• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفسیر محمدی کی ضرورت

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مجھے ایک صاحب نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ایک تفسیر ایک پنجابی آدمی کی ہے اور وہ بھی مکمل شاعری پنجابی میں۔میں حیران رہ گیا کیا واقعی ایسا ہے۔اور کیا ابو مریم صاحب کی فرمائش بھی اسی تفسیر کی ہے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
مجھے ایک صاحب نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ایک تفسیر ایک پنجابی آدمی کی ہے اور وہ بھی مکمل شاعری پنجابی میں۔میں حیران رہ گیا کیا واقعی ایسا ہے۔اور کیا ابو مریم صاحب کی فرمائش بھی اسی تفسیر کی ہے؟
تفسیر محمدی تو غالباً اس کیٹگری کی نہیں ہے۔ لیکن آپ جن منظوم تراجم کی بات کر رہے ہیں وہ تو اردو میں بھی ہیں۔ راسخ کشمیری صاحب نے تحقیق کے بعد درج ذیل منظوم تراجم کی نشاندہی کی ہے:

۱۔محمد عبد السلام عباسی بدیوانی کا منظوم ترجمہ موسوم بہ (زاد الاخرۃ)، لکھنؤ: منشی نولکشور۔ بتاریخ 1285 ہجری، 1868 عیسوی۔ ۴ اجزاء۔
1244 ہجری کو مکمل ہوا۔ قرآن کے ساتھ طبع کیا گیا۔
اس ترجمہ کا کچھ حصہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 23114 نمبر کے تحت موجود ہے۔

۲۔ قرآن کریم کے معانی کا منظوم ترجمہ۔ مصنف: محمد شمس الدین شائق ایزدی۔ مطبعہ اتحادیہ لاہور سے 1342 ہجری، 1923 عیسوی طو شائع ہزا۔ چھوٹے صفحات۔ صفحات کی تعداد 2966۔ قرآن کریم کے ساتھ بین السطور طبع ہوا۔ اس میں 25679 شعر ہیں۔ اس ترجمہ کا نسخہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 15259 نمبر کے تحت موجود ہے۔

۳۔ابراہیم بیگ مرزا چغتائی (وفات: 1940 عیسوی) کا منظوم اردو ترجمہ۔ آگرہ: 1934 عیسوی قرآن کے ساتھ طبع ہوا۔

۴۔ اطہر زبیر لکھنوی کا منظوم ترجمہ موسوم بہ (سحر البیان) کراچی میں فیروز والا 1370 ہجری ، 1951 عیسوی میں طبع ہوا۔ 1498 صفحات پر مشتمل ہے۔ قرآن کے ساتھ طبع ہوا۔ قومی میوزیم (پاکستان۔ کراچی) میں 2770 نمبر کے تحت نسخہ موجود ہے۔

۵۔ عبد العزیز خالد کا اردو منظوم ترجمہ موسوم بہ (فرقان جاوید) قرآن کریم کے ساتھ لاہور ۔ مقبول اکیڈمی 1988 عیسوی میں شائع ہوا۔ 1072 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس ترجمہ کا نسخہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 48411 نمبر کے تحت موجود ہے۔
 

ابو تراب

مبتدی
شمولیت
مارچ 29، 2011
پیغامات
102
ری ایکشن اسکور
537
پوائنٹ
0
یہ تفسیر حافظ محمد لکھوی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے۔ان کی سیرت،خدمات اور تفسیر محمدی بارے معلومات کے لئے اس مقالہ"پنجابی دے دینی تے تبلیغی ادب وچ حافظ محمد لکھوی دا حصہ " کا مطالعہ کریں۔یہ پی-ایچ-ڈی مقالہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج فاروومین،پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طالبہ بتول زہرہ نے لکھا ہے۔اس میں حافظ صاحب اور ان کی تفسیر محمدی بارے مفید معلومات مل جائے گی۔
مکمل ڈوؤنلوڈ 40 ایم بی
سلو انٹرنیٹ کنکشن والے بھائی چھوٹے حصوں میں ڈوؤنلوڈکرلیں
مندرجات
باب 1
باب 2
باب 3
باب 4
باب 5
باب 6
ضمیمے اور کتابیات

جزاک اللہ
 

ابو مریم

مبتدی
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 22، 2011
پیغامات
74
ری ایکشن اسکور
495
پوائنٹ
22
مجھے ایک صاحب نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ایک تفسیر ایک پنجابی آدمی کی ہے اور وہ بھی مکمل شاعری پنجابی میں۔میں حیران رہ گیا کیا واقعی ایسا ہے۔اور کیا ابو مریم صاحب کی فرمائش بھی اسی تفسیر کی ہے؟[/QUOTE
بھائی جان تفسیر محمدی میں صرف قرآن مجید کا ترجمہ منظوم پنجابی میں ہے.
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مجھے ایک صاحب نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ایک تفسیر ایک پنجابی آدمی کی ہے اور وہ بھی مکمل شاعری پنجابی میں۔میں حیران رہ گیا کیا واقعی ایسا ہے۔اور کیا ابو مریم صاحب کی فرمائش بھی اسی تفسیر کی ہے؟[/QUOTE
بھائی جان تفسیر محمدی میں صرف قرآن مجید کا ترجمہ منظوم پنجابی میں ہے.
ٹھیک ہے جی ابو مریم صاحب
 
شمولیت
اگست 31، 2016
پیغامات
28
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
40
مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور کے مولانا عبدالطیف ربانی رحمہ اللہ تعالی نے اس تفسیر کو مکمل طور پر چھپایا تھا انہیں عاجز نے مشورہ دیا تھا کہ یہ تو سو سالہ پرانا نسخہ ہے اب نئے سرے سے اسے چھپنا چاہیئے، موصوف رحمہ اللہ تعالی نے اس پر خرچہ کرکے کمپوز کروانا شروع کیا تھا، میری ڈیوٹی لگائی تھی اس کی پروف ریڈنگ اور مشکل الفاظ کے معانی لکھنے پر، اس معاملے میں ماسٹر خوشی محمد صاحب منڈی احمد آباد کے علاقہ سے ہیں ان سے رابطہ کروایا تھا کہ وہ اچھی طرح روانگی سے اسے پڑھ لیتے ہیں اور سمجھ بھي رکھتے ہیں،،، مگر تھوڑے عرصے بعد شیخ عبدالطیف ربانی رحمہ اللہ لاہور ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے تھے
لکھوی خاندان،، خاص طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی صاحب حفظہ اللہ تعالی کو اس پر توجہ کرنی چاہیئے
یاد رہے یہ تفسیر حنفی مسلک کے مطابق لکھی گئی تھی جو مکمل طور پر آج بھی موجود ہے
 
شمولیت
اگست 31، 2016
پیغامات
28
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
40
اللہ تعالی مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور کے مدیر مولانا عبدالطیف ربانی رحمہ اللہ تعالی کے گناہ معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین
 
Top