• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر ثنائی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
تفسیر ثنائی

مصنف
ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ

دینی علوم میں کتاب اللہ کی تفسیر وتاویل کا علم اشرف علوم میں شمار ہوتا ہے۔ ہر دور میں ائمہ دین نے کتاب اللہ کی تشریح وتوضیح کی خدمت سر انجام دی ہے تا کہ عوام الناس کے لیے اللہ کی کتاب کو سمجھنے میں کوئی مشکل اور رکاوٹ پیش نہ آئے۔ سلف صالحین ہی کے زمانہ ہی سے تفسیر قرآن، تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے کے مناہج میں تقسیم ہو گئی تھی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام اور تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے زمانہ میں تفسیر بالماثور کو خوب اہمیت حاصل تھی اور تفسیر کی اصل قسم بھی اسے ہی شمار کیا جاتا تھا۔ تفسیر بالماثور کو تفسیر بالمنقول بھی کہتے ہیں کیونکہ اس میں کتاب اللہ کی تفسیر خود قرآن یا احادیث یا اقوال صحابہ یا اقوال تابعین و تبع تابعین سے کی جاتی ہے۔ شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں آپ ایک عظیم محدث اور عظیم مفسر قرآن ہیں۔ مولانا کی مشہور زمانہ تفسیر قرآن اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ یہ تفسیر بھی تفسیر بالماثور ہے جس میں حسب موقع مختصر شرح ساتھ ساتھ کر دی گئی ہے اس کےعلاوہ مخالفین اسلام کے اعتراضات کا جواب بھی وقتاً فوقتاً دیا گیا ہے۔ بعض مقامات کے حل مطالب کے لیے شان نزول کا ذکر بھی کیا گیا ہے ہر آیت میں جہاں تک منقول تھا اس کو بھی نقل کیا گیا ہے۔مکتبہ قدوسیہ نے اس تفسیر کو تین جلدوں میں شائع کیا ہے جس کو ہم ہدیہ قارئین کر رہے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب تفسیر ثنائی جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تفسیر ثنائی جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب تفسیر ثنائی جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست جلد1
التماس مصنف
مقدمہ
آپ کی نبوت کی دلیل اول کا اجمالی بیان
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظام ملکی کے بیان میں
آپ کے زہد کے بیان میں
آپ کی تعلیم سے نبوت کا ثبوت
آپ کے عملی طریق سے نبوت کا ثبوت
کیا یہ سچ ہے؟
حضور اقدس کی نبوت کی دلیل چہارم
فصل متعلق تفسیر
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
السلام علیکم! اس کتاب میں سورۃ البقرہ آیت 102 کا ترجمہ اور تفسیر پڑھیں شکریہ۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
تفسیر ثنائی صفہ نمبر 83۔اور نہ اتارا گیا تھا دو فرشتوں پر بابل میں ۔۔۔۔۔۔یعنی اللہ تعالیٰ نے یہودیوں کی درستگی فرمائی کہ کافر کہتے تھے یہ ہاروت اور ماروت فرشتے ہیں ان پر اللہ نے جادو نازل فرمایا۔۔جبکہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت ان کے عقیدہ کی درستگی میں نازل فرمائی کہ میں نے کوئی حکم،جادو، ان ہاروت ماروت نامی فرشتوں پر نازل نہیں فرمایا جنہیں تم فرشتے کہتے ہو۔۔۔اس سے دو باتیں واضح ہوئی کہ ہاروت ماروت پر کچھ نازل نہیں ہوا،اور دوسری بات ہاروت ماروت فرشتے نہیں تھے۔ وہ شیطان تھے جو لوگوں کو سحر کی تعلیم دیتے تھے ۔۔اللہ تعالیٰ تعلیم و تربیت کے لئے فرشتوں کو نازل ہی نہیں فرماتا۔۔شکریہ۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
یہ تفسیر ثنائی کتاب کی تصاویر ہیں ۔ ان کو پر غور کریں اور دیکھیں یہ کیا فرما رہے ہیں۔ شکریہ۔۔۔۔ہاروت ماروت فرشتے نہیں تھے شیطان تھے اور انسانوںمیں سے تھے۔ قاموس القرآن ۔ مکمل و مستند قرآنی ڈکشنری میں بھی یہی ترجمہ ہے۔تالیف قاصی زین العابدین سجاد میرٹھی صاحب نے بھی درست ترجمہ کیا ہے ۔۔۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے آمین۔ شکریہ
 

اٹیچمنٹس

Top