• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر خازن اور تفسیر روح المعانی للآلوسی ؟

شمولیت
اپریل 10، 2015
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
17
السلام علیکم، کیا یہ دونوں تفسیر اہل السنہ والجماعہ کے منہج و عقیدہ پر ہیں ؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
تفسیر خازن اور تفسیر روح المعانی للآلوسی ؟
کیا یہ دونوں تفسیر اہل السنہ والجماعہ کے منہج و عقیدہ پر ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ !
پہلے ’‘ الخازن ’‘ پر کچھ عرض کرتے ہیں پھر ان شاء اللہ اگلی پوسٹ میں ’‘ روح المعانی ’‘ پر
لباب التأويل في معاني التنزيل
الخازن (678 - 741هـ، 1280 - 1341م).

أبو الحسن علي بن محمد بن إبراهيم بن عمر الشيحي. وعُرف بالخازن لأنه كان أمينًا لمكتبة في دمشق. أصله من حلب. وُلد في بغداد، ثم سكن دمشق وسمع بعض علمائها، فاشتغل بالعلم والتأليف، ويسَّر له عمله في المكتبة سبل التعلم والكتابة، فترك مصنفات كثيرة منها مقبول المنقول وهو كتاب قيم في الحديث ومنها تفسيره لباب التأويل في معاني التنزيل وهو تفسير متوسط الحجم لخصه من تفسير البغوي وأضاف إليه أشياء كثيرة خصوصًا ما يتعلق بالقصص التاريخية والإسرائيليات الباطلة والغريبة، فكان ذلك من مآخذ تفسيره. توفي بحلب.
امام ابو الحسن علی بن محمد،، المعروف الخازن ‘‘بغداد میں (678) ھ پئدا ہوئے ،پھر دمشق آکر علماء سے علم حاصل کیا ،اور یہیں کے ہو کر رہ گئے ؛
دمشق کی مشہور خانقاہ ۔؛؛ خانقاه السميساطية ؛؛کے کتب خانہ کے خازن ہونے کے ناطے ’’ الخازن ‘‘ کا لقب پایا ،
یہ خانقاہ پہلے نامور اموی شخصیت عمر بن عبد العزیز کے والد گرامی ’’ عبد العزيز بن مروان بن الحكم بن أبى العاص بن أمية بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصى القريشى الأموسى المدنى ثم الدمشقى ‘‘ کا گھر تھا ؛
علامہ الخازن ،شافعی مذہب کے مشہور فقیہ اور مفسر عالم تھے ،عقیدۃً موول اشعری تھے۔اور سلوک میں درمیانے صوفی تھے ،
اپنی تفسیر اکثر صفات الہی کی تاویل کرتے نظر آتے ہیں ،تاہم کئی مقامات پر سلف اور خلف کا مذہب بغیر کسی کو ترجیح دیئے بھی بیان کرتے ہیں
ان کی تفسیر ۔۔لباب التأويل۔۔اصل میں مشہور سلفی محدث امام محيي السنة، أبو محمد الحسين بن مسعود البغوي (المتوفى: 510هـ) کی تفسیر ۔۔معالم التنزيل في تفسير القرآن ۔
کی تلخیص ہے ،جس میں خازن نے اپنی طرف سے بھی کچھ اضافے کیئے ہیں ،خاص کر کثیر اسرائیلیات باطلہ بغیر تعاقب اپنی تفسیر میں درج کردیں ،،

یعنی درج ذیل پہلو انکی تفسیر کیلئے بڑا عیب ہیں ؛؛
آیات صفات کی تاویل
مصنف کا تصوف زدہ ہونا
خطرناک اسرائیلیات کی بغیر نقد و جرح بھر مار
 
Last edited:

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
سلفی صاحب جزاک اللہ خیرالجزاء ، اللہ تعالی آپکے علم و عمل میں مزید برکت عطا کرے آمین
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم، کیا یہ دونوں تفسیر اہل السنہ والجماعہ کے منہج و عقیدہ پر ہیں ؟
روح المعانى فى تفسير القرآن العظيم والسبع المثانى (للألوسى)
.
التعريف بمؤلف هذا التفسير:
مؤلف هذا التفسير هو: أبو الثناء، شهاب الدين، السيد محمود أفندى الألوسى البغدادى. ولد فى سنة 1217 هـ (سبع عشرة ومائتين بعد الألف من الهجرة النبوية) ،
فى جانب الكرخ من بغداد.
كان رحمه الله شيخ العلماء فى العراق، وآية من آيات الله العظام، ونادرة من نوادر الأيام. جمع كثيراً من العلوم حتى أصبح علاَّمة فى المنقول والمعقول، فهَّامة فى الفروع والأصول، مُحَدِّثاً لا يُجارَى ومُفَسِّراً لكتاب خالد النقشبندى،

ابو الثناء شہاب الدین محمود آلوسی بغدادی ۔1217ھ کو پیدا ہوئے ، طویل عمر تحصیل علم میں گزاری،مختلف علوم و فنون کو بڑی دلجمعی سے جمع کیا ،اور اپنے دور کے سب سے بڑے عالم ،اور علمائے عراق کے شیخ قرار پائے ۔منقول و معقول ۔اور اصول وفروع کے علامہ تھے؛
علامہ آلوسی کا فقہی مذہب ویسے تو شافعی تھا ،تاہم بغداد میں حکومت کی طرف سے ’‘حنفیہ ’‘ کے مفتی بنائے گئے تو اکثر حنفی فقہ کے مطابق فتوی دیتے تھے۔
تصوف و سلوک میں ’‘ نقشبندی ’‘ تھے ،
ایک فاضل کا کہنا ہے کہ:
وأما إعجابه وتأثره بالصوفية فهذا ظاهرٌ في تفسيره ، وهو ينتصر لهم ، ويرد على من خالفهم ، ويورد كلام جميع طبقاتهم من الغلاة كالشعراني وابن الفارض وغيرهم ،یعنی ان کا ۔۔تصوف و صوفیاء ۔۔صوفیاء کو پسند کرنا،اور ان سے متاثر ہونا انکی تفسیر میں ظاہر ہے،وہ صوفیاء کی حمایت اور انکے مخالفین کارد کرتے ہیں۔۔اور صوفیاء کے جمیع غالی طبقات جیسے ۔۔الشعرانی اور ابن الفارض وغیرہم کا کلام پیش کرتے ہیں ؛

كثيرا ما يمدح ابن عربي ، ويسميه الشيخ الأكبر قدس سره ، وهذا كثير جداً في تفسيره ، ويطلق على غلاة الصوفية القائلين بوحدة الوجود سادتنا ‘‘
عقیدہ وحدۃ الوجود کے بڑے مبلغ ابن عربی الطائی کی مدح و تعریف کرتے ہیں ،اور انہیں ’‘ شیخ اکبر ’‘ کے لقب سے یاد کرتے ہیں ،اور وحدۃ الوجود کے کئی دیگر قائلین غالی صوفیوں کو منصب سیادت نوازتے ہیں ،
اور صوفیاء کے مشہور و مخصوص طریقہ ’‘اشاری تفسیر ’‘ بھی استعمال میں لاتے ہیں،مثلاً:
ومن إشاراته ما قاله (1/17 ):
" والباء إما إشارة إلى صفاته التي أظهرتها نقطة الكون ولذلك لما قيل للعارف الشبلي أنت الشبلي؟ فقال أنا النقطة تحت الباء
’‘ ’‘ مشہور عارف شبلی کو کہا گیا ،کہ آپ شبلی ہیں ؟انہوں نے کہا :میں (اصل میں ) باء کے نیچے والا نقطہ ہوں ’‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقیدہ میں اشعری ہیں ،جس کا اظہار و اقرار مقدمہ تفسیر سے ہی کردیا ،جہاں ،قرآن کے کلام اللہ ہونے کی وضاحت کی
البتہ تفسیر میں کئی مقامات پر اشاعرہ کا رد بھی کیا ہے ؛اور اختصار سے اتنا بتا دینا ضروری سمجھتے ہیں :
ذكر الشيخ محمد بن عبد الرحمن المغراوي في ( المفسرون بين التأويل والإثبات في آيات الصفات ) أن الألوسي في باب صفات الله كان مترددا بين مذهب السلف والخلف، أحياناً يقرر مذهب السلف ، وأحياناً يقرر مذهب الأشاعرة وينتصر له ... وينقل عن الرازي هذا كثيراً.‘‘ کہ باب صفات میں آلوسی ؒ تذبذب ،وتردد کا شکار ہیں،کبھی سلف کا ساتھ دیتے ہیں تو کبھی خلف (تاویل و تعطیل والے )کا ،کبھی سلف کا مذہب ثابت کرنے پہ آمادہ نظر آتے ہیں ،،،تو کبھی اشاعرہ کا مذہب ثابت کرنے لگتے ہیں، اوراس کیلئے اکثر علامہ رازی کی عبارات نقل کرتے چلے جاتے ہیں‘‘
اور درج ذیل چند چیزیں انکی تفسیر پر غالب ہیں :
-العناية بالصنعة اللفظية.
-العناية أيضا بالتفسير الإشاري الصوفي.
-جمع فيه تفاسير أهل الأثر مع تفاسير المبتدعة الصوفية.
-لا يفرق صاحبه بين العالم المحقق وبين غيره.
-فيه نكاتٌ وطرائف غريبة جداً.
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
سلفی صاحب جزاک اللہ خیرالجزاء ، اللہ تعالی آپکے علم و عمل میں مزید برکت عطا کرے آمین
آمین؛
بہت شکریہ محترم بھائی !
اللہ تعالی آپکو جزائے خیر سے نوازے ۔۔آمین
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
سلفی بھائی ماشاءاللہ آپ واقعی کافی نشیط اور متحرک ہیں اور ہونا بھی ایسے چاہئے ماشاءاللہ ،اللہ نے فورا میری دعا قبول کرلی کہ آپ نے فورا جواب سے نواز دیا اور آپ کی بھی دعا جلدی قبول ہوگئی کہ میں نے بھی فورا جواب دے دیا ۔یہ ہے سچے مومن کی مثال کہ وہ ہمیشہ اپنے رب سے خیر کی توقع رکھتا ہے ۔۔ اور آپ تا ماشاءاللہ زندہ ولی ہیں ۔جزاک اللہ خیرالجزاء وبارک فیک ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
سلفی بھائی ماشاءاللہ آپ واقعی کافی نشیط اور متحرک ہیں اور ہونا بھی ایسے چاہئے ماشاءاللہ ،اللہ نے فورا میری دعا قبول کرلی کہ آپ نے فورا جواب سے نواز دیا اور آپ کی بھی دعا جلدی قبول ہوگئی کہ میں نے بھی فورا جواب دے دیا ۔یہ ہے سچے مومن کی مثال کہ وہ ہمیشہ اپنے رب سے خیر کی توقع رکھتا ہے ۔۔ اور آپ تا ماشاءاللہ زندہ ولی ہیں ۔جزاک اللہ خیرالجزاء وبارک فیک ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ؛
اللهم آمين ولك مثل ما دعوت لي وزيادة ربي يرفع قدرك
محترم بھائی ! ۔دعاء اور تعریفی کلمات کیلئے بہت شکریہ
آپ کی محبت اور حسن نظر ہے ،وگرنہ اس فقیر الی اللہ کی حقیقت تو ۔۔ "من آنم کہ من دانم'' والا معاملہ ہے،
اور جو کچھ ہے وہ ’‘ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ ’‘
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
سلفی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ، ایک سچے مومن کی یہی تواضع ہے اللہ تعالی ہم سب کو سلامتی کے ساتھ استقامت عطا کرے۔آمین
 
Top