• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید آخری سانسوں میں

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
تقلید آخری سانسوں میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک جگہ پہ میں نے پڑھا تھا کہ
" تقلید اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اسکو بچانے کی ہرطرح سے کوششیں کی جا رہی ہیں مگر اب اسکا بچنا قدر مشکل لگتا ہے کیوں کہ اسکی سانسیں اکھڑ چکی ہیں اور اسکو بچانے کہ لئے آکسیجن کے سلینڈر پہ سلینڈر لگائے جارہے ہیں مگر جس دن بھی یہ سلینڈر اتارے گئے تو وہ دن بیچاری تقلید کا آخری دن ہوگا"
اس وقت تو مجھے شاید اسکا اتنا احساس نہ ہوسکا مگر اب لگتا ہے وہ بات بالکل ٹھیک ہی تھی اسکی مثال آپ اس بات سے لیجئے کہ آج سے 2 سال پہلے ہمارے چھوٹے سے شہر دادو میں اھلحدیث جماعت کا شاید ہی کسی نے نام سنا ہو مگر ان دو سالوں میں شہر میں ایک مسجد بھی بن گئی اور جماعت کے نام سے بھی لوگ روشناس ہو گئے مگر پھر بھی یہ جماعت اتنی ہے کہ اسکو انگلیوں پہ گنا جاسکتا ہے مگر اس کی ہیبت سے مقلد اتنے سہمے ہوئے ہیں کہ طرح طرح سے کوشش کی گئی جماعت کو ختم کرنے اور توڑنے کی مگر
" پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا "
جب ساری کوششیں ناکام ہو گئیں تو بلاآخر دیوبندی مقلدوں نے پنجاب سے اپنے ایک بہت بڑے مناظر الیاس گھمن کو دادو بلانے کا اعلان کیا ہے جو 10 جون 2011 بروز جمعہ کو دادو شہر میں آ رہے ہیں ہر طرح سے اھلحدیث خواتین وحضرات کو دعوت دی گئی ہے اور سوال و جواب کا الگ سیکشن رکھا جارہا ہے مجھے حیرت صرف اس بات سے ہے کہ آخر کیا ضرورت آگئی کہ ایک دور دراز چھوٹے شہر میں چھوٹی جماعت کے مقابلے میں اتنے بڑے تیس مار خان مناظر کو بلانے کی؟
یہ بات دلالت کرتی ہے جماعت اھلحدیث کی صداقت پہ کہ حق کی چھوٹی سی جماعت باطل کے کثیرتعداد پہ بھاری ہوتی ہے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800

اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0
تقلید آخری سانسوں میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک جگہ پہ میں نے پڑھا تھا کہ اس وقت تو مجھے شاید اسکا اتنا احساس نہ ہوسکا مگر اب لگتا ہے وہ بات بالکل ٹھیک ہی تھی اسکی مثال آپ اس بات سے لیجئے کہ آج سے 2 سال پہلے ہمارے چھوٹے سے شہر دادو میں اھلحدیث جماعت کا شاید ہی کسی نے نام سنا ہو مگر ان دو سالوں میں شہر میں ایک مسجد بھی بن گئی اور جماعت کے نام سے بھی لوگ روشناس ہو گئے مگر پھر بھی یہ جماعت اتنی ہے کہ اسکو انگلیوں پہ گنا جاسکتا ہے مگر اس کی ہیبت سے مقلد اتنے سہمے ہوئے ہیں کہ طرح طرح سے کوشش کی گئی جماعت کو ختم کرنے اور توڑنے کی مگر جب ساری کوششیں ناکام ہو گئیں تو بلاآخر دیوبندی مقلدوں نے پنجاب سے اپنے ایک بہت بڑے مناظر الیاس گھمن کو دادو بلانے کا اعلان کیا ہے جو 10 جون 2011 بروز جمعہ کو دادو شہر میں آ رہے ہیں ہر طرح سے اھلحدیث خواتین وحضرات کو دعوت دی گئی ہے اور سوال و جواب کا الگ سیکشن رکھا جارہا ہے مجھے حیرت صرف اس بات سے ہے کہ آخر کیا ضرورت آگئی کہ ایک دور دراز چھوٹے شہر میں چھوٹی جماعت کے مقابلے میں اتنے بڑے تیس مار خان مناظر کو بلانے کی؟
بالکل تقلید کی دیواریں گرنے کے قریب ہیں۔ مسلک اہلحدیث کسی ٹھپے کا نام نہیں ہے بلکہ خالصتا" کتاب و سنت کی پیروی کرنے کا نام ہے اور الحمد للہ یہ شعور اب لوگوں میں بیدار ہو رہا ہے کہ حجروں میں بیٹھ کر لکھے گئے لغو مسائل کی دین میں کوئی گنجائش نہیں۔ اور جہاں تک گھمن کا تعلق ہے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کیا تیر مارتا ہے۔ ہم اس سے ہر طرح کی گفتگو کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ وہ بے چارہ تو ابھی مبشر سلفی کا قرض نہیں اتار سکا چہ جائے کہ کسی عالم سے بات کرے۔
بہر حال اسے اتنی اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کتاب و سنت کی دعوت پر فوکس کریں اور یہ لوگ اپنے ہی تضادات کی رو میں خود ہی بہہ جائیں گے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اور جہاں تک گھمن کا تعلق ہے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کیا تیر مارتا ہے۔ ہم اس سے ہر طرح کی گفتگو کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ وہ بے چارہ تو ابھی مبشر سلفی کا قرض نہیں اتار سکا چہ جائے کہ کسی عالم سے بات کرے۔
جناب اہل حدیث صاحب ذرا اس بارے میں تفصیل سے بتاے کے الیاس گھمن کس طرح سے مبشر سلفی سے سامنا ہوا اور کیا ہوا تھا؟ میرے کئی دیوبندی دوست کہتے ہے کی الیاس گھمن کا کوئی مقابلہ نہیں ہے. کیا واقعی ایسا ہے؟ کیا کوئی بندہ الیاس گھمن کی حقیقت جانتا ہے تو شیئر کریں . یا کوئی مناظرہ کی ویڈیو ہو تو بتا دیں.
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
پاک ہند تو دور کی بات ابھی تک تو فیس بک پہ نہیں چھا سکا۔
ابن آدم بھائی کی پوسٹ پر چندگزارشات پیش خدمت ہیں۔اگر کسی بھائی کو میری کوئی بات بری لگے تو پیشگی معذرت
نمبرا
ابن آدم بھائی آپ کا یہ جملہ کہ ابھی تو فیس بکس پر بھی نہیں چھا سکا۔۔اگر فہد بھائی نے کچھ کلمات کہہ بھی دیئے تو اس کا جواب ان الفاظ سے دینامناسب نہیں تھا۔
نمبر٢
مسلک حق ہونے کےلیے فیس پر چھانا ضروری ہے کیا ؟ اہل حدیث کے علاوہ اور کون سے مسالک ہیں کہ فیس بک کی لگام ان کےہاتھ میں ہے۔؟
نمبر٣
مسلک حق کی نشانی بیان کریں،کہ مسلک حق کس کو کہتے ہیں ؟ کہ جس میں لوگ داخل ہورہے ہوں یا جس سے لوگ نکل رہے ہوں۔اس میں یقیناً آپ کا جواب یہ ہوگأ کہ جس میں لوگ داخل ہورہے ہوں اور وہ مسلک الحمدللہ اہل حدیث کا ہی مسلک ہے جس میں لوگ داخل ہورہے ہیں۔(جن میں دیوبندیوں ،بریلویوں اور شیعوں کے علماء کرام بھی شامل ہیں۔)جنہوں نےاپنے مسلک کو خیرباد کہہ کہ اہل حدیث کا مسلک اختیار کیا ہے۔الحمدللہ اور ان شاءاللہ ایک دن ایسا آئے گا کہ اہل حدیث کانام بچے بچے کی زبان پر ہوگا۔
نمبر٤
دنیا کی تاریخ میں جماعت حقہ کی تعداد کم رہی ہے یا غیر جماعت حقہ کی ۔؟۔اس میں سوفیصد یقین سے کہتا ہوں کہ آپ کا جواب یہ ہوگا۔کہ جماعت حقہ کی تعداد ہمیشہ کم رہی ہے تو بھائی آج اہل حدیث کی تعداد بھی کم ہے۔آگے آپ خود سوچ لیں ۔
ہم بیان کریں گےتو شکایت ہوگی۔
نمبر٥
تاریخ میں وہ کون سا مذہب ہے کہ جس کو دبانے او ر مٹانے کی سرتوڑ کوششیں کی گئی ہیں۔اور لوگوں کو اس سے نفرت دلائی گئی ہے؟ جواب میں اسلام کانام ملے گا۔(جی بھائی اسلام ہے یا کوئی اور مذہب؟)
اب آپ یہ بتائیں کہ وہ کون سا فرقہ ہے کہ جس کو آج بہت زیادہ بری نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔تو آپ کا جواب شاید الٹ ہو لیکن صحیح جواب یہ ہے کہ وہ فرقہ اہل حدیث ہے۔اور یہ حقیقت ہے۔حالات آپ کے سامنے ہیں۔
اب آپ خود سوچ لیں کہ ایک طرف اسلام کومٹانےکی سرتوڑ کوششیں حالانکہ اسلام سچا مذہب ہے اور ادھر سے فرقہ اہل حدیث کو مٹانے کی سرتوڑ کوششیں تو مطلب واضح ہے ۔کہ یہ بھی فرقہ اللہ کےفضل سے وہ فرقہ ہے جو ان تعلیمات پر عمل پیرا ہے جس کو نبی آخرالزماں ﷺ لے کرآئے تھے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
ولی اللّٰہی خاندان - اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو منور کریں اور انہیں خاص جزا عطا فرمائیں - کی قرآن کریم اور حدیث مبارکہ کو پھیلانے، ان کی تبلیغ کرنے، دلیل میں انہیں بنیاد بنانے اور عوام کی توجہ قرآن وحدیث کی طرف مائل کرنے کیلئے ان کے تراجم وغیرہ کی کامیاب تحریک ہی در اصل تقلید کی بنیاد منہدم کرنے کیلئے کافی تھی، جس کے بعد کٹر سے کٹر مقلد بھی مجبور ہوا کہ اپنے مسلک کو صحیح ثابت کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی دلیل - خواہ منکر اور ضعیف روایات کی صورت میں ہی - پیش کرے۔ اور الحمد للہ یہی اہل حدیث کا بنیادی اصول بھی ہے، گویا آج مقلدین کا الٹے سیدھے دلائل پیش کرنے کی کوشش ہی در اصل اہل حدیث کی بڑی کامیابی ہے، اگر کوئی دلائل کی طرف آنا ہی نہیں چاہے گا تو اسے منوانا بہت مشکل ہوگا، لیکن اگر فریق مخالف دلائل پیش کرنے پر آجاتا ہے، تو الحمد للہ اہل حدیث کا مسلک ہی دلیل ہے۔ جس کی دلیل بھی اعلیٰ، صحیح اور قوی ثابت ہوجائے وہی مسلک حق ہے اور وہی اہل حدیث کا مسلک ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top