بابر تنویر !بھائی اب آپ ہی بتائیں اس پوسٹ کے جواب میں میں نے صبح ہی ایک پوسٹ کی تھی،مگر افسوس کہ پانچ گھنٹے نہیں گزرے اور وہ ڈیلیٹ ہو چکی ہے،اب آپ ہی بتائیں کیا ان حالات کوئی بات کی جا سکتی ہے۔
بھائ عقیل صاحب، پوسٹ کو حذف کرنے کی وجہ شاکر صاحب نے بتا دی ہے۔ اور میں ہوں آپ یا کوئ اور ہم سب کو فورم کے رولز کی پابندی تو بہر حال کرنی ہوگی۔
بھائ میں نے صوفیاء کے حوالے سے بات کی تھی۔ کشف و کرامات کے حوالے سے نہیں۔ ابن عربی کے اشعار سے اس کا وحدیت ادیان کا تصور اجاگر ہو رہا ہے جو کہ قطعا غیر اسلامی ہے اور با یزید بسطامی کا تزکیہ نفس کا طریقہ بہرحال شریعت میں کہیں نہیں ملتا بلکہ یہ تو صریحا نبئ کریم کی تعلیمات سے ٹکرا رہا ہے۔ کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟