• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعارف (گرائمر کلاس)

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عربی گرائمر کی کلاس

پس منظر

محترم بھائیو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ عرصہ سے محترم خضر حیات بھائی نے عربی گرائمر کی کلاس شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا اور بہت سے بھائیوں نے اسکو پسند کیا تھا اور شمولیت کی درخواست کی تھی البتہ محترم خضر بھائی کی مصروفیات کی وجہ سے وہ شروع نہیں کر سکے- تو اب باہمی مشاورت سے یہ کام میں شروع کرنے لگا ہوں ساتھ ساتھ محترم خضر بھائی اور محترم انس بھائی کی نگرانی، اصلاح اور مدد کرتے رہیں گے ان شاءاللہ اللہ تعالی ہم سب سے یہ کام قبول فرمائے امین

کلاس کا طریقہ کار

اسکے لئے عربی سیکھیں کے نام سے ایک علیحدہ سیکشن بنا دیا گیا ہے
اس سیکشن میں مندرجہ ذیل دو دھاگے اور تین ذیلی فورم بنائے گئے ہیں

1-تعارف دھاگہ:
عربی سیکشن میں تعارف-گرائمر کلاس کے نام سے یہ دھاگہ بنایا گیا ہے جسکا مقصد لوگوں کو اس کے طریقہ کار سے متعارف کروانا ہے (تمام بھائی دوسرے بھائیوں کو بھی اس کی اطلاع پہنچا دیں جزاکم اللہ خیرا

2-ایڈمشن دھاگہ
وہ تمام ممبران جو کلاس پڑھنا چاہتے ہیں وہ اس دھاگہ میں محترم شاکر بھائی کو ٹیگ کریں ان ممبران کو ہی پھر آگے تدریس والے سیکشن میں پوسٹ کی رسائی مل سکے گی( اس دھاگہ کا لنک)

3-اسباق کا ذیلی سیکشن
اس میں دھاگہ بنانے کا اختیار کورس کی انتظامیہ کو ہو گا جو آسان طریقے سے اسباق تیار کر کے اس میں دھاگہ بنا دے گی تمام بھائی اسکا مطالعہ کر سکیں گے اور پھر اسکی بنیاد پر اگلے تدریس کے سیکشن میں پڑھایا جائے گا اس کے لئے پہلے سے موجود کسی کتاب کو بنیاد نہیں بنایا گیا کیونکہ کوشش کی جائے گی کہ اسباق اس طرح سے تیار کیے جائیں کہ سمجھانے کی ضرورت کم سے کم پڑے (اسباق کا دھاگہ)

4-تدریس کا ذیلی سیکشن
اس میں اسباق کے حوالے سے کلاس کے ارکان کو سمجھایا جائے گا اس میں دھاگہ بنانے کا اختیار تو ارکان کو نہیں ہو گا مگر ہر طرح کی پوسٹ کرنے اور سوال و جواب کا مکمل اختیار ہو گا مگر سنجیدگی دکھانا لازمی ہے

5-امتحان گاہ کا ذیلی سیکشن
کچھ اسباق کے بعد ایک امتحان کا بندوبست کیا جائے گا جس کے لئے ایک علیحدہ سیکشن بنا دیا گیا ہے جس میں سوال پوسٹ کر دیے جائیں گے اور ہر ممبر اسکے جواب پی ایم کے ذریعے ممتحن کو بھیج دے گا البتہ اس دھاگہ میں پوسٹ نہیں کر سکے گا کیونکہ ادھر جواب دینے سے امتحان کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا

کلاس کی خصوصیات

1-بالکل ابتداء سے شروع کیا جائے اور آہستہ آہستہ انتہاء تک جایا جائے
2-ہر بات اور اصول جو پڑھایا جائے اسکا مقصد بھی لازمی بتایا جائے مثلا اسم کی قسمیں پڑھائیں تو ساتھ بتائیں کہ یہ کیوں پڑھ رہے ہیں اسکا گرائمر کے لحاظ سے کیا فائدہ ہے اس طرح سمجھ سے جو چیز پڑھی جائے اسکو یاد نہیں کرنا پڑتا
3-ہر نئی بات کا پچھلی بات سے لنک یا ربط بھی بتایا جائے تاکہ سمجھنا آسان ہو جائے
4-جہاں ہو سکے گا وہاں انگلش گرائمر کے ساتھ تقابل کر کے بتایا جائے گا تاکہ جو بھائی انگلش گرائمر جانتے ہیں انکو سمجھنے میں آسانی ہو جائے باقی بھائی اس انگلش کے موازنہ کو اگنور کر دیں
5-زیادہ سے زیادہ مثالوں سے سمجھایا جائے

کلاس کا سلیبس

اسکے لئے بنیاد اسباق ہوں کے اور اسباق کو تیار کرتے ہوئے انکو مندرجہ ذیل تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے (البتہ بعد میں تجربہ اور مشاورت سے تبدیلی کی جا سکتی ہے)
1-ابتدائیہ
اس میں گرائمر کا تعارف و مقصد اور صرف و نحو کا تعارف و مقصد اور کچھ بنیادی اصطلاحات پر مشتمل اسباق ہوں گے
2-علم النحو
جس میں نحو کی ابتداء سے انتہاء تک قواعد پر مشتمل اسباق ہوں گے
3-علم الصرف
اس میں صرف کی ابتداء سے انتہاء تک قواعد پر مشتمل اسباق ہوں گے

پہلے ابتدائیہ کے اسباق پڑھائے جائیں گے انکے مکمل ہونے پر پھر علم الصرف اور علم النحو کے اسباق ساتھ ساتھ چلائے جائیں گے

نوٹ: یہ ابھی ایک خاکہ ہے جس میں باہمی مشاورت سے تھوڑی بہت تبدیلی بھی ہو سکتی ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
برادر محترم! پہلے تو اپنے اسی تھریڈ کے شروع میں خاکہ کچھ اس طرح کر دیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عربی زبان سیکھنے کا کورس

پس منظر
محترم بھائیو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ عرصہ سے محترم خضر حیات بھائی نے عربی گرائمر کی کلاس شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا اور بہت سے بھائیوں نے اسکو پسند کیا تھا اور شمولیت کی درخواست کی تھی البتہ محترم خضر بھائی کی مصروفیات کی وجہ سے وہ شروع نہیں کر سکے- تو اب باہمی مشاورت سے یہ کام میں شروع کرنے لگا ہوں ساتھ ساتھ محترم خضر بھائی اور محترم انس بھائی کی نگرانی، اصلاح اور مدد کرتے رہیں گے ان شاءاللہ اللہ تعالی ہم سب سے یہ کام قبول فرمائے امین
دوسرا یہ کہ آپ کی یہ کاوش بہت اچھی ہے، خضر حیات بھائی اور ان کی تعلیم کے متعلق تو کچھ نہ کچھ اراکین جانتے ہیں، آپ بھی کورس شروع کرانے سے پہلے اپنی تعلیم کے متعلق اراکین کو آگاہ کر سکیں، اور دورانِ کورس سوالات و جوابات کے حوالے سے بھی کچھ بیان فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
خضر حیات بھائی اور ان کی تعلیم کے متعلق تو کچھ نہ کچھ اراکین جانتے ہیں، آپ بھی کورس شروع کرانے سے پہلے اپنی تعلیم کے متعلق اراکین کو آگاہ کر سکیں، اور دورانِ کورس سوالات و جوابات کے حوالے سے بھی کچھ بیان فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جی محترم بھائی درس نظامی مختلف مدارس سے پارٹ ٹائم مکمل کیا پچھلے سال جامعہ رحمانیہ لاہور میں قرآن کا اجرا اور گرائمر وغیرہ پڑھائی ہے ایک ڈیڑھ سال پڑھایا ہے آج کل مصروفیت کی وجہ سے نہیں پڑھا رہا
دوران کورس سوالات و جوابات کے لئے ابھی تو تدریس والے دھاگہ کا منصوبہ بنایا ہے بعد میں حالات کی مناسبت سے تبدیلیاں ہوتی رہیں گی
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

پروفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر محسن نے ماہنامہ محدث لاہور میں عربی کی تدریس کو سہل بنانے پر ایک مضمون لکھا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عربی اس سے بہت آسان ہے جس طریقے سے اسے مدارس میں پڑھایا جارہا ہے۔ بعد میں لوگوں نے ان سے اس دعویٰ کا ثبوت مانگا جس کے لئے انہوں نے 30 صفحات پر مبنی ایک مختصر کتابچہ لکھا جس کا عنوان تھا ’’عربی آسان ہے‘‘ اسے مکتبہ اسلامیہ نے شائع کیا ہے۔ اس میں عبدالکبیر محسن لکھتے ہیں: میں نے جو ماہنامہ محدث کے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا تھا کہ عربی سیکھنے کے لئے پانچ لیکچرز چائیں، کچھ احباب نے مذاق اڑایا تھا کہ آپ کے پاس کوئی جاوئی چراغ ہے کہ رگڑتے ہی عربی آجائے گی کچھ نے مطالبہ کیا تھا کہ اس دعوائے کبیر کا ثبوت پیش کریں، سو ثبوت حاضر ہے۔ساحل پر تیراکی کی مشق ہوجائے تو بعد ازاں قعر میں بھی جانے کا حوصلہ پیدا ہوجاتا ہے لیجئے ساحل پر اتار دیا اب خوب مشق کریں پھر حوصلہ پیدا ہو تو آگے غواصی کے لئے مجالس فسیح اور سیاحی کے لئے دشت وسیع ہے۔(عربی آسان ہے، صفحہ 26)

بہت بہتر ہوگا کہ آپ اس اہم کتاب کا بھی مطالعہ کرلیں۔آپ کے لئے اور ان بھائیوں کے لئے جو عربی سیکھنا چاہتے ہیں بہت آسانی ہوجائے گی۔ان شاء اللہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہاں داخلہ صرف بھائیوں کو ملے گا؟):
جزاک اللہ بہنا آپکی نشاندہی پر درستگی کر دی گئی ہے اور اوپر تعارف میں ایڈمشن دھاگہ میں جہاں بھائیوں لکھا تھا وہاں ممبران لکھ دیا ہے امید ہے اب سوال کی ضرورت نہیں رہی ہو گی اور معذرت بھی قبول کر لی جائے گی
باقی عنقریب محترم شاکر بھائی کو فرصت ملنے پر کام شروع کر دیا جائے گا
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔
اس سلسلے میں میرا ایک مشورہ ہے۔عربی سیکھنے کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی کچھ کتب انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔ان سے آسانی سے غیر عرب کو عربی سے واقفیت دلائی جا سکتی ہے، کیوں کہ جتنی بھی جامعات اور انٹر نیٹ پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹیز ہیں ، وہ سب ابتداء میں اسی کتب کو پڑھاتے ہیں ، یہاں تک کہ چین ، انڈونیشیا ، بنگلادیش ، پاکستان، جرمنی، یورپ اور دیگر ممالک اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد آسانی سے عربی تک رسائی اختیار کرتے ہیں۔یہ کتب جامعہ کی ویب سائٹ اور دیگر کئی جگہوں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔اگر ہو سکے تو ان کے صفحات ہی لگائیں جائیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
2-ایڈمشن دھاگہ
اس دھاگہ میں وہ تمام ممبران اپنا نام لکھیں گے جو کلاس پڑھنا چاہتے ہیں ان ممبران کو ہی پھر آگے پڑھنے والے سیکشن تک رسائی مل سکے گی (شاکر بھائی کا انتظار ہے ذیلی سیکشنز فعال ہونے پر بہت جلد ایڈمشن دھاگہ بنا دیا جائے گا ان شاءاللہ)
عبدہ بھائی وہ کام ہو گیا ہے۔ آپ پی ایم چیک کیجئے پلیز۔
ایڈمشن دھاگا آپ اسی مین سیکشن میں ہی بنا دیں تاکہ سب کے سامنے رہے۔ اس پورے سیکشن کے نگران اعلیٰ آپ ہی ہیں۔ لہٰذا میں نے خود کو بھی اس سیکشن میں نیا دھاگا بنانے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ ابتسامہ۔
ایڈمشن دھاگے میں جو اراکین اپنے نام پیش کریں گے، ان کو ہم ایک رجسٹرڈ ممبر کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹ گروپ اسائن کر دیں گے۔ جس کے بعد وہ "تدریس" والے سیکشن میں پہلے سے موجود دھاگوں میں جواب دینے لائق ہو جائیں گے۔

میرا مشورہ ہے کہ اسباق شروع کرنے سے قبل اسٹوڈنٹس کو جوائننگ کے لئے کم سے کم تین دن کا موقعہ دیا جانا چاہئے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جوائن کر لیں اور پھر فوری کلاسز کا آغاز کیا جا سکے۔

ایک مشورہ اور ہے کہ متفرق یا عمومی گفتگو کے عنوان سے ایک دھاگا مین فورم "عربی سیکھیں" میں ہی بنا دیجئے تاکہ عمومی گفتگو کے لئے اسے استعمال کیا جا سکے ورنہ ہر دھاگے میں بات کہیں کی کہیں نکل جائے گی۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

پروفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر محسن نے ماہنامہ محدث لاہور میں عربی کی تدریس کو سہل بنانے پر ایک مضمون لکھا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عربی اس سے بہت آسان ہے جس طریقے سے اسے مدارس میں پڑھایا جارہا ہے۔ بعد میں لوگوں نے ان سے اس دعویٰ کا ثبوت مانگا جس کے لئے انہوں نے 30 صفحات پر مبنی ایک مختصر کتابچہ لکھا جس کا عنوان تھا ’’عربی آسان ہے‘‘ اسے مکتبہ اسلامیہ نے شائع کیا ہے۔ اس میں عبدالکبیر محسن لکھتے ہیں: میں نے جو ماہنامہ محدث کے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا تھا کہ عربی سیکھنے کے لئے پانچ لیکچرز چائیں، کچھ احباب نے مذاق اڑایا تھا کہ آپ کے پاس کوئی جاوئی چراغ ہے کہ رگڑتے ہی عربی آجائے گی کچھ نے مطالبہ کیا تھا کہ اس دعوائے کبیر کا ثبوت پیش کریں، سو ثبوت حاضر ہے۔ساحل پر تیراکی کی مشق ہوجائے تو بعد ازاں قعر میں بھی جانے کا حوصلہ پیدا ہوجاتا ہے لیجئے ساحل پر اتار دیا اب خوب مشق کریں پھر حوصلہ پیدا ہو تو آگے غواصی کے لئے مجالس فسیح اور سیاحی کے لئے دشت وسیع ہے۔(عربی آسان ہے، صفحہ 26)

بہت بہتر ہوگا کہ آپ اس اہم کتاب کا بھی مطالعہ کرلیں۔آپ کے لئے اور ان بھائیوں کے لئے جو عربی سیکھنا چاہتے ہیں بہت آسانی ہوجائے گی۔ان شاء اللہ
یہ کتابچہ غالباً محدث ہی میں شائع ہونے والے ایک طویل مضمون پر مشتمل ہے۔
http://magazine.mohaddis.com/shumara/76-jan2005/1355-arbi-zuban-ki-taleem-ke-liy-aik-tadreesi-khaka
 
Top