• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر بالرائے

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
تفسیر بالرائے
نام مصنف
ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page --- Tafseer-Bil-Rae.jpg

تبصرہ

شیخ الاسلام فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ( 1868ء -1948ء) وسیع المطالعہ، وسیع النظر، وسیع المعلومات اور باہمت عالم دین ہی نہیں دین اسلام کے داعی، محقق، متکلم، مناظر مصنف، مفسر اور نامور صحافی بھی تھے۔ مولانا کے پیش نگاہ دفاعِ اسلام اور پیغمبر اعظم جناب محمد رسول اللہﷺ کی عزت و ناموس کی حفاظت کا کام تھا۔ یہود و نصاریٰ کی طرح ہندو بھی اسلام کے درپے تھے۔ مولانا کی اسلامی حمیت نے یہود و نصاریٰ، ہندو اور قادیانیوں کو دندان شکن جواب دیے۔ عیسائیت اور ہندومت کے ردّ میں آپ نے متعدد کتب لکھیں۔اور آپ نے جس تندہی سے عقیدہ ختم نبوتﷺ کا دفاع کیا، ایسی سعادت کم ہی مسلمانوں کے حصے میں آئی ہے۔ آپ نے اسلام کی حقانیت کو ہر موڑ پر ہر حوالے سے ثابت کیا۔ قادیانیت کی دیوار کو دھکا دینے میں مولانا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مرزا غلام احمد کے چیلنج پر اس کے گھر جا کر اسے مناظرے کے لیے للکارا کہ مرزا قادیانی اپنے گھر تک محدود ہو کر رہ گیا۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ نے قادیانیت، عیسائیت اور ہندومت کے رد ّکے علاوہ بھی بہت سی کتب لکھیں ۔ بالخصوص آپ نے قرآنیات پر مستقل تفاسیر اور متعدد رسائل تصنیف کیے ۔اس کے علاوہ آپ نے لاتعداد مناظرے کیے اور ہر جگہ اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا۔مولانا کی حیات خدمات کے سلسلے میں معروف قلماران اور مضمون نگاران نے بیسیوں مضامین لکھے ہیں جو پاک و ہند کے رسائل کی زینت بنتے رہتے ہیں اور بعض اہل علم نے مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر بالرائے‘‘ شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے برصغیر میں متد اول اردو کتب تفاسیر میں پائے جانے والے فکری انحرافات اور علمی اغلاط کی نشاندہی کی ہے۔مولانا اس کتاب میں 9؍کتابوں کا علمی جائزہ لیا ہے اور اپنے تعاقب میں منحرفین کی عقدی، علمی، لغوی غرضیکہ ہر قسم کی تفسیری اغلاط کو موضوع ِ بحث بنایا ہے اور قرآن مجید کی تفسیر و تشریح میں ان کے انحرافات سے عوام و خواص کو آگاہ کیا ہے تاکہ وہ قرآن فہمی میں اس منحرف راستے پر چلنے سے محفوظ رہیں ۔(م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
ابتدائیہ 12
دیباچہ از مولف 15
تمہید 17
سورۃ الفاتحۃ 22
سورۃ البقرۃ 40
سورۃ آل عمران 201
سورۃ النساء 215
سورۃ المائدۃ 244
سورۃ یوسف 254
سورۃ الکہف 260
سورۃ مریم 264
سورۃ طٰہٰ 267
سورۃ الانبیاء 269
سورۃ النمل 274
سورۃ سبا 279
سورۃ الصافات 293
سورۃ ص 297
سورۃ الجمعۃ 299
سورۃ الطلاق 303
اذکار الصلاۃ 307
 
Top