہوتا ہوں۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/tashahad-mein-angashat-e-shahadat-sey-ishara-aur-us-ki-haiyyat-o-kaifiyyat
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
یہ کس نے کہا ہے محترم بھائی کہ مضارع جب جملہ حالیہ میں آئے تو ہمیشگی اور تسلسل پر دلالت کرتا ہے۔ یہ بات تو ایسے ہے جیسے کوئی عربیت کے مزاج سے ناواقف ہو اور صرف الفاظ پڑھ کر یہ بات کرنے کی کوشش کرے۔
دیکھیں میں ایک جملہ کہتا ہوں:
رایت زیدا یقتل اخاہ
یہاں مضارع بھی ہے اور جملہ حالیہ بھی۔ لیکن کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ یہاں تسلسل اور ہمیشگی بھی ہوگی؟ زید ایک ہی بار قتل کر سکتا ہے بار بار نہیں۔ حالانکہ یہ جملہ بالکل ٹھیک ہے۔ اسی طرح:
رایت عمروا یلطم اجیرہ لطمۃ
اس کا مطلب کیا کوئی یہ نکال سکتا ہے کہ عمرو نے مستقل تھپڑ مارے ہوں گے؟ پھر لطمۃ کا کیا مطلب ہوگا؟ جبکہ جملہ بالکل ٹھیک ہے۔ اسی طرح اگر میں عدالت میں گواہی دیتے وقت کہوں:
رایتہ یکسر سن فلان
میں نے اسے فلاں کا دانت توڑتے ہوئے دیکھا۔ تو دانت تو ایک ہی بار ٹوٹے گا نا۔ اب میرے اس قول سے کتنے دانت ٹوٹنے کا قصاص آئے گا؟
فتدبروا
تشہد میں شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا،اوراسے مسلسل حرکت دینا

(1)نمازکاپہلاتشہد ہویادوسرا اس میں سنت یہ ہے کہ پورے تشہد میں مسلسل شہادت کی انگلی سے اشارہ کیاجائے اورساتھ ہی ساتھ اسے مسلسل حرکت بھی دیا جائے،یہ دونوں عمل احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں ،دلائل ملاحظہ ہوں:
انگلی سے مسلسل اشا رہ کرنے کی دلیل:
عَن نُمَیْرٍرضی اللہ عنہ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم وَاضِعًا یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی فِی الصَّلاَةِ ، وَیُشِیرُ بِأُصْبُعِہِ.
صحابی رسول نمیررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:''میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نمازمیں اپنے داہنے ہاتھ کواپنی دا ہنی ران پررکھے ہوئے تھے اورانگلی سے اشارہ کررہے تھے۔(نسائی:ـکتاب السھو:باب الاشارة فی التشھد،رقم1271،و ابن ماجہ :ـکتاب اقامة الصلاة والسنة فیھا،رقم 911 والحدیث صحیح)۔
ا
س حدیث میں ''یشیر''(یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ کرہے تھے)فعل مضارع استعمال ہواہے جوہمیشگی اورتسلسل کامعنی دیتاہے،یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اشارہ کایہ عمل پور ے تشہد میں کرتے تھے۔
اورصحیح ابن خزیمہ کی ایک حدیث میں یہ الفاظ ہیں :''ثم حلق وجعل یشیر بالسباحة یدعو'' یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد میں بیٹھنے کے بعدشہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے لگے،(صحیح ابن خزیمة :ج 1ص353حدیث نمبر713)۔
اس حدیث میں ''یشیر'' فعل مضارع پر''جعل'' داخل ہے اوریہ کسی عمل کوشروع سے مسلسل کرنے پردلالت کرتاہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد میں بیٹھنے کے بعد اس عمل کوشروع سے لیکرتشہد کے اختتام تک مسلسل کرتے رہے۔
نیزابن خزیمہ کی اسی حدیث میں آگے ''یدعو''ہے،یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہادت کی انگلی کے ذریعہ دعاکرنے لگے اورتشہد، پوراکا پورا دعاؤں پرمشتمل ہے، چنانچہ پہلے ''التحیات ''کی دعاء پھر''درود'' کی دعاء پھردیگر دعائیں ہیں ،اور اوپرکی حدیث سے معلوم ہواکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیں شہادت کی انگلی کے اشارہ کے ساتھ ساتھ پڑھتے تھے،لہٰذا ثابت ہواکہ جس طرح پورے تشہد میں دعائیں پڑھی جاتی ہیں ایسے ہی پورے تشہد میں اشارہ بھی کیاجائے گا،کیونکہ یہ عمل (اشارہ) دعاؤں سے جڑا ہوا ہے،لہٰذاجب پورے تشہد میں دعاء ہے توپورے تشہد میں یہ عمل (اشارہ کرنا)بھی ہے۔
(2) تشہدمیں انگلی سے مسلسل اشارہ کاثبوت ملاحظہ کرنے کے بعدمعلوم ہوناچاہے،اس اشارہ کے ساتھ ساتھ اسے مسلسل حرکت دینے کاثبوت بھی احادیث صحیحہ میں موجودہے،ملاحظہ ہو:

انگلی کومسلسل حرکت دینے کی دلیل:
عَنْ وَائِلَ بْنَ حُجْرصٍ قَالَ: قُلْتُ:لأَنْظُرَنَّ ا ِلَی صَلاَةِ رَسُولِ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم کَیْفَ یُصَلِّی ؟ فَنَظَرْتُ ِلَیْہِ فَوَصَفَ ، قَالَ : ثُمَّ قَعَدَ وَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، وَوَضَعَ کَفَّہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ وَرُکْبَتِہِ الْیُسْرَی ، وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِہِ الأَیْمَنِ عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، ثُمَّ قَبَضَ اثْنَتَیْنِ مِنْ أَصَابِعِہِ ، وَحَلَّقَ حَلْقَةً ، ثُمَّ رَفَعَ أُصْبُعَہُ فَرَأَیْتُہُ یُحَرِّکُہَا یَدْعُو بِہَا،
صحابی رسول وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہاکہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازکوضروردیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح نمازپڑھتے ہیں ،چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازکودیکھا،پھرصحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازکاطریقہ بیان فرمایااورکہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے اوربایاں پاؤں بچھایا،اوربائیں ہتھیلی بائیں ران اورگھٹنے پررکھی اوردائیں ہاتھ کی کہنی دائیں طرف کی ران کے برابرکی ،پھردوانگلی بند کرلی،اورایک حلقہ باندھ لیا،پھرانگلی اٹھائی تومیں میں نے دیکھاآپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کوہلاتے تھے اوراس سے دعاء کرتے تھے۔(نسائی :ـکتاب السھو:باب قبض الثنتین من أصابع الیدالیمنی وعقد الوسطی،رقم1268،صحیح ابن خزیمہ ،رقم714، صحیح ابن حبان،رقم1860،المعجم الکبیر:2235واسنادہ صحیح)۔
اس حدیث میں شہادت کی انگلی کے ساتھ دوعمل کاذکرہے،ایک اشارہ کرنے کا،چنانچہ اس کے لئے کہاگیا:'' ثُمَّ رَفَعَ أُصْبُعَہُ''یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی کواٹھایایعنی مسلسل اشارہ کرنے کے لئے جیساکہ آگے کے الفاظ اور اوپرکی احادیث سے اس کی وضاحت ہوتی ہے، اب اشارہ کاعمل ذکرہونے کے بعدآگے ایک اورعمل ذکرہے''فَرَأَیْتُہُ یُحَرِّکُہَا یَدْعُو بِہَا''یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم انگلی سے اشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے (مسلسل) حرکت بھی دے رہے تھے،اس حدیث سے ثابت ہواکہ تشہد میں انگلی سے مسلسل اشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ،اسے مسلسل حرکت دینابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے۔
واضح رہے کہ اس حدیث میں بھی'' یُحَرِّکُہَا''(یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرکت دے رہے تھے)فعل مضارع استعمال ہواہے جوہمیشگی اورتسلسل کامعنی دیتا ہے،یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرکت دینے کایہ عمل پور ے تشہد میں کرتے تھے۔
اوراسی حدیث میں آگے '' یَدْعُو بِہَا'' ہے،یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہادت کی انگلی کوحرکت دے دے کر دعاکرنے لگے اورتشہد پوراکاپورادعاؤں پرمشتمل ہے،چنانچہ پہلے ''التحیات ''کی دعاء پھر''درود'' کی دعاء پھردیگر دعائیں ہیں ،لہٰذا ثابت ہواکہ جس طرح پورے تشہد میں دعائیں پڑھی جاتی ہیں ایسے ہی پورے تشہد میں انگلی کوحرکت بھی دیاجائے گا،کیونکہ یہ عمل دعاؤں سے جڑاہوہے،لہٰذاجب پورے تشہد میں دعاء ہے توپورے تشہد میں یہ عمل(انگلی کوحرکت دینا) بھی ہے۔
بشکریہ کفایت اللہ سنابلی
لنک
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290

ایک ہی بات کو گھما کر پھر کر دینا تو مناسب نہیں ہے۔
ذرا کہیں سے باحوالہ بتائیے کہ فعل مضارع جب حال بنے تو ہمیشگی اور تسلسل پر ہمیشہ دلالت کرتا ہے۔ میرے علم میں اضافہ ہوگا۔
صرف آپ کے کہنے سے تو مضارع یہ کام نہیں کرنے لگ جائے گا۔
 
شمولیت
جولائی 03، 2012
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
63
رأیتُ عمروا یضرب غلامَه
میں نے عمرو کو دیکھا (اس حال میں کہ) وہ اپنے غلام کو مار رہا تھا۔
اس میں کتنی بار مارنا ثابت ہوگا؟ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ ہمیشہ یا مسلسل مارتا رہا؟
محترم بھائ میں تو اس بات سے یہی سمجھونگا کی لگاتار ۔۔یا فر یے کہا گیا ہو کی ،،،،،(میں نے عمرو کو دیکھا (اس حال میں کہ) اسنے اپنےغلام کو مارا،)۔۔۔واللہ اعلم
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
محترم بھائ میں تو اس بات سے یہی سمجھونگا کی لگاتار ۔۔یا فر یے کہا گیا ہو کی ،،،،،(میں نے عمرو کو دیکھا (اس حال میں کہ) اسنے اپنےغلام کو مارا،)۔۔۔واللہ اعلم
یہی بس مسئلہ ہے کہ یہ حضرات بضد ہیں کہ ہمیشگی اور تسلسل ہی ثابت ہوگا۔ چلیں ہوتا ہوگا لیکن اس کا کوئی حوالہ ہونا چاہیے۔
 
شمولیت
جولائی 03، 2012
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
94
پوائنٹ
63
میرا عمل تو یہ ہیں کی ، پورے تشہد میں مسلسل شہادت کی انگلی سے اشارہ کیاجائے اورساتھ ہی ساتھ اسے مسلسل حرکت بھی دیا جائے،،واللہ اعلم۔۔۔میرا مقسد کسی دینی بھای کے دل کو ٹھیس پہچانانہیں ہیں،
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
بہر حال اس مسئلہ میں تحقیق کرنا باقی ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ایک ہی بات کو گھما کر پھر کر دینا تو مناسب نہیں ہے۔
ذرا کہیں سے باحوالہ بتائیے کہ فعل مضارع جب حال بنے تو ہمیشگی اور تسلسل پر ہمیشہ دلالت کرتا ہے۔ میرے علم میں اضافہ ہوگا۔
صرف آپ کے کہنے سے تو مضارع یہ کام نہیں کرنے لگ جائے گا۔
ویسے ابن قدامہ صاحب بھی درست نہیں کر رہے ہیں ، ایک ہی تحریر اس لڑی میں تین دفعہ پیش کی جاچکی ہے ۔
دوسری بات مضارع کے تسلسل والا معاملہ تو ایک طرف رہ گیا ، لیکن صاحب تحریر نے ساتھ ہی یہ چلینج بھی کیا تھا کہ اشہد ان لا إلہ الا اللہ پر انگلی اٹھاکر نیچے کرنا نہ کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے نہ کسی ضعیف روایت سے ۔
آپ اس طرف بھی توجہ کریں ۔
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
ویسے ابن قدامہ صاحب بھی درست نہیں کر رہے ہیں ، ایک ہی تحریر اس لڑی میں تین دفعہ پیش کی جاچکی ہے ۔
خضر حیات بھائی یہ تحریر غلطی سے پوسٹ ہوگی ہے۔ہو اس طرح میں ایک جگہ یہ تحریر دیکھی
مجھے یاد ہی نہ تھا کہ یہ تحریر پہلے پیش کرچکا ہوں بے شک اس کو حذف کردیں
 
Top