• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر سورۃ اخلاص از شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب
تفسیر
سورۃ اِخلاص
ناشر
دائرہ نور القرآن (کراچی)​
لے کر حاضر خدمت ہوں​
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرے لئے اور تمام پڑھنے والوں کے لئے اور خواہش و محبت رکھنے والوں کے لئے مشعل راہ بنا دے، کما حقہ اس کتاب سے فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے​
اس میں جو کچھ اللہ کے دین اسلام کے مطابق ہے وہ سب اللہ کی مہربانی اور لطف و کرم کا نتیجہ ہے اور اگر کہیں کمپوزنگ کی غلطی ہو تو مجھ گنہگار کے لئے دعائے مغفرت فرما دیجیے گا۔​
{جملہ حقوق بحق ناشرمحفوظ ہیں}
نام کتاب : تفسیر سورة اخلاص
تالیف : شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
تصحیح و تنقیح : شیخ محمد عیسیٰ حفظہ اللہ فاضل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
اشاعت اوّل : ذیقعد ۱۴۲۳ھ بمطابق فروری2003ء
قیمت : روپے
{ادارہ کی مطبوعات مندرجہ ذیل پتوں سے مل سکتی ہیں}
٭ الدار الراشدیہ نزد جامع مسجد الراشدی، موسیٰ لین، لیاری، کراچی۔ فون 7542251
٭ مکتبہ نورِ حرم 60نعمان سینٹر بلاک 5 گلشن اقبال، کراچی۔ فون 4965124
٭ مکتبہ توحید، محمد جنید، دلی مسجد دہلی کالونی، کراچی۔
٭ علمی کتاب گھر، مین اردو بازار، کراچی۔ فون 2628939
٭ مکتبہ ایوبیہ، متصل محمدی مسجد برنس روڈ، کراچی۔
٭ مکتبہ اہلحدیث ٹرسٹ کورٹ روڈ، کراچی۔ فون 2635935
٭ مکتبہ السلفیۃ، شیش محل روڈ ، لاہور۔
٭ مکتبہ قدوسیہ، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار، لاہور۔
٭ مکتبہ اسلامیہ، بھوانہ بازار، فیصل آباد۔ فون 631204
٭ جامع مسجد عثمان بن عفانؓ سیکٹر g-11/2 ۔اسلام آباد۔
٭ مکتبہ دارُ البِرّ دکان نمبر 4 بالمقابل سروس اسٹیشن ڈگری کالج چوک، اصغر مال روڈ راولپنڈی
٭ تسجیلات طیبہ، کشمیری بازار، راولپنڈی۔ فون 5535168 ۔​
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
''تفسیر سورئہ اخلاص''
مصنف: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
سورہ اخلاص قرآن کریم کی مختصر اور اہم ترین سورتوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایک تہائی قرآنی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے اور توحید کا محکم انداز میں اثبات کرتی ہے۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے زیر نظر کتاب میں اسی سورۃ کی تفسیر رقم فرمائی ہے اور حق تو یہ ہے کہ اس کا حق ادا کر دیا ہے۔
توحید کے حوالے سے کتاب میں اسلام کی تقریباً تمام تعلیمات پر بحث سمٹ آئی ہے۔ اتحاد و اتفاق پر خصوصی زور دیا گیا ہے اور عقائد باطلہ کا رد مضبوط دلائل سے کیا گیا ہے۔ چنانچہ کتاب کے مطالعہ سے جہاں ایک طرف قرآن کی عظمت و عمق کا اندازہ ہوتا ہے وہاں امام موصوف کی معلومات کی وسعت و گہرائی، لغت و بیان پر مکمل عبور اور نظر و بصیرت کا پتہ چلتا ہے۔ اس طرح یہ کتاب علماء کے ساتھ ساتھ عام قارئین کے لئے بھی یکساں مفید ہے۔ ترجمہ خوبصورت اور رواں ہے۔ طباعت بھی معیاری ہے۔
(قومی ڈائجسٹ ستمبر 1979ء)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
عرض ناشر
اَلْحَمْدُ ِﷲِ وَکَفٰی وَ سَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی
زیر نظر کتاب ''تفسیر سورہ اخلاص'' میں خالص توحید کو مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس کتاب میں عیسائیت، مادہ پرستی، ہندو ازم، قدریت، جہمیت اور شیعیت جیسے باطل نظریات پر کڑی تنقید ہے۔
''سورہ اخلاص'' کی چند آیات کی تفسیر میں قرآن و سنت کے بیشمار نئے نئے نکات و مارف کا انکشاف ہے۔
یہ کتاب علمی مضامین کا بحر ذخار ہے جس کی تلاطم خیز امواج کے سامنے گمراہ فرقے پانی میں تنکے کی طرح بہتے نظر آتے ہیں۔ اس کتاب کے محاسن دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ کتاب اہل علم کے لئے ایک بے نظیر علمی خزانہ ہے اور گمراہ فرقوں کے خلاف ننگی تلوار، ان خصوصیات کی بناء پر شدت سے یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ اس کتاب کو منظر عام پر لایا جائے۔
لہٰذا''ابن ابراہیم'' نے کتاب کی افادیت کے پیش نظر کتاب کو منظر عام پر لانے کی سعی و کوشش کی۔
لیجئے حضرات! اب یہ کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے، مطالعہ فرمائیے، دینی معلومات میں اضافہ کیجئیے، اپنے ایمان کو جلا بخشئے اور میرے، میرے اہل و عیال اورجملہ مسلمانوں کے ہاتھوں دنیا میں اسلام نافذ کرنے کے لئے دعا کیجئے۔ اگر کہیں کوئی لغزش نظر آئے تو مطلع کیجئے۔
خادم علم و علماء و عامۃ المسلمین
ابن ابراہیم
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اَلْحَمْدُ ِﷲِ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ وَ نَعُوْذُ بِاﷲِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئٰاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَھْدِ اﷲُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُضْلِلْ فَلَا ھَادِیْ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَھٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلِّم تَسْلِیْمًا۔
سورہ اخلاص
قُلْ ہُوَاللہُ اَحَدٌ۝۱ۚ [١١٢:١] اَللہُ الصَّمَدُ۝۲ۚ [١١٢:٢] لَمْ يَلِدْ۝۰ۥۙ وَلَمْ يُوْلَدْ۝۳ۙ [١١٢:٣] وَلَمْ يَكُنْ لَّہٗ كُفُوًا اَحَدٌ۝۴ۧ [١١٢:٤]
کہہ دیجئے کہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس نے جنا اور نہ وہ جنا گیا اور اس کا کوئی ہمسر نہیں۔
الصمد کی تفسیر
اسمِ صمد کے متعلق سلف سے متعدد تفاسیر منقول ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ تفاسیر باہم مختلف ہیں لیکن درحقیقت وہ سب درست ہیں، ان میں سے دو قول سب سے زیادہ مشہور ہیں، ایک یہ کہ صمد وہ ذات ہے جس میں کھوکھلا پن نہ ہو، دوسرا یہ کہ صمد اس سردار کو کہتے ہیں جس کی طرف لوگ اپنی حاجتیں لے جائیں۔
پہلے قول سے اکثر صحابہ و تابعین اور اہل لغت کی ایک جماعت نے اتفاق کیا۔ دوسرے قول کی تصدیق سلف و خلف کی ایک جماعت، جمہور اہل لغت اور ان آثار و روایات سے ہوتی ہے جو مستند کتب تفاسیر و صحاح ستہ وغیرہ میں سلف سے مروی ہیں۔ الصمد کی یہ تفسیر کہ یہ وہ چیز ہے جس میں کھوکھلا پن نہ ہو، موقوفاً اور مرفوعاً سیدنا ابن مسعود، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم اجمعین سے اور حسن بصری، مجاہد، سعید بن جبیر، عکرمہ، ضحاک، سدی اور قتادہ سے منقول ہے۔ سعید بن مسیب کا قول ہے کہ صمد اس چیز کو کہا جاتا ہے جس میں'' حشو'' نہ ہو۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول بھی یہی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ انہوں نے ''حشو'' کی بجائے جمع کا صیغہ ''احشاء'' استعمال کیا ہے۔ شعبی کا قول ہے کہ صمد اس چیز کو کہا جاتا ہے، جو نہ کھائے، نہ پیئے۔ محمد بن کعب قرظی اور عکرمہ سے مروی ہے کہ انہوں نے صمد کے معنی مصمت (ٹھوس چیز) بتائے ہیں۔ ابن قیتبہ کا قول ہے کہ گویا ''تا''، ''د'' سے بدل گئی ہے اور ''صمت'' دراصل ''صمد'' ہی ہے۔ میرے نزدیک ابدال نہیں، بلکہ اشتقاقِ اکبر ہے۔ اور ان شاء اللہ العزیز اس قول کی وجہ بلحاظ اشتقاق و لغت آگے چل کر بیان کی جائے گی اور اس کی تائید و ثبوت میں وہ حدیث پیش کی جائے گی جو اس آیت کے سبب نزول کے متعلق امام احمد رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں روایت کی ہے اور اس کے علاوہ ابو سعدصنعانی کی بھی حدیث پیش کریں گے۔
محدث ابو جعفر رازی نے ہم سے ایک حدیث بیان کی ہے، جو انہوں نے ربیع بن انس سے اور انہوں نے ابوعالیہ سے اور انہوں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ مشرکین نے رسول اللہ ﷺ سے کہا۔''ہمیں اپنے رب کا نسب نامہ بتاؤ''۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ''قُلْ ھُوَ اﷲُ اَحَد'' کی سورت مبارکہ نازل فرمائی، آپ ﷺ نے فرمایا،'' الصمد وہ ہوتا ہے جو نہ خود کوئی بیٹا بیٹی جنے اور نہ کسی اور نے اُسے جنا ہو۔ کیونکہ جو چیز کسی سے پیدا ہوتی ہے اس کو موت لازم ہے اور یہ ضروری ہے کہ جو چیز مرے اس کا کوئی وارث ہو، حالانکہ اللہ تعالیٰ نہ تو مرتا ہے اور نہ اس کا کوئی وارث ہو سکتا ہے اور یہ تفسیر کہ ''صمد'' وہ ہوتا ہے جس کی طرف لوگ اپنی حاجتیں لے کر جائیں تو یہ بھی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے موقوفاً و مرفوعاً مروی ہے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
یہ تفسیر والبی نے بروایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی ہے۔ آپ نے فرمایا؛ ''صمد'' اس سردار کو کہتے ہیں جس کی سرداری کامل ہو۔ ابو وائل شقیق بن سلمہ سے مشہور روایت ہے کہ آپ نے فرمایا،''صمد وہ سردار ہوتا ہے جس کی سیادت انتہا کو پہنچی ہوئی ہو۔ ابو اسحق کوفی بروایت عکرمہ ناقل ہیں کہ صمد وہ ہے جس سے برتر کوئی نہ ہو۔ علی اور کعب الاحبار سے مروی ہے کہ صمد وہ ہوتا ہے کہ مخلوق میں سے کوئی شخص اس کی برابری نہ کر سکے۔ سدی سے بھی مروی ہے کہ صمد کا اطلاق اس پر ہوتا ہے کہ جس کی طرف لوگ آرزوئیں لے کر جائیں اور مصیبتوں کے وقت اس سے فریاد کریں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صمد وہ ہوتا ہے جو ہر ایک سے بے نیاز ہو اور ہر شخص اس کا محتاج ہو۔ سعید بن جبیر سے منقول ہے کہ صمد وہ ہے جو اپنے سارے افعال و صفات میں کامل ہو۔ ربیع سے مروی ہے کہ صمد اس شخص کو کہا جاتا ہے جس پر آفات وارد نہ ہو سکیں۔ مقاتل بن حیان سے مروی ہے کہ صمد وہ ہے جس میں کوئی عیب نہ ہو۔ ابن کیسان سے روایت ہے کہ صمد اس ذات کا نام ہے جس کی صفات دوسروں سے زالی ہوں، ابوبکر انباری فرماتے ہیں، اہل لغت میں اس بات کے متعلق کوئی اختلاف نہیں کہ صمد اس سردار کو کہتے ہیں جس سے برتر کوئی نہ ہو اور جس کی طرف لوگ امورِ حاجات لے کر جائیں۔ زجاج کا قول ہے کہ صمد وہ ہے جس پر سیادت ختم ہوتی ہو۔ ہر چیز کا صعود اس کی طرف ہو یعنی ہر شے اس کا قصد کرے اور کسی چیز کا صعود اس کی طرف ہونے کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک چیز میں اس کی صفت کا پتہ چلتا ہے۔ اس لفظ کے متعلق دو مشہور شعر بھی کہے گئے ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے: ؎
الا بکر الناعی بخیر بنی اسد
بعمرو بن مسعود بالسید الصمد

کیا خبر مرگ دینے والے نے علی الصبح قبیلہ بنی اسد کے بہترین رکن عمرو بن مسعود کی خبر نہیں دی جو سید صمد ہے۔
علوتہ بحسامی ثم قلت لہ
خذھا حذیف فانت السید الصمد

میں نے اپنی تلوار اٹھا کر اس کے سامنے پیش کی اور اس سے کہا کہ حذیف اسے لے لیجئے، کیونکہ آپ تو سید صمد ہیں۔
بعض اہل لغت نے کہا ہے کہ سردار وہ ہوتا ہے جو مقصود حاجات ہو۔ عرب لوگ کہا کرتے ہیں: صمدت فلانا اصمدہ (بالکسر/زبر کے ساتھ) واصمدہ (بالضم/ جزم کیساتھ) و بہ سکون میم۔ اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ میں نے اس کی طرف جانے کا قصد کیا اور جس طرح قبض مقبوض اور لقض منقوض کے معنوں میں استعمال ہو سکتا ہے ،'' اسی طرح صمد مصمود کا ہم معنی ہو سکتا ہے۔ جب لوگ کسی گھر کی طرف بوقت حاجات جانے کا ارادہ کیا کریں تو وہ گھر بہت مصمود اور بہت مصمد کہلاتا ہے۔ طرفہ کا قول ہے:
وان یلتق الحی الجمیع تلاقنی
الی ذرد ۃ المیت الرفیع الصمد

اور اگر سارا قبیلہ جمع ہو تو بلند اور مصمد مکان کی چوٹی پر مجھ سے ملاقات کر ے گا۔
1۔ قدیم عرب میں یہ دستور تھا کہ اپنی طبعی فیاضی کے اقتضا سے لوگ بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر آگ جلایا کرتے تھے تاکہ بھوکے لوگ آگ کی روشنی دیکھ کر ادھر کا رخ کریں اور انہیں کھانا کھلایا جائے۔ اسی لحاظ سے شاعر نے یہ شعر بطور افتخار کہا ہے۔ (مترجم)۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جوہری کا قول ہے کہ صمد، یصمد، صمدا، قصد یقصد قصدا کے معنی پر آتا ہے اور سردار کو کہتے ہیں جس کی طرف بوقت ِ حاجات قصد کیا جائے اور بیت مصمد (بالتشدید) بیت ِ مقصود کے معنی میں آتا ہے۔ اور اس کے معنی اس گھر کے ہیں جس کی طرف لوگ قصد کریں۔
خطابی کے نزدیک صحیح ترین قول یہ ہے کہ صمد وہ سردار ہوتا ہے جس کی طرف بوقت حاجات قصد کیا جائے کیونکہ اشتقاق اس کی شہادت دیتا ہے۔ صمد کا اصل قصد ہ جب یہ معنی ادا کرنے مقصود ہوں کہ میں فلاں شخص کی طرف جانے کا ارادہ کرتا ہوں تو اقصد قصد فلان کی بجائے اصمد صمد فلان بھی کہا جاتا ہے۔ اس لئے صمد وہ سردار ہے جس کی طرف اُمور و معاملات میں صمود (رجوع و ارادہ) کیا جائے اور بوقت حاجات اس کا قصد کیا جائے۔
قتادہ کا قول ہے کہ صمد کا اطلاق اس ذات پر ہوتا ہے جو اپنی مخلوقات کے بعد بھی باقی رہے۔ مجاہد و معمر کا قول ہے کہ صمد دائم (ہمیشہ) رہنے والے کو کہتے ہیں۔ خطابی اور ابوالفرج بن الجوزی نے اس بارے میں چار قول نقل کئے ہیں، دو تو یہی ہیں جو ابھی بیان ہوئے اور دو پہلے آ چکے ہیں اور انشاء اﷲ ہم بیان کریں گے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات بقا و دوام اس کی صمدیت کے لوازم ہیں۔
مرۃ الہمدانی سے مروی ہے کہ صمد اس ذات کو کہا جاتا ہے جسے کہنگی اور فنا لاحق نہ ہو۔ انہی سے یہ بھی روایت ہے کہ صمد اس ذات کا نام ہے جس کے احکام و افعال کسی دوسرے شخص کی مرضی اور ارادے کے تابع نہ ہوں، جس کے حکم پر کوئی نظر ثانی نہ کر سکے اور جس کی قضا (یعنی فیصلہ) اٹل ہو۔ ابن عطاء کا قول ہے کہ صمد وہ ذات ہے جو بننے اور بگڑنے سے بالا ہو۔ نیز انہی کا قول مروی ہے کہ صمد اس ذات کو کہا جاتا ہے جس پر ان اُمور کا کوئی اثر نمایاں نہ ہو جو اس کی طرف سے ظہور پذیر ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ
اور ہمیں کوئی تکان محسوس نہیں ہوئی۔
حسین بن الفضل کا قول ہے کہ صمد اس ذاتِ ازلی کو کہا جاتا ہے، جس کی کوئی ابتداء نہ ہو۔ محمد بن علی الحکیم الترمذی فرماتے ہیں کہ صمد کا اطلاق اس ذات پر ہوتا ہے جو اوّل ہے لیکن عدد سے پاک ہے، اس کی بقاء کی کوئی انتہا نہیں، اور وہ ستون اور سہارے کے بغیر قائم ہے، انہی کا قول ہے کہ صمد وہ ذات ہے جس کے ادراک اور احاطہ سے آنکھیں قاصر ہوں جس پر انکار و خیالات حاوی نہ ہوں، جس کی وسعت اقطار و اطراف کی قیود سے آزاد ہو۔ اور جس کے پاس ہر ایک چیز کا اندازہ و حساب موجود ہو۔ ایک قول یہ ہے کہ صمد اُس ذات کو کہتے ہیں جو مصوروں کی صورت گری سے بالاتر ہو۔ نیز کہا گیا ہے کہ صمد اس ذات کا نام ہے جو تجزیہ و ترکیب سے پاک ہو۔ اس قول کے ساتھ بہت سے اہل کلام نے اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ صمد اس ہستی کا نام ہے جس کی کیفیت معلوم کرنے سے عقلیں مایوس ہو جائیں۔ علی ہٰذا القیاس یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اس ذات کا نام ہے جس کے اوصاف و محامد کی حقیقت معلوم نہ ہو سکے، نہ زبان اس کے بیان پر قادر ہو اور نہ عقل اس کی طرف اشارہ کر سکے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اسم ذات پر صادق آتا ہے جس کے متعلق اس کی مخلوق کو نام اور صفت کے سوا اور کوئی علم نہ ہو۔ جنید بغدادی رحمہ اللہ سے ایک قول مروی ہے کہ اسم صمد اس ہستی کے متعلق بولا جاتا ہے جس کے دشمنوں کو اس کی پہچان کی کوئی راہ معلوم نہ ہو۔
میں کہتا ہوں کہ بلحاظ اشتقاق یہ کہنا بھی صحیح ہے کہ صمد وہ ہستی ہے جس میں کھوکھلا پن نہ ہو۔ اور یہ بھی صحیح ہے کہ صمد سردار کو کہا جاتا ہے۔ البتہ پہلی صورت میں اشتقاق کی دلالت واضح تر ہے کیونکہ پہلی صورت دوسری کی اصل ہے۔ لفظِ صمد لغت میں بھی اسی چیز پر بولا جاتا ہے جس میں کھوکھلا پن نہ ہو۔
یحییٰ بن ابی کثیر کا قول ہے کہ فرشتے صمد ہیں اور آدمی جوف، حدیث میں ہے کہ ابلیس نے آد م علیہ السلام کے متعلق کہا کہ وہ اجوف (کھوکھلا) ہے صمد نہیں ہے۔
جوہری کا قول ہے کہ لغت میں مصمد کے معنی مصمت کے ہیں اور مصمت اس چیز کو کہتے ہیں جس میں کھوکھلا پن نہ ہو۔ انہی کا قول ہے کہ ''صماد'' شیشی کے ''عفاص'' کو کہتے ہیں اور صمد مضبوط اور بلند مکان کے لئے بولا جاتا ہے۔ ابو النجم کا قول ہے:
یغادر الصمد کظہر الاجزل
بلند زمین کو پشت ناقہ (یعنی اونٹ کی پیٹھ) کی مانند بنا دیتا ہے۔
اس مادہ کے اصل معنی جمع و قوت کے ہیں چنانچہ'' یصمد المال یجمع المال ''(مال جمع کرتا ہے) کے معنی میں آتا ہے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سید کی تفسیر
سید کا اصل سیود ہے۔ ''ی'' اور ''واؤ'' کا اجتماع ہوا اور ان میں سے پہلے حرف پر سکون ہے، اس لئے واؤ، یا میں مل کر مدغم ہو گئی۔ علی ھٰذا القیاس میت کا اصل میوت ہے۔ سواد (سیاہی) اور سودو (سرداری) کا مادہ بھی جمع پر دلالت کرتا ہے۔ سیاہ رنگ جامع بصار ہے اور اللہ تعالیٰ کے قول وسید او حصورا سے بھی اسی معنی کی توضیح ہوتی ہے۔ سلف صالحین میں سے اکثر بزرگوں نے سیدا حلیما فرمایا ہے۔ حسن، سعید بن جبیر، عکرمہ، عطا، ابو الشعثا بن انس اور مقاتل سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
ابردق بروایت ضحاک فرماتے ہیں کہ صمد خوش اخلاق کو کہتے ہیں۔ سالم نے سعید بن جبیر سے روایت کی ہے کہ اس کے معنی پرہیزگار (متقی) کے ہیں اور جب تک کوئی شخص اپنے اندر اخلاق حسنہ اور ثبات جمع نہ کرے وہ لوگوں پر سیادت حاصل نہیں کر سکتا۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صمد خوش اخلاق کو کہتے ہیں۔ سالم نے سعید بن جبیر سے روایت کی ہے کہ اس کے معنی پرہیزگار (تقی) کے ہیں اور جب تک کوئی شخص اپنے اندر اخلاق حسنہ اور ثبات جمع نہ کرے وہ لوگوں پر سیادت حاصل نہیں کر سکتا۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے بعد کسی شخص کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ ذی سیادت نہیں پایا۔ ان سے کہا گیا کہ آیا سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما بھی سیادت میں فائق تر نہیں تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما ان سے بہتر ضرور ہیں لیکن بلحاظ سیادت رسول اللہ ﷺ کے بعد میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے ان کی مراد حلم تھی۔ چنانچہ کہا گیا ہے:
اذا شئت یوماً ان تسود قبیلۃ
فبا لحلم سد لا بالتسرع والشتم

جب تو کسی قبیلہ پر سیادت حاصل کرنا چاہے تو جلد بازی اور بدگوئی سے نہیں بلکہ نرمی سے سردار بن۔
چنانچہ سلف صالحین کی ایک جماعت نے سید کی تفسیر یہ کی ہے کہ ،''سید وہ ہے جو دین میں اپنی قوم کا سردار ہو''۔
ابن زید کا قول ہے کہ سید شریف کو کہتے ہیں۔ زجاج کا قول ہے کہ سید اس کو کہتے ہیں جو نیکی کے اعتبار سے اپنی قوم میں سب سے بالاتر ہو۔ ابن بناری کا قول ہے کہ سید اس شخص کو کہا جاتا ہے جو نیکی کے کام میں پیشوا اور رئیس کا درجہ رکھتا ہو۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ اور مجاہد سے مروی ہے کہ سید اس فرد کو کہتے ہیں جو اپنے پروردگار کے ہاں عزیز ہو۔ سعید ابن مسیب سے مروی ہے کہ سید فقیہ، عالم کو کہتے ہیں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سید و صمد میں معنوی مماثلت
شیشے یا بوتل کا منہ بند کرنے کے لئے جو چمڑا لگایا جاتا ہے وہ ''صماد'' کہلاتا ہے اور اس کا دوسرا نام ''عفاص'' ہے جس چیز کو موجودہ زبان میں کارک کہا جاتا ہے اور جو بوتل کے منہ میں داخل کی جاتی ہے اسے ''صمام'' کہتے ہیں۔
میں کہتا ہوں کہ صحیح حدیث میں نبی ﷺ سے لقطہ (راستے میں گری پڑی چیز) کے متعلق مروی ہے کہ اس کے عفاص (تھیلی) اور وکا (بندھن) کو پہنچواؤ اور قفاص سے وہ چیز مراد ہے جس میں درہم وغیرہ ہوں۔ مثلاً کپڑے کا ٹکڑا جس میں روپے باندھے جاتے ہیں اور روکا اس دھاگے کو کہے ہیں جس کے ذریعہ سے اس کپڑے کا منہ باندھا جاتا ہے اور یہ عفاص قارورہ کی جنس سے ہوتا ہے۔ عفص، سید، صمد کے معنی باہم ملتے جلتے ہیں اور ان سب میں جمع اور قوت کے معنی پائے جاتے ہیں۔ طعام عفص یا طعام فیہ عفوصۃ اس کھانے کو کہتے ہیں جو قابض ہو اور اسی سے عفص ہے جس سے روشنائی بنائی جاتی ہے۔
جوہری کا قول ہے کہ لفظ عفص مولد ہے اور بدؤں کی زبان میں یہ مستعمل نہیں ہے لیکن اس میں کوئی حرج نہیں، اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان کے ہاں کوئی ایسی چیز موجود رہی نہ تھی جس کا نام وہ عفص رکھتے۔ تاہم اصول کلام عرب میں اس کا استعمال جاری ہے اور اسی طرح جو چیز بوتل کے منہ میں داخل ہو جاتی ہے اسے ''صمام'' (کارک) کہتے ہیں کیونکہ اس مادے میں جمع اور قوت کے معنی ہیں۔ جوہری کا قول ہے کہ بوتل کی ''صمام'' (کارک) اس چیز کو کہتے ہیں جس سے اس کا منہ بند ہو جائے۔
''حجر اصم'' اس پتھر کو کہتے ہیں جو سخت اور ٹھوس ہو۔ ''رجل اصم'' اس شخص کو کہتے ہیں جو کان بند ہونے کے باعث کوئی بات سن نہ سکے۔ ''رجل صمت'' اس شخص کو کہتے ہیں جو شجاع ہو۔ اور ''صمت'' سانپ کو بھی کہتے ہیں۔ ''صمیم شی'' اس شے کے خالص حصے کو کہتے ہیں جہاں کوئی ایسی اور چیز داخل نہ ہو سکے جو اس پر فائق و غالب ہو کر اسے ضعیف کر دے۔ چنانچہ ''صمیم الحر'' شدتِ گرمی کو اور ''صمیم البرد'' شدت سردی کو کہتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ''فلان من صمیم قومہ'' (فلاں شخص اپنی قوم میں شجاع و ممتاز ہے) صمصام اس شمشیر براں کا نام ہے جس کا منہ نہ مڑے۔ ''الصمم فی السیر'' تیزرو کو کہتے ہیں۔ ''رجل صمم'' فربہ و قوی ہیکل آدمی کو کہتے ہیں۔ بلحاظ اشتقاق اکبر صوم کا تعلق بھی اس لفظ سے ہے کیونکہ صوم (روزہ) مساک (بند رہنا) کو کہتے ہیں۔
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ طعام کلام یا چلنے سے باز رہنا صوم یعنی روزہ کہلاتا ہے، کیونکہ امساک میں اجتماع ہوتا ہے اور صائم (روزہ دار) کے پیٹ میں بھی کوئی چیز داخل نہیں ہوتی اور جب گھوڑا گھاس چارے کے بغیر رہے تو کہا جاتا ہے ''صَامَ الْفَرْس'' ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
نابغہ کا قول ہے:
خیل صیام و خیل غیر صائمۃ
تحت العجاج و اخری تعلک اللجما

کچھ گھوڑے تو گھاس چارہ چھوڑے بیٹھے ہیں، کچھ کھا رہے ہیں اور کچھ لگامیں چبا رہے ہیں اسی طرح سد، سداد، سدود ہیں اور اسی طرح لفظ صمد میں جمع کے معنی ہیں اور جمع میں قوت ہوتی ہے کیونکہ جس چیز کے اجزاء باہم مجتمع ہوں اور ان میں کوئی خلل نہ ہو تو وہ اس چیز سے قوی تر ہوتی ہے، جس میں غلو ہو۔ مضبوط اور مرتفع مکان کو اسی لئے صمد کہتے ہیں کہ اس میں مضبوطی، تماسک اور اجتماعِ اجزاء ہوتا ہے۔ ''رجل صمد'' وہ سردار ہوتا ہے جس کی طرف لوگ جانے کا ارادہ کریں۔ ایسے آدمی کو مصمود، مقصود لہ اور مقصود الیہ بھی کہتے ہیں اور لوگ اپنی حاجتیں اس آدمی کے پاس لے کر جاتے ہیں جو انہیں پورا کرے اور لوگوں کی حاجتیں وہی شخص پوری کر سکتا ہے جو خود مجتمع، قوی اور ثابت قدم ہو۔ اور ایسا شخص سردار اور کریم کہلاتا ہے۔ اس کی ضد کو بلوع و جزوع کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ شخص جو لوگوں کی حاجات کی کثرت کے باعث پریشان ہو جاتا ہے، اس کی گرانباری کے نیچے دب جاتا ہے اور اس کے قویٰ اسے جواب دے جاتے ہیں، ایسا آدمی سردار صمد نہیں ہوتا کہ لوگ اس کی طرف حاجتیں لے کر جائیں۔ سردار اس شخص کو کہتے ہیں جو صمد ہو۔ کیونکہ اس میں ایسے اوصاف ہوتے ہیں کہ لوگ اپنی ضروریات کے وقت اس کی طرف جاتے ہیں۔ ان کی زبان میں سید کے معنی دور یا نزدیک کی طرح اضافی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک ایسی حقیقت ہے جو سید (سردار) کے ساتھ قائم ہے اور جس کی وجہ سے لوگ اس کی طرف آتے ہیں۔
سید، سدود اور سواد سے مشتق ہے۔ اور اشتقاقِ اکبر میں یہ لفظ سداد کی جنس ہے۔ کیونکہ اہل عرب حرفِ علت کی جگہ حرف مضعف اور حرفِ مضاعف کی جگہ حرفِ علت استعمال کر لیتے ہیں چنانچہ تقضی البازی و تفقضض لباری کے ایک ہی معنی ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اول الذکر کا استعمال مقبول تر ہے کیونکہ مؤخر الذکر میں ثقل واقع ہوتا ہے اور ''ساد'' اس چیز کو کہتے ہیں جو دوسری چیز کو ایسا درست کرے کہ اس میں خلو باقی نہ رہے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سداد، قاردہ اور سداد ثغر اسی سے مشتق ہے اور سداد بھی اسی سے ہے جس کے معنی درست کے ہیں اور قول سدید (درست بات) بھی اسی سے ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
واتقوا اﷲ و قولوا قولا سدیداً
اللہ سے ڈرو اور درست بات کہو۔
روایات مظہر ہیں کہ بعض لوگوں نے اس کے معنی قصد حق (سچا ارادہ)، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے قصدِ صَواب (درست ارادہ)، قتادہ و مقاتل، عدل اور سدی نے مستقیم کئے ہیں۔ اور یہ سب اقوال صحیح ہیں۔ قول سدید مطابق و موافق قول کو کہتے ہیں۔ اور اگر وہ خبر ہو تو وہ صحیح اور مخبر کے قول کے مطابق ہو گی۔ اس میں کمی بیشی نہ ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ سداد کی تفسیر قصد سے اور قصد کی عدل سے ہوتی ہے۔
جوہری کا قول ہے کہ تسدید کے معنی سداد کی توفیق کے ہیں اور سداد قول اور عمل میں درستی و میانہ روی کا نام ہے۔ مسدد آدمی وہ ہوتا ہے جو درستی اور اعتدال سے کام کرے۔ مسدد کے معنی مقوم کے ہیں ''سدد رمحہ'' کے معنی ہیں اس نے اپنا نیزہ سیدھا کیا۔ ''امر سدید'' کے معنی بھی معتدل کام کے ہیں۔ ''استد الشئ'' کے معنی ہیں کہ وہ چیز سیدھی ہو گئی۔ شاعر کہتا ہے:
اعلمہ الرمایۃ کل یوم
فلما استدسا ساعدہ رمانی

میں ہر روز اسے تیر اندازی سکھاتا ہوں، اور جب اس کا ہاتھ صاف ہو جاتا ہے تو مجھے ہی آماجگاہ بنا لیتا ہے۔
بقول سعدی:
کس نیا موخت علم تیر ازمن
کہ مرا عاقبت نشانہ نہ کرو

اس شعر میں استد ساعدہ کے معنی ہیں اس کا بازو سیدھا ہو گیا۔ یعنی اسے تیر اندازی کی مہارت ہو گئی۔
اصمعی کہتا ہے کہ بعضوں نے ''اشتدّ ساعدہ'' کہا ہے لیکن اس کے کچھ معنی نہیں ہیں۔ سداد کو قصد سے جو تعبیر کیا جاتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ لفظِ قصد میں جمع اور قوت کے معنی ہیں اور قصد عدل کو کہتے ہیں اور سداد و صواب کے بھی یہی معنی ہیں اور عدل اس چیز کو کہتے ہیں جس میں کمی بیشی نہ ہو اور اسی کو جامع و مطابق کہتے ہیں۔
 
Top