• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصوف کیا ہے

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
بھائی جان کوئی بھی موضوع ہوفورم کی دنیا میں یا اس فورم پر اس پر اظہار خیال ٹیکسٹ کی صورت میں پیش کردیا جائے تو عمدہ ہوتا ہے۔اور ہاں اینڈ میں حوالہ کےطور پر آپ کسی کتاب یا ویڈیو کا لنک دے سکتے ہیں۔
آپ اس ویڈیو کا کم از کم خلاصہ بیان کردیں یا مطلوبہ موضوع پر گزارشات نقل فرمادیں۔بات کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ویڈیو بازی عنوانات پر قائم نہ کی جائے۔بلکہ اس عنوان پر خود کچھ نہ کچھ لکھ کر پیش کردیا جائے۔جزاک اللہ
اب امید ہے کہ آپ مذکورہ عنوان ’’تصوف کیا ہے‘‘ پر اظہار خیال فرمائیں گے۔ان شاءاللہ
 

Aqeel Qureshi

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 29، 2011
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
72
پوائنٹ
0
اسلام علیکم مجھے معاف کرنا میں فورم کا استعمال نہیں جانتا تھا وہ لنک بھی غلط لکھ دیا ہے۔
اب اصل بات کی طرف آتا ہوں،تصوف کیا ہے؟کیلانی صاحب اور دیگر احباب نے جوتصوف پر تنقید کی ہے،افسوس کے انہوں نے اہلحدیث کا نقطہ نظر پیش کیا ہے،ورنہ امت میں بڑے بڑے قابل لوگ اس شعبے کے اندر گزرےہیں۔انشاٰءاللہ میں تاریخ تصوف پر بھی بات کروں گا۔فلحال اس پر بات کرتے ہیں کہ تصوف ہے کیا؟
تصوف دین کی روح ہے،شریعت اور طریقت الگ الگ نہیں ہیں بلکہ تصوف نام ہےشریعت کے عقائد و اعمال پر دل کی گہرائی سے عمل کرنےکااور یہ قران کے لفظ تزکیہ کا ترجمعہ ہے ۔جیسے صلوتہ کو فارسی میں نماز،اور ایسے ہی یزکیھم کا ترجمعہ تصوف کیا گیا ہے۔
اور دونوں ہم معنی ہیں تصوف قال کا نہیں بلکہ حال کا نام ہےاس پر مزید اآپ اس ویڈیو دیکھ لیں مزید جو اشکال ہوں گے تحریری پیش کروں گاTasawwuf o Tazkia e Nafs by Ameer Muhammad Akram Awan - YouTubeاس میں تصوف کیا ہے اور مقصد کیا ہے،اگر اس کو اختیار کر کے سمجھا جائے تو صیح سمجھا یا جا سکتا ہے ،کیونکہ یہ ساری کفیات ہیں۔اور اسکا تعلق برکاتِ نبوت سے ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
تصوف دین کی روح ہے،شریعت اور طریقت الگ الگ نہیں ہیں بلکہ تصوف نام ہےشریعت کے عقائد و اعمال پر دل کی گہرائی سے عمل کرنےکااور یہ قران کے لفظ تزکیہ کا ترجمعہ ہے ۔جیسے صلوتہ کو فارسی میں نماز،اور ایسے ہی یزکیھم کا ترجمعہ تصوف کیا گیا ہے۔
اور دونوں ہم معنی ہیں تصوف قال کا نہیں بلکہ حال کا نام ہے
آپ کے نزدیک تصوف تزکیہ کا ترجمہ ہے؟ کس زبان میں؟ اردو زبان میں؟ گویا آپ کے نزدیک اردو زبان سے پہلے تصوّف یا صوفی کا کوئی ئ ئ ئ ئ تصور موجود نہ تھا؟؟؟
تو پھر سب سے پہلا صوفی کون ہے؟؟؟

کیا نبی کریمﷺ کو صوفی کہا جا سکتا ہے؟
صحابہ کرام﷢ میں سے کون کون صوفی تھے؟ اور کون نہیں؟

اور اگر تصوف عربی کا لفظ ہے اور تزکیہ کا مترادف ہے تو پھر عربی میں ہی تزکیہ چھوڑ کر تصوف کا لفظ اپنانے کی کیا ضرورت پیش آئی؟؟؟
کیا قرآن وحدیث میں موجود لفظ تزکیہ اپنا مفہوم پورا ادا نہ کرتا تھا کہ باقاعدہ ایک نیا لفظ گھڑنے کی ضرورت پیش آئی؟؟؟

نیز لفظ شریعت میں کیا کمی تھی کہ ایک نیا لفظ طریقت نکالنے کی ضرورت پیش آئی؟؟؟
طریقت کسے کہتے ہیں اور اس کی صرف اور صرف ایک صحیح وصریح دلیل قرآن یا سنت سے بیان کر دیں؟؟؟

جزاکم اللہ خیرا
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انشاٰءاللہ میں تاریخ تصوف پر بھی بات کروں گا۔
انتظار رہے گا۔

باقی پوسٹ پر محترم انس بھائی نے تفصیل سے گفتگو کی ہے امید ہے جلد ہی جوابات دے کر مطمئن فرمائیں گے۔
جزاک اللہ خیراً
 

Aqeel Qureshi

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 29، 2011
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
72
پوائنٹ
0
اسلام علیکم ،انس بھاءی ، اگر آپ تصوف کو سمجھنا ،سیکھنا چاہتےہیں،تو اسکے لیےقربِ الہی کی طلب کا ہونا ضروری ہے،
اور اسکا حصول کژت زکر ہے،اور اسکا حکم جا بجا قران میں موجود ہے،
تصوف،طریقت،سلوک،تزکیہ نفس
ایک ہی معنی میں بولے جاتے ہیں،آپ نے پوچھا ہے کہ تزکیہ کے ہوتے ہوءے تصوف لفظ کی کیا ضرورت تھی
بڑا سادہ سوال آپ نے کر دیا،جیسے میں کیہ دوں صلوت کے ہوتے ہوءے نماز کی کیا ضرورت تھی،نماز بھی
اہل فارس کا ہے اور تصوف بھی اہل فارس نے ہی کا ہے
۲۔آپ نے پوھا ہے کیا صحابہ اکرام صوفی تھے ۔تو اگر میں پوچھوں کہ کیا صحابہ اکرام کو مولوی کہا جا سکتا ہے
میرے دوست جیسے مولوی کے پاس تعلیماتِ نبوت ہے ایسے ہی صوفیاء کے پاس برکاتِ نبوت ہےبرکاتِ نبوت
کیاہے،اس پر بات ہوگی اگلے تریڈمیں۔
آپ نے پوچھا ہے کہ طریقت کا ثبوت پیش کریں تو بتا چکا ہوں کہ یہ ہم معنی لفظ ہیںتصوف پر انشاءاللہ بہت دلیلیں پیش
کروں گا

ملاحظہ: براہِ مہربانی کاپی پیسٹ کی بجائے، خلاصہ اپنے الفاظ میں بیان کریں ... شکریہ! (انتظامیہ)
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اسلام علیکم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

معذرت کے ساتھ بھائی! ’اسلام علیکم‘ صحیح لفظ نہیں، بلکہ صحیح ’السلام علیکم‘ ہے۔

آپ کے نزدیک تصوف تزکیہ کا ترجمہ ہے؟ کس زبان میں؟ اردو زبان میں؟ گویا آپ کے نزدیک اردو زبان سے پہلے تصوّف یا صوفی کا کوئی ئ ئ ئ ئ تصور موجود نہ تھا؟؟؟
تو پھر سب سے پہلا صوفی کون ہے؟؟؟
......
اور اگر تصوف عربی کا لفظ ہے اور تزکیہ کا مترادف ہے تو پھر عربی میں ہی تزکیہ چھوڑ کر تصوف کا لفظ اپنانے کی کیا ضرورت پیش آئی؟؟؟
کیا قرآن وحدیث میں موجود لفظ تزکیہ اپنا مفہوم پورا ادا نہ کرتا تھا کہ باقاعدہ ایک نیا لفظ گھڑنے کی ضرورت پیش آئی؟؟؟

تصوف،طریقت،سلوک،تزکیہ نفس
ایک ہی معنی میں بولے جاتے ہیں،آپ نے پوچھا ہے کہ تزکیہ کے ہوتے ہوءے تصوف لفظ کی کیا ضرورت تھی
بڑا سادہ سوال آپ نے کر دیا،جیسے میں کیہ دوں صلوت کے ہوتے ہوءے نماز کی کیا ضرورت تھی،نماز بھی
اہل فارس کا ہے اور تصوف بھی اہل فارس نے ہی کا ہے
گویا آپ کے نزدیک ’تصوف‘ تزکیۂ نفس کا فارسی ترجمہ ہے۔ کیا آپ اس کا حوالہ پیش کر سکتے ہیں؟؟!!

کیونکہ مجھے اس سے اتفاق نہیں۔ ’تصوف‘ عربی زبان کا لفظ ہے، جو معروف باب تَفَعُّل سے مصدر ہے۔
معنى كلمة تصوف في قاموس المعاني. قاموس عربي عربي مصطلحات الكل صفحة 1

اور آپ نے اس کا جواب بھی نہیں دیا کہ پہلا صوفی کون تھا؟؟!!

کیا نبی کریمﷺ کو صوفی کہا جا سکتا ہے؟
صحابہ کرام﷢ میں سے کون کون صوفی تھے؟ اور کون نہیں؟
آپ نے پوھا ہے کیا صحابہ اکرام صوفی تھے ۔تو اگر میں پوچھوں کہ کیا صحابہ اکرام کو مولوی کہا جا سکتا ہے
میرے دوست جیسے مولوی کے پاس تعلیماتِ نبوت ہے ایسے ہی صوفیاء کے پاس برکاتِ نبوت ہےبرکاتِ نبوت
کیاہے،اس پر بات ہوگی اگلے تریڈمیں۔
جی بالکل بھائی! صحابہ کرام﷢ کو مولوی کہا جا سکتا ہے، کہ مولوی سے مراد ’اللہ والا‘ ہے، جس سے مراد علمائے دین لئے جاتے ہیں، اور صحابہ کرام﷢ سب سے بڑھ کر اللہ والے اور علم رکھنے والے تھے؟!!
لیکن مجھے کوئی اصرار نہیں کہ صحابہ کرام﷢ کو ضرور مولوی ہی کہا جائے۔

جب آپ صوفیاء اور برکاتِ نبوت پر بات کریں گے تو ان شاء اللہ اس پر تبصره کروں گا۔

البتہ آپ نے اس سوال کا جواب نہیں کہ کیا آپ نبی کریمﷺ کو صوفی کہہ سکتے ہیں؟؟!!

لفظ شریعت میں کیا کمی تھی کہ ایک نیا لفظ طریقت نکالنے کی ضرورت پیش آئی؟؟؟
طریقت کسے کہتے ہیں اور اس کی صرف اور صرف ایک صحیح وصریح دلیل قرآن یا سنت سے بیان کر دیں؟؟؟
آپ نے پوچھا ہے کہ طریقت کا ثبوت پیش کریں تو بتا چکا ہوں کہ یہ ہم معنی لفظ ہیں تصوف پر انشاءاللہ بہت دلیلیں پیش کروں گا۔
میرا سوال یہ تھا کہ شریعت میں کیا کمی تھی کہ نیا لفظ طریقت نکالنے کی ضرورت پیش آئی؟؟؟ جس کا آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔
علاوہ ازیں میں نے آپ سے اس پر قرآن یا سنت سے صرف اور صرف ایک صحیح وصریح دلیل مانگی تھی، جو آپ نے پیش نہیں کی۔

انس بھاءی ، اگر آپ تصوف کو سمجھنا ،سیکھنا چاہتےہیں،تو اسکے لیےقربِ الہی کی طلب کا ہونا ضروری ہے،
اور اسکا حصول کژت زکر ہے،اور اسکا حکم جا بجا قران میں موجود ہے
بھائی! صرف دعویٰ نہ کریں کہ اس کا حکم جا بجا قرآن میں موجود ہے۔ کیونکہ صرف دعویٰ کی کوئی حیثیت نہیں، دلیل سے بات کریں۔
ابھی تک لفظ ’تصوف‘ کو تو آپ ثابت نہیں کر سکے کہ یہ اردو ہے، فارسی ہے، یا عربی ہی ہے؟؟ کجا یہ کہ آپ قرآن سے جا بجا اس کا حکم ثابت کر سکیں، اس کی شرائط اور حصول پر بحث کریں!

آپ قرآن سے جا بجا اس کا حکم ثابت کرنے کی بجائے کوئی ایک آیت کریمہ ہی اس پر پیش فرما دیں۔

قل هاتوا برهانكم إن كنتم صدقين
 

Aqeel Qureshi

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 29، 2011
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
72
پوائنٹ
0
میرےدوست ایک بات آپ پر میں واضح کر دوں کہ میں فضول بحث سے اجتناب کرتا ہوں میں خود طالب علم ہوں اورالخمد للہ تصوف کو کسی حد تک سمجھتا بھی ہوں ،میں آپ کو بتاوں کہ تصوف کے جتنے بھی ناقد ہیں انہوں نے بڑا ظلم کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے کتابیں لکھتے وقت اصل اور نقل دونوں جمع کر دی ہیں۔مثلا میں ایک کتاب لکھوںاور اس میں لکھوں کہ مولوی بڑے گمراہ ہیں ،احمد رضا حاضر ناطر مانتیں ہیں،اور اہل حدیث انکار کرتے ہیں ،اور فقی اختلاف یہ ہیں،پھر کہ دوں کہ سب گمراہ ہیں تو آپ کا کیا خیال ہے کہ ایسا کہنا صیح ہو گا، بس یہی ظلم ان لوگوں نے کیا ہے، اللہ کا تو حکم ہے کہ
: حق کو باطل کے ساتھ مت ملائو؛
مگر ان لوگوں نے ایسا کیا ہے اور لوگوں تصوف کی حقیقت سے دور کرنے کی سعی کی ہے،آپ اگر تصوف کو صیح معنوں میں سمجھنا چاہتے ہیں تو بجاے بحثوں میں الجھنے کے آپ کثرت زکر شروع کر دے کیونکہ تصوف کا حصول کژت زکر ہے،تب بات سمجھنا بھی آسان ہو گی،اور سمجھانا بھی،ورنہ ان بحثوں میں عمر برباد کر دو گے،پھر یہ موضعوع جتنا وسیع یےاتنا لطیف بھی ہے،اس کا تعلق کفیات سے ہے،اور کفییات کو سمجھانا مشکل ہے،جیسے آپ سمجھانا شروع کردے کہ میٹھا ایسا ہوتا ہے، ایسا ہوتا ہے،تو اس کو سمجھ نہیں آئے گی ،اگر آپ بجائے باتوں کے اسے ایک چمچ میٹھا کھلا دے وہ فوری سمجھ جائے گا۔ایسے ہی کفیات جب تک طاری نہ ہوں اس وقت تک سمجھنا مشکل ہے کیو نکہ
دو عالم سے بیگانہ کرتی ہے دل کو، عجب چیز ہے لذتِ آشنائی
اللہ کے ذکر کے اندر بڑی لذت ہے،ذکر کی لذت اس وقت تک سمجھ نہیں آتی جب تک ذکر دوام نصیب نہ ہو،اور ذکر دوام کے لیے تبتل ضروری ہے،جس کا حکم سورہ مزمل میں موجود ہے
دوسرا یہ آپ کن چکروں میں پڑ گئے ہیں کہ تصوف فلاں زبان کا ہے اور فلاں کا نہیں،کتنے الفاظ ہیں جو عربی اور فارسی دونوں میں بولے جاتے ہیں،میں نے یہ نہیں کہاں کہ یہ فارسی کا ہےیا عربی کا ہے،البتہ لفظِ تصوف اہلِ فارس نے استّمال کیا ہے،پھرہمیں اس بات غرض نہیں کہ تصوف کون سی زبان کا لفظ ہے اور پہلے صوفی کون تھے؟اس موضوع پر مختلف لوگوں نے مختلف خیالات پیش کیے ہیں،جو آپ کسی بھی تصوف کی کتاب سے دیکھ سکتے ہیں،جیسے رسالہ قشریہ وغیرہ۔
گو اس بات پر بڑی جرح کی گئ ہے،لیکن فضول ہے اصل میں دیکھنا یہ ہے کہ تصوف کیا ہے؟اور اس کا حصول اور مقصد کیا ہے،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امام النبیاء ہیں اور آپ کے القاب بہت ارفع و عالی ہیں ،جو آپ کو اللہ نے عطاکیے ہیں ،آپ کے نام کے ساتھ مفسر،محدث،صوفی، مولوی،زیب نہیں دیتے،بلکہ ان سب علوم کے سوتے آپ کے قلبِ اطہر سے پوٹھتے ہیں۔ اس لیےآپ نبی اکرم وسلم کو مولوی کہنے کےبجائے ان الفاظ ان القاب سے بات کریںجس سے آپکو قران نے نوازا ہے
آپ نے لفظِ طریقت ،تصوف پر صریح دلیل مانگی ہے،میں کہتا ہوں کہ لفظ۔ مولوی،نماز،روزہ وغیرہ کی دلیل قران سے پیش کریں،
میرے بھائی تعبرات پر صریح دلیل نہیں مانگی جاتی ،اگر ہر بات پر دلیل صریح چاہیے توفرائض کے بعد واجبات کیوں شمار کرتیں ہیں،اگر واجب پر دلیلِ صریح ہےتوپھر واجب کہاں سے رہا؟پھر اسے بھی فرض ہونا چاہیے تھا۔
اصل میں میں نے اصل موضعوں پر کرنی تھی مگر آپ کے سوالوں پر کیچھ کہنا پڑھ گیا۔
آپ نے فرمایا ہے کہ قران کی کوئی ایت پیش کر دے، آپ قران پڑھنا شروع کر دے زکر کے حکم میں بہت آیات ملیں گی،اگر نہ ملی تو بنانا،جو بات عرف عام میں موجود ہےاور اس پر اختلاف نہیں ہے۔اس پر دلیل لکھنے کی ضرورت نہیں،جیسے زکر کی بات ہو رہی ہے۔
 

Aqeel Qureshi

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 29، 2011
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
72
پوائنٹ
0
اس سے پہلے کہ میںمزید آگے بڑھوں ایک بات پوچھنا چاہوں گا جوکہ میں نے مختلف فورم پر دی ہیں کہ اہل حدیث میں صوفیاء کدھر سے آ گئے ہیں،پھر دھڑلے سے کتاب چھاپ کر نیٹ پر بھی لے آئے ہو؟ہل حدیث بھائی جواب دے
تصوف کے برحق ہونے کی کھلی دلیل ہے کہ باوجود اہلحدیث کے سخت ترین مخالفت کے مسلک اہل حدیث میں صوفیاء کا وجود موجود ہے،بلکہ صاحبِ کرامت بزرگ لوگ ہیں ،بیعت بھی ہوتے ہیں ،طریق صوفیاء پر ذکر اذکار بھی کرتے ہیں۔
آپ تو کہتے ہو تصوف جھوٹ ہے تو پھریہ لوگ کون ہیں؟جیسے آپ ہمیں بدعتی،مشرک کہتے ہیں،تو انکے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ پھر آپ کہتے کہ صرف اسم ذات کا ذکر کرنا منع ہے تو پھر آپ کے بزرگ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ یعنی صرف اللہ اللہ کا ذکر کرنا،اگر ہم کیہں کے ہمیں انوارات ذکر کرنے سے نظر آتے ہیں تو بدعت وشرک ہو جاتا ہے،اور آپکے بزرگوں کو پورا کمرہ انوارات سے بھرا نظر آ گیا،تو عین اسلام ،بلکہ آپ کے لہے باعثِ فخر ہے۔اگر ہم کہتے ہیں کہ ہمیں کشفِ قبور ہے تو ہم مشرک ٹھرتے ہیں،انکے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ جوکہ رہے کہ مجدد الف ثانی رخًمہ اللہ سے ملاقات ہو رہی ہے۔ یہ کون سے اہلحدیث ہیں؟ انکے کتنے فرقے ہیں؟کیا کوئی اہلحدیث ان باتوں سے پردہ اٹھانا پسند فرمائیں گا؟ شریعت و طریقت کتاب میں کیلانی صاحب نے طریقت پر بڑے اعتراض کیے ہیں۔اسی طرح احسان الی ظیہر صاحب نے بھی اپنی کتاب میں بڑے اعتراض لکھے ہیں،تو پھر یہ صوفیاء ایلحدیث کون ہیں؟
ھم آہ بھی کرے توہو جاتے ہیں بدنام وہ قتل بھی کرے تو چرچا نہیں ہوتا
،پلیز کوی اہلحدیث جواب دے۔ کتاب کے اصل لنک اٹیچ نہیں ہو رہے ہیں۔آپ مکمل کتاب کا مطالعہ کریں
کتاب کا نام کراماتِ اہلحدیث
مصنف مولانا عبدالمجید صاحب سوہدروی
ناشر اسلامی کتب خانہ سیالکوٹ
صفحات 32
محکم دلائل و براہین سے مزین متنوع و منفرد کتب پر مشتمل مفت آن لائن مکتبہ
 
Top