• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعصب جہالت ہے

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بَلٰي۝۰ۤ مَنْ اَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلہِ وَھُوَمُحْسِنٌ فَلَہٗٓ اَجْرُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ۝۰۠ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ۝۱۱۲ۧ وَقَالَتِ الْيَہُوْدُ لَيْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰي شَيْءٍ۝۰۠ وَّقَالَتِ النَّصٰرٰى لَيْسَتِ الْيَہُوْدُ عَلٰي شَيْءٍ۝۰ۙ وَّھُمْ يَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ۝۰ۭ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِہِمْ۝۰ۚ فَاللہُ يَحْكُمُ بَيْنَھُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ۝۱۱۳
ہاں! جس نے اپنا منہ اللہ کو سونپ دیا (جو خالص مسلمان یعنی فرمانِ خداوندی کا تابعدار ہوا) اور وہ نیکی کرتا ہے ۔ پس اس کو خدا سے اجر ملے گا۔ نہ ان کو کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔(۱۱۲) اوریہود نے کہا ۔نصاریٰ کچھ راہ پر نہیں۔ نصاریٰ نے کہا۔ یہود کچھ راہ پر نہیں اور وہ سب کتاب پڑھتے ہیں۔ ۱؎ اسی طرح بے علم لوگ بھی انھیں کی سی بات کہتے ہیں۔ پس اللہ قیامت کے دن ان باتوں میں جس میں وہ جھگڑتے ہیں، حکم (انصاف) کرے گا۔(۱۱۳)

۱؎ اس کشاکش کو جویہودی اور عیسائی میں مدت سے قائم ہے قرآن مجید جہالت سے تعبیر کرتا ہے ۔تعجب ہے کہ ایک قوم توریت کو جانتے ہوئے کس طرح اس درجہ گمراہ ہوسکتی ہے کہ ایک دوسرے کو کافر کہے بجز اس کے کہ وہ توریت کو پڑھتے توہوں مگر اس کی تعلیمات کو حقیقتاً نہ جانیں۔ بالکل یہی مرض آج مسلمانوں میں ہے ۔ قرآن مجید پڑھتے ہیں لیکن پھر شغل تکفیر سے باز نہیں آتے۔ایک خدا، ایک رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک کتاب کو مان کرآپس میں کیوں مختلف ہیں۔ صرف اس لیے کہ تعصب ہے اور حرص شہرت نے انھیں آپس میں ایک دوسرے کا دشمن بنادیا ہے ۔

یہ سب جہالت کی باتیں ہیں۔ دانا اور علم رکھنے والی قومیں تعصب نہیں رکھتیں۔ ان میں روا داری اور مساوات کا مادہ ہوتا ہے ۔ وہ عمل کے بارے میں توضرور متعصب ہوتے ہیں مگر زبان کے میٹھے اور بات کے رسیلے ہوتے ہیں۔
حل لغات
{بَلٰی} ہاں۔ ضرور۔ {یَحْکُمُ} فیصلہ کرنے کا۔ مادہ حکم۔{یَوْمَ الـْقِیٰمَۃِ} وقت مکافات۔ جب لوگ جی اٹھیں گے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ خیرا۔
 
Top