• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعارف

شمولیت
اپریل 26، 2013
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
48
نام:
عبیدالرحمن بن حافظ امجد اقبال بن محمد شفیق
پیدائش:
دو شنبہ ۹اگست،۱۹۹۳کو لاہور میں شادمان کے مقام پر پیدا ہوا
کنیت:
ابو المرجان
نسبت:
والد صاحب کی دادا جان سے والہانہ محبت کی بنا پر ان کے حکم پر شفیق نسبت رکھی
قلمی نام:
علی حسن ترابی
خاندان:
جٹ برادری میں گھمن فیملی سے تعلق ہے، والدمحترم قرآن مجید حفظ کرنے کے ساتھ پنجاب یونیوڑسٹی سے ایل،ایل،بی اور ایم، ایس ،سی پولیٹیکل سائنس کرنے کےبعد لاہور کے سرکاری ادارے واسا ،ایل،ڈی،اےمیں بطور سینئر فیلڈ انسپکٹراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،بعض مخلص احباب کی ترغیب پردین کی طرف رجحان ہوا ، ذاتی مطالعے اور گاہے بگاہے مختلف علماءسے استفادہ کی بناءپرخیرکا کافی ذخیرہ اپنے دامن میں رکھتے ہیں،اور اس کے ساتھ ساتھ مستقل جمعہ بھی پڑھا رہے ہیں ۔۔۔وللہ المنۃ
سکونت:
آبائی علاقہ ضلع سیالکوٹ میں واقع شہر ڈسکہ ہے،لیکن والد محترم پڑھائی کی غرض لاہور آئے اس کے بعد یہاں ہی سیٹل ہوگئے اور اب لاہور کے مشہور علاقہ چوبرجی میں رہائش پذیرہیں
تعلیم:
ابتدا ئی تعلیم اور حفظ قرآن کے بعد ۲۰۰۷میں معھد القران الکریم سے ایک سالہ تجوید کا کورس مکمل کرنے بعد ۲۰۰۸میں لاہور کی معروف درسگاہ جامعہ لاہور الاسلامیہ (جامعہ رحمانیہ)میں مرحلہ ثانیہ ثانوی میں داخلہ لیا اور شعبہ کلیۃ القران الکریم کا انتخاب کیا،تین سال بعد ۲۰۱۰میں مرحلہ رابعۃ ثانوی تک تعلیم مکمل کی اس اثنا ءمیں قراءت سبعۃ و عشرۃ اور علوم اسلامیۃکے ساتھ ساتھ وفاق المدارس السلفیۃ سے شھادۃ الثانویہ الخاصہ اور لاہور بورڈ سے فرسٹ ائیر کا امتحان پاس کیا ،
اس کےبعد ۲۰۱۰کے اواخر میں اعلی تعلیم کی غرض سے جامعہ لاہور الاسلا میہ اور لاہور سے تعلیمی سفر کا رخ فیصل آباد کاکی طرف کیا اورانٹری ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد تخصص کے لیے مرکز التربیہ الاسلامیہ میں داخلہ لیا اب فی الحال مرکز کے آخری سال میں تھیسیز) (thesisورک بعنوان مسئلہ سزائے موت، شرعی اساس ۔۔۔۔۔اورشبہات عصر حاضر کا تنقیدی مطالعہ(قدیم او ر جدید آراء کے تناظر میں)کر رہا ہوں ،اور اس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم جاری رکھتے ہوئے بی ،اے کے امتحان کی تیاری کر رہا ہوں۔
مرکز التربیۃ الاسلامیۃ کا مختصر تعارف:
التربیۃ انٹر نیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام یہ ادارہ۱۹۹۵ میں قائم ہوا ،عرصہ ۱۸سال سے دینی مدارس اور جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے تخصص (Specialization) کا اہتمام کر رہا ہے ،جس میں حدیث واصول حدیث ،فقہ واصول فقہ اور دیگراہم علوم اسلامیہ کی دقیق ابحاث پر خصوصی مہارت کے لیے ملک کے نامور علماءاور مایہ ناز شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ،محدث العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ،فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف حفظہ اللہ اورڈاکٹرمنیر اظہر حفظہ اللہ سر فہرست ہیں۔
کورس کا دورانیہ ۳ سال ہوتا ہے جس کے آخری سال میں ایک تحقیقی بحث لکھنا بھی شامل ہے،نئی کلاس کااجراءہر ۳ سال بعد منعقد ہونے والےایک انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوتا جس میں ملک بھر سے بیسیوں طلبہ شرکت کرتے ہیں،مرحلہ وار انٹری ٹیسٹ،انٹرویو ،اور ۱ ہفتہ کے کلاس سیشن کے بعد فقط سرفہرست۲۰ سے ۲۲ طلبہ کو قبول کیا جاتا ہے،
علمی سرگرمیاں:
حصول علم کے ساتھ ساتھ ''الاحیاء'' ادارہ علم وادب کی ریسرچ ٹیم اورمجلہ الاحیاءکی مجلس مشاورت کارکن ہونے کا بھی شرف حاصل ہے​
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
فورم پر خوش آمدید۔۔
بہت زبردست تعارف ہے آپ کا بھائی۔۔۔اللہ تعالی آپ کی محنت قبول فرما لے۔آمین
مرکز التربیہ السلامیہ میں خواتین کے لیے بھی تعلیم کا انتظام ہے؟ اس کے بارے میں ضرور بتا دیں۔
جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
نام:​
عبیدالرحمن بن حافظ امجد اقبال بن محمد شفیق​
پیدائش:​
دو شنبہ ۹اگست،۱۹۹۳کو لاہور میں شادمان کے مقام پر پیدا ہوا​
کنیت:​
ابو المرجان​
نسبت:​
والد صاحب کی دادا جان سے والہانہ محبت کی بنا پر ان کے حکم پر شفیق نسبت رکھی​
قلمی نام:​
علی حسن ترابی​
خاندان:​
جٹ برادری میں گھمن فیملی سے تعلق ہے، والدمحترم قرآن مجید حفظ کرنے کے ساتھ پنجاب یونیوڑسٹی سے ایل،ایل،بی اور ایم، ایس ،سی پولیٹیکل سائنس کرنے کےبعد لاہور کے سرکاری ادارے واسا ،ایل،ڈی،اےمیں بطور سینئر فیلڈ انسپکٹراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،بعض مخلص احباب کی ترغیب پردین کی طرف رجحان ہوا ، ذاتی مطالعے اور گاہے بگاہے مختلف علماءسے استفادہ کی بناءپرخیرکا کافی ذخیرہ اپنے دامن میں رکھتے ہیں،اور اس کے ساتھ ساتھ مستقل جمعہ بھی پڑھا رہے ہیں ۔۔۔وللہ المنۃ​
سکونت:​
آبائی علاقہ ضلع سیالکوٹ میں واقع شہر ڈسکہ ہے،لیکن والد محترم پڑھائی کی غرض لاہور آئے اس کے بعد یہاں ہی سیٹل ہوگئے اور اب لاہور کے مشہور علاقہ چوبرجی میں رہائش پذیرہیں​
تعلیم:​
ابتدا ئی تعلیم اور حفظ قرآن کے بعد ۲۰۰۷میں معھد القران الکریم سے ایک سالہ تجوید کا کورس مکمل کرنے بعد ۲۰۰۸میں لاہور کی معروف درسگاہ جامعہ لاہور الاسلامیہ (جامعہ رحمانیہ)میں مرحلہ ثانیہ ثانوی میں داخلہ لیا اور شعبہ کلیۃ القران الکریم کا انتخاب کیا،تین سال بعد ۲۰۱۰میں مرحلہ رابعۃ ثانوی تک تعلیم مکمل کی اس اثنا ءمیں قراءت سبعۃ و عشرۃ اور علوم اسلامیۃکے ساتھ ساتھ وفاق المدارس السلفیۃ سے شھادۃ الثانویہ الخاصہ اور لاہور بورڈ سے فرسٹ ائیر کا امتحان پاس کیا ،​
اس کےبعد ۲۰۱۰کے اواخر میں اعلی تعلیم کی غرض سے جامعہ لاہور الاسلا میہ اور لاہور سے تعلیمی سفر کا رخ فیصل آباد کاکی طرف کیا اورانٹری ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد تخصص کے لیے مرکز التربیہ الاسلامیہ میں داخلہ لیا اب فی الحال مرکز کے آخری سال میں تھیسیز) (thesisورک بعنوان مسئلہ سزائے موت، شرعی اساس ۔۔۔۔۔اورشبہات عصر حاضر کا تنقیدی مطالعہ(قدیم او ر جدید آراء کے تناظر میں)کر رہا ہوں ،اور اس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم جاری رکھتے ہوئے بی ،اے کے امتحان کی تیاری کر رہا ہوں۔​
مرکز التربیۃ الاسلامیۃ کا مختصر تعارف:​
التربیۃ انٹر نیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام یہ ادارہ۱۹۹۵ میں قائم ہوا ،عرصہ ۱۸سال سے دینی مدارس اور جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے تخصص (Specialization) کا اہتمام کر رہا ہے ،جس میں حدیث واصول حدیث ،فقہ واصول فقہ اور دیگراہم علوم اسلامیہ کی دقیق ابحاث پر خصوصی مہارت کے لیے ملک کے نامور علماءاور مایہ ناز شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ،محدث العصر مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ،فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف حفظہ اللہ اورڈاکٹرمنیر اظہر حفظہ اللہ سر فہرست ہیں۔​
کورس کا دورانیہ ۳ سال ہوتا ہے جس کے آخری سال میں ایک تحقیقی بحث لکھنا بھی شامل ہے،نئی کلاس کااجراءہر ۳ سال بعد منعقد ہونے والےایک انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوتا جس میں ملک بھر سے بیسیوں طلبہ شرکت کرتے ہیں،مرحلہ وار انٹری ٹیسٹ،انٹرویو ،اور ۱ ہفتہ کے کلاس سیشن کے بعد فقط سرفہرست۲۰ سے ۲۲ طلبہ کو قبول کیا جاتا ہے،​
علمی سرگرمیاں:​
حصول علم کے ساتھ ساتھ ''الاحیاء'' ادارہ علم وادب کی ریسرچ ٹیم اورمجلہ الاحیاءکی مجلس مشاورت کارکن ہونے کا بھی شرف حاصل ہے​
ماشاءاللہ خوش آمدیدمحترم شیخ عبیدالرحمن شفیق صاحب اللہ آپ کے علم وعمل میں برکت دے،امیدہے آپ ہمیں بھی اپنے علم سے مستفیدکریں گے،ایک پھر خوش آمدید
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
خوش آمدید بھائی
اللہ تعالی آپ کی آمد کو فورم کے لئے باعث برکت بنائے۔
آپ کی علمی پوسٹس کا انتظار رہے گا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاءاللہ کافی عرصے بعد اتنا مفصل تعارف پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ فورم پر خوش آمدید بھائی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی فورم پر آمد کو ہم سب کے لئے مبارک بنائے۔ آمین۔
چونکہ آپ نے اپنے قلمی نام کا تذکرہ بھی کیا ہے، لہٰذا اولین فرصت میں اپنی تحریریں تو فورم پر پیش کریں۔
آپ کا تعارف جان کر آپ کے مضامین پڑھنے کا شوق کچھ بڑھ گیا ہے۔۔!
 
Top