تفسیر محمدی تو غالباً اس کیٹگری کی نہیں ہے۔ لیکن آپ جن منظوم تراجم کی بات کر رہے ہیں وہ تو اردو میں بھی ہیں۔ راسخ کشمیری صاحب نے تحقیق کے بعد درج ذیل منظوم تراجم کی نشاندہی کی ہے:مجھے ایک صاحب نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ایک تفسیر ایک پنجابی آدمی کی ہے اور وہ بھی مکمل شاعری پنجابی میں۔میں حیران رہ گیا کیا واقعی ایسا ہے۔اور کیا ابو مریم صاحب کی فرمائش بھی اسی تفسیر کی ہے؟
۱۔محمد عبد السلام عباسی بدیوانی کا منظوم ترجمہ موسوم بہ (زاد الاخرۃ)، لکھنؤ: منشی نولکشور۔ بتاریخ 1285 ہجری، 1868 عیسوی۔ ۴ اجزاء۔
1244 ہجری کو مکمل ہوا۔ قرآن کے ساتھ طبع کیا گیا۔
اس ترجمہ کا کچھ حصہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 23114 نمبر کے تحت موجود ہے۔
۲۔ قرآن کریم کے معانی کا منظوم ترجمہ۔ مصنف: محمد شمس الدین شائق ایزدی۔ مطبعہ اتحادیہ لاہور سے 1342 ہجری، 1923 عیسوی طو شائع ہزا۔ چھوٹے صفحات۔ صفحات کی تعداد 2966۔ قرآن کریم کے ساتھ بین السطور طبع ہوا۔ اس میں 25679 شعر ہیں۔ اس ترجمہ کا نسخہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 15259 نمبر کے تحت موجود ہے۔
۳۔ابراہیم بیگ مرزا چغتائی (وفات: 1940 عیسوی) کا منظوم اردو ترجمہ۔ آگرہ: 1934 عیسوی قرآن کے ساتھ طبع ہوا۔
۴۔ اطہر زبیر لکھنوی کا منظوم ترجمہ موسوم بہ (سحر البیان) کراچی میں فیروز والا 1370 ہجری ، 1951 عیسوی میں طبع ہوا۔ 1498 صفحات پر مشتمل ہے۔ قرآن کے ساتھ طبع ہوا۔ قومی میوزیم (پاکستان۔ کراچی) میں 2770 نمبر کے تحت نسخہ موجود ہے۔
۵۔ عبد العزیز خالد کا اردو منظوم ترجمہ موسوم بہ (فرقان جاوید) قرآن کریم کے ساتھ لاہور ۔ مقبول اکیڈمی 1988 عیسوی میں شائع ہوا۔ 1072 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس ترجمہ کا نسخہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 48411 نمبر کے تحت موجود ہے۔
مجھے ایک صاحب نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ایک تفسیر ایک پنجابی آدمی کی ہے اور وہ بھی مکمل شاعری پنجابی میں۔میں حیران رہ گیا کیا واقعی ایسا ہے۔اور کیا ابو مریم صاحب کی فرمائش بھی اسی تفسیر کی ہے؟[/QUOTE
بھائی جان تفسیر محمدی میں صرف قرآن مجید کا ترجمہ منظوم پنجابی میں ہے.
ٹھیک ہے جی ابو مریم صاحبمجھے ایک صاحب نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ایک تفسیر ایک پنجابی آدمی کی ہے اور وہ بھی مکمل شاعری پنجابی میں۔میں حیران رہ گیا کیا واقعی ایسا ہے۔اور کیا ابو مریم صاحب کی فرمائش بھی اسی تفسیر کی ہے؟[/QUOTE
بھائی جان تفسیر محمدی میں صرف قرآن مجید کا ترجمہ منظوم پنجابی میں ہے.