اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج کل تعلیم ایک تجارتی منڈی سے کم نہیں۔جسے کچھ نہیں سوجھتا،شہر میں ایک نئے تعلیمی ادارے کا اضافہ کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہے۔ہر گلی کوچے میں کھلنے والے ان سکولز کا معیار انتہائی خراب ہوتا ہے مگر والدین " مہنگی فیسز" دے کر اپنے آپ کو سرخرو سمجھتے ہیں اوراب ان کا بچہ جانے اور ادارہ جانے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے ملک میں یوں تو ہر شعبہ ہماری اپنی بدولت قابل افسوس ہے مگر صحت اور تعلیم کی حالت سب سے زیادہ شکستہ ہے اور مزے کی بات کہ دونوں شعبہ جات ملک اور فردکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بطور فرد معاشرہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم منفی پہلوؤں کی بیخ کنی کے لیے اقدامات کریں ۔امید پہ دنیا قائم ہے کہ ۔۔شائد کہ اتر جائےتیرے دل میں میری بات
اس دھاگے میں ہم ترتیب وار تعلیمی معاملات و مسائل کو زیر بحث لانے کی کوشش کریں گے۔ان شاء اللہ۔غالب گمان ہے کہ اراکین اپنے تجربات سے ضرورمستفید کریں گے۔