- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
نظروں کا نہیں تصویروں کا اختلاف ہوسکتا ہے ۔اچھا ہوا کہ آپ نے صاحبان کے حلیوں کی وضاحت کردی ورنہ اس مرتبہ بھی میں غلط سمجھتا کیونکہ تصویر میں شاکر بھائی اور انس بھائی مصطفی راسخ صاحب کے بائیں طرف بیٹھے ہیں جب آپ کو وہ دائیں طرف نظر آرہے ہیں۔ کہیں یہ نظروں کا اختلاف تو نہیں؟ (ابتسامہ)
لو جی سدھر گئے ۔ ( مسکراہٹ )آپ تو ایسے مسکرا کر مجھے بتا رہے ہیں جیسے پہلے بتا دیا تھا کہ سرخ رومال والے قاری مصطفی راسخ صاحب ہیں اور میں پوچھ بیٹھا کہ کون سے سرخ رومال والے؟ سدھر جائیں۔(ابتسامہ)
مسکرانے کی وجہ یہ تھی کہ میں نے جس بنیاد پر آپ کوسمجھانے کی کوشش کی وہ ہی درست نہیں تھی ۔
ایک لطیفہ :
کسی نے راشد سے پوچھا آپ کا گھر کہاں ہے ؟
جواب ملا : خالد کے گھر کے سامنے ۔
اور خالد کا گھر کہاں ہے ؟
جواب : میرے (راشدکے ) گھر کے سامنے ۔
سائل : آپ دونوں کے گھر کہاں ہیں ؟
جواب ملا : آمنے سامنے ۔
شاہد بھائی آپ کو لطیفہ سنانے کا مقصد یہ ہے کہ شکر کریں کہیں آپ کو اسطرح تعارف نہیں کروایا گیا ۔ گویا لطیفے کی بجائے صرف مسکرانے پر اکتفا کیا گیا ہے ۔