• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفہیم القاری ( اردو ترجمہ و توضیح ارشاد القاری)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
تبصرہ

امام بخاری  کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ حدیث نبوی کے ذخائر میں صحیح بخاری کو گوناگوں فوائد اورمنفرد خصوصیات کی بنا پر اولین مقام اور اصح الکتب بعد کتاب الله کا اعزاز حاصل ہے ۔بلاشبہ قرآن مجید کےبعد کسی اور کتاب کو یہ مقام حاصل نہیں ہوا ۔ صحیح بخاری کو اپنے زمانہ تدوین سے لے کر ہردور میں یکساں مقبولیت حاصل رہی ۔ائمہ معاصرین اور متاخرین نے صحیح بخاری کی اسانید ومتون کی تنقید وتحقیق وتفتیش کرنے کے بعد اسے شرف قبولیت سےنوازا اوراس کی صحت پر اجماع کیا ۔ اسی شہرت ومقبولیت کی بناپر ہر دور میں بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی  کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔ زیر نظر کتا ب’’ تفہیم القاری اردو ترجمہ وتوضیح ارشاد القاری ‘‘ محدث العصر حافظ محمد گوندلوی کی ’’ارشاد القاری الی نقد فیض الباری ‘‘ کی پہلی جلد کا اردو ترجمہ ہے ۔ارشاد القاری الی نقد فیض الباری چار جلدوں میں طبع ہوچکی جو کہ حافظ محمد گوندلوی اوران کے تلمیذ رشید حافظ عبد المنان نوری رحمہما اللہ کا علمی شاہکار ہے۔ارشاد القاری کے مطالعہ سے ایک طرف حدیث نبوی کی عظمت اور منہج سلف کی پاسداری ظاہر ہوتی ہے تو دوسری طرف حدیث نبوی پر جو تقلیدی رنگ چڑھانے کی سعی نامشکور کی گئی ہے اسکو قرآن وحدیث کے دلائل کے ساتھ صاف کردیاگیا ہے اور حدیث نبوی کی حقیقت کوخوب آشکار کیا گیا ہے شاہ صاحب نے جس رنگ ڈھنگ سے کلام کی اور جہاں کہیں اپنی طرف سےفنی اوراصولی بحث کر کے بڑا نکتہ بیان کیا۔حافظ گوندلوی اور نورپوری نے اسی انداز سےاس پر نقد کیا ہے اور اسی فنی اور اصولی بحث کی حقیقت کوبیان کرتے ہوئے اس کا صحیح معنی ومفہوم بتایاہے۔ارشاد القاری چونکہ عربی زبان میں تھی جسے طلبہ اور عام علماء کےلیے سمجھنا دشوا ر تھا ۔ حافظ عبد المنان نوری  کے شاگرد خاص مولانا محمد طیب محمدی صاحب نے ارشاد القاری کی تفہیم کے لیے اس کے ترجمہ کاآغاز کیا اور صرف ایک ہی جلد کاترجمہ کر کے شائع کیا جو ان کی بہت بڑی کاوش ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور انہیں ارشاد القاری کا مکمل ترجمہ وتوضیح کرنے کی توفیق دے (آمین)( م۔ا)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
بہت شکریہ آپ نے اتنی قیمتی کتاب سے استفادہ کا موقع دیا
جزاکم اللہ احسن الجزاء
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

عرض مترجم
الامام المحدث گوندلوی 
محدث گوندلوی  پر عربی اشعار وترجمہ
حافظ عبدالمنان نور پوری
باب کیف کان بدء الوحی الی رسول اللہ ﷺ
صاحب فیض کی غلطی کہ ’’مثنیٰ ‘‘ اور ’’ثلاث‘‘ مبنی ہیں جبکہ یہ دونوں معرب ہیں ، غیرمنصرف
لفظ ’’بدء‘‘ سےاس جگہ امام بخاریکی مراد کیا ہے ؟
شیخ الہند اور ان کے شاگرد کے جواب میں فرق
ایک اثر سے شاہ صاحب کا ’’طلا‘‘ کے جواز پر استدلال اور اس کا رد
شرح حدیث’’انما الاعمال بالنیات ‘‘
مہاجرام قیس کے قصہ کی وجہ سے اس حدیث کے بیان ہونے کی دلیل اور اس کا رد
’’الافعال بالنیات‘‘ نہیں کہا، نکتہ اور اس کارد
نیت اور ارادہ میں فرق
’’انما الاعمال بالنیات ‘‘ کا معنی
ثواب یا حکم کی تقدیر میں شارح و قایہ کی کلام شاہ صاحب
سمجھے ہیں یا نہیں ؟
اس بات کا رد کہ ’’صحۃ‘‘ افعال عامہ میں سے ہے
کیا یہ حدیث عام ہے طاعات او رمعاصی سب کو شامل ہے ؟
صحۃ کا مطلب ہے کہ ثواب مرتب ہو اس کا رد
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
عبارت کی غلطی
تخصیص کہ لزوم ؟
جو چیزیں قطعاً حلال یا حرام ہیں کیا انہیں صحیح اور باطل کہا جاسکتا ہے ؟
شرعی الفاظ کا شرعی معنی حقیقی ہے
قربت ، طاعت ، عبادت میں نیت کہاں ضروری ہے
عبادات میں نیت ضروری ہے
وضو، عادات میں سے ہے یا عبادات میں سے ؟
شاہ صاحب نے حد خمر ، کو عقوبات میں شامل کیوں نہیں کیا؟
کیا معاملات اور عقوبات میں نیت نہ ہونے سے ، وضو میں نیت کا نہ ہونا لازم آتا ہے ؟
حنفیوں کا وضو بالنبیذ اور تیمم کے لیےنیت کو شرط قرار دینے کا حال
کیا نیت کرنے سے پانی کی طہوریت کا نقص ختم ہو جاتا ہے ؟
اس بات کا رد کہ نبیذ ماء مطلق اور مقید کے درمیان ہے
نیت لغویہ جو ہر فعل اختیاری سےپہلے ہوتی ہے اور نیت شرعیہ کے درمیان فرق
نیت ، علم اور شعور کا نام نہیں بلکہ قصد مخصوصہ کانام ہے
منطقیوں کی فرضی بات : زید حماد ، اور آدمی آرہا ہو تو اچانک بارش ہوجائے ، کے درمیان فرق
شاہ صاحب کا حاصل کلام کہ :وضو عبادت نہ سہی لیکن نماز کے لیے صحیح ہے اس پر کلام
حدیث کی دلالت کہ وضو بغير النية مفتاح للصلاة نہیں [صاحب فیض کارد ]
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
وضو کے عبادت ہونے کا بیان
وضو بغیر النیۃ پراجر اور ثواب مرتب نہیں ہوتا
طہارت عن الاحداث اورطہارت عن الاخباث کے درمیان فرق
یقینا حدیث ان اعمال میں فرق کرنے کے لیے وارد ہوئی ہے جن میں نیت ہوتی ہے اور جن میں نیت نہیں ہوتی
صحت اور بطلان ، جواز اور کراہت یہ نبوت کے اہم ترین وظائف میں سے ہیں
کیا برے اعمال نیت کی وجہ سے اچھے ہو جاتے ہیں ؟
’’انما الاعمال بالنیات ‘‘ والی حدیث کا موضع النزاع کےساتھ بڑا مضبوط تعلق ہے
صاحب فیض کی کلام ، نیت کی مرادمیں مضطرب ہے
حدیث میں نیت کونیت شرعیہ پر محمول کرناواجب ہے اس سے چھٹکارا نہیں
حدیث کےورود کےمتعلق شاہ صاحب کی کلام میں اضطراب
نماز ،زکاۃ ،عبرۃ حسبۃ ، جیسے الفاظ مقدرنکالنے میں صاحب فیض کا حال
حدیث میںعمل ، نیت اور غایت کون کون سی چیزیں ہیں ؟
حدیث کا صحیح مفہوم
انما الاعمال بالنیات اور انما لکل امری مانویٰ میں فرق
کیا پہلا جملہ عرفیہ تجربیہ ہے ؟
شرط او رجزا کےایک ہونے کی توجیہ پر شاہ صاحب کا نکتہ
شاہ صاحب کے نکتہ کی حقیقت
علت فاعلیہ اورعلت غائیہ والے نکتہ کی کیفیت
منوی کی تعیین والے نکتہ کی کیفیت
کیابعینہ عمل جزا ہو گی ؟
گرہیں لگتی گئیں
کیا حصول ثواب کے لیے اعمال پر جونتائج مرتب ہوتے ہیں ان کا اظہار کرنا شرط ہے یا یہ لوازم سےہیں؟
بنیاد ایک....پھر فرق کیوں ؟
نیت کی ضروری مقدار
کیا روز محشر عمل کی صورت میں ظاہر ہو گی؟
حدی کی ترجمۃ الباب سے مناسبت
کیا اخلاق وکردار کےاعلیٰ ہونے سے نبوت مل جاتی ہے ؟
مصادرۃ علی المطلوب اور مماشاۃ مع الکفار والے نکتے کا حال
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
غیر نبی کی وحی
نبی ﷺ کا رب تعالیٰ کو دیکھنے کے متعلق گفتگو
آمدن برسرمطلب [وحی کی تین قسمیں ]
وحی اور ایحاء ، نبوۃ اور انبیاء میں فرق
دوسری حدیث
’’صلصلۃ‘‘ سے کیا مراد ہے؟
کیا باری تعالیٰ کی آواز ہر سمت سے سنی جاتی ہے ؟
کیا’’صلصلۃ ‘‘ سے مراد صوت باری ہے ؟
نبی ﷺ تک وحی پہنچنے کی صورت کیا ہے ؟
کیاآپﷺ کےباطن کومسخر کیاجاتا تھا؟
’’وقد وعيت عنه ما قال ‘‘ میں صیغہ ماضی استعمال کرنے میں راز
حفظ اور فہم میں فرق اور محدثین کا حافظہ اور فہم
وعیت اور اعی میں فرق
تیسری حدیث
تحقیق حقیقۃ الرؤیا
نبی ﷺ کا اجتہاد
نیک خواب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
صالحہ اور صادقہ خواب میں فرق
عبد المطلب مشرک تھا کہ نہیں ؟
اقرا، امر تکلیفی ہے یا تلقینی؟
’’ما انا بقاری‘‘ میں ’’ما‘‘ نافیہ ہے یا استفہامیہ ؟
کیا ہر اچھی بری چیز کی ابتداء بسم اللہ سے کی جائے گی ؟
کیا سب سے پہلے فاتحہ نازل ہوئی ہے ؟ ایک ضعیف قول
بعض احناف کےاس اشکال کا رد: جو فاتحہ کو نماز کا رکن کہتا ہے تو اس کے نزدیک ان نمازوں کا کیا بنے گا جونزول فاتحہ سے پہلے پڑھی گئیں ہیں ؟
کیا بسم اللہ جس سورت کے شروع میں ہے اس کا جزئ ہے ؟
بعد میں نازل ہو کر آیت ، سورت کا جزء ہو سکتی ہے یا نہیں ؟
فواد اور قلب کےدرمیان فرق
محل ادراک ، دماغ ہے یا دل ؟
کیا حکیم ترمذی حنفی تھے؟ او رحنفی کون ہوتا ہے ؟
آغاز نبوت میں آپﷺ پر خشیت کیوں طاری ہوئی ؟
قصہ سن کر خدیجہ ؓ کےعدم اضطراب کی وجہ او رکیا خدیجہ ؓ دوردور سے سننےوالی تھیں ؟
خزی اور اخزاء کا معنی
ابن عم، یہاں حقیقت ہے ، مجاز نہیں
ناموس اور جاسوس کا معنی اور ان کے درمیان فرق
کیا نصاریٰ خنزیر کوحرام قرار دیتے ہیں ؟
اسرافیل کا نزول .. .شاہ صاحب کے سات دعوے بغیر دلیل کے
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
ورقہ اور اس کا اسلام
ابن شہاب کی روایت
تحویل کی ایک نئی اختراع
قصر اور نحت کے درمیان شاہ صاحب کاتفریق کرنا اور اس پر تفصیلی تنقید
انتہائی عمدہ وقیمت فائدہ
اہم تنبیہ ، کیا نماز آغاز نبوت سے ہی فرض ہو گئی تھی؟
ابن لھیعۃ کی حدیث سے شاہ صاحب کا استدلال اور اس کا جواب
فائدہ عائدہ ( نماز کی فرضیت کب ہوئی ؟ )
[بخاری کی ایک واضح ترین روایت ]
متابعت کےاصطلاحی معنی میں بعض لوگوں کی خطا
پانچویں حدیث
حماسی کاقول نقل کرنے میں شاہ صاحب کی خطا
شاہ صاحب کا ’’لتعجل بہ ‘‘ کو ’’تلقی المخاطب بما لا یترقب ‘‘ کے باب سے بنانا غلط ہے
مرضی کی تفسیر ، مرضی کا صیغہ
شاہ صاحب کا راوی پر سوء ترتیب کا الزام لگانا
لفظ قرآن کی تحقیق اور اس کا معنی
’’لا تحرک بہ لسانک ‘‘ کا ما قبل سے ربط اور نظم قرآن کی اولی اور ثانوی مراد پر گفتگو
کیا ہر آیت کا ماقبل سے ربط ضروری ہے ؟
قراءت خلف الامام کے عدم جواز کا استدلال اور اس کا رد
چھٹی حدیث
حدیث مدارسۃ القرآن
جب سند میں تحویل ہو تو متن مذکور کس سند کا ہو گا ؟ اور شاہ صاحب کی خطا کا بیان
’’وكان اجود مايكون فى رمضان ‘‘ کےاعراب میں شاہ صاحب کی خطا
’’جبریل‘‘ کا معنی اور اس کی لغتیں
نادرۃ
قراءت خلف الامام پر ایک عجیب استدلال اور اس کاجواب
ساتویں حدیث
شرح حدیث ہر قل
کا فر کی خوشی کے ساتھ خوش ہونا
کسریٰ کا نام ونسب
شرک فی الطاعۃ اور تقلید
رد تقلید میں اہل الحدیث کی چند کتب
کیا شرعی الفاظ شرعی معانی میں حقیقت ہوتے ہیں یا مجاز؟
زمانہ جاہلیت سے کیا مراد ہے ؟
شرع الفاظ کاشرعی معنی ہی حقیقت ہے
کیامسلم ، لقب اس امت کےساتھ خاص ہے ؟
کیا ’’مومن ‘‘ اس امت کا خاص لقب ہےیا نہیں ؟
لفظ ’’یریسین ‘‘ کی تحقیق اور اس کا معنی
کسی گناہ کا سبب بننا ، بنانا اور خود گناہ کرنا
﴿لاتزر وازرة وزر اخرى﴾ کیا یہ شرع نہیں ؟
﴿سوآء بيننا وبينكم ﴾ شاہ صاحب کی تفسیر ،قابل تنکیر
’’ صاحب ایلیاء ‘‘ کامعنی اور صاحب فیض کی خطا
جمع بین معانی المشترک اور جمع بین الحقیقۃ والمجاز
شاہ صاحب کی خطا کہ سجدہ لغیرہ اللہ مکروہ تحریمی ہے
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ۔۔۔۔بہترین کاوش ہے۔جزا ک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔
 
Top